Baaghi TV

Tag: ٹیکسی

  • سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری  امریکا میں ٹیکسی چلانے پر مجبور

    سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری امریکا میں ٹیکسی چلانے پر مجبور

    پاکستان کی قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما قاسم خان سوری نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ان دنوں امریکا میں آن لائن ٹیکسی ’اوبر‘ چلا کر اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ پال رہے ہیں۔

    قاسم سوری نے ایک حالیہ گفتگو میں بتایا کہ پاکستان چھوڑنے کے بعد وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ انہیں اس طرح کا کام کرنا پڑے گاوہ چوری کرنے کے بجائے محنت مزدوری اور ایمانداری کی زندگی کو ترجیح دیتے ہیں اسی لیے وہ امریکا کی سڑکوں پر ٹیکسی چلا رہے ہیں،وہ عمران خان کے نظریے کے سپاہی ہیں اور ہمیشہ اسی سوچ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

    قاسم سوری نے اپنے موجودہ حالات کو ملک میں جاری مبینہ ناانصافیوں اور سختیوں کے تناظر میں بیان کیا اور خاص طور پر عمران خان اور ان کے اہل خانہ کو درپیش قانونی مسائل کا ذکر کیاانہوں نے بتایا کہ وہ وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے جیسے اہم ادارے میں ذمہ دار عہدے پر فائز رہے مگر انہوں نے کبھی وہاں سے ذاتی مال نہیں بنایا، 2018 سے پہلے وہ کوئٹہ میں اپنے گھر پر عمران خان اور ڈاکٹر عارف علوی جیسی اہم شخصیات کی میزبانی کرتے رہے ہیں اور وہ ہمیشہ سے ایک متوسط طبقے کے ایماندار پاکستانی رہے ہیں۔

  • پاکستانیوں کے لئے خوشخبری، ایئر ٹیکسی کا آغاز،تاریخ کا اعلان ہو گیا

    پاکستانیوں کے لئے خوشخبری، ایئر ٹیکسی کا آغاز،تاریخ کا اعلان ہو گیا

    پاکستانیوں کے لئے خوشخبری، ایئر ٹیکسی کا آغاز ہونے جا رہا ہے، دو جدید طیارے شہر قائد کراچی پہنچ گئے ہیں

    نجی ایوی ایشن کمپنی اسکائی ونگز ایوی ایشن کے سی ای او عمران اسلم خان کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایئر ٹیکسی کے آغاز کے لئے تمام معاملات حتمی مراحل میں پہنچ چکے ہیں، دو طیارے کراچی آ گئے ہیں،چند دنوں میں موبائل ایپلی کیشن بھی بن جائے گی، اس سروس سے عام شہری مستفید ہو سکیں گے، دور افتادہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر آمدورفت کے لئے بھی ایئر ٹیکسی کو استعمال کیا جائے گا،

    سی ای او اسکائی ونگز ایوی ایشن عاصم نوازکا کہان ہے کہ ائیر ٹیکسی طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف ائیر اسٹرپس پر بھی ممکن ہوگی جب کہ ائیر ٹیکسی سروس کا 18 جون کو باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا ، آن لائن ائیر ٹیکسی میں آدھی قیمت پر سروس مہیا کی جائے گی ابتدائی طور پر ائیر ٹیکسی سروس کو پاکستان کے 9 ائیرپورٹ کے علاوہ پرائیویٹ ائیرپورٹس اور رحیم یار خان اور بلوچستان کے لیے آپریٹ کیا جائے گا کچھ عرصے تک سروس کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائے گا

    دنئی ایئر پورٹ پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے ہیں

    اسکائی ونگز نے ایمبولینس سروس، ون ڈے پائلٹ اور تربیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے طیارہ جیٹ فیول ون کے ذریعے ایک بارری فیولنگ کے ذریعے 11گھنٹے مسلسل اڑان بھر سکتا ہے۔ہوائی ٹیکسی کے طور پر استعمال ہونے والے سنگل انجن جہاز میں بیک وقت 4 مسافروں کی گنجائش ہے فضائی ٹیکسی کے ذریعے گوادرکا سفر پونے تین گھنٹے جبکہ نواب شاہ سواگھنٹے میں ممکن ہوسکے گا،2000 فٹ کی بلندی پر 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والا جہاز جرمن ساختہ ہے

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

  • یو اے ای نے الیکٹرک کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو بطور ٹیکسی متعارف کروادیا

    یو اے ای نے الیکٹرک کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو بطور ٹیکسی متعارف کروادیا

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو ٹیکسی سروس کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا۔

    باغی ٹی وی: خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو ٹیکسی سروس کے طور پر متعارف کروا رہے ہیں جو ماحول کو تحفظ فراہم کریں گی انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنی ٹیکسیاں سڑکوں پر لائی جائیں گی۔

    پی ٹی آئی کولاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت مل گئی

    روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کا کہنا ہے کہ عرب امارات میں ٹیکسیاں بھی سبز رنگ کی جارہی ہیں جبکہ تقریباً 50 فیصد ٹیکسیاں الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں ہیں۔

    الیکٹرک کار کو بطور ٹیکسی استعمال کرنے کے حوالے سے عرب ٹیکسی ٹرانسپورٹیشن نے بھی ایک خیر مقدمی بیان میں کہا ہے یہ اقدام جدت کی طرف پہلا قدم ہے۔

