Baaghi TV

Tag: ٹیکساس

  • ٹیکساس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،24 افراد ہلاک متعدد لاپتہ

    ٹیکساس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،24 افراد ہلاک متعدد لاپتہ

    امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ، مختلف حادثات میں 24 افراد ہلاک ہو گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب نے نظامِ زندگی مفلوج کردیا، ٹیکساس میں تیز بارش کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کے بعد درجنوں افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جس میں 20 سے زائد بچے بھی شامل ہیں،بارش سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلاء کیلئے 14 ہیلی کاپٹر، 12 ڈرون اور پانچ سو اہلکار سرچ اور ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں سب سے زیادہ شہر سان اینجلو متاثر ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں کے اندر کئی علاقوں میں کئی مہینوں کی بارش برسی ہے جس کی وجہ سے فلیش فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی، گلیوں اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا، کچھ علاقوں میں 6 سے 8 انچ اور کچھ میں 10 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    حکام نے ریاست میں مزید ممکنہ سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی ہے، حکام کے مطابق جمعہ کے روز ریاست میں طوفانی سیلاب کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ممکنہ نقصان سے بھی عوام کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔

  • ٹیکساس انتخابات:امریکن پاکستانی سلمان بھوجانی اور سلیمان لالانی کامیاب

    ٹیکساس انتخابات:امریکن پاکستانی سلمان بھوجانی اور سلیمان لالانی کامیاب

    ٹیکساس: امریکا کی ریاست ٹیکساس کی اسمبلی کے انتخابات میں سلیمان لالانی اور ڈیموکریٹک امیدوار سلمان بھوجانی کامیاب ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سلیمان لالانی کو32 ہزار 141 ووٹ ملے جوکہ 56 اعشاریہ1 فیصد ہیں، ان کے ری پبلکن حریف لی سیمنز کو 25 ہزار 197 ووٹ ملے جو کہ43 اعشاریہ 9 فیصد ہیں، سلیمان لالانی نے 10 جنوری 2023 کو اسمبلی کی نشست سنبھالی تھی اور ان کا ٹرم اگلے سال 14 جنوری کو ختم ہورہا ہے۔

    پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر سلیمان لالانی ریاست ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ یعنی حلقہ نمبر 76 کی نمائندگی کررہے تھے، ان کے حریف کا تعلق کمیونٹی سروسز سے ہے 2022 میں سلیمان لالانی الیکشن جیت کر نیچرل ریسورسز کمیٹی، ہاؤس ہائر ایجوکیشن کمیٹی اور ریزولیوشن کیلینڈرز کمیٹی کے رکن بنے۔
    america
    آرٹیفیشل ایڈوائزری کونسل کا قیام بھی سلمان لالانی کی کوششوں کا نتیجہ تھا

    اپنے پہلے دور میں انہوں نے کئی اہم بل بھی ریاستی اسمبلی سے منظور کرائے جن میں سے ایک میں امریکی کانگریس اور صدر سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازع ختم کرایا جائےانہی کی کوششوں سے ریاستی سطح پر دیوالی کا تہوار تسلیم کیا گیا اور مختلف مذاہب کے ماننے والے طالب علموں کو یہ سہولت ملی کہ وہ اپنے تہوار کے موقع پر چھٹی کرکے امتحان کسی اور دن دے سکیں، تعلیم اور صحت سے متعلق بہتر سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق بھی کئی اہم بل ڈاکٹر سلیمان لالانی ہی کی بدولت پیش اور منظور کیے گئے، آرٹیفیشل ایڈوائزری کونسل کا قیام بھی انہی کی کوششوں کا نتیجہ تھا۔

    دوسری جانب امریکن پاکستانی سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کا الیکشن جیتے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔انتہائی غیر معمولی اعزاز یہ حاصل ہوا ہے کہ وہ بلامقابلہ منتخب کیے گئے ہیں،سلمان بھوجانی کا تعلق کراچی سے ہے اور انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر ریاستی اسمبلی کے حلقہ 92 سے الیکشن لڑا تھا،سلمان بھوجانی نے10 جنوری 2023 کو عہدہ سنبھالا تھا، ان کے عہدے کی مدت اگلے برس 14 جنوری کو مکمل ہورہی ہے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ریاستی اسمبلی کا ٹکٹ لینے کے موقع پر بھی ان کے مقابلے میں کوئی اور ڈیموکریٹک امیدوار میدان میں نہیں اترا تھا اس طرح انہیں 4 ہزار ایک سو 75 ووٹ ملے تھے۔
    america
    سلمان بھوجانی یونیورسٹی آف ٹیکساس، ڈیلاس کے گریجویٹ ہیں اور انہوں نے سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی، بھوجانی اٹارنی اور سٹی کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں، سلمان بھوجانی نے پہلے دور کے دوران جن امور پر قانون ساز کرائی ان میں سے ایک بل میں ریاست کے ری پبلکن گورنر گریگ ایبٹ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے تمام تر وسائل اختیار کیے جائیں،صحت کی سہولتوں میں اضافے اور ریٹیل چوری سے متعلق کئی دیگر امور پر بھی قانون سازی ان کی بدولت ممکن ہوئی تھی۔

  • امریکی نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،3 اہلکار ہلاک

    امریکی نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،3 اہلکار ہلاک

    ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں میکسیکو سرحد کے قریب امریکی نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا، فوجی طیارہ سرحد پر گشت کر رہا تھا جس میں نیشنل گارڈ کے دو فوجی اور ایک بارڈر پیٹرولنگ ایجنٹ ہلاک ہوا، اس کے علاوہ گرنے والے طیارے میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی، ہیلی کاپٹر میں خاتون سمیت چار افراد سوار تھے۔

    پشاور میں مبینہ خودکش دھماکا2 افراد جاں بحق ایک زخمی

    2014 میں موصول ایلینز کے سگنل کی حقیقت سامنے آ گئی

    حکومت کس طرح پرفارم کر ے گی،یہ رمضان المبارک کا مہینہ کلیئر کر دے گا،فیصل …

  • ڈائنا سور کے قدموں کے11 کروڑ سال پرانے پیروں کے نشانات دریافت

    ڈائنا سور کے قدموں کے11 کروڑ سال پرانے پیروں کے نشانات دریافت

    امریکا کی ریاست ٹیکساس کے علاقے ڈیلاس کے جنوب مغرب میں واقع ڈائنا سور ویلی اسٹیٹ پارک میں شدید خشک سالی کے نتیجے میں کروڑوں سال پرانے نشانات واضح ہو گئے-

    باغی ٹی وی : ڈائنا سور کے مذکورہ قدموں کے نشانات سے متعلق ماہرین کا خیال ہے کہ 11 کروڑ سال پرانے ہیں،ڈائنا سور اسٹیٹ پارک کے ریٹیل منیجر پال بیکر نے بتایا کہ اس سے پہلے انہوں نے کبھی ڈائنا سور کے اتنے زیادہ قدموں کے نشانات نہیں دیکھے تھے،یہ کسی خزانے کی تلاش جیسا ہے-
    Delas
    انہوں نے بتایا کہ شدید قحط سالی کے باعث یہاں بہنے والا دریائے Paluxy مختلف مقامات پر مکمل طور پر خشک ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈائنا سور کی مختلف اقسام کے 11 کروڑ سال پرانے پیروں کے نشانات سامنے آگئے،عام حالات میں یہ جگہیں پانی کے اندر چھپی ہوتی ہیں اور ان پر کیچڑ ہوتی ہے جس کی وجہ سے انہیں دیکھنا ممکن نہیں ہوتا،اس سال کا جون تاریخ کا گرم ترین جون تھا اور میں نے کبھی اس طرح اپنی 45 سالہ زندگی کے دوران دریا کو خشک ہوتے نہیں دیکھا-
    Delas
    ماہرین کے مطابق ریاست ٹیکساس کے ایک تہائی سے زائد حصے کو اس سال شدید خشک سالی کا سامنا ہوا اور اس کے نتیجے میں ڈائنا سور اسٹیٹ پارک میں قدیم تاریخ کے نئے باب سامنے آگئے،یہ نشانات ڈائنا سور کی 2 اقسام Acrocanthosaurus اور Sauropodseiden کے ہو سکتے ہیں۔

  • ٹیکساس میں ساحل سمند ر پر  مردہ مچھلیاں نمودار ہوئی

    ٹیکساس میں ساحل سمند ر پر مردہ مچھلیاں نمودار ہوئی

    ٹیکساس میں گلف آف میکسیکو کے ساحلی علاقوں میں اچانک سے ساحل سمندر مردہ مچھلیوں سے بھر گئے۔ٹیکساس پارکس اینڈ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے تھا کہ پانی میں آکسیجن کی سطح کم ہونے کے بعد دم گھٹنے کے باعث بڑے پیمانے پر مچھلیوں کی ہلاکت ہوئی ہے، گرمیوں میں درجہ حرارت بڑھنے کے بڑی تعداد میں مچھلیوں کے مرنے کی صورتحال پیدا ہونا عام بات ہے مچھلیوں کی اتنی بڑی تعداد میں ہلاکت کلائیمیٹ چینج کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے زمینی ماحول کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جائے گا یورپ اور امریکا کی جھیلوں اور سمندروں میں آکسیجن کی سطح کم ہوتی جائے گی جس سے اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہو جائے گا۔تاہم ساحلوں پر مردہ مچھلیوں کے نمودار ہونے بعد انتظامیہ کی جانب سے شہر یوں کو ساحل سمندر پر جانے سے منع کیا ہے،

  • ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ،8 افراد ہلاک اور 9 زخمی

    ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ،8 افراد ہلاک اور 9 زخمی

    امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر الین کے شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیلس کے نواحی شہر میں پیش آئے اس واقعہ میں ابتدائی طور پر 9 افراد زخمی ہوئے عینی شاہدین کے مطابق جائے واقعہ پر تین لاشیں پڑی ہوئی دیکھی ہیں ان کے مطابق حملہ آور سیاہ کپڑوں میں ملبوس تھا اور مختلف اقسام کی اشیا سے لیس تھا۔

    مِس یونیورس مقابلے کی فائنلسٹ آسٹریلوی ماڈل سینا ویر 23 سال کی عمر میں چل …

    پولیس کا کہنا ہےکہ زخمیوں میں پانچ برس کا بچہ بھی شامل ہے، مشتبہ حملہ آور کی گاڑی کی شناخت کرلی گئی ہےشاپنگ مال میں فائرنگ کی آواز سنتے ہی قریب موجود پولیس اہلکار مال میں پہنچا اور حملہ آور کو گولی ماردی تاہم حملے کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی،فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے فوری طور پر شاپنگ مال کو خالی کرا لیا۔

    ابتدائی طورپر کہا گیا تھا کہ حملہ آور کا ممکنہ طورپر ایک اور ساتھی بھی موجود ہے جس کی تلاش جاری ہے تاہم بعد میں تصدیق کی گئی کہ حملہ آور تنہا تھاایک عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور اکیلا ہی تھا اور اس نے شاپنگ سینٹر کے باہر سے ہی فائرنگ شروع کردی۔

    روسی مصنف کی کار پر دھماکہ زخار پریلیپین زخمی جبکہ ڈرائیور ہلاک

    ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے فائرنگ کو ’ناقابل بیان سانحہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مقامی حکام کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    الین شہر میں پاکستانیوں سمیت جنوبی ایشیائی افراد کی بڑی تعداد آباد ہے تاہم ہلاک شدہ اور زخمی افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    بھارتی مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا

  • ٹیکساس میں شور سے روکنے پربچے سمیت 5 افراد قتل

    ٹیکساس میں شور سے روکنے پربچے سمیت 5 افراد قتل

    امریکی ریاست ٹیکساس میں گھر کے باہر شور شرابے سے روکنے پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے بچے سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں گھر کے باہر شور شرابا کرنے سے روکنے پر مسلح شخص نے پڑوسیوں کے گھر میں داخل ہو کر بچے سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔

    معروف امریکی اینکرجیری اسپرنگر79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

    پولیس کا کہنا ہے کہ 38 سالہ ملزم رات کے وقت اپنے گھر سے نکل کر باہر شور مچاتے ہوئے اپنی رائفل سے فائرنگ کر رہا تھا جس پر پڑوسیوں نے اسے روکنے کی کوشش کی کہا کہ ہم بچوں کو سلانے کی کوشش کر رہے ہیں، آپ یہ فائرنگ اور شور شرابا بند کریں، اس کے بعد دونوں ہی اپنے گھروں کو لوٹ گئے لیکن کچھ دیر بعد مسلح شخص اپنی رائفل لے کر پڑوسیوں کے گھر میں داخل ہو گیا اوراس نے فائرنگ شروع کر دی۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں 10 افراد موجود تھے، ملزم نے فائرنگ کرکے ایک بچے سمیت 5 افراد کو ہلاک کر دیا ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ہونڈوراس سے تھا اور ان میں ایک آٹھ سالہ بچہ بھی شامل تھافائرنگ کا یہ واقعہ جمعہ کی رات ہیوسٹن کے شمال میں واقع سان جیکنٹو کاؤنٹی کے چھوٹے سے قصبے کلیولینڈ میں پیش آیا۔

    ترک صدر کو زہردیئے جانے کی افواہیں،ترک وزارت صحت کا ردعمل بھی آ گیا

    قامی شیرف گریگ کیپرز کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل تھیں جو زندہ بچ جانے والے دو بچوں کے اوپر لیٹی ہوئی تھیں میری رائے میں، وہ دراصل بچوں کی دیکھ بھال اور انہیں زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ تمام متاثرین کو "گردن سے اوپر، تقریبا پھانسی کے انداز میں، بنیادی طور پر سر میں” گولی ماری گئی تھی۔

    پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی ملزم سیم ہوسٹن کے جنگلات کی طرف فرار ہو گیا تھا، ملزم کی تلاش جاری ہے پولیس مشتبہ شخص کی تلاش میں کتوں اور ڈرون کا استعمال کر رہی ہے-

    پڑوسی ویرونیکا پینیڈا نے کہا کہ اس نے فائرنگ کی آواز سنی، لیکن گولی چلنے کی آواز معمول کی بات ہے: "یہ معمول کی بات ہے، اس محلے میں وہ ہمیشہ گولی چلاتے رہتے ہیں۔ وہ ہمیشہ پولیس والوں کو کال کرتے رہتے ہیں اور اس کے لیے کچھ نہیں کیا جاتاتو کل میں نے شوٹنگ کی آواز سنی لیکن میں نے سوچا کہ یہ ایک عام دن کی طرح ہے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایسا ہو رہا ہے۔

    پچھلے 20 سال سے دیکھ رہے ہیں پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ کا کوئی سر …

  • 81 سالہ خواتین کا 80 دن میں پوری دنیا کا سفر

    81 سالہ خواتین کا 80 دن میں پوری دنیا کا سفر

    امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی دو 81 سالہ خواتین نے 80 دن میں پوری دنیا کا سفر کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: 81 سالہ ڈاکیومنٹری فوٹوگرافر ایلی ہیمبے اور 81 سال کی ہی لیکچرار سینڈے ہیزلیپ نے سخت اور دشوار گزار راستوں کو عبور کرتے ہوئے دنیا کی سیر کر ڈالی دونوں دوستوں نے 11 جنوری کو اپنے سفر کا آغاز کیا اور پہلا پڑاؤ انٹارکٹیکا میں کیا، انہوں نے برفانی راستوں اور سخت سردی کے باوجود اپنے سفر کو یادگار بنا دیا۔

    آئر لینڈ کے ڈبلن ائیرپورٹ پرغیرمتوازن لینڈنگ کے دوران پرواز کو حادثہ،رن وے بند


    رپورٹس کے مطابق ایلی اور سینڈے جو کہ بہترین دوست بھی ہیں نے 7 برا عظموں کے 18 ملکوں کا سفر کیا اور دنیا کے بہترین اور حیرت انگیز مقامات کی سیر کرتے ہوئے ان لمحات کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیا۔

    سینڈے کا کہنا تھا کہ 1999ء میں شوہر کے انتقال سے قبل ایلی سے میری پہلی ملاقات ہوئی، انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں کے شوہر زیمبیا کے میڈیکل مشن پر ایک ساتھ کام کرتے تھے ایلی کے شوہر کا انتقال 2005 میں ہوا، اس کے بعد یہ دونوں خوتین بہترین دوست بن گئیں، دونوں کو دنیا گھومنے اور سفر کرنے کا شوق تھا۔

    دنیا بھر میں سمندروں کی سطح کا درجہ حرارت تاریخ کی بلند ترین سطح پر …


    دونوں نے کچھ ممالک کا ایک ساتھ سفر بھی کیا اور اس دوران انہوں نے فیصلہ کیا کہ جب وہ 80 سال کی ہوں گی تو وہ 80 دن میں دنیا گھومنے کے لئے جائیں گی دونوں خواتین نے 2022 میں 80 ویں سالگرہ منائی لیکن کورونا پابندیوں کی وجہ سے وہ اپنے منصوبے پر عمل نہ کر سکیں لیکن رواں سال انہوں نے اپنے خواب کی تکمیل کر لی۔

    گزشتہ 3 ماہ کے اپنے سفر میں دونوں نے انٹارکٹیکا کے گلیشیئرز سے لے کر مصر کے ریگستان اور نیپال کے پہاڑوں تک سیر کی، ایلی اور سینڈے نے اپنے اس یادگار سفر کو اپنے آنجہانی شوہروں کے نام کر دیا۔

    امریکا میں خرگوش پولیس افسر بن گیا

  • ٹیکساس میں برفانی طوفان، لاکھوں افراد بجلی سے محروم،2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

    ٹیکساس میں برفانی طوفان، لاکھوں افراد بجلی سے محروم،2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

    امریکی ریاست ٹیکساس میں برفانی طوفان کی وجہ سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید برفانی طوفان نے رواں ہفتے امریکا کے جنوبی حصوں کو متاثر کیا جس کی وجہ سے ریاست ٹیکساس میں بجلی کی بندش کا سامنا اور سفری معاملات میں بھی خلل پیدا ہوا 3 لاکھ 40 ہزار افراد بدھ کی شام سے بجلی سے محروم ہیں-


    پاؤر آوٹیج ڈاٹ یو ایس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر آسٹن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بھی رہائشیوں کو بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔


    میڈیا رپورٹس کے مطابق برفانی طوفان کی وجہ سے امریکی ائیر لائنز کی جانب سے 2 ہزار 300 پروازیں منسوخ کی گئیں، فلائٹ آپریشن ڈیلاس اور آسٹن کے ہوائی اڈوں پر سب سے زیادہ متاثر ہوا برفانی طوفان کی وجہ سے درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔


    محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفان کو "طویل اور اہم” برف کے طوفان کا نام دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طوفان اس وقت جنوبی میدانی علاقوں اور وسط جنوب سے گزر رہا ہے ٹیکساس کے ساتھ ساتھ شہر لوزیانا اور شمالی جارجیا کو شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
    https://twitter.com/politicalplayer/status/1620577563465904128?s=20&t=zZ4Bu4oyCfJ0UIe3Dqx_Gw


    https://twitter.com/AlexBFreeman/status/1620900633480990720?s=20&t=zZ4Bu4oyCfJ0UIe3Dqx_Gw

  • امریکا میں ائیر شو کے دوران دوسری عالمی جنگ کے دو طیارے ٹکرا کر تباہ

    امریکا میں ائیر شو کے دوران دوسری عالمی جنگ کے دو طیارے ٹکرا کر تباہ

    ڈیلس: امریکی ریاست ٹیکساس میں دوسری عالمی جنگ کی یاد میں منعقدہ ائیر شو کے دوران دوسری عالمی جنگ کے زمانے کے دو طیارے ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں جاری دوسری عالمی جنگ کی یاد میں منعقدہ ایک ائیر شو کے دوران بوئنگ B-17 فلائنگ فورٹریس بمبار طیارہ اور بیل P-63 کنگ کوبرا فائٹر طیارہ آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔

    شہر قائد ،ڈاکٹر پر کار سواروں نے گولیاں چلا دیں، ڈاکٹر کی موت

    سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ائیر شو کے دوران ہوا بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں طیاروں کے درمیان ٹکر کے بعد طیارے زمین پر گر کر آگ پکڑ لیتے ہیں۔


    فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ڈیلس ائیرپورٹ پر ایمرجنسی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، طیاروں پر سوار عملے کے حوالے سے کوئی معلومات واضح نہیں ہیں تاہم 6 افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    حکام نے یہ نہیں بتایا کہ طیاروں میں کتنے افراد سوار تھے، لیکن ایئر شو کرنے والی کمپنی کے صدر ہینک کوٹس نے کہا کہ طیاروں میں سے ایک، B-17 فلائنگ فورٹریس بمبار، میں عام طور پر چار سے پانچ افراد کا عملہ ہوتا ہے۔ . دوسرے P-63 کنگ کوبرا لڑاکا طیارے میں ایک ہی پائلٹ ہے۔

    یادگاری فضائیہ کے، جو طیاروں کی ملکیت بھی تھی، کوٹس نے کہا کہ کوئی ادائیگی کرنے والے کسٹمر طیارے میں نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے طیارے اعلیٰ تربیت یافتہ رضاکار، اکثر ریٹائرڈ پائلٹ اڑاتے ہیں۔

    گوجرہ : تھانہ نواں لاہور کی حدود میں پارکو کی پائپ لائن سے تیل چوری ، مقدمہ درج

    نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے تفتیش کاروں کی ایک ٹیم اتوار کو جائے حادثہ پر پہنچے گی۔

    ڈلاس کے میئر ایرک جانسن نے کہا کہ NTSB نے جائے حادثہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ نے مدد فراہم کی۔

    جانسن نے ٹویٹر پر کہا ، "ویڈیوز دل دہلا دینے والی ہیں۔

    فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا کہ طیارے دوپہر 1:20 کے قریب ٹکرا گئے اور گر کر تباہ ہوئے۔ یہ تصادم یادگاری ایئر فورس ونگز اوور ڈیلاس شو کے دوران ہوا۔

    ٹیکساس ائیر شو کے دوران ٹکرانے والے دونوں طیارے دوسری عالمی جنگ کے دوران استعمال کیے گئے تھے، چار انجن والے B-17 بمبار طیارے دوسری عالمی جنگ کے دوران امریکا کی اہم طاقت بنے ہوئے تھے جبکہ امریکی ساختہ کنگ کوبرا زیادہ تر سوویت افواج کی جانب سے استعمال کیا گیا تھا۔

    گوجرہ : موٹرسائیکل سوار نوجوان گدھاگاڑی سے ٹکراکر جاں بحق

    بوئنگ کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد زیادہ تر B-17 طیاروں کو اسکریپ کر دیا گیا تھا جبکہ چند طیارے میوزیم کی زینت بنا دیئے گئے اور کچھ طیارے اب بھی مخصوص ائیر شوز میں ہوابازی کا مظاہرہ کرنے کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