Baaghi TV

Tag: ٹھٹھہ

  • ٹھٹھہ: دھند کے باعث 6 گاڑیوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

    ٹھٹھہ: دھند کے باعث 6 گاڑیوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

    ٹھٹھہ میں گھارو کے قریب دھند کے باعث 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر گھارو کے قریب آج صبح دھند کے باعث پیش آیا۔ریسکیو حکام کے مطابق 2 ٹرک اور کاروں سمیت 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔رپورٹ کے مطابق 14 زخمیوں کو مقامی افراد نیاپنی مدد آپ کے تحت مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں پر مزید 2 زخمی دم توڑ گئے ، 4 شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا۔واضح رہے گزشتہ کچھ دن سے ملک بھر میں دھند کے باعث موٹرویز بھی بند ہیں جبکہ نظام زندگی بھی مفلوج ہو رہا ہے.

    اسحاق ڈار کی عرب و اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت،غزہ میں جاری نسل کشی کےخاتمے کا مطالبہ

  • تمام سیاستدان ذاتی مفادات کے بجائے عوام کا سوچیں،بلاول بھٹو

    تمام سیاستدان ذاتی مفادات کے بجائے عوام کا سوچیں،بلاول بھٹو

    ٹھٹھہ: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہت سارے سیاستدان مجھ سے عمر میں تو بڑے ہیں پر وہ عوام کا نہیں اپنا سوچتے ہیں-

    باغی ٹی وی :ٹھٹھہ میں پارٹی جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے ’’پاور شیئرنگ فارمولا‘‘ مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے کہا گیا کہ پہلے 3 سال پہلے ہمیں اور پھر 2 سال آپ وزیراعظم بنیں، میں نے منع کردیا، اس طریقے سے وزیراعظم نہیں بنوں گا، اگر عوام منتخب کرے گی تو بنوں گا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تمام سیاستدان ذاتی مفادات کے بجائے عوام کا سوچیں، بہت سارے سیاستدان مجھ سے عمر میں تو بڑے ہیں پر وہ عوام کا نہیں اپنا سوچتے ہیں، جس کا نقصان پورے ملک اور عوام کو ہو رہا ہے جبکہ ہونا یہ چاہتے تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور سیاستدان عوام کے مفاد کا سوچتے ہارنے والے بھی احتجاج کررہے ہیں اور جیتنے والے بھی احتجاج کررہے ہیں، اگر پیپلزپارٹی کا ووٹ لینا ہے تو وزارتیں نہیں سندھ کے عوام کو منصوبے دیں-

    پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان معاملات طے پا گئے

    ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ میں نے یہ الیکشن اقتدار کیلئے نہیں عوام کیلئے لڑا ہے، ملک میں معاشی، سیاسی بحران ہے، ہمارے معاشرے کو تقسیم کردیا گیا ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے الیکشن لڑا، مہنگائی، بیروز گاری اورغربت تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ الیکشن اس لیے نہیں لڑرہا تھا کہ اسلام آباد کی کرسی پر بیٹھنا ہے، میرے پاس ایسے بھی فارم 45 ہیں جس کے مطابق پیپلز پارٹی کا امیدوار جیت چکا ہےلیکن ن لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کے جیت کا اعلان کیا گیا، میں اس لیے الیکشن لڑ رہا تھا پاکستان کے عوام مشکلات میں ہیں، میں نے پاکستان بھر میں انتخابی مہم چلائی، عوام کے شکرگزار ہیں کہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا، عوام نے ثابت کردیا چاروں صوبوں کی زنجیر پیپلز پارٹی ہے۔

    جس کا بھی مینڈیٹ ہے اس کو حکومت دینا چاہیئے،شاہ اویس نوارنی

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی بحران ہے معاشرے کو تقسیم کیا گیا ہے،یہ ماحول رہا تو ملک کو بحرانوں سے کون نکالے گا، کچھ سیاستدان دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتے، تمام سیاستدان اس وقت احتجاج کررہے ہیں، دھاندلی کے باوجود پیپلزپارٹی کے جیالے جیت جاتے ہیں، پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ میں لگی آگ کو بجھانا ہے، پاکستان کو بچانے کا وقت آگیا آئیں ہمارے ساتھ بات چیت کرکے شکایات کو دور کریں، وفاق اور جمہوریت کو خطرہ ہوا تو کارکنوں کو نکلنے کی کال دوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم کی کرسی نہیں چاہتے، عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں، ہم سیلاب متاثرین کو ان کا حق دلوانا چاہتے ہیں، انتخابی نتائج سے متعلق شکایتیں متعلقہ فورم پر لے کر جاؤں گا، متعلقہ فورم پر سنوائی نہ ہوئی تو عوام میں آسکتا ہوں۔

    پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے پشاور کو 16 رنز سے شکست دے دی

  • ٹھٹھہ: مسافر وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم،7 افراد جاں بحق 15 زخمی

    ٹھٹھہ: مسافر وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم،7 افراد جاں بحق 15 زخمی

    ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت 7 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوئے، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو جھرک اور سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کر دیا گیا ہےپولیس ذرائع کے مطابق وین حیدرآباد سے ٹھٹھہ جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    دوسری جانب کندھ کوٹ میں ٹھل روڈ ڈیرا سر کی اسٹاپ پر کوئٹہ سے پنجاب جانے والی کوچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار مسافر زخمی ہوگئےمسافر کوچ کوئٹہ سے پنجاب جارہی تھی کے 10 سے زائد ڈاکوؤں نے راستے میں نہ رکنے کر اندھا دھند فائرنگ کردی،کوچ ڈرائیور خوف سے رک گیا تو مسلح ڈاکو کوچ میں بیٹھے ہوئے تمام مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی رقم لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے واقعے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو طبی امداد فراہم کرنے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔

    جلاؤ گھیراؤ کیس:پی ٹی آئی کی 3 خواتین دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے …

    علاوہ ازیں کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پرعباس ٹاؤن کے قریب کارکی ٹکرسے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے لئے کار کو رکنے کا اشارہ کیا تھا، کار سوار نے رکنے کے بجائے اہلکاروں پرکار چڑھانے کی کوشش کی تھی مشکوک کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار کاشف زخمی ہوا تھا۔

    رانا ثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست خارج

  • ٹھٹھہ: مکلی میں پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

    ٹھٹھہ: مکلی میں پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)مکلی میں پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد علاقے میں خوف و ہراس ایس ایس پی ٹھٹھہ جائے واردات پر پھنچ گئے تحقیقات کررہے ہیں ایس ایس پی ٹھٹھہ
    تفصیل کے مطابق مکلی میں جیلانی ہاؤس کے قریب پولیس اہلکار امجد گندرو کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے ،جسکی اطلاع مقامی لوگوں نے پولیس کو دی ،ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو جائے واردات پر پہنچے، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال مکلی پہنچایا، اس قتل کے وقعہ کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیاہے، مقتول پولیس اہلکار جیلانی ہاؤس کے پاس پکٹ پر ڈیوٹی دیتا تھا ایس ایس پی ٹھٹھہ کا کہنا تھا کہ تحقیقات کررہے ہیں جلد اس واردات کے بارے میں پتہ چل جائے گااور مجرمان کوٹریس کرلیں گے.

  • ٹھٹھہ : سندھ حکومت کی ہدایت پرضلع بھر میں سرکاری نرخ پر سستے آٹے کے موبائل سٹال لگادیئےگئے

    ٹھٹھہ : سندھ حکومت کی ہدایت پرضلع بھر میں سرکاری نرخ پر سستے آٹے کے موبائل سٹال لگادیئےگئے

