کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل میں بھی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے میچ کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز بنالیے۔کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 5 وکٹ کے نقصان پر 563 رنز بنالیے اور 397 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔عبداللہ شفیق نے 201 رنز کی اننگز کھیلی، وہ جاوید میانداد اور حنیف محمد کے بعد ڈبل سنچری کرنے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔
آغا سلمان نے بھی ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کرتے ہوئے 132 رنز بنالیے ہیں۔پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے سعود شکیل نے بھی نصف سنچری بنا کر 146 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، سعود ابتدائی 7 ٹیسٹ میں ففٹی پلس اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔آغا سلمان 132 اور محمد رضوان 37 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ پراباتھ جے سوریا دو وکٹیں حاصل کرسکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، دھننجیا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندی مل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
Tag: ٹیسٹ میچ

کولبو،ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 5 وکٹ کے نقصان پر 563 رنز بنا ڈالے

کولمبو،ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بیٹرز کے کارنامے
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئے ریکارڈ بنانے میں مصروف ہے ،سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے اوپنر عبد اللہ شفیق نے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنالی۔ جبکہ سعود شکیل کیریئر کے ابتدا کے ہر 7 ٹیسٹ میچ میں ففٹی کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق نے 326 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی۔عبداللہ شفیق 201 رنز بناکر برباتھ جے سوریا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔عبداللہ شفیق ملک سے باہر ڈبل سنچری اسکور کرنے والے 7 ویں بلے باز بنے ہیں جبکہ اس سے قبل سعود شکیل، محمد حفیظ، عابد علی، اظہر علی، عامر سہیل اور محسن خان کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔
دوسری جانب سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں تاریخ رقم کردی۔سعود شکیل کیریئر کے ابتدا کے ہر 7 ٹیسٹ میچ میں ففٹی کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔سنیل گواسکر، سعید احمد، برٹ سٹکلیف اور باسل بچر نے ابتدائی 6 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
واضح رہے کہ کولمبو میں جاری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سعود شکیل نے نصف سنچری اسکور کی ہے جبکہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے ڈبل سنچری بنائی تھی۔
کولمبو،تیسرے روز ٹیسٹ میچ کا آغاز ،عبد اللہ شفیق نے سنچری مکمل کر لی
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ہوچکا ہے اور پاکستان کی پہلی اننگز کی بیٹنگ جاری ہے جب کہ اوپنر عبداللہ شفیق نے سنچری مکمل کرلی۔پاکستان نے اب تک دو وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنالیے ہیں جب کہ 43 رنز کی برتری حاصل ہے، کریز پر اس وقت قومی کپتان بابر اعظم اور اوپنر عبداللہ شفیق موجود ہیں۔عبداللہ شفیق کی یہ ٹیسٹ کیرئیر کی چوتھی سنچری ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث وقت سے پہلے ہی ختم کردیا گیا تھا،
بارش سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹ پر 178رنزبنالیے تھے جس کے بعد پاکستان کو سری لنکا کےخلاف پہلی اننگزمیں 12 رنزکی برتری حاصل ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث 10اوورز تک محدود رہا جس دوران عبداللہ شفیق 87 اور بابراعظم 28 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔
کولمبو،بارش وجہ سے موخر کرنے والا میچ آج شروع کرنے کا امکان
دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث ختم کردیا گیا تھا۔ میزبان ٹیم پر12 رنز کی برتری حاصل ہے۔دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 2 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز سے شروع کی اور ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا پر برتری حاصل کی تھی۔
کولمبو ٹیسٹ دوسرے روز بارش اور گیلے آؤٹ فیلڈ کے باعث کھیل وقت سے پہلے ختم کیا گیا تھا پاکستان کے 2 وکٹ پر 178 رنز، سری لنکا کے خلاف 12 رنز کی برتری حاصل، تھی عبداللہ شفیق 87، کپتان بابر اعظم 28 رنز کے ساتھ تیسرے دن کا کھیل شروع کریں گے،
دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز
سری لنکا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ ہی کھلاڑی کھیلیں گے جو پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیلے تھے۔ سیریز کا فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جس کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا،سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے کے مطابق ان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاریاں شروع
قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے تیاریاں شروع کردیں، کھلاڑیوں کا پہلا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی گئی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم نے سعود شکیل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
قومی ٹیم کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
انگلش بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں چھ سو وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کر لیا
انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پانچویں اور دوسرے فاسٹ بولر بن گئے ہیں ۔تاریخی سیریز ایشز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں ایک اور تاریخ رقم ہو گئی ، میزبان انگلش بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں چھ سو وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کر لیا ، وہ اس اعزاز کے ساتھ مجموعی طور پر پانچویں اور دوسرے فاسٹ بولر بن گئے ہیں ، لیجنڈری اسپنر متھایا مرلی دھرن آٹھ سو وکٹوں کے ساتھ نمبر ون ہیں جبکہ شین وارن، انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اور انیل کمبلے بھی چھ سو ٹیسٹ وکٹیں گرانے کا اعزاز رکھتے ہیں ، اب اس گروپ کو اسٹورٹ براڈ نے بھی جوائن کر لیا ہے ،

گال ٹیسٹ: قومی ٹیم کو جیت کے لیے 83 رنز درکار
گال ٹیسٹ میں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف فتح کے لیے 83 رنز درکار ہیں جبکہ سات وکٹیں باقی ہیں۔131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی جانب سے بھی آغاز اچھا نہ تھا، پہلے تین کھلاڑی جلد آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، عبد اللہ شفیق 8، شان مسعود 7 اور نعمان علی 0 صفر پر آؤٹ ہوئے۔
کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنا لیے ہیں اور جیت کے لیے مزید 83 رنز درکار ہیں، اس وقت کریز پر بابر اعظم اور امام الحق موجود ہیں۔گال ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم کی اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور میزبان ٹیم نے گرین کیپس کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا ہے۔دوسری اننگز میں سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 82 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ نشان مدوشکا نے 52 اور رمیش مینڈس نے 42 رنز کی اننگز کھیلیں۔
دنیش چندیمل نے 28 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیموتھ کرونا رتنے نے 20 اور کوشال مینڈس نے 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابراراحمد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی اور سلمان آغاز نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
سعود شکیل کی شان دار سیچری،پاکستان کو پہلی اننگز میں سری لنکا پر برتری
گال ٹیسٹ کے تیسرے روز مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کی شان دار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں سری لنکا پر 149 رنز کی برتری حاصل کی اور پوری ٹیم 461 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا کے شہر گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز جب کھیل شروع ہوا تو پاکستان کو میزبان ٹیم کے پہلی اننگز کے اسکور 312 رنز کے مقابلے میں 91 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔
گزشتہ روز قومی ٹیم کے صف اول کے بلے بازوں کی مکمل ناکامی کے بعد نوجوان سعود شکیل اور آغا سلمان نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کی تھیں اور قومی ٹیم نے سری لنکا کے پہلی اننگز کے 312 رنز کے جواب میں 221 رنز بنا لیے تھے اور اسے خسارے کا سامنا تھا۔
گال ٹیسٹ سری لنکا نے 6 وکٹوں پر 242 رنز بنا لیے
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے گال ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنا لیے ہیں۔گال میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے سیشن کے دوران شاہین نے سری لنکا کے پہلے کھلاڑی کو 6 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہین نے اپنے دوسرے اوور میں اوپنر نشان مدوشکا کو آؤٹ کیا جس کا شاندار کیچ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کیا، شاہین کی اس وکٹ کے بعد ٹیسٹ کیرئیر میں 100 وکٹیں مکمل ہوگئیں۔پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز اسکور کر لیے تھے، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ، ابرار احمد اور آغا سلمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


دوسری جانب سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں تاریخ رقم کردی۔سعود شکیل کیریئر کے ابتدا کے ہر 7 ٹیسٹ میچ میں ففٹی کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔سنیل گواسکر، سعید احمد، برٹ سٹکلیف اور باسل بچر نے ابتدائی 6 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔





