Baaghi TV

Tag: ٹیم

  • جب کپتان حوصلہ افزائی کرے تو ٹیم جیتتی ہے، شاہد آفریدی

    جب کپتان حوصلہ افزائی کرے تو ٹیم جیتتی ہے، شاہد آفریدی

    دوسرا ون ڈے میچ، پاکستان نے آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دی ہے

    پاکستان کے قومی کھلاڑی شاہد آفریدی بھی پاکستان کی فتح پر پرجوش نظر آئے، ایکس پر جاری ایک پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایڈیلیڈ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ان کے ہی ہوم گراؤنڈ پر نو وکٹوں سے شکست دی۔ یہ ہماری آسٹریلیا کے خلاف پہلی بار نو وکٹوں سے جیت ہے اور یہ فتح اگلے ون ڈے میچز کے لیے ہماری ٹیم کے لیے بڑا حوصلہ افزا پیغام ہے۔پاکستان کے قومی کھلاڑی شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا، "آج کے میچ میں رضوان، حارث، شاہین، سیم اور عبداللہ کی کارکردگی بے مثال تھی۔ یہ لفظ ‘حیرت انگیز’ ان کی کارکردگی کا مکمل حق نہیں ادا کرتا۔”آفریدی نے مزید کہا کہ "لڑکو، اپنے آپ پر ایمان رکھو اور انشاء اللہ کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گی۔”

    پاکستان کی اس شاندار فتح نے نہ صرف ٹیم کی خوداعتمادی کو بڑھایا ہے بلکہ کرکٹ شائقین میں بھی جوش و جذبہ کی نئی لہر دوڑادی ہے۔واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سابق اولمپیئن اور دیگر شخصیات پاکستانی ٹیم کی  جیت کیلئے پرامید

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سابق اولمپیئن اور دیگر شخصیات پاکستانی ٹیم کی جیت کیلئے پرامید

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سابق اولمپیئن اور دیگر شخصیات پاکستانی ٹیم کی جیت کیلئے پرامید ہیں

    کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والے نامور پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ٹیم قوم کی توقعات پر پورا اترے گی، نامور کھلاڑیوں نے پی سی بی ڈیجیٹل سے خصوصی بات چیت کی ہے،

    اگر فائٹ کرکے ہارتے ہیں تو اس سے ہر کوئی مطمئن ہوتا ہے۔جہانگیر خان
    10 برٹش اوپن اور 6 ورلڈ اوپن ٹائٹلز جیتنے والے جہانگیرخان کا کہنا ہے کہ پوری قوم کی نیک خواہشات اس ٹیم کے ساتھ ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ ٹیم ہمیں اچھی خبر سنائے گی، ایک کھلاڑی کی حیثیت سے میں یہ بات سمجھ سکتا ہوں کہ یہ کھلاڑی کے لیے بہترین موقع ہوتا ہے کہ اس نے جس طرح سخت محنت اور ٹریننگ کی ہوتی ہے وہ اسے ایک بہترین پرفارمنس میں تبدیل کرے،ہارجیت کھیل کا حصہ ہے لیکن اگر فائٹ کرکے ہارتے ہیں تو اس سے ہر کوئی مطمئن ہوتا ہے۔

    ٹیم دوبارہ عالمی چیمپئن بن کو واپس لوٹے گی،اصلاح الدین
    1978 کا ورلڈکپ جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستان پہلے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت چکا ہے اور اب قوم پھر منتظر ہے کہ ٹیم دوبارہ عالمی چیمپئن بن کو واپس لوٹے گی، پوری قوم ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔

    کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ ہر میچ کو دل لگاکر کھیلیں۔سمیع اللہ
    دو بار ہاکی ورلڈکپ کے گولڈ میڈلسٹ سابق اولمپیئن سمیع اللہ کا کہنا ہےکہ ہمیں اس ٹیم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور یہ ہماری امیدوں پر پورا اترے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس ٹیم کی بہت اچھی تیاری کرائی ہے، کھلاڑیوں نے بھی سخت محنت کی ہے، کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ ہر میچ کو دل لگاکر کھیلیں۔

    ٹینس گرینڈ سلم فائنل کھیلنے والے واحد پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق کہتے ہیں کہ بابراعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم ٹرافی جیت کر وطن آئے گی اور ہمیں فخر کرنے کاموقع فراہم کرے گی۔جیولن تھرو کے کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ جس طرح ٹیم نے سخت محنت کی ہے اور اس عالمی ایونٹ کے لیے تیاری کی ہے اس کا پھل ضرور ملے گا۔کے ٹو کی چوٹی سر کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف کہتے ہیں کہ ہماری توقعات اس ٹیم کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ پاکستان ٹیم یہ ورلڈ کپ ضرور جیتے گی۔پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی سابق کپتان ہاجرہ خان نے کہا کہ پوری فٹبال کمیونٹی پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کررہی ہے، کبھی آپ ہارتے ہیں کبھی جیتتے ہیں لیکن آپ ایک بہترین ٹیم کے ذریعے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔سیف گیمز ٹیبل ٹینس گولڈ میڈلسٹ عارف خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم انفرادی طور پر غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جب یہ اکٹھے ہوتے ہیں تو ایک مضبوط ٹیم سامنے آتی ہے، ہم سب کو اس ٹیم سے بڑی توقعات وابستہ ہیں کہ یہ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کرے گی۔

    واضح رہے کہ پاک بھارت مقابلہ 9 جون کو نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل اسٹیڈیم نیو یارک میں ہوگا، ایجبسٹن اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے فین پارک بنایا جا رہا ہے،ایجبسٹن کے فین پارک میں 8 ہزار تک تماشائیوں کے آنے کی توقع ہے اور آئی سی سی نے بھی فین پارک کے لیے وینیو کی تصدیق کی ہے،پاک بھارت میچ کے موقع پر ایجبسٹن میں فیملی فیسٹیول کا ماحول ہو گا، فینز بڑی اسکرین پر میچ دیکھیں گے جس میں سابق پاک بھارت کرکٹرز بھی موجود ہوں گے،چیف ایگزیکٹو ایجبسٹن اسٹیورٹ کین کے مطابق انگلینڈ کے اس واحد وینیو کو فین زون کے لیے آئی سی سی نے چنا ، مقامی کمیونٹی کا ورلڈکپ کا حصہ بننے کا یہ موقع ہے۔

  • ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ کیلئے پاکستان مینز ٹیم کا اسکواڈ تیار

    ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ کیلئے پاکستان مینز ٹیم کا اسکواڈ تیار

    ایشین گیمز ہینگزو ایشین گیمز مینز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان کی قیادت قاسم اکرم کریں گے، ایشین گیمز میں شرکت کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے پلیئرز بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی فہرست پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کو بھجوا دی ہے ذرائع کے مطابق ٹیم میں عامر جمال، آصف علی، ارشد اقبال، عرفات منہاس اور عثمان قادر شامل ہیں۔ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان، بسمہ معروف اسکواڈ سے باہراس کے علاوہ حیدر علی، خوشدل شاہ، مرزا طاہر بیگ، محمد حسنین، محمد اخلاق، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، روحیل نذیر ، شاہنواز دھانی اور صفیان مقیم بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ ایشین گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک چین میں ہوں گے۔ ایشین گیمز میں کرکٹ کے مقابلے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوں گے۔

  • ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا اعلان — سیدرا صدف

    ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا اعلان — سیدرا صدف

    انگلستان سے ہوم سیریز اور ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔۔شاہ نواز دھانی, محمد حارث اور فخر زمان کو متبادل کھلاڑیوں جبکہ شان مسعود کو 15 رکنی اسکوڈ میں شامل کیا گیا ہے۔۔شاہین آفریدی کی بھی واپسی ہوئی ہے۔.۔۔باقی اسکوڈ ایشیا کپ والا ہے۔۔

    اندازہ ہے کہ فخر زمان زخمی نہیں ہیں۔۔۔دو ہی صورتیں ہیں۔۔۔شاید پی سی بی کی ہمت نہیں ہے انکو ڈراپ کرنے کی لہذا انجری کا بہانہ کر کے متبادل کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔۔۔ فخر زمان کو 15 رکنی اسکوڈ میں کسی کو دوبارہ زبردستی زخمی ظاہر کر کے بلا لیا جائے گا۔۔۔
    یا ٹی ٹوئینٹی فارمیٹ میں غیر تسلسل کارکردگی پر فخر زمان کو جتنا سپورٹ کرنا تھا کر لیا اور ٹیم منیجمنٹ بابر اور رضوان کے پیئر کو نہیں چھیڑنا چاہتی ہے۔۔۔

    اگر ماضی میں دیکھیں تو ہم نے اسٹار کھلاڑیوں کو خراب پرفارمنس پر ٹیم سے باہر ہوتے دیکھا ہے۔۔بعض کھلاڑی خود بھی کچھ وقت بریک لے لیتے تھے۔۔۔حال ہی میں بیڈ فارم سے دوچار کوہلی نے ذہنی طور پر فریش ہونے کے لیے بریک لی تھی۔۔۔ایسی سپورٹ کم دیکھی گئی ہے کہ کسی فارمیٹ میں کھلاڑی غیر تسلسل کارکردگی پر ڈراپ ہونے کی بجائے نئی پوزیشن پر آئے۔۔پھر دوسری پوزیشن پر بھی غیر تسلسل کارکردگی کے باوجود ناصرف لگاتار کھیلتا رہے بلک فین کلب کی بھرپور سپورٹ دوبارہ پہلی پوزیشن پر بحالی کے لیے بھی میسر ہو۔۔۔

    باقی میرے خیال سے محمد حارث کو 15 رکنی اسکوڈ میں شامل کرنا چاہیے تھا۔۔۔۔ورلڈکپ سے پہلے دو سیریز ہیں جس میں دو مختلف کمبینیشن ٹرائی ہو سکتے ہیں۔۔۔۔پہلا کمبینیشن وہی ہے جو پچھلے لگ بھگ دو سال سے جاری ہے۔۔۔۔جبکہ دوسرے کمبینیشن میں محمد حارث اور بابراعظم بطور اوپنر ٹرائی کیے جا سکتے تھے۔۔۔رضوان اور شان مسعود مڈل آرڈر کا بوجھ اٹھاتے۔۔۔حیدر علی کو بھی انگلستان کے خلاف سیریز میں چانس دینا چاہیے۔۔۔

    سلیکٹرز نے آصف , خوشدل اور افتخار پر بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔خوشدل اور آصف کوالٹی اسپنرز کے آگے گلی محلے کے لڑکے لگتے ہیں لیکن امید کی جا سکتی ہے کہ پاکستانی اور آسٹریلین پچز پر اچھا کھیلیں گے۔۔۔

    ورلڈکپ کے لیے توقع یہ ہی تھی کہ ایشیا کپ کھیلنے والے زیادہ تر کھلاڑی دوبارہ جگہ بنائیں گے۔۔۔ویسے ورلڈکپ سے عین پہلے زیادہ اکھاڑ پچھاڑ کا بھی فائدہ نہیں ہے۔۔۔

  • پاک بھارت کرکٹ ٹاکرہ اور سوشل میڈیا — ضیغم قدیر

    پاک بھارت کرکٹ ٹاکرہ اور سوشل میڈیا — ضیغم قدیر

    سوشل میڈیا کمال کی جگہ ہے یہاں منٹوں میں کوئی ہیرو بن جاتا ہے تو منٹوں میں ولن، ایسے میں جذباتی تبصرے کافی مزے کے ملتے ہیں۔

    ایک بھائی صاحب کہتے ہیں رضوان اگر کھڑا رہتا تو پاکستان میچ ہار جاتا، مگر میں کہتا ہوں اگر رضوان بیٹھ جاتا تو بھی پاکستان ہار جاتا کیونکہ اسکے اکہتر رن صدقے میں نہیں گئے ٹیم کے سکور کارڈ میں گئے ہیں۔

    ایک بھائی بولے سب ٹھیک ہے مگر انگریزی اچھی نہیں تھی، اس پر دل سے صدا آئی کہ پانٹ کے IELTS کے 8 بینڈ اگر کرکٹ میں کام آنا ہوتے تو وہ شاداب کی اردو میں گرامر کی غلطیاں نکال کر چھکا بن جاتے۔ کھلاڑی یہاں اے بی سی سنانے نہیں آئے کھیلنے آئے ہیں انگلش سننی ہے تو فاکس نیوز لگا لیں۔

    ایک اور بھائی نے پچھلے میچ میں مشورہ دیا تھا کہ حارث رؤف جیسا بیکار کھلاڑی ٹیم میں رکھنا فضول ہے۔ اب آج ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر حارث رؤف کو حسن علی کی طرح شادیوں والا ورتاوا(ویٹر) رکھ لیتے تو انڈیا کے رنز کس پھپھی کے پتر نے روکنا تھے؟ تہاڈی؟

    اور تو اور فخر سے کیچ ڈراپ ہوا وہ پچھلی مس فیلڈنگ کی وجہ سے انڈرپریشر ہونے پہ ہوا، بیٹنگ میں خرابی کے پیچھے بھی یہی وجہ ہے کہ بار بار کیمرہ ہائی لائٹ بہت انڈر پریشر کرتی ہے۔ مگر وہ کہہ رہے ہیں کہ فخر کو ٹیم سے نکالنا چاہیے اچھا انکی مان لیں کیونکہ ان کے پاس بارش میں کینچوے پکڑنے کا عالمی ریکارڈ ہے سو مان لیں بھائی کی۔

    اور تو اور کچھ کہہ رہے ہیں کہ جیت تو گئے ہیں مگر کیا فائدہ آخری اوور میں آخری گیند تک میچ لیکر گئے تھے، اب مجھے معلوم نہیں کہ بھائی محلے میں گلی ڈنڈے میں کتنی سنچریاں بناتے تھے مگر سوری ٹو سے پائین اگے انڈیا دی ٹیم سی تہاڈی خالہ دا ٹنڈا منڈا نئیں سی۔

    نسیم شاہ پر تبصرہ پڑھنے کو ملتا ہے کہ ابھی بچہ ہے اس لئے ٹیم میں نہیں رکھنا چاہیے، چلیں جی باقیوں کی مان رہے تو آپ کی بھی مان لیتے ہیں جب اس کے پوتے کی شادی ہو گی تب اس کو کھیلا لیں گے آپ فکر نا کریں۔ رہی بات نئے ٹیلنٹ کی تو اس کا کیا۔ آپکا مشورہ ہے کہ نئے کھلاڑی میچور ہونے چاہیں تو پھر آئندہ سے کھلاڑیوں کی کرکٹ کی بجائے بچوں کی تعداد دیکھ کر ٹیم بنا لیں گے۔

    اوپر سے یہ وسیم اکرم بھی ٹیم کی کپتی ساس ہے۔ بندہ اس سے پوچھے پائی تم کمنٹری مخالف ٹیم کی طرف سے کیوں کر رہے ہو؟ ساتھ والا کمنٹیٹر کہتا ہے کہ واؤ واٹ آ شاٹ بائی نواز، اب وسیم پائی اس پہ کہتے ہیں کہ اگر لیگ پہ کھیل لیتا تو چھکا تین میٹر لمبا ہو سکتا تھا۔ مجھے تو وسیم پائی بھی مخالفوں کا بندہ لگتا ہے اسکی کمنٹری سن کر بہت غصہ آتا ہے۔ بھائی کبھی ساس نا بننے کی بھی کوشش کر لیا کرو۔

    ٹیم تو جیت گئی مگر آج جو جلن دیکھنے کو ملی اسکا الگ مزہ آ رہا ہے۔ مزید جلن تب ہو گی جب اگلے میچ کا سکواڈ بھی سیم ہی ہوگا۔ ہم تو محض انٹرٹینمنٹ ہی لے سکتے ہیں ہمارے کہنے سے ٹیمز نہیں بدل سکتیں لیکن ہم سب کے فیورٹس الگ الگ ہو سکتے ہیں جیسے اوپر والوں کے ہیں جن پر مذاق کیا ہے۔

  • ویسٹ انڈیزکےخلاف ون ڈے سیریز،قومی اسکواڈ کےاعلان بہت جلد متوقع

    ویسٹ انڈیزکےخلاف ون ڈے سیریز،قومی اسکواڈ کےاعلان بہت جلد متوقع

    لاہور : ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے چند روز قبل 23 مئی کو ٹیم کا اعلان اوریکم جون سے کیمپ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے اس حوالے سے اپنی مشاورت مکمل کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کپتان اور کوچ سے حتمی مشاورت مکمل کرنا ہے جس کے بعد ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز ہے لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے جبکہ بعض سینئر کھلاڑی آرام کے حق میں نہیں ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قومی ٹیم کے آل فارمیٹ کپتان بابراعظم بھی زیادہ کھلاڑیوں کو آرام دینے کے حق میں نہیں ہے جبکہ وکٹ کیپر و بیٹر محمد حارث اور فاسٹ بولر زمان خان کا نام بھی زیر غور ہے، محمد نواز کی بھی واپسی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 8, 10 اور 12 جون کو شیڈولڈ ہیں۔

    پاکستانی اسپیشل اولمپکس ٹیم2023 میں جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں حصہ لینے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔اسی سلسلے میں اسپیشل اولمپکس ٹیم نے کراچی میں واقع جرمن قونصلیٹ کا دورہ کیا، جہاں جرمن قونصلیٹ کی جانب سے نائٹ مارکیٹ سجائی گئی۔اس مارکیٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اسپیشل اولمپکس ٹیم کو عطیہ کیا جائے گا اور عطیہ کی یہ رقم کھلاڑیوں کی ویلفیئر کے لیے استعمال کی جائے گی۔

    مختلف اسٹالز پر آرٹس اینڈ کرافٹس ڈسپلے کیے گئے، ٹرک آرٹ اور سندھی دستکاری بھی توجہ کا مرکز بنی رہی، کھانے پینے کے اسٹالز میں وزیٹرز نے خاص دلچسپی دکھائی۔اس موقع پر اسپیشل کھلاڑی بھی پرجوش اور پر مسرت نظر آئے جن کا کہنا تھا کہ وہ جون2023 میں جرمنی میں ہونے والے مقابلوں کے لیے خوب پریکٹس کررہے ہیں اور ملک کا نام روشن کریں گے۔

  • قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 27 جنوری سے شروع ہوگا

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 27 جنوری سے شروع ہوگا

    لاہور:آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کی تیاریوں کے لیےقومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 27 جنوری بروز جمعرات سے کراچی میں قائم کردہ منیجڈ آئسولیشن میں شروع ہوگا۔ایونٹ چار مارچ سے تین اپریل تک نیوزی لینڈ میں جاری رہے گا۔

    اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم میں جاری رہنے والے دس روزہ تربیتی کیمپ میں شریک قومی خواتین کرکٹرز ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی زیرنگرانی فٹنس اور اسکلز سیشنز میں شرکت کریں گی۔ اس دوران چار پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ پریکٹس میچز میں شریک چھ انڈر 16 لڑکے بھی منیجڈ آئسولیشن کا حصہ ہوں گے۔

    کراچی پہنچنے پر اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی آرائیول کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی، جس کے نتائج منفی آنے کی صورت میں انہیں منیجڈ آئسولیشن میں بھیج دیا جائے گا۔ دوسرے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر منیجڈ آئسولیشن کے تیسرے روز کھلاڑیوں کو انڈور میں بھی آپس میں ملنے کی اجازت ہوگی۔

    وکٹ کیپر سدرہ نواز کا پیر کو لیا گیا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، لہٰذا وہ اپنے گھر میں آئسولیشن مقرر کرنے کے بعدتاخیر سے کیمپ کو جوائن کریں گی۔

    قومی خواتین اسکواڈ 9 فروری کی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔

    اسکواڈ:
    بسمہ معروف (کپتان)، ندا ڈار (نائب کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، جویریہ خان، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سدرہ امین اور سدرہ نواز(وکٹ کیپر)

    ٹریولنگ ریزرو: ارم جاوید، نجیہ علوی (وکٹ کیپر) اور طوبہٰ حسن

    اسپورٹ اسٹاف: عائشہ جلیل (ٹیم منیجر)، ڈیوڈ ہیمپ (ہیڈ کوچ)، ارشد خان (اسسٹنٹ کوچ)، کامران حسین (اسسٹنٹ کوچ)، صبور احمد (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، زبیر احمد (ویڈیو اینالسٹ)، احسن افتخار ناگی (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹنٹ مینیجر) اور رفعت گل (فزیو تھراپسٹ)

    آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 میں پاکستان کے میچز:
    6 مارچ : پاکستان بمقابلہ بھارت بمقام بے اوول، ترنگا
    8 مارچ: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا بمقام بے اوول، ترنگا
    11 مارچ : پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ بمقام بے اوول، ترنگا
    14 مارچ : پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش بمقام سیڈون پارک، ہملٹن
    21 مارچ : پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز بمقام سیڈون پارک، ہملٹن
    24 مارچ: پاکستان بمقابلہ انگلینڈبمقام ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ
    26 مارچ : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈبمقام ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ

  • جناح پولو اینڈ کنٹری کلب: ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ 2021ء کس ٹیم نے جیتا ؟؟

    جناح پولو اینڈ کنٹری کلب: ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ 2021ء کس ٹیم نے جیتا ؟؟

    لاہور: جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام کور کمانڈر ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ 2021ء ٹیم ایف جی پولو / ڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ٹیم باڑیز کو 7-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر سب سڈری فائنل ٹیم ایچ این پولو نے جیت یا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائمنڈ پینٹس کے سپانسر کور کمانڈر پولو کپ 2021ء کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پرمہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز ہلال امتیاز ملٹری تھے۔ ان کے ساتھ جی او سی الیون ڈیو میجر جنرل محمد رضا ایزد، سی ای او ڈائمنڈ پینٹس میر شعیب احمد، ڈائریکٹر میر حذیفہ احمد، میر خزیمہ احمد، میر ثناء احمد، کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب اعوان اور سینئر پولو کھلاڑیوں ممبرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔فائنل میچ بہت ہی زبردست رہا۔ ایف جی پولو /ڈائمنڈ پینٹس اور باڑیز کے درمیان زبردست فائنل میچ ہوا جو ایف جی پولو /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے 7-3 سے جیتا۔ ایف جی پولو /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے شاندار کھیل پیش کیا اور چار خوبصورت گول سکور کیے جبکہ دیگر میں رومیر زیولیٹا نے دو اور میاں عباس مختار نے ایک گول سکور کیا۔ باڑیز کی طرف سے رولوٹروٹز نے دو جبکہ نفیس باڑی نے ایک گول سکور کیا۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں ایچ این پولو ٹیم نے نیوایج کیبلزکو 8.5-4 سے ہرا دیا۔ ایچ این پولو کی طرف سے راجہ سمیع اللہ اور الوکیو سیلسٹینیو نے تین تین، راجہ میکائل سمیع اور حیدر نسیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ نیوایج کیبلز کی طرف سے تراب رضوی نے دو، المان جلیل اعظم اور مارکوس پنیلو نے ایک ایک گول سکور کیا۔ قبل ازیں لاہور گیریژن پولو اکیڈمی کی دوچھوٹے بچوں پر مشتمل ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ ہوا جو ٹیم وائٹ نے ٹیم ریڈ کو 5-0 سے ہرا کر جیت لیا۔ ٹیم وائٹ کی طرف سے محمد مطلوب ایزد نے چار گول سکور کیے۔ میچ سے قبل کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب احمد نے کلب کے متعلق بتایا کہ 109 ایکٹر پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ کلب میں 224 انٹرنیشنل سٹینڈرڈز سٹیبلز، اڑھائی کلو میٹر واکنگ ٹریک، رائیڈنگ سکول، ارینا پولو کے ساتھ ساتھ جناح پولو اینڈ کنٹری کلب پاکستان کی بڑی پولو کی سہولت ہے۔ انہوں نے ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹورنامنٹ سپانسر کیا۔