پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کیریئر میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں۔تیئس سالہ شاہین آفریدی کی گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں انجری کے ایک سال بعد اِن ایکشن ہوئے سری لنکا کے خلاف سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اپنے دوسرے ہی اوور میں کم بیک کو یادگار بنا لیا ، چار رنز پر کھیلتے لنکن اوپنر نشان منڈوشکا کو وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر دیا ، اس کامیابی کے ساتھ قومی فاسٹ بولر نے اپنی ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی ، زبردست سنگ میل عبور کرنے پر لیجنڈری وسیم اکرم، وقار یونس کے علاوہ ماہرین و شائقین سمیت پی ایس ایل فرنچائز نے بھی مبارکباد دی ، شاہین آفریدی نے کیرئر کے چھبسویں ٹیسٹ میں سو وکٹوں کا سفر مکمل کیا ، ان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے زیادہ اٹھارہ وکٹیں حاصل کیں ، جنوبی افریقی سولہ، بنگلادیشی پندرہ، آسٹریلوی چودہ، سری لنکن تیرہ ، زمبابوین دس، کیویز نو اور پانچ انگلش بلے بازوں کو شکار کیا ،
ٹیسٹ کرکٹ میں سو وکٹوں کا کارنامہ انجام دینے پر شاہین آفریدی انیسویں پاکستانی بولر بن گئے ہیں ، کم میچز میں سو ٹیسٹ میچز کا پاکستانی اعزاز سعید اجمل کے پاس ہے جنہوں نے انیسویں جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں انگلینڈ کے لوہمین نے سولہویں میچ میں ٹیسٹ کرکٹ کے امتحان میں وکٹوں کا سینکڑہ جڑ کے تہلکا مچایا تھا
Tag: ٹیسٹ میچ

شاہین شاہ افریدی کی ٹیسٹ کیریئر میں 100 وکٹیں مکمل

پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل سے گال میں شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
باغیٹی وی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے گال میں شروع ہو گا سری لنکن محکمہ موسمیت نے گال میں پانچوں روز بارش کی پیشگوئی کی ہے،محکمہ موسمیات کی جنب سے گال ٹیسٹ کے پانچوں روز 60 فیصد سے زائد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات سری لنکا کے مطابق گال میں وقفے وقفے سے کل بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہےگا، گال میں موجودہ دنوں حبس کی شدت بھی تقریباً 80 فیصد ہے سری لنکا میں مئی سے اگست تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے گال میں شروع ہوگا
واضح رہے کہ میزبان سری لنکا اور پاکستان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں کل سے مدمقابل آرہے ہیں، میچ کی آخری تیاریوں کے طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نےمیزبان شہر میں بھرپور پریکٹس کی۔ فیلڈنگ ڈرلز کے علاوہ کرکٹرز نے بیٹنگ اور بولنگ سیشنز بھی کیے۔ گال میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ بھی ہے۔
اس سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سری لنکا کو دیمتھ کرونا رتنے لیڈ کریں گے۔
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کل سنگاپور روانہ ہو گی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے گال میں شروع ہوگا
قومی کرکٹرز نے مقابلے کی آخری تیاریوں کے طور پر بھرپور پریکٹس کی جبکہ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی۔
میزبان سری لنکا اور پاکستان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں کل سے مدمقابل آرہے ہیں، میچ کی آخری تیاریوں کے طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نےمیزبان شہر میں بھرپور پریکٹس کی۔ فیلڈنگ ڈرلز کے علاوہ کرکٹرز نے بیٹنگ اور بولنگ سیشنز بھی کیے۔ گال میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ بھی ہے۔ اس سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سری لنکا کو دیمتھ کرونا رتنے لیڈ کریں گے۔
قومی ٹیم ٹیسٹ میچ کے لئے گال پہنچ گیا
سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے گئے قومی شاہین گال پہنچ گئے ایک روزہ آرام کے بعد کل سے ٹریننگ شروع کریں گے
پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آئی لینڈرز کے دیس موجود ہے ، ہیمبن ٹوٹا میں ڈرا ہونے والے دو روزہ پریکٹس کے بعد قومی کھلاڑی گال پہنچ گئے ہیں جہاں سب آج مکمل آرام کریں گے قومی شاہین جمعہ اور ہفتہ کو ٹریننگ سیشن میں اِن ایکشن ہوں گے ، نیٹ پریکٹس اور فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیں گے پاک لنکا پہلا ٹیسٹ گال میں ہی سولہ جولائی سے شروع ہو گا
سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے قومی ٹیم سری لنکا پہنچ گئے
سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے گئے قومی شاہین سری لنکا پہنچ گئے ، مکمل آرام کے بعد کل سے دو روزہ پریکٹس میچ کھیلیں گے کراچی سے کولمبو اور اب ہیمبن ٹوٹا پہنچنے والے قومی شاہین ایک روزہ آرام کے بعد اِن ایکشن ہوں گے کل سے مقامی کھلاڑیوں کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ میں ایکشن دکھائیں گے، وارم اپ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہو گا ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سولہ جولائی سے گال میں شیڈول ہے،

ویمنز ایشز،پہلا میچ یکم جولائی کو کھیلا جائے گا
آسٹریلیا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز میں شامل واحد ٹیسٹ میچ آسٹریلین ویمن ٹیم نے میزبان انگلینڈ سے 89 رنز سے جیت لیا تھا۔دونوں خواتین ٹیمیں اس کے علاوہ ایشز سیریز میں شامل تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلیں گی اور واحد ٹیسٹ میچ کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ یکم جولائی کو ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 5 جولائی کو اوول، لندن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 8 جولائی کو لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 12جولائی سے برسٹل میں ہو گا، دوسرا میچ 16جولائی کو سائوتھمپٹن جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 18جولائی کو ٹائونٹن میں کھیلا جائے گا
بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم کو شکست
بنگلادیش نے ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو 546 رنز سے شکست دے دی۔بنگلادیش کے شہر میرپور میں کھیلےجانے والے ٹیسٹ میچ میں میزبان بنگلادیش کے 662 رنز کے تعاقب میں افغان ٹیم 115 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 382 بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جس میں نجم الحسین 146 اور محمود الحسن 76 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے،بنگلہ دیش کی جانب سے نجات مسعود نے 5 اور یامین احمدزئی نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

دورہ سری لنکا کیلئے قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان ، بابراعظم کپتان مقرر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے
قومی سلیکشن کمیٹی نے اعلان کردہ 16 رکنی ٹیم میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اورحسن علی کو بھی شامل کیا ہے،قومی اسکواڈ میں سرفراز احمد بھی شامل ہیں، قومی اسکواڈ میں دو کھلاڑیوں محمد حریرہ اورعامر جمال کو پہلی بار شامل کیا گیا، سابق جنوبی افریقن کرکٹر مورنے مورکل بولنگ کوچ ہوں گے
ٹیم کا انتخاب سری لنکا کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس میں چار اسپنرز ،چار فاسٹ بولرز ،چھ مستند بیٹرز اوردو وکٹ کیپرز شامل ہیں تاہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اورسرفراز احمد کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوگئی ہے انہیں آئندہ ماہ سری لنکا کے دورے میں کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے
🚨 16-strong squad for our first assignment of the 2023-25 ICC World Test Championship 💪
Read more ➡️ https://t.co/IwunZOcj6i#SLvPAK pic.twitter.com/Pj1YWUmWxg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 17, 2023
سری لنکا کے خلاف ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز دراصل تیسری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی پہلی سیریز ہوگی
پاکستانی اسکواڈ میں بابراعظم ( کپتان ) ،محمد رضوان ( نائب کپتان اور وکٹ کیپر ) ،عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ،حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود کو شامل کیا گیا ہے
انڈیا میں ساف چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے کلیئرنس مل گئی

ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان ٹیم 202 رنزبناسکی،انگلینڈ کی مجموعی برتری 281 رنز
ملتان:ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان ٹیم 202 رنزبناسکی، انگلینڈ کی مجموعی برتری 281 رنز ،اطلاعات کے مطابق ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 5 وکٹ پر 202 رنزبنالیے، مہمان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 281 رنزکی مجموعی برتری حاصل کرلی۔
انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز کی اوپننگ زیک کرالی اور بین ڈکٹ نےکی لیکن ابرار احمد نے زیک کرالی کو 3 رنز پر رن آؤٹ کرتے ہوئے پویلین بھیج دیا۔اس کے علاوہ ول جیکس کو 4، جو روٹ کو 21 پر اور بین ڈکٹ کو 79 رنزپر ابرار نے ہی آؤٹ کیا۔ڈکٹ کی وکٹ کے ساتھ ابرار احمد کی ڈیبیو ٹیسٹ میں 10 وکٹیں ہوگئیں۔
ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم پہلے سیشن سے قبل ہی 202 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد انگلینڈ نے 5 وکٹ پر 202 رنزبنالیے ہیں اور اسے پاکستان کے خلاف 281 رنزکی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین…
پاکستان کی پہلی اننگز
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز میچ کا آغاز پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107رنز کے ساتھ کیا تاہم پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم کے75 اور پھر سعود شکیل کے 63 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد وکٹوں کی لائن لگ گئی۔ اس کے بعد محمد رضوان 10، محمد نواز 1، محمد علی اور زاہد محمود صفر آؤٹ اور فہیم اشرف 22 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ ابرار احمد 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔دوسرے روز پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم انگلش بولر اولی رابنسن کی گیند پر 75 رنز پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد سعود شکیل جیک لیچ کی گیند پر جیمس اینڈریسن کو کیچ دے بیٹھے اور 63 رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئے ۔
نسیم شاہ کندھے کی تکلیف کا شکار، ملتان ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
قومی ٹیم کی پانویں وکٹ محمد رضوان کی صورت گری جب جیک لیچ نے محمد رضوان کو صرف 10 رنز پر ہی بولڈ کردیا، جس کے بعد جو روٹ آغا سلمان اور محمد علی جبکہ جیک لیچ ہی محمد نواز کی وکٹ لینے میں کامیاب رہے پاکستان ٹیم کی دونوں آخری وکٹیں زاہد محمود اور فہیم اشرف کی صورت مارک ووڈ نے لی۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز
ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی 7 جبکہ زاہد محمود نے 3 وکٹیں لی تھیں۔جس کے بعد پہلے روز پاکستان ٹیم سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 5 رنز پر امام الحق بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے،اس کے بعد عبداللہ شفیق بھی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

یہ ٹیسٹ میرے کیریئر کا بہترین میچ تھا ایسی پچ پر میچ جیتنا بہت اسپیشل تھا،انگلش کپتان
راولپنڈی: انگلش کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ آج کا کھیل بہت اچھا تھا، ہم بہت لطف اندوز ہوئے، یہ ٹیسٹ میچ ہے اور اس میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔
باغی ٹی وی : میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ جارحانہ انداز میں کھیلی جائے تو دلچسپ ہوجاتی ہے، راولپنڈی کی پچ نے بیٹرز کو مدد دی، راولپنڈی کی پچ نے بیٹرز کو مدد دی، پچ پر نہ گیند سوئنگ ہوئی نہ سیم ہوئی، یہ ٹیسٹ میرے کیریئر کا بہترین میچ تھا ایسی پچ پر میچ جیتنا بہت اسپیشل تھا، وہ دورہ پاکستان میں ہر دن کو جیتنا چاہتےہیں۔
ٹیسٹ جیتنےکاموقع تھا، شکست پرمایوسی ہوئی،کوشش تھی کہ پہلی اننگزمیں 600 سےزیادہ اسکورکریں،بابر اعظم
انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے دن سے ہی اچھا کھیل پیش کیا تھا اور ہمارے مختلف پلانز تھے جس کیلئے مختلف فیلڈز رکھی گئیں کبھی وکٹ آپ کے لیے معاون ہوتی ہے اور کبھی نہیں ہوتی، ہمیں اس میچ میں بہت اچھے مواقع ملے اور ہم نے کوشش کی کہ ان سے فائدہ اٹھائیں ہم چاہتے تھے کہ پاکستان کو یقین دلائیں کہ وہ ٹارگٹ حاصل کرسکتےہیں، پھر چوتھے دن پاکستان کی دو وکٹیں لینا فائدہ مند رہا۔
بین اسٹوکس نے کہا کہ ہماری ٹیم میں سب نے اپنا اپنا اچھا کردار ادا کیا، ہم نے کوشش کی کہ مختلف کھیل پیش کریں، بولرز، فیلڈرز بیٹسمین سب نے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ہمارے کھلاڑی بہت پراعتماد ہیں، سب میں اچھی صلاحیتیں ہیں، کوشش ہوگی کہ ہم اسی طرح اچھا کھیل پیش کریں۔
واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی، قومی ٹیم 268 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔
راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے پہلے میچ میں پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی