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)سندھ حکومت کی ہدایت پرضلع بھر میں سرکاری نرخ پر سستے آٹے کے موبائل سٹال لگادیئےگئے
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹھٹھہ، مکلی، دھابیجی، گھارو، گھوڑاباری ، بگھان ،کیٹی بندر سمیت ضلع کے مختلف شہروں میں سرکاری نرخ پر سستے آٹے کے موبائل اسٹال لگائے گئے ہیں جہاں مسلسل روزانہ کی بنیاد پر آٹے کی فراہمی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو دس کلو آٹے کا تھیلا 650 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے تاکہ اس مہنگائی کے دور میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ خوراک، ریونیو اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ مختلف اسٹالوں کے دورے کے دوران سستے آٹے کی فراہمی کی نگرانی کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے تمام تحصیلوں میں سستے آٹے کے موبائل اسٹال لگائے گئے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں اور مارکیٹوں میں کنٹرول ریٹ پر آٹے کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ آٹا مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے بھی عوام کو سستے ریٹ پر آٹا تقسیم کیا-

  • ٹھٹھہ : بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایس ایس پی آفس میں میٹنگ منعقد کی گئی

    ٹھٹھہ : بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایس ایس پی آفس میں میٹنگ منعقد کی گئی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے لوکل الیکشن کے حوالے سے ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں میٹنگ کا انعقاد
    ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی جانب سے لوکل باڈی الیکشن میں سیکیورٹی کے حوالے سے ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں سینیئر پولیس افسران نے شرکت کی، میٹنگ کے دوران لوکل باڈی الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کروانے کے ایجنڈے کو زیر بحث لایا گیا۔ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران سیکیورٹی کو سخت کیا جائے، تمام افسران کینڈیڈیٹ سے ملاقات کریں اور پولنگ اسٹیشن کا دورہ کریں، ممکنہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائٹ / ریزرو اور QRF پلاٹونز کو بمعہ وقت تیار اور الرٹ رکھا جائے،، بلدیاتی الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال کے لیے پولیس واٹس اپ گروپ پر باہمیروابط کو تقویت دی جائے، الیکشن کے دوران تمام ایس ڈی پی اوز صاحبان پولنگ اسٹیشنز پر تعینات نفری کو ہر وقت چیک کریں، اس کے علاوہ پیٹرولنگ، سنیپ چیکنگ اور پکٹنگ کو مزید تیز کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو۔
    ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ پولیس افسران یا جوانوں کی کسی فرد یا سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں ہونی چاہیے ،پولیس افسران اور جوان ضابطہ اخلاق کو مد نظر رکھتے ہوئے فرائض سر انجام دیں گے۔انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی علاقے میں بھی اسلحہ کی نمائش ، وال چاکنگ، لائوڈ اسپیکر کی خلاف ورزی نہ کی جائے،کسی بھی علاقہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پائی جائے تو اس پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔تمام SHOs اپنے SDPOs کے ساتھ ہر وقت رابطے میں رہیں اور اپنے عملے کو اچھی طرح واقف کرکے تعینات کرینگے اس کے علاوہ شر پسند عناصر اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے لوگوں کی نشاندہی کریں اور انکے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائیں۔
    الیکشن ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • ٹھٹھہ: مسلم لیگ ن کے منظور خشک کی  شادی کی تقاریب میں شرکت

    ٹھٹھہ: مسلم لیگ ن کے منظور خشک کی شادی کی تقاریب میں شرکت

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)مسلم لیگ ن کے منظور خشک کی جمن میمن کے بیٹے کی شادی میں شرکت
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر کے ایکسائز آفیسر جمن میمن کے بیٹے کی شادی شاہ جھان بوکیٹ ہال میں منقعد ہوئی، جس میں مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر منظور احمد خشک نے شرکت کی اور جمن میمن کو بیٹے کو شادی کی مبارک باد پیش کی دوسری جانب مکلی ایس ڈی او شفیع میمن کے بیٹے کی شادی زم زم ہال میں منعقد ہوئی ،شادی کی اس تقریب میں بھی شرکت کی اور شفیع میمن کو مبارک باد پیش کی جس پر شفیع میمن نے مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر منظور احمد خشک کو لنگی اجرک پہنائی –

  • ٹھٹھہ: بلدیاتی الیکشن، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے اپنے حلقہ میں ریلی نکالی

    ٹھٹھہ: بلدیاتی الیکشن، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے اپنے حلقہ میں ریلی نکالی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) بلدیاتی الیکشن، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے اپنے حلقہ میں ریلی نکالی
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں پیپلز پارٹی کے بلدیاتی الیکشن اسلام پور محلہ وارڈ نمبر 3 پر نامزد امیدوار محمد یوسف میمن نے شہر میں ریلی نکالی جس میں شہریوں اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی ریلی کا اختتام سی ایم سندھ سید مرادعلی شاہ کے اسپیشل اسسٹنٹ صادق میمن کے ہاؤس پر ختم ہوئی، امیدوار ڈاکٹر محمد یوسف نے کہا میں جیت کر غریب عوام کی خدمت کروں گا.

  • ٹھٹھہ : گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں کرپشن کے موضوع پر شاندار تقریب

    ٹھٹھہ : گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں کرپشن کے موضوع پر شاندار تقریب

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں کرپشن کے موضوع پر شاندار تقریب طالبات کی جانب سے بہترین ٹیبلوز تقاریر پیش کی گئیں کرپشن کے موضوع پر طالبات کی بنائی ہوئی ڈرائنگ نے مہمانوں کے دل جیت لئے، تعلیم بہت ضروری ہے اس کے سوا انسان بیکار ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نظام الدین کھڈائی کا تقریب سے خطاب،
    تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں کرپشن کے موضوع پر ایک شاندار تقریب اسکول کی ہیڈ مسٹریس میڈم یاسمین انڑ کی سربراہی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ٹھٹھہ نظام الدین کھڈائی تھے طالبات کے درمیان کرپشن کے موضوع پر ڈرائنگ بنانے کے مقابلے بھی ہوئے طالبات کی بنائی ہوئی ڈرائینگ کو بے حد سراہا گیا طالبات کی تقاریر اور ٹیبلوز نے مہمانوں کے دل جیت لیے اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نظام الدین کھڈائی نے کہا کہ تعلیم ایک زیور ہے تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں کرپشن کے خلاف جہاد کرنا چاہئے کرپشن ایک ناسور ہے اس موقع پر اسکول کی ہیڈ مسٹریس میڈم یاسمین انڑ، فوزیہ رند، سلمی قریشی، مس فرزانہ ،مس زاہدہ پلیجو ۔مس صائمہ چاچڑ، مس ردا بلال ۔مس صادیہ اور دیگر موجود تھیں

  • ٹھٹھہ : تاریخی قبرستان تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

    ٹھٹھہ : تاریخی قبرستان تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ کا تاریخی قبرستان تباہی کےدہانے پر پہنچ گیا، قبرستان گٹروں کے گندے پانی سے بھر گیا، انتظامیہ خاموش عوام میں شدید غم و غصّے کی لہر دوڑ گئی
    تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کی عدم توجہی کی وجہ سے تاریخی بخاری قبرستان تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، یہ تاریخی قبرستان صدیوں سے قائم ہے اور یہاں سینکڑوں کی تعداد میں قبریں موجود ہیں، قبرستان گٹروں کے گندے پانی سے بھر گیا ہے جسکی وجہ سے کئی قبروں کے نشان بھی مٹ گئے ہیں ،برسات کے موسم میں بھی برسات کا پانی گٹروں سے ہوتا ہوا قبرستان میں داخل ہوجاتا ہے مگر انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اسکے علاوہ پورے شہر کا گند کچرا بھی قبرستان میں ڈال دیا جاتا ہے جسکی وجہ سے قبرستان کا تقدس پامال ہورہا ہے قبرستان میں گندگی اور انتظامیہ کی خاموشی پر ٹھٹھہ بخاری محلہ اور دیگر علاقوں کے رہائشیوں میں سخت غم و غصّے کی لہر دوڈ گئی ہے ،اہل محلہ نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے