Baaghi TV

Tag: ٹیچر

  • جنوبی کوریا :اسکول میں    ٹیچر نے 8 سالہ بچی کو چاقو سے قتل کر دیا

    جنوبی کوریا :اسکول میں ٹیچر نے 8 سالہ بچی کو چاقو سے قتل کر دیا

    سئیول: جنوبی کوریا کے ایک سکول میں ٹیچر نے 8 سالہ بچی کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ جنوبی کوریا کے شہر ڈائجیون میں پیش آیا جہاں ایک خاتون اسکول ٹیچر نے 8 سالہ طالبہ کو قتل کردیا، 8 سالہ بچی اسکول کا وقت ختم ہونے کے بعد نجی آرٹ کی کلاس لینے کے لیے وہیں ٹھہری تھی۔

    رپورٹ کے مطا بق اسکول کے عملے کے ایک رکن نے بتایا بچی والدین اسے آرٹ کی کلاس میں نہیں ڈھونڈ سکے، جس کے بعد والدین نے بچی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پولیس کو دی بچی کی دادی نے شام 6 بچے اپنی پوتی کو ڈھونڈ نکالا۔

    افغانستان :بینک کے باہر خودکش دھماکہ، 17 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    پولیس کو تحقیقات کے دوران تاحال حملے کا مقصد معلوم نہیں چل سکا جبکہ استاد اور متاثرہ کے درمیان کوئی ذاتی تعلق بھی نہیں پایا گیا ٹیچر نے بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جو خودساختہ زخموں کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    روزے اور الزائمر کی بیماری کے درمیان ایک اہم تعلق دریافت

    دوسری جانب کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم پولیس کانسٹیبل دلہا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کے مقدمے میں پولیس نے ملزم آفتاب کو عدالت میں پیش کیا تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم دُلہا آفتاب خود پولیس کانسٹیبل ہے مقدمے میں کچھ اور ملزمان مفرور ہیں ملزمان کی فائرنگ سے اپنے اپارٹمنٹ کی چھت پر کھڑی ڈھائی سال کی بچی جان کی بازی ہار گئی تھی عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    افغانستان :بینک کے باہر خودکش دھماکہ، 17 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف اقدام قتل کے تحت تھانہ ڈاکس میں مقدمہ درج ہوا تھا مقتول بچی کو گولی اڑتی ہوئی بغدادی پولیس اسٹیشن کی حدود میں لگی ملزم دلہا اور ساتھی ڈاکس تھانے کے ساتھ پولیس کوارٹر میں فائرنگ کرتے رہے۔

  • خاتون ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو وائرل کرنے والا پرنسپل گرفتار

    خاتون ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو وائرل کرنے والا پرنسپل گرفتار

    خاتون ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو وائرل کرنے والا پرنسپل گرفتار کر لیا گیا

    واقعہ پنجاب کے شہر لودھراں کا ہے جہاں پولیس نے کاروائی کی ہے، ڈی پی او حسام بن اقبال نےخبروں کا نوٹس لیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئےمرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا، ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے معلمہ سے زیادتی اور نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ معلمہ کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مرکزی ملزم پرنسپل غلام مصطفی گرفتار کر لیا گیا ،دوسرے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ڈی پی او حسام بن اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سخت سزا دلوا کر معاشرے میں مثال بنائی جائیگی۔

    واضح رہے کہ لودھراں میں خاتون ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو بھی بنا لی گئی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی تھی، خاتون ٹیچر سے زیادتی پر لودھراں کے نان فارمل سکول چھمب کلیار کے پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،متاثرہ خاتون ٹیچر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، درج ایف آئی آر میں انہوں نے کہا کہ ملزم نے بیٹی کیساتھ زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی پرنسپل کے ساتھ اس کے دو ساتھی بھی گھناونے عمل میں ملوث ہیں.متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے بتایا کہ واقعہ 2018 میں پیش آیا.

