Baaghi TV

Tag: ٹک ٹاک

  • قوانین کی مبینہ خلاف ورزی : ٹک ٹاک امریکا کو 400 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضا مند

    قوانین کی مبینہ خلاف ورزی : ٹک ٹاک امریکا کو 400 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضا مند

    سوشل میڈیا ایپ ’ٹک ٹاک‘ نے بچوں کی آن لائن پرائیویسی سے متعلق امریکی قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کے مقدمے میں امریکی محکمہ انصاف کے ساتھ 400 ملین ڈالر کے تصفیے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت ٹک ٹاک فوری طور پر 300 ملین ڈالر ادا کرے گا جبکہ مزید 100 ملین ڈالر اس وقت ادا کیے جائیں گے جب ٹک ٹاک کے سابقہ ادارے میوزکلی کے خلاف جاری ایک سابقہ عدالتی رضامندی کے حکم کو ختم کرنے سے متعلق عدالتی کارروائی مکمل ہوجائے گی،یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا، یورپی یونین اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ٹک ٹاک کے خلاف قانونی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں۔

    ٹک ٹاک پر بچوں کا ڈیٹا والدین کی اجازت کے بغیر جمع کرنے کا الزام بھی ہے امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ٹک ٹاک اور اس کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس کے خلاف کارروائی بچوں کی آن لائن پرائیویسی کے تحفظ سے متعلق وفاقی قانون کی مبینہ خلاف ورزیوں پر کی گئی۔

    محکمہ انصاف اور امریکی وفاقی تجارتی کمیشن نے 2024 میں مشترکہ طور پر ٹک ٹاک کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا، حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ پلیٹ فارم نے لاکھوں بچوں کی ذاتی معلومات والدین کی اجازت کے بغیر جمع اور استعمال کیں اور بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کے دوران ان کی حفاظت کو خطرے میں ڈالا۔

    حکام کے مطابق ٹک ٹاک نے ایسے بچوں کو بھی پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت دی جو مقررہ عمر سے کم تھے، جبکہ ‘کڈز موڈ’ کے ذریعے بنائے گئے بعض اکاؤنٹس سے بھی ای میل پتے سمیت دیگر ذاتی معلومات جمع کیے جانے کا الزام سامنے آیا،محکمہ انصاف نے اس تصفیے کو بچوں کی آن لائن پرائیویسی کے تحفظ سے متعلق قانون، چلڈرنز آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ، کے تحت حاصل ہونے والی سب سے بڑی مالی وصولیوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

    اس قانون کے تحت ویب سائٹس اور آن لائن خدمات 13 سال سے کم عمر بچوں کی ذاتی معلومات والدین کی اجازت کے بغیر جمع نہیں کرسکتیں،ٹک ٹاک کے خلاف موجودہ کارروائی کا تعلق اس کے سابقہ پلیٹ فارم میوزکلی سے بھی جڑتا ہے امریکی حکام نے 2019 میں میوزکلی کے خلاف بچوں کی آن لائن پرائیویسی کے تحفظ سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بائٹ ڈانس نے 2017 میں میوزکلی کو خرید لیا تھا، جس کے بعد اسے ٹک ٹاک میں ضم کردیا گیا، موجودہ تصفیے میں بائٹ ڈانس کو بھی شامل کیا گیا ہے،بائٹ ڈانس کی ٹک ٹاک کے امریکی کاروبار میں 19.9 فیصد ملکیت ہے۔ ٹک ٹاک نے تصفیے کے اعلان پر فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

    امریکا میں ہونے والا یہ تصفیہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مختلف ممالک میں بچوں کی پرائیویسی اور آن لائن تحفظ کے معاملے پر سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز کے خلاف نگرانی اور قانونی کارروائی میں اضافہ ہورہا ہے یورپی یونین نے 2024 میں ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کے تحت ٹک ٹاک کے خلاف تحقیقات شروع کی تھیں جولائی میں یورپی یونین نے ابتدائی طور پر الزام عائد کیا کہ ٹک ٹاک کی اکاؤنٹ سیٹنگز بچوں کو سائبر بُلنگ اور شکاری رویوں سمیت مختلف آن لائن خطرات سے مناسب تحفظ فراہم نہیں کرتیں۔

