Baaghi TV

Tag: ٹھیکہ منسوخ

  • نجی کمپنی کی بہاءالدین زکریاایکسپریس چلانےسےمعذرت:ٹھیکہ منسوخ

    نجی کمپنی کی بہاءالدین زکریاایکسپریس چلانےسےمعذرت:ٹھیکہ منسوخ

    لاہور:نجی کمپنی نے بہاء الدین زکریا ایکسپریس چلانے سے معذرت کرلی، پاکستان ریلویز نے ٹھیکہ منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ٹرین 22 اگست سے سرکاری سطح پر چلائی جائے گی۔

    پاکستان ریلویز اپنی کئی ٹرینیں نجی کمپنیوں کے تعاون سے چلارہی ہے، جن میں سرسید ایکسیرپس اور شالیمار ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینیں شامل ہیں۔

     

     

     

    بہاء الدین زکریا ایکسپریس(25 اپ/26ڈاؤن)ملتان اور کراچی کے درمیان چلتی ہے جس کا ٹھیکہ 4 ماہ سے نجی کمپنی کے پاس تھا،جس کیلئےاس نےپاکستان ریلویز کےپاس 5فیصد سیکیورٹی ڈپازٹ کرایا تھا۔

    پاکستان ریلویز نےنجی کمپنی کی درخواست پر ٹھیکہ منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نجی کمپنی کی درخواست پربہاء الدین زکریا ایکسپریس کا ٹھیکہ ختم کرنےکی منظوری دیدی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ریلویز بہاء الدین زکریا ایکسپریس کا انتظام نجی کمپنی سے واپس لے رہی ہے، جس کا اطلاق 22 اگست 2022ء سے ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ریلوے کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ جلد سے جلد بہاء الدین زکریا ایکسپریس کیلئے پیشگی بکنگ شروع کرے، جو 22 اگست سے چلائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ نجی ٹرینوں میں نازیبا ڈانس کے واقعات رپورٹ ہونے پر ریلوے انتظامیہ نے تیز گام کے بعد سرسید ایکسپریس کے ٹھیکے دار کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔

  • 75 لاکھ کا سٹریٹ لائٹس ٹھیکہ منسوخ

    75 لاکھ کا سٹریٹ لائٹس ٹھیکہ منسوخ

    قصور
    الہ آباد میں75 لاکھ روپے کا سٹریٹ لائٹس کا ٹھیکہ منسوخ کر کے PCC کروانے کے ٹینڈرز منظور بیس ٹھیکیداروں نے اوپن ٹینڈر میں حصہ لیا لیکن تین ٹھیکیداروں نے بالترتیب 26, 23 اور 21 فیصد نقصان پر ٹینڈر اپنے نام کروا لئے مقامی شہریوں کا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو خراج تحسین
    تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی الہ آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاستدانوں کی چٹوں پر ٹھیکے دینے کی بجائے اوپن ٹینڈر کروائے گئے 75 لاکھ کا شہر میں سٹریٹ لائٹس کا منصوبہ کینسل کر کے PCC کے نئے ٹینڈرز کروائے گئے جس میں بیس ٹھیکیداروں نے حصہ لیا لیکن تین ٹھیکیداروں محمد بخش بھٹی، محمد رفیق گورنمنٹ کنٹریکٹر اور جہانیاں بلڈرز نے سرکاری ریٹ سے بالترتیب 26.23 اور 21 فیصد نقصان پر ٹینڈرز اپنے نام کروا لئے مقامی شہریوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سہیل گوندل اور سب انجینئر شہباز احمد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے کہ انہوں نے سرکاری ٹھیکے سیاستدانوں کی چٹوں پر دینے کی بجائے اوپن ٹینڈر کروائے اور سرکاری خزانہ کی تقریباً بیس لاکھ روپے کی بچت کی