Baaghi TV

Tag: ٹیلیفونک رابطہ

  • وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق نہایت گرمجوش اور خوشگوار گفتگو کے دوران وزیراعظم نے خادمِ حرمینِ شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے اپنے احترام اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے پاکستان کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی محبت، خلوص اور گرمجوشی پر ان کا شکریہ ادا کیادونوں رہنماؤں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ حالیہ مہینوں میں نئی بلندیوں کو چھونے والے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا، اس کے علاوہ علا قا ئی صورتحال اور موجودہ پیش رفت پر بھی تبادل خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے مختلف چیلنجز کے تناظر میں امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔

    ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلیفونک رابطے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی مملکت کی خواہش کا اعادہ کیا انہوں نے آئندہ برس پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

  • آرمی چیف اور یو اے ای کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    آرمی چیف اور یو اے ای کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم عاصم منیر اور یو اے ای کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اوریواے ای صدر کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔

  • ایرانی اور روسی وزرائے خارجہ کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    ایرانی اور روسی وزرائے خارجہ کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے روسی ہم منصب سرگئی لاروف اور ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

    باغی ٹی وی: سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کی روشنی میں اگلے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    عمران خان کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا ہے،ایک سال سے ان لوگوں کی ٹریننگ …

    شہزادہ فیصل اور حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

    دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے روسی ہم منصب سرگئی لاروف نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا،سعودی میڈیا کے مطابق دونوں وزراء خارجہ نے علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو کی سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس یوکرین مسئلے کے سیاسی حل تک پہنچنے کی حمایت جاری رکھیں گے دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور روس کے گہرے تعلقات پر بھی بات چیت کی-

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے …

    واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کو قریب لانے میں چین نے ثالثی کا اہم کردار ادا کیا ہے۔ جس پر دونوں ملک چین کے شکر گزار ہیں۔ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

  • امریکی رکن کانگریس کا عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ

    امریکی رکن کانگریس کا عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ

    امریکی رکن کانگریس ٹڈ لیو کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹیلی فونک گفتگو میں امریکی رکن کانگریس نے عمران خان سے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال اور جمہوریت کو مبینہ خطرات پر بات کیامریکی رکن کانگریس ٹڈ لیو نے عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ امریکی محکمہ خارجہ سے کہا جائے گا کہ وہ پاکستان میں مبینہ غیرمنصفانہ اقدامات پر مداخلت کرے۔

    پینٹاگون نے حساس دستاویزات کا افشا ہونا قومی سلامتی کیلئےانتہائی سنگین خطرہ قرار دے دیا

    پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹرآصف نے ٹڈلیوکی عمران خان سے بات کرائی تھی واضح رہے کہ ٹڈ لیو کانگریس کے با اثر ترین ڈیمو کریٹک کاکس کے وائس چیئر ہیں۔

    قبل ازیں گزشتہ ماہ امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین سے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی عمران خان سے گفتگو سے پہلے پاکستانی امریکن ڈیمو کریٹ ڈاکٹر آصف محمود نے بریڈ شرمین سے ملاقات کی تھی۔

    شاہ رخ خان کی افغان کرکٹر کے ساتھ فارسی میں گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

    بعد ازاں امریکی ڈیموکریٹ رکن کانگریس مائیک لیون نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا تھا ڈیموکریٹ رکن کانگریس کی عمران خان سے پاکستان کی سیاسی صورت حال پر طویل بات چیت ہوئی تھی دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر پی ٹی آئی کےکارکنوں پر مبینہ پولیس کے تشدد اور صحافیوں کو حراست میں لیے جانے پر بھی گفتگو ہوئی مائیک لیون سے عمران خان نے سکیورٹی سے متعلق درپیش صورت حال پر بھی گفتگو کی تھی-

    آئر لینڈ کے ڈبلن ائیرپورٹ پرغیرمتوازن لینڈنگ کے دوران پرواز کو حادثہ،رن وے بند

  • سعودی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ،رمضان المبارک کی مبارکباد

    سعودی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ،رمضان المبارک کی مبارکباد

    ریاض: سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کےمطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرےکو رمضان کی مبارکباد دی۔

    سری لنکا کو آئی ایم ایف پیکج کی پہلی قسط موصول

    ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان سفارتخانوں کےدوبارہ کھولنےکی راہ ہموارکرنےکے لیے جلد دو طرفہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا-

    واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران نےرواں 10 مارچ کو بیجنگ میں2016 سےمنقطع سفارتی تعلقات بحال کرنےاوربرسوں کی کشیدگی کے بعد دو ماہ کے اندر اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا امیرعبداللہیان نے اتوار کو کہا تھا کہ ملاقات کے لیے تین مقامات تجویز کیے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ گرفتاری اور فرد جرم عائد ہونے کا امکان، پولیس ہائی …

    ریاض نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ یہ معاہدہ سفارتی تعلقات کی بحالی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔دونوں اطراف کی مشترکہ خواہش کے مطابق اختلافات کو بات چیت اور مکالمے کے ذریعے حل کرنا ہےمعاہدے کے بعد تینوں ممالک کی جانب سے ایک سہ فریقی بیان جاری کیا گیا جس میں اس میں طے شدہ دفعات شامل تھیں جن میں ہر ملک کی خودمختاری کے احترام پر زور دیا گیا تھا۔

  • وزیرخارجہ بلاول بھٹواورترک ہم منصب کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ

    وزیرخارجہ بلاول بھٹواورترک ہم منصب کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ

    ترک وزیرخارجہ نے بلاول بھٹو کووزارت خارجہ کاعہدہ سنبھالنےپرمبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

    باغی ٹی وی : وزیرخارجہ بلاول بھٹواورترک ہم منصب کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ترک وزیرخارجہ نے بلاول بھٹو کووزارت خارجہ کاعہدہ سنبھالنےپرمبارکباد دی-

    عمران خان کی ویڈٰیو آنیوالی ہے،کردارکشی کی جائے گی، رہنما تحریک انصاف

    ٹیلیفونک رابطے میں ترک وزیرخارجہ نےبلاول بھٹوکوعیدالفطرکی بھی مبارکباد دی دونوں رہنماؤں نے برادرانہ تعاون مزید مضبوط کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا-

    دونوں رہنماؤں میں سفارتی تعلقات کے 75سال کی تکمیل کاجشن منانےپراتفاق کیا گیا بلاول بھٹونےمسئلہ کشمیرپرپاکستانی مؤقف کی حمایت پرشکریہ ادا کیا-

    واضح رہے کہ قبل ازیں ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللیہان نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کرکے وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبار کباد دی تھی اس کے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کی اہمیت اجاگر کیا گیا تھا –

    لاڈلوں کے مزاج کے خلاف جائیں تو ان سے گالیاں بھی کھائیں گے،شاہ اویس نورانی

    بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر پر حمایت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا تھا ایرانی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو زرداری کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی تھی-

    شہباز گل کو امریکہ سے واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

  • وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ، کیا اہم ہدایات دیں

    وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ، کیا اہم ہدایات دیں

    لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو فوری طور پر عوامی ریلیف کے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سستے بازاروں اور عام مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

    عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ

    وزیراعظم نے کہا کہ اشیاء کی ارزاں نرخوں پرفراہمی کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں اور کابینہ میں تمام اتحادیوں کو شامل کریں۔

    دوسری جانب حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب اسپیڈ کا کام وہی سے شروع ہوگا جہاں سے آپ نے چھوڑا تھا صوبہ اب لاوارث نہیں عوام کو اور آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی جانب سے بعض شہروں میں ڈیزل کی قلت کا سخت نوٹس لے لیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائے جائیں گے۔

    ‏سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود 3ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کردی

    وزیر اعلیٰ کا ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن کا حکم دیا گیا ہے ڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائے جائیں انتظامیہ اپنے اضلاع میں پٹرول پمپس کو باقاعدگی سے چیک کرے، کاشت کار میرے بھائی ہیں، ان کے مسائل کا پورا احساس ہے ڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے بھی فوری رابطہ کیا جائے۔

    شیخ رشید احمد کے بھتیجے کو اٹک پولیس کے حوالے کردیا گیا