    یورپی حکام کے مطابق نابالغ صارفین کے اکاؤنٹس اور ان کے مواد کی رسائی محدود ہونی چاہیے اور بچوں کے لیے مضبوط ترین حفاظتی نظام بطور ڈیفالٹ فعال ہونا چاہیے، نہ کہ اسے صارف کی مرضی پر چھوڑ دیا جائے جبکہ برطانیہ کے مواصلاتی نگران ادارے آف کام نے بھی جولائی میں ٹک ٹاک کے خلاف تحقیقات شروع کیں تحقیقات میں یہ جائزہ لیا جارہا ہے کہ آیا ٹک ٹاک برطانوی قانون کے تحت بچوں کو نقصان دہ مواد سے محفوظ رکھنے کے لیے مطلوبہ اقدامات کررہا ہے یا نہیں۔

  • سہیل آفریدی کی ٹک ٹاک بنوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،صارفین کی شدید تنقید

    سہیل آفریدی کی ٹک ٹاک بنوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،صارفین کی شدید تنقید

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ٹک ٹاک بنوانے پر شدید تنقید کی زد میں آ گئے-

    سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سڑک پر کھڑا دیکھا جا سکتا ہے اور اردگرد کیمرا مین مختلف اینگلز سے تصاویر اور ویڈیوز بنا رہے ہیں،ویڈیو کی وائرل ہونے کےصارفین کی جانب سے وزیر اعلیٰ پر شدید تنقید کی گئی۔

    معید پیرزادہ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے کی ضرورت پڑ گئی؟ ایک صارف نے کہا کہ اُدھر عمران خان کی آنکھ جا رہی ہے اور اِدھر ٹک ٹاک کی شوٹنگ ہو رہی ہےہر اینگل سے کیمرہ والا بیٹھا ہوا ہے، کمال نہیں ہو گیا-

    ایک اور صارف نے کہا کہ میں نے کبھی سہیل آفریدی پر تنقید نہیں کی لیکن آج یہ شوٹنگ دیکھ کر مجھے بھی تکلیف ہوئی ہے ہم مریم نواز کو ٹک ٹاکر کہتے ہیں لیکن یہاں ہمارے اپنے وزیراعلیٰ جو بہت بڑی ذمہ داری رکھتے ہیں وہ ٹک ٹاک بنا رہے ہیں انہیں اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ سہیل آفریدی صاحب اگر یہی گند گھولنا ہے تو مہربانی فرمائیں گھر بیٹھ جائیں،جبکہ ایک صارف نے تو ویڈیو کو عنوان بھی دے دیا لکھا کہ فلم کا نام عشق عمران ہے-

    ایک سوشل مٰڈیا صارف نے سہیل آفریدی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی نے ہی نہیں بلکہ سبھی وزیر اعلیٰ نے شوٹنگ اور فوٹو شوٹ کے لیے باقاعدہ سوشل میڈیا ٹیمیں رکھی ہوئی ہیں جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جن میں ٹک ٹاک بھی شامل ہیں ان پر ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

  • پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع

    پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع

    پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع،کرادی-

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن فرخ جاوید مون نے سماجی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے لیے قرارداد جمع کرا دی،قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان میں اس وقت ٹک ٹاک مافیا لائیو چیٹ کے ذریعے فحاشی اور عریانی کو فروغ دے رہا ہے، جس کے باعث نوجوان نسل، خصوصاً بچے، بے حیائی کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

    متن میں کہا گیا کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں نہ صرف آپس میں فحش گفتگو کرتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کو غیر اخلاقی حرکات پر بھی اکساتے ہیں، جو ہمارے اسلامی معاشرتی اقدار کے لیے ناقابل برداشت ہے،نوجوان محض سستی شہرت اور پیسے کی خاطر بڑی تعداد میں ٹک ٹاک کا رخ کر رہے ہیں، جس سے معاشرے میں منفی رجحانات کو تقویت مل رہی ہے۔

    سیلاب کے دوران ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہیں،محمد اورنگزیب

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر ٹک ٹاک اور اس کی لائو چیٹ پر پابندی عائد کرے تاکہ نوجوان نسل کو تباہی اور بے راہ روی سے بچایا جا سکے۔

    ایشیاکپ:پاک-بھارت ٹاکرا، گودی میڈیا سیخ پا، میچ کے بائیکاٹ پر زور

  • ٹک ٹاک نے  وائس نوٹس اور میڈیا شیئرنگ کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

    ٹک ٹاک نے وائس نوٹس اور میڈیا شیئرنگ کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

    شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین اب وائس نوٹس کے ساتھ ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی براہِ راست پیغام (ڈائریکٹ میسج) میں بھیج سکیں گے۔ٹک ٹاک کے صارفین 60 سیکنڈ تک کی آواز ریکارڈ کر کے بھیج سکیں گے جبکہ ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 9 تصاویر یا ویڈیوز بھی شیئر کی جا سکیں گی۔ یہ مواد چاہے کیمرے سے لیا گیا ہو یا موبائل کی گیلری سے منتخب کیا گیا ہو، بھیجا جا سکے گا۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی صرف ویڈیوز دیکھنے اور شیئر کرنے تک محدود نہیں رہے گی بلکہ ایپ کو روزمرہ گفتگو اور رابطے کے لیے بھی سہولت بنائے گی، بالکل اسی طرح جیسے واٹس ایپ یا انسٹاگرام پر استعمال کیا جاتا ہے۔صارفین کی حفاظت کے لیے ایک شرط بھی رکھی گئی ہے کہ اگر کوئی شخص پہلی بار پیغام بھیجے گا تو وہ اپنی لی گئی تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کر سکے گا بلکہ صرف ٹک ٹاک پر موجود مواد ہی آگے بھیج سکے گا۔

    عدالت نے ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں چوتھی بار توسیع کردی

    آصف علی کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 98 فلسطینی شہید، 404 زخمی

  • ٹک ٹاک نے سابق اسرائیلی فوجی  کو ہیٹ اسپیچ مینیجر تعینات کر دیا، تنقید کا سامنا

    ٹک ٹاک نے سابق اسرائیلی فوجی کو ہیٹ اسپیچ مینیجر تعینات کر دیا، تنقید کا سامنا

    چینی شارٹ ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ایریکا منڈیل نامی امریکی یہودی خاتون کو ہیٹ اسپیچ (نفرت انگیز مواد) مینیجر کے طور پر تعینات کر دیا ہے، جس پر عالمی سطح پر تنقید سامنے آ رہی ہے۔

    ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق ایریکا منڈیل ماضی میں اسرائیلی فوج کی ٹریننگ سے منسلک رہ چکی ہیں اور کئی یہودی تنظیموں میں بھی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہی ہیں۔ وہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے دور میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں یہود مخالف نفرت انگیز مواد کی نگرانی پر بھی کام کر چکی ہیں۔رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک میں ان کی نئی تعیناتی کا مقصد عمومی طور پر ہیٹ اسپیچ کی نگرانی ہے، تاہم میڈیا ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ خاص طور پر یہود مخالف مواد کو ہٹانے یا اس کی نگرانی پر مامور ہوں گی۔

    تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور نسل کشی کو سوشل میڈیا پر اجاگر کیے جانے کے بعد ٹک ٹاک پر اسرائیل مخالف مواد کو دبانے کے لیے ایریکا منڈیل کی تعیناتی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ماضی میں بھی فلسطین سے متعلق اسرائیلی مظالم کی ویڈیوز کو محدود یا ہٹانے پر تنقید کا سامنا رہا ہے، جس کے بعد اب اس نئی تعیناتی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین اور ناقدین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اظہار رائے کی آزادی پر اثر پڑے گا، اور یہ اقدام سیاسی اور مذہبی جانبداری کا عکاس ہے۔

    ایشیا کپ ٹی20 2025: وینیو اور شیڈول کا اعلان

    9 مئی کیس، عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع، احمد چٹھہ کی درخواست خارج

    آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے: حماس

    برطانیہ کو ہجرت کے بحران کا سامنا، ایک سال میں 7 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ

  • ٹک ٹاک کا امریکا کے لیے نئی ایپ بنانے کی خبروں کی تردید

    ٹک ٹاک کا امریکا کے لیے نئی ایپ بنانے کی خبروں کی تردید

    شارٹ ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے امریکا کے لیے نئی ایپلی کیشن تیار کرنے سے متعلق رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی ایپ بنانے کا منصوبہ زیر غور نہیں، میڈیا رپورٹس غلط اور گمراہ کن ہیں۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ ٹک ٹاک امریکا کے ممکنہ پابندی کے پیش نظر وہاں کے صارفین کے لیے ایک متبادل ایپلی کیشن تیار کر رہا ہے، تاکہ اگر اصل ایپ پر پابندی عائد ہو جائے تو نئی ایپ استعمال کی جا سکے۔رائٹرز کی رپورٹ میں نام ظاہر نہ کرنے والے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹک ٹاک ایک خفیہ ٹیکنیکل منصوبے پر کام کر رہا ہے، جسے اندرون خانہ "ایم 2” (M2) کا نام دیا گیا ہے، اور یہ منصوبہ مکمل طور پر امریکی مارکیٹ کے لیے مخصوص ہے۔

    تاہم ٹک ٹاک نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ نئی ایپ بنانے کی خبر حقائق کے منافی ہے، اور یہ رپورٹ غیر مصدقہ، گمنام ذرائع پر مبنی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا میں ٹک ٹاک کو سیکیورٹی خدشات کے باعث کئی ریاستی سطح پر پابندیوں اور وفاقی اقدامات کا سامنا ہے، اور اس حوالے سے کمپنی کا مؤقف ہے کہ وہ صارفین کی پرائیویسی اور قانون کی مکمل پاسداری کو یقینی بناتی ہے۔

    اسحاق ڈار امریکا روانہ، سلامتی کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے

    اسحاق ڈار امریکا روانہ، سلامتی کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے

    پنجاب پولیس میں مینیول ڈاک سسٹم ختم، آن لائن رابطہ کاری شروع

    بھارت کی ایک اور ضد،ایشیا کپ 2025 کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی

  • ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 2 طالبات جاں بحق

    ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 2 طالبات جاں بحق

    حیدر آباد: حیدر آباد میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 2 طالبات جاں بحق ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق حیدر آباد کے علاقے آٹوبھان روڈ پر واقع بابن شاہ ریلوے ٹریک پر افسوس ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو طا لبا ت، جو ایک نجی انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم تھیں، ریلوے ٹریک پر چڑھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھیں کہ ٹر ین کی زد میں آ گئیں-

    جاں بحق ہونے والی طالبات کی شناخت 22 سالہ سونی دختر کشن لعل اور 25 سالہ رشنا دختر محمد قاسم کے نام سے ہوئی ہے دونوں طالبات کا تعلق گاؤں وانکی وسی سے بتایا گیا ہے۔

    جوڈیشل کمیشن اجلاس: آئینی بینچ میں دو نئے ججز کا اضافہ

    حادثے کے فوراً بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیں، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے جب کہ شہری حلقوں نے سوشل میڈیا کے محفوظ اور ذمے دارانہ استعمال پر زور دیا ہے تاکہ اس قسم کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

    ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے،وزیراعظم

  • نوعمر ٹک ٹاکرز کے اکاؤنٹ اب ان کے والدین کنٹرول کرسکیں گے

    نوعمر ٹک ٹاکرز کے اکاؤنٹ اب ان کے والدین کنٹرول کرسکیں گے

    اسلام آباد: ٹک ٹاک نے فیملی پیئرنگ فیچر میں مزید بہتری لاتے ہوئے والدین کے لیے کنٹرول اور شفافیت میں اضافہ کر دیا

    باغی ٹی وی :2025 ٹک ٹاک نے نوجوانوں میں صحت مند ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے کی غرض سے خاندانوں کی مدد کے لیے تیار کردہ ، والدین کے کنٹرولز اور فلاح و بہبود کے ٹولز میں مزید اضافہ کیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹس ٹک ٹاک کے آن لائن سیفٹی کے عزم کا حصہ ہیں، جو والدین کو بہتر نگرانی فراہم کرتے ہوئے نوجوان صارفین میں ذمہ دار اور محتاط اسکرین ٹائم کو فروغ دیتے ہیں، اور اس کی فیملی پیئرنگ کی خصوصیت کو مزید بہتر بناتے ہیں۔

    تازہ ترین اپ ڈیٹس میں درج ذیل شامل ہیں:

    – ٹائم اَوے شیڈولنگ  والدین اپنی مرضی کے مطابق اسکرین فری مدت (مثال کے طور پر، اسکول کے اوقات، سونے کا وقت، ہفتے کا اختتام) مقرر کرسکتے ہیں،اگرچہ نوعمر افراد اضافی وقت کے لیے درخواست کرسکتے ہیں لیکن حتمی منظوری کا اختیار والدین کے پاس ہے۔

    – ٹین نیٹ ورک ویزیبلٹی:  والدین اب دیکھ سکتے ہیں کہ اُن کا نوعمر فردکس کو فولو کرتا ہے، کون اسے فولو کرتا ہے، اور کس کے اکاؤنٹس کو انہوں نے بلاک کیا ہے- اس طرح یہ آن لائن تعاملات کے بارے میں باقاعدہ بحث کو فروغ دیتا ہے۔

    – فعال رپورٹنگ الرٹس : جب کوئی نوعمر فرد ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کانٹنٹ کی اطلاع دیتا ہے تو ،جلد ہی ، اُن کے پاس قابل اعتماد بالغ فرد کو مطلع کرنے کا اختیار بھی ہوگا ، خواہ فیملی پیئرنگ فعال نہ ہو۔

    اِن اپ ڈیٹس کے ساتھ ، فیملی پیئرنگ اب والدین کو ٹک ٹاک پر اپنے نوعمرافراد کے تجربے کے مطابق 15 سے زیادہ حسب ضرورت دئیے جانے والے سیفٹی ، پرائیویسی اور فلاح و بہبود کی خصوصیات پیش کرتےہیں۔

    نوجوانوں کے لیے صحت مند ڈیجیٹل عادات کی حوصلہ افزائی

    نوجوانوں کو اسکرین ٹائم کی عادات کو بہتر بنانے میں مدد دینے کے لیے ٹک ٹاک 16 سال سے کم عمر صارفین کے لیے بھی ونڈ ڈاؤن (Wind-Down Feature) فیچر متعارف کرا رہا ہے۔ اگر وہ رات 10 بجے کے بعد بھی ٹک ٹاک پر فعال رہتے ہیں تو اُن کی فار یو (For You)فیڈ پر فل اسکرین اور پرسکون موسیقی کے ساتھ رکاوٹ آئے گی گی ، جس سے انہیں لاگ آف کرنے کی ترغیب ملے گی۔ اگر وہ ا سکرول(scroll) کرنا جاری رکھتے ہیں تو ایسی صورت میں ایک دوسرا اور زیادہ مستقل اشارہ ظاہر ہو گا۔

    ابتدائی تجربات سے معلوم ہوتا ہے کہ زیادہ تر نوعمر افراد اُن یاد دہانیوں کو فعال رکھنے کا انتخاب کرتے ہیں ، جس سے مثبت ڈیجیٹل طرز عمل کو تشکیل دینے میں خصوصیت کی تاثیر کو تقویت ملتی ہے۔ آنے والے ہفتوں میں ٹک ٹاک اس فیچر کے اندر مراقبہ کی مشقوں کی جانچ کرے گا، کیونکہ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ذہنی مراقبہ نیند کے معیار کو بہتر بنا سکتا ہے۔

    ٹک ٹاک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ”ٹک ٹاک میں ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اُس میں حفاظت بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ نئی اپ ڈیٹس صحت مند ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے کے لیے ضروری ٹولز کے ساتھ خاندانوں کو بااختیار بنانے کے لیے بھی ہمارے جاری عزم کا حصہ ہیں۔ فیملی پیئرنگ کو بڑھا کر، اپنی انڈسٹری پارٹنرشپ کو مضبوط بنا کر اور صحت کے جدید فیچرز متعارف کروا کر ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ نوجوان صارفین محفوظ اور مثبت آن لائن ماحول میں تلاش، کریئٹ اور رابطہ قائم کر سکیں۔“

    آن لائن سیفٹی معیارات کو متحرک رکھنے والی صنعت کی شراکت داری

    ٹک ٹاک صنعت بھر میں عمر کی یقین دہانی اور ڈیجیٹل حفاظت کو مضبوط بنانے کے لیے عالمی رہنماؤں کے ساتھ فعال طور پر تعاون کر رہا ہے۔ پلیٹ فارم عمر کے حوالے سے اپنے قوانین کو نافذ کرنے اورٹک ٹاک استعمال کرنے والے افراد کی عمر کی تصدیق کرنے کے لیے اضافی طریقوں کو شامل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اپنے نفاذ کے ایک حصے کے طور پر ، ٹک ٹاک 13 سال سے کم عمر کے لوگوں کو پلیٹ فارم پر آنے سے روکنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مشین لرننگ جیسی ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے کہ نوجوان عمر کے مطابق تجربے سے لطف اندوز ہوں ۔

    ٹیلی فونیکا(Telefónica) کے ساتھ شراکت داری میں ٹک ٹاک موبائل سروس فراہم کنندہ کی بنیاد پر عمر کی توثیق، تصدیق اور حفاظتی اقدامات میں اضافے پر بھی غور کر رہا ہے۔ مزید برآں، ٹک ٹاک عمر کی یقین دہانی پر ملٹی اسٹیک ہولڈرز ڈائیلاگ میں ایک اہم شراکت دار ہے، جو سینٹر فار انفارمیشن پالیسی لیڈرشپ اور وی پروٹیکٹ گلوبل الائنس کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں عمر کی تصدیق کے لیے بہترین طریقوں کو قائم کیا جا سکے۔

    نوجوان آوازوں کو پلیٹ فارم کی بہتری کے مرکز میں لانے کے اپنے عزم کے ایک حصے کے طور پر ، ٹک ٹاک سنہ 2025ء کے لیے اپنی گلوبل یوتھ کونسل کو توسیع دے رہا ہے۔ پہلے کامیاب سال کے بعد ، کونسل – جسے فی الحقیقت سنہ2023ء میں قائم کیا گیا تھا – نوجوانوں کے نقطہ نظر میں اضافہ کرنے اور پلیٹ فارم پر اُن کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے قائم کی گئی تھی۔ یوتھ کونسل ٹک ٹاک پرحفاظت، فلاح و بہبود اور شمولیت کی پالیسیوں کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ پلیٹ فارم دنیا بھر میں نوجوان صارفین کی ضروریات اور تجربات کے ساتھ ترقی کرتا رہے۔

    ان تازہ ترین اپ ڈیٹس کے ساتھ ، ٹک ٹاک بہتر نگرانی کے ٹولز متعارف کروا کے اور نوجوانوں میں صحت مند آن لائن عادات کی حوصلہ افزائی کرکے اور حفاظتی ماہرین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنا کر ڈیجیٹل سیفٹی اور فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم کو تقویت دے رہا ہے۔ یہ کوششیں خاندانوں کے لیے ایک محفوظ اور زیادہ معاون ڈیجیٹل ماحول بنانے کے لیے پلیٹ فارم کے جاری کام کی عکاسی کرتی ہیں۔

  • امریکہ میں  ٹک ٹاک بند کرنے کی تاریخ پھر موخر

    امریکہ میں ٹک ٹاک بند کرنے کی تاریخ پھر موخر

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلے کو مزید 75 دن کے لیے مؤخر کر رہے ہیں۔

    امریکی صدر ٹرمپ کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ ’”میری انتظامیہ ٹک ٹاک کو بچانے کے لیے ایک معاہدے پر بہت محنت کر رہی ہے، اور ہم نے زبردست پیش رفت کی ہے۔” انہوں نے کہا ہے کہ وہ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر رہے ہیں جو ایپ کو اس مدت کے دوران امریکا میں کام کرنے کی اجازت دے گا۔”اس معاہدے کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے تاکہ تمام ضروری منظوریوں پر دستخط ہو سکیں۔”

    یاد رہے کہ ٹک ٹاک کی چینی کمپنی ByteDance کو امریکہ میں پابندی سے بچنے کے لیے 5 اپریل تک کی مہلت دی گئی تھی تاکہ وہ ایپ میں اپنی ملکیت کسی غیر چینی خریدار کو منتقل کردے۔یہ ڈیڈ لائن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے جنوری میں دی گئی کانگریس کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرتے ہوئے مقرر کی تھی۔ ٹک ٹاک کو جنوری 2024 کے وسط میں کچھ وقت کے لیے امریکہ میں عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ اس کی وجہ وہ نیا امریکی قانون تھا جو اس سال منظور ہوا، اور جس کا مقصد چین کی جانب سے ممکنہ نگرانی (spying) اور پروپیگنڈا پھیلانے کے خدشات کو روکنا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی صدارت کے دوران TikTok پر کڑی تنقید کی تھی اور اسے امریکہ میں بند کرنے کی کوشش کی تھی۔ ان کے مطابق، TikTok اور اس کی چینی ملکیت سے امریکہ کے قومی سلامتی کے لیے خطرات تھے، خاص طور پر صارفین کے ذاتی ڈیٹا کے حوالے سے۔تاہم نومبر میں وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد، ٹرمپ نے اپنے موقف میں تبدیلی لائی ہے TikTok ویلکم کہا،، اس تبدیلی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ٹرمپ نے نوجوان ووٹرز کی حمایت حاصل کی، جو بڑی تعداد میں TikTok کا استعمال کرتے ہیں۔

    امریکی صدر کا رقم کے عوض’گولڈ کارڈ’ ویزا متعارف

    رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ ،قرضوں کے حجم میں مزید اضافہ

    ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم انسانی اسمگلر سمیت 3 ایجنٹس گرفتار

    ملتان سلطانزنے پی ایس ایل 10 کی تیاری کے لیے کیمپ لگا لیا

    امریکی ٹیرف،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

  • ٹک ٹاک کا  بانی چین کا امیر ترین شخص بن گیا

    ٹک ٹاک کا بانی چین کا امیر ترین شخص بن گیا

    بیجنگ: ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائیٹ ڈانس کے بانی زینگ یامنگ چین کے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب ٹک ٹاک کے بانی نے چین کے روایتی ارب پتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے 41 سالہ زینگ یامنگ اس وقت 57.5 ارب ڈالر کی دولت کے مالک ہیں، جس کے ساتھ وہ ایشیا کے تیسرے اور دنیا کے 24 ویں امیر ترین شخص بن چکے ہیں۔

    بلومبرگ کے مطابق صرف رواں سال میں ان کی دولت میں 13.6 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے انہوں نے نونگفُو اسپرنگ کے مالک زونگ شانسان اور ٹین سینٹ کے شریک بانی پونی ما ہواٹینگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    سلمان خان نےاپنی زندگی کو لاحق خطرات اور دھمکیوں پر خاموشی توڑدی

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹک ٹاک جیسے مقبول پلیٹ فارم کے بانی ہونے کے باوجود زینگ یامنگ خود لو پروفائل زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں چین کے صوبے فوجیان میں پیدا ہونے والے زینگ کے والدین سرکاری ملازم تھے، اور انہوں نے نآنکی یونیورسٹی سے سافٹ ویئر انجینئرنگ میں گریجویشن کیا۔

    زینگ یامنگ نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک اسٹارٹ اپ Kuxun سے کیا، جہاں وہ جلد ہی ٹیم لیڈر بن گئے بعد میں، انہوں نے مائیکرو سافٹ میں بھی کام کیا لیکن اپنی کمپنی بنانے کے لیے ملازمت چھوڑ دی 2012 میں انہوں نے بائیٹ ڈانس کی بنیاد رکھی، جو آج ٹک ٹاک کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہے۔

    اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    زینگ یامنگ کے مطابق وہ شروع میں ٹک ٹاک کا استعمال نہیں کرتے تھے کیونکہ انہیں یہ پلیٹ فارم نوجوانوں کے لیے لگتا تھا، لیکن بعد میں، کمپنی کے ملازمین کے لیے ویڈیوز بنانا اور لائکس حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا، جس کے بعد انہوں نے خود بھی اس ایپ کا استعمال شروع کیا۔

    بائیٹ ڈانس اور ٹک ٹاک کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، اور زینگ یامنگ کا شمار دنیا کے سب سے بااثر ٹیکنالوجی انٹرپر ینیورز میں ہوتا ہے۔

    افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ترجمان دفترخارجہ