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

  • 22 سالہ نوجوان نے خود سے 26 سال بڑی سابق استانی سے شادی کرلی

    22 سالہ نوجوان نے خود سے 26 سال بڑی سابق استانی سے شادی کرلی

    ملائیشیا میں 22 سالہ نوجوان نے 48 سالہ سابق استانی سے شادی کر لی-

    باغی ٹی وی : ملائیشیا میں اس وقت ایک نوجوان محمد دانیال احمد علی کی اپنی استانی کی شادی کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں جن کے درمیان کم ازکم 26 سال کا فرق ہے۔

    نادرا نے جنسی مجرموں کی قومی رجسٹری کا اجرا کر دیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد دانیال احمد علی نےجمیلہ محمد سے اس وقت ملاقات کی تھی جب وہ اسکول میں پڑھتے تھے۔ 2016 میں جمیلہ نے انہیں پڑھایا تھادانیال اس وقت آٹھویں جماعت میں تھے اور جمیلہ نے ایک سال تک انہیں قومی زبان ’ملائے‘ کا مضمون پڑھایا تھا۔ وہ اپنی استانی کی شفقت، توجہ اور تدریس کے طریقے سے بہت متاثر ہوئے لیکن ان کے دل میں اب بھی استاد اورشاگرد کےجذبات ہی تھے۔

    اس کے بعد وہ نویں جماعت میں چلے گئے اور یوں جمیلہ نے اسے صرف ایک سال تک ہی پڑھایا۔ تاہم ایک ہی اسکول میں ہونے کے وجہ سے استانی سے علیک سلیک کرتے رہے۔ پھر دسویں جماعت میں جمیلہ نے ان کی تاریخِ پیدائش یاد رکھتے ہوئے انہیں سالگرہ مبارک کہا۔ اس کے بعد محمد دانیال جمیلہ سے قریب ہوتے گئے شادی کا اظہار کیا تو جمیلہ نے عمر کے فرق کے وجہ سے مسترد کردیا۔

    کراچی سے تحریک انصاف کو خدا حافظ کہہ دیا ،ملک سے جلد ان سیاسی …

    جمیلہ 2007 میں اپنے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد کام پر توجہ رکھنا چاہتی تھیں۔ لیکن دانیال کے بار بار کے اصرار پر ان کا دل موم ہوگیا اور جمیلہ نے شادی کی حامی بھرلی اس کے بعد محمد دانیال اور جمیلہ 2021 کی نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ تاہم ان کی داستان اب دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فرانسیسی صدر عمانویل میکروں بھی خود سے 24 برس زیادہ عمر کی اپنی استانی سے شادی کے بعد خبروں کا موضوع بنے رہےوہ اس سکول میں استاد تھیں جہاں میکرون نے تعلیم حاصل کی تھی ان دونوں کی محبت کی کہانی اس وقت شروع ہوئی جب 15 سالہ عمانویل میکروں شمالی فرانس کے ایک سکول میں زیر تعلیم تھے۔

    نیب حراست میں بھی عمران خان ان سے رابطے میں تھے،بابر اعوان

  • اغوا برائے تاوان کی واردات طالبعلم قتل،پولیس مقابلےمیں ساتھیوں کی فائرنگ سےبچےکا ٹیچر ہلاک

    اغوا برائے تاوان کی واردات طالبعلم قتل،پولیس مقابلےمیں ساتھیوں کی فائرنگ سےبچےکا ٹیچر ہلاک

    راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں اغوا برائے تاوان کی واردات میں نویں جماعت کے طالب علم کو قتل کردیا گیا-

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق گزشتہ روز نویں جماعت کے طالب علم مجتبیٰ شمیم کو نامعلوم اغوا کاروں نے اغوا کیا اور 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، ملزم بچے کے باپ کو واٹس ایپ سے بچے کی ویڈیو بھیج کر تاوان طلب کرتے رہے۔

    لاہور میں گولیاں چل گئیں، سابق ایس پی کی ہوئی موت

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم محمد عمر کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر اغوا کاروں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گی، اغواکار کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی اور فائرنگ کے دوران مرکزی ملزم محمد عمراپنے ہی ساتھیوں گولیاں لگنے سے مارا گیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے ملزم محمد عمر بچے کو ٹیوشن پڑھاتا تھا-

    دہشگرد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکار کی نماز جنازہ …

    پولیس نے ٹھکانے کی تلاشی لی تو 13 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، پولیس نے بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔

  • فرانس: 16 سالہ طالبعلم نے چاقو کے وار سے خاتون ٹیچر کو قتل کر دیا

    فرانس: 16 سالہ طالبعلم نے چاقو کے وار سے خاتون ٹیچر کو قتل کر دیا

    فرانس کے سکول میں دوران کلاس 16 سالہ طالبعلم نے چاقو کے وار سے خاتون ٹیچر کو قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں ایک سیکنڈری اسکول میں ٹیچر کو چاقو کے وار کر کے قتل کرنے کے بعد پولیس نے ایک 16 سالہ طالب علم کو گرفتار کر لیا ہے۔

    52 سالہ ٹیچر فرانس کے قصبے سینٹ جین ڈی لیو کے ایک اسکول میں ہسپانوی زبان کی کلاس لے رہی تھیں کہ جماعت میں موجود ایک 16 سالہ طالبعلم نے ان پر چاقو سے حملہ کر دیا-

    چاقو کے حملے سے شدید زخمی ہونے کے باعث ٹیچر کو فوری طبی امداد دی گئی لیکن وہ اسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

    فرانسیسی میڈیا نے بتایا کہ حملہ کے بعد طالب علم کلاس روم سے نکل کر پڑوسی کلاس میں چلا گیا، جہاں اس نے استاد کو کیا ہوا تھا بتایا اور چاقو حوالے کر دیاایمرجنسی سروسز نے خاتون کو مردہ قرار دے دیا۔

    فرانسیسی وزیر تعلیم پاپ ندائے نے بدھ کی سہ پہر کو اسکول کا دورہ کیا، جس میں 11 سے 18 سال کی عمر کے تقریباً 1,100 طلباء ہیں۔

    16 سالہ طالبعلم کو گرفتار کرلیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے،ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ طالبعلم کا ذاتی فعل ہے۔

  • کم سن طالب علم کے اپنی ٹیچر کو منانے کی ویڈیو وائرل،صارفین کے دلچسپ تبصرے

    کم سن طالب علم کے اپنی ٹیچر کو منانے کی ویڈیو وائرل،صارفین کے دلچسپ تبصرے

    پرائمری اسکول کے ایک کم سن طالب علم کے اپنی ٹیچر کو منانے اور غلطی کو نہ دہرانے کے وعدے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معصوم طالب علم کرسی پر بیٹھی بظاہر ناراض نظر آتی اپنی ٹیچر کو منا رہا ہے اور ٹیچر بار بار ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ تم ہر بار وعدہ کرتے ہوئے اور پھر کلاس میں وہی کرنے لگتے ہو اب میں تم سے بات نہیں کروں گی۔
    https://twitter.com/Gulzar_sahab/status/1569327422000230400?s=20&t=jgRH98cmFY656xLG1NzA3A
    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیچر کے اس طرح کہنے پر بچہ مزید پریشان ہو جاتا ہے اور وہ خفا ٹیچر کو منانے کی کوششیں اور تیز کردیتا ہےکبھی غلطی نہ دہرانے کی یقین دہانی کراتا ہے تو کبھی ان کے کندھوں پر اپنے ہاتھ رکھ کر چہرہ قریب لاتا ہے اور معافی مانگتا ہے وہ ایک موقع پر پیار بھی کرلیتا ہے۔

