Baaghi TV

Tag: ٹیکسلا

  • پولیو ورکرز کے بھیس میں خواتین ڈکیتوں نے گھر کا صفایا کردیا

    پولیو ورکرز کے بھیس میں خواتین ڈکیتوں نے گھر کا صفایا کردیا

    ٹیکسلا میں پولیو ورکرز کے بھیس میں آنے والی خواتین ڈکیتوں نے خاتون کو خنجر کی نوک پر یرغمال بناکر گھر کا صفایا کردیا۔

    سرکاری خبر رساں ادارے’اے پی پی’ کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسلا تھانے کی حدود میں دو خواتین ڈاکو پولیو ورکرز کا روپ دھار کر ایک گھر میں داخل ہوئیں اور وہاں موجود خاتون خانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئیں،دونوں خواتین رانا زبیر کے گھر آئیں اور دروازہ کھٹکھٹا کر کہا کہ وہ پولیو ورکرز ہیں اور بچوں کو قطرے پلانے آئی ہیں۔

    خاتون خانہ نے ان پر بھروسا کرتے ہوئے دروازہ کھول دیا، جس پر دونوں خواتین زبردستی اندر داخل ہو گئیں، ان میں سے ایک خاتون نے اپنے بیگ سے خنجر نکالا اور رانا زبیر کی بیوی کو بازو سے پکڑ کر دھمکایا اور تشدد کا نشانہ بنایا،بعد ازاں دونوں خواتین الماری سے 2 تولے سونا اور 15 ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہو گئیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

    ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کاشیڈول فائنل

    ملک بھر کے کال سینٹرز کیلئے لائسنس لازمی قرار دینے کا فیصلہ

    منڈی بہاالدین: بزرگ والدین اور بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

  • کلر کہار، بس کھائی میں جا گری،3 اموات،15 زخمی

    کلر کہار، بس کھائی میں جا گری،3 اموات،15 زخمی

    کلر کہار: موٹروے پر بارش کے باعث سلپ ہوکر مسافر بس الٹ گئی

    بس الٹنے سے تین افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،بس اسلام آباد سے فورٹ عباس جا رہی تھی، بس میں 45 مسافر سوا رتھے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بس سمبل کے قریب بارش کے دوران تیز رفتاری کے باعث سلپ ہوکر قلابازیاں کھا گئی،

    ڈی سی چکوال نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں زخمی مسافروں کی تعداد 15 ہوگئی، 2 شدید زخمی جبکہ 13 معمولی زخمی ہیں، امدادی کاروائیاں جاری ہیں، بس کو بھاری مشینری کی مدد سے سڑک سے ہٹا دیا گیا، ٹراما سینیٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ موقع پر موجود ہے، ابتدائی طور پر بارش کے باعث پھسلن حادثے کی وجہ معلوم ہوئی، اسلام آباد سے فورٹ عباس جانے والی بس میں مجموعی طور پر 45 مسافر سوار تھے، علاج و معالجے کی تمام ممکن سہولیات دی جا رہی ہیں، دعاؤں کی اپیل

    ٹیکسلا میں مسافر بس حادثے کا شکار،25 افراد زخمی
    دوسری جانب راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی،مسافر بس مارگلہ بائی پاس کے قریب پھسلن کے باعث بس الٹ گئی،حادثے میں مجموعی طور پر 25 افراد زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں 5 کی حالت تشویشناک، ہسپتال منتقل کر دیا گیا،بس میں تبلیغی جماعت کے افراد سوار تھے،

  • گرفتاری کے دوران پولیس کا ملزم کی "ماں” پر تشدد،سی پی او کا نوٹس

    گرفتاری کے دوران پولیس کا ملزم کی "ماں” پر تشدد،سی پی او کا نوٹس

    راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرفتاری کے دوران ملزم کی والدہ پر پولیس نے تشدد کیا ہے

    ٹیکسلا کچہری کے باہر پولیس کی جانب سے خاتون پر تشدد کیاگیا،واقعہ کی ویڈیو سامنے آ گئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم بصیر خان کو ٹیکسلا کچہری کے باہر پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی ، ملزم کی ماں بیٹے کی گرفتاری کے دوران آڑے آگئی تو پولیس اہلکار نے ماں کو تھپڑ مارے اور دھکے دیئے ، پولیس اہلکار ملزم بصیر کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔

    ٹیکسلا کے علاقہ میں پولیس کا خاتون کے ساتھ ناروا سلوک پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا،سی پی او نے اے ایس آئی امتیاز ناصر کو معطل کردیا، ایس پی پوٹھوہار کو معاملہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، ٹیکسلا پولیس نے کچہری کے باہر سے جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ملزم بصیر خان کو گرفتار کیا جس نے اپنی والدہ کے ہمراہ پولیس کے ساتھ مزاحمت کی،ملزم بصیر خان کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کیا گیا ہے، ترجمان پولیس کے مطابق معاملہ کی انکوائری عمل میں لاتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اختیارات سے تجاوز یا شہریوں سے ناروا سلوک قطعی برداشت نہیں، خود احتسابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،

    پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

  • انتخابات جیتنے والاپہلا آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شامل

    انتخابات جیتنے والاپہلا آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شامل

    ٹیکسلا کے حلقہ این اے 54 سے جیتنے والے آزاد امیدوار عقیل ملک پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے-

    باغی ٹی وی: معروف خاتون صحافی غریدہ فاروقی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں این اے 54 سے الیکشن جیتنے والے بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ یہ سیٹ پہلے بھی نوازشریف کی تھی، یہ ابھی بھی ان کی ہے اور آئندہ بھی محمد نوازشریف ہی کی ہو گی، میں اپنی قیادت نوازشریف اور شہباز شریف اور مریم نواز کو بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں اور یہ نشست ٹیکسلا کی عوام کے توسط سے نوازشریف کو پیش کرتا ہوں۔
    https://x.com/GFarooqi/status/1756292957383098829?s=20
    قبل ازیں ایک بیان میں آزاد امیدوار عقیل ملک کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں یہ حلقہ خالی چھوڑا گیا تھا جس کی وجہ سے میں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا۔

  • بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنا کر ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

    بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنا کر ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

    ٹیکسلا: پولیس نے بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بناکر ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) پوٹھوہار محمد وقاص خان نے تھانہ ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بناکر ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار ہوگیا ہے ملزمان کے قبضے سے دو موبائل فون برآمد ہوئے ہیں جنہیں فارنزک کے لیے لاہور بھجوادیا گیا ہ ملزمان راہ گیر بچوں کو لالچ دے کر لاتےتھے۔

    ایس پی کے مطابق ملزمان کے انٹرنیشنل گروہ سے رابطوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ملزمان اب تک تقریباً 13 بچوں کے ساتھ زیادتی کی ویڈیوز بنا چکےہیں، بہت سارے کیسز ہیں جو رپورٹ نہیں ہوسکے، تین بچے بازیاب کرالیے ہیں۔

    خواتین کو جنسی ہراساں، بلیک میل کرنیوالے ملزمان گرفتار

    دوسری جانب ایف آئی اے نے تین مختلف کاروئیوں میں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے، بلیک میل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا، تر جمان ایف آئی اےکے مطابق سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے کارروائی کی اور خاتون کو واٹس ایپ کے ذریعے ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر، ویڈیوز شئیر کیں۔ملزم نے انٹرنیشنل نمبر کا استعمال کرتے ہوئے متاثرہ کو دھمکی آمیز پیغامات اور کالز بھی کیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔

    گڈاپ ٹاؤن سے کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل سکھر نے کاروائی کے دوران آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گھوٹکی سے گرفتار کر لیا، ملزم نے متاثرہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کیں اور متاثرہ کے گھر والوں کو بھی بھیجا۔گرفتار ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

    لاہور،سرچ آپریشنز کے دوران 41 اشتہاری مجرمان گرفتار

    سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کی اور خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے بدنام کرنے میں ملوث ملزم گرفتارکیا محمد رضوان باری نامی ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ملزم نے متاثرہ کے نام سے ای میل اور سوشل میڈیا اکاونٹس بنائے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ملزم نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کی تھیں ملزم محسن کو ایف آئی اے نے ملتان سے گرفتار کیا جس کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے-

    مجھ پر کتے چھوڑے جاتے تھے،عندلیب فاطمہ کا بیان آ گیا

  • ملاوٹ مافیا کی خیر نہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم

    ملاوٹ مافیا کی خیر نہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار سے ملاوٹ مافیا کا بچنا مشکل ہوگیا ہے-

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر آرڈر شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں آپریشن کیا جس کے تحت 4 فوڈ پوائنٹس سیل کردیے گئے ہیں- کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں ملاوٹی دودھ، مضر صحت گوشت، مصالحہ جات اور گندے انڈے ضبط کیے گئے ہیں-ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے بتایا کہ ٹیکسلا میں کاروائی کرتے ہوئے گرینڈنگ یونٹ کو سیل کیا۔ مرچوں میں ملاوٹ اور ناقص مصالحہ جات کی فروخت کے باعث کارروائی کی گئی ہے۔

    راول ٹاون 2 میں بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروخت پر چکن شاپ کو سیل کیا۔ ملاوٹی دودھ کی فروخت پر ڈیری شاپ کو سیل کیا۔ پوٹھوہار ٹاؤن میں واقع سیون الیون ریسٹورنٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ ورچوئل یونیورسٹی کے قریب چیکنگ کے دوران بٹ کڑاہی تکہ کو ناقص سٹوریج پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا- معمولی نقائص پر 62 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کیلئے بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صحت دشمن عناصر کو کوئی ڈھیل نہیں دی جائے گی۔رفاقت علی نسوآنہ

  • راولپنڈی قمار بازوں کے خلاف کاروائی

    راولپنڈی قمار بازوں کے خلاف کاروائی

    راولپنڈی :‏تھانہ ٹیکسلا پولیس کی قماربازوں کے خلاف کاروائی,7 ملزمان تاش پتہ کے زریعے جواء کھیلتے گرفتار کئے گئے, داؤ پر لگی رقم پر49 ہزار برآمد ہوئے .تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کا مقدمہ درج رجسٹرکیا گیا ہے۔