Baaghi TV

Tag: ٹیلی گراف

  • ٹیلی گراف نے مودی دور کی بدترین سفارتی ناکامیوں کا پردہ چاک کر دیا

    ٹیلی گراف نے مودی دور کی بدترین سفارتی ناکامیوں کا پردہ چاک کر دیا

    عالمی جریدے دی ٹیلی گراف کی رپورٹ نے مودی کے بدترین دورِ حکومت میں بھارت کی خارجہ محاذ پر بڑھتی ہوئی ناکامیوں کو نمایاں کر دیا ہے-عالمی

    رپورٹ میں کہا کہ بھارتی ادارہ جاتی حصص کی فروخت اور امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں کے نتیجے میں مودی حکومت کو واشنگٹن کے سامنے لچک دکھانا پڑی،بھارت پر بھاری ٹیرف اور امریکی امیگریشن قوانین میں سختی نے خطے میں تسلط کے مودی کے دعوؤں کو شدید دھچکا پہنچایا،بھارتی حکومت کی ناکام سفارتکاری اور کمزور حکمت عملی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے معاشی ترقی اور علاقائی بالادستی کے دعوؤں کو عملی حقائق کے سامنے بے اثر کر دیا ہے۔

    عالمی جریدے کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ میں پھنسے سینکڑوں بھارتی شہریوں کے معاملے پر بھی مودی حکومت مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہی، جبکہ ایران نے گرفتار بھارتی بحری عملے تک بھارتی حکام کو رسائی دینے سے واضح انکار کر دیا، امریکی دباؤ کے باعث بھارت نے ایران کے ساتھ چاہ بہار بندرگاہ منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا-

    سعودی عرب کی بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت

    دی ٹیلی گراف کے مطابق مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی ناکامی کے باعث بھارت کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ گزشتہ سال 116.1 بلین ڈالر تک پہنچ گیاعالمی جریدے نے یورپ سے متعلق مودی اور بھارتی وزیر خارجہ کی متضاد پالیسیوں اور بیانات کو بھی اجاگر کیا عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کا خطے میں بالادستی کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس محض دعوؤں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔

    دہشتگردوں اور ان کے ہینڈلرز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،خواجہ آصف

  • بھارت کو سفارتی محاذ پر  ناکامی کا سامنا ،عالمی جریدے  کا انکشاف

    بھارت کو سفارتی محاذ پر ناکامی کا سامنا ،عالمی جریدے کا انکشاف

    عالمی جریدے "ٹیلی گراف”نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سے آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا ہے۔

    "ٹیلی گراف” کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بین الاقوامی سطح پر بھارت کی ساکھ بحال کرنے کے لیے جو سفارتی وفد تشکیل دیا، وہ اندرونی اختلافات کا شکار ہو چکا ہے اپوزیشن جماعتوں نے سوال اٹھایا ہے کہ وفد میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کیوں نہیں رکھی گئی کئی سرکردہ سیاسی رہنماؤں نے اس وفد کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر سنجے راوت کا کہنا ہے کہ مودی سرکار سفارتی کمیٹی کو بھی سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہےرپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ راہول گاندھی کی طرف سے دیئے گئے سفارتی ناموں کو مودی حکومت نے مسترد کر دیا، جس سے اپوزیشن میں مزید نارا ضگی پیدا ہوئی۔

    پاکستان کی ’جاسوس‘ قرار دی گئی یوٹیوبر بی جے پی کی رکن نکلی

    دفاعی ماہرین کے مطابق آپریشن سندور میں ہزیمت کے بعد مودی حکومت عالمی سطح پر اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن داخلی خلفشار اور سیاسی مفادات نے اس سفارتی اقدام کو آغاز سے ہی ناکام بنا دیا ہے۔

    حکومتِ سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات دنیا بھر کیلئے مثال ہیں،شرجیل میمن