    بچے کو اتنا لاڈ کرتا دیکھ کر ٹیچر کا دل پگھل جاتا ہے اور وہ بچے سے غلطی نہ دہرانے کا وعدہ لے کر اسے معاف کردیتی ہیں اور بچہ انھیں پیار کرتا ہے جس کے بعد ٹیچرایک بار پھر غلطی نہ دہرانے کا وعدہ لیتے ہوئے بچے کو پیار کرتی ہے-


    اکثر صارفین نے بچے اور ٹیچر کے درمیان مضبوط جذباتی رشتے کی تعریف کی تاہم کچھ صارفین اپنے زمانہ طالب علمی میں ایسی ٹیچرز میسر نہ آنے پر آہیں بھرتے نظر آئے جبکہ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ اگر مرد ٹیچر اپنی طالبعلم کے ساتھ اس طرح بی ہیو کرتا تو ویڈیو پر ایک مختلف ردعمل دیکھنے کو ملتا اساتذہ کے لیے یہ ایک مختلف قسم کی سنسنی ہے۔
    https://twitter.com/SoniAnkitK95949/status/1569385417971044353?s=20&t=jgRH98cmFY656xLG1NzA3A
    https://twitter.com/CaugusteC/status/1569765354448236544?s=20&t=jgRH98cmFY656xLG1NzA3A
    جس پر ایک صارف نے کہا کہ میں ایک لڑکا ہوں اور مجھے اس سے قطعی طور پر کوئی مسئلہ نہیں ہےلڑکیوں کے ساتھ ایسا کرنے والے مرد اساتذہ بدتمیز ہیں لیکن دوسری طرف یہ مسئلہ نہیں ہے حقیقت یہ ہے کہ جب میں چھوٹا تھا تو اس طرح کے اساتذہ کہاں تھے؟


    بعض صارفین نے ٹیچر کے اس عمل کو سراہا کہا کہ آپ کو ایک بہت بڑا سلام اور بہت زیادہ احترام محترمہ ایک استاد کا ایسا ہی ہونا چاہیئے بہت قریب آنے والا، پیار کرنے والا، نرم دل، بہت زیادہ صبر کے ساتھ ، بچے اس کے ساتھ بہت آرام سے رہیں۔


    ایک صارف نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے اسے پیشہ ورانہ مقابلے کے نام پر کھو دیا، امید ہے کہ کچھ دن ہم سب اس طرح کی انسان دوستی اور پیار بھری تعلیم کی طرف لوٹیں گے۔

  • لاہور کے اسکولوں میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف:   کارروائی کا حکم آگیا

    لاہور کے اسکولوں میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف: کارروائی کا حکم آگیا

    لاہور : لاہور کے اسکولوں میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف:کارروائی کا حکم آگیا ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے اسکولوں میں جعلی بھرتیوں کے انکشاف کے بعد مذکورہ اساتذہ و ملازمین کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے اسکولوں میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد جعلی بھرتی ہونے والے اساتذہ اور ملازمین کی انکوائری کے احکامات جاری کردیئے گئے۔انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ 88اساتذہ ، 101 درجہ چہارم اور 22جونیئرکلرک کی جعلی بھرتیاں کی گئیں ، ٹیچنگ ونان ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتیاں گزشتہ 5 سال کےدوران کی گئیں۔

    محکمہ اسکول نے مذکورہ اساتذہ و ملازمین کی تنخواہیں روک کر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھرتیوں میں ملوث تمام افسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب پنجاب کے اسکولوں میں پرنسپلزاورسینئرسبجیکٹ اسپشلسٹ کی 1ہزار 325 سیٹیں خالی ہے اور گریڈ 19 کی اسامیاں خالی ہونے سے انتظامی معاملات ٹھپ ہوکر رہ گئے۔

    لاہور:اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گریڈ 18 کے افسران کو ترقی دینے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں تمام اتھارٹیز کو پرنسپلز کی اسامیوں پر اساتذہ کو ترقیاں دینے کیلئے دستاویزات مانگ لی ہے۔