    وہی حالات ہیں فقیروں کے ، دن پھرے ہیں فقط وزیروں کے

    عرب ٹیکسی ٹرانسپورٹیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر شیخ سلطان ماجد حمد القاسمی نے بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ قدم امارات میں ٹیکسی استعمال کرنے والوں پسند آئے گا اور خدمت کے معیار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

    واضح رہے کہ ٹیسلا گاڑیوں کے اجراء کا اعلان اس وقت کیا گیا جب نے 8 سے 17 مارچ تک ابوظہبی میں متعدد مقامات پر ورکشاپس، تقریبات اور انٹرایکٹو سرگرمیاں جاری ہیں۔

    کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

  • سابق افغان وزیر خزانہ امریکا میں ٹیکسی چلانے پر مجبور

    سابق افغان وزیر خزانہ امریکا میں ٹیکسی چلانے پر مجبور

    افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد سابق وزیر خزانہ امریکا میں ٹیکسی چلانے پر مجبور ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق خالد پایندہ نے کبھی کابل میں افغانستان کے وزیر خزانہ کی حیثیت سے 6 ارب ڈالر کا بجٹ پیش کیا تھا لیکن آج وہ امریکہ میں ٹیکسی چلا کر اپنے خاندان کا گزارہ کر رہے ہیں پائندہ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں اوبر ٹیکسی چلاتے ہیں ان کے پسماندگان میں بیوی اور چار بچے ہیں۔

    بھارت سے ٹرکوں میں افغانستان جانے والا بھارتی امدادی سامان مشکوک

    واشنگٹن پوسٹ سے بات کرتے ہوئے خالد پائندہ نے کہا کہ میں گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لیے بطور ٹیکسی ڈرائیور کام کر رہا ہوں، اوبر پر 50 ٹرپس مکمل کرلیتا ہوں تو مجھے 95 ڈالر بونس کے طور پر دیئے جائیں گے۔

    سابق افغان وزیر خزانہ خالد پائندہ نے اپنی حالت زار بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے وہ نہ امریکا میں مقامی ہیں اور نہ ہی وہ اب افغانستان کے باشندے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس ہفتے کے شروع میں ایک رات میں، انہوں نے چھ گھنٹے کے کام کے لیے 150 ڈالر سے تھوڑا زیادہ کمایا۔

    افغانستان کو اس وقت مالی اور انسانی بحران کا سامنا ہے، دنیا کے کئی ممالک طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہیں جس نے امریکی حمایت یافتہ حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا انہوں نے وزیراعظم اشرف غنی کے ساتھ کشیدہ تعلقات کی وجہ سے دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضے سے ایک ہفتہ قبل ملک کے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    جوبائیڈن مجرم اور فاؤچی ملک کیلئے تباہی ہے،ٹرمپ کی لفظی گولہ باری

    پایندا نے گزشتہ سال 10 اگست کو ٹویٹ کیا، "آج میں نے قائم مقام وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑ دی ایم او ایف کی قیادت کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز تھا لیکن ذاتی ترجیحات کی وجہ سے یہ عہدہ چھوڑنے کا وقت ہے میں نے نئے وزیر کی تقرری تک ریونیو اور کسٹمز کے نائب وزیر جناب علیم شاہ ابراہیمی کو انچارج بنایا ہے۔

    اس کے بعد انہوں نے حکومت کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے خوف سے افغانستان چھوڑ دیا اور امریکہ میں اپنے خاندان کے پاس منتقل ہو گیا۔

    واشنگٹن پوسٹ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں، انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہراتے ہیں، کیونکہ فوجوں کے انخلاء سے طالبان کو اقتدار میں آنے کا موقع ملا۔

    کینیڈا:مسجد میں کلہاڑی سے حملہ، متعدد نمازی زخمی،حملہ آورکون جان کرہرکوئی حیران

    کابل میں ورلڈ بینک کے ایک اہلکار کو ایک ٹیکسٹ پیغام میں، جس دن کابل پر طالبان نے قبضہ کیا، انہوں نے لکھا کہ "ہمارے پاس 20 سال تھے اور پوری دنیا کی حمایت ایک ایسا نظام بنانے کے لیے جو لوگوں کے لیے کام کرے ہم نے جو بنایا تھا وہ تاش کا ایک گھر تھا جو جلدی سے گر گیا۔ کرپشن کی بنیاد پر تاش کا گھر بنایا گیا۔

    واشنگٹن پوسٹ کے مطابق 2020 کے آخر میں پائندا کی والدہ کابل کے ایک اسپتال میں عالمی وبا کورونا سے انتقال کر گئی تھیں۔

    فن لینڈ مسلسل پانچویں بار دنیا کا خوش ترین ملک

  • سرکاری ایمبولینس کا بطور ٹیکسی چلائے جانے کا انکشاف

    سرکاری ایمبولینس کا بطور ٹیکسی چلائے جانے کا انکشاف

    قصور
    حسین خان والا کی سرکاری ایمبولینس نجی گاڑی کے طور پر استعمال
    تفصیلات کے مطابق حسین خان والا میں سرکاری ہسپتال کی ایمبولینس جو کہ اردگرد کے نواحی گاؤں سے مریضوں کے لیے وقف تھی مگر اس کے دونوں ڈرائیور اپنے ذاتی مقاصد کے لئے بے دریغ استعمال کرتے تھے کبھی برگر شاپس سے برگر لینے کیلئے چلے جستے تو کبھی رات کو ٹیکسی سروس بھی چلاتے تھے جس پر تحصیل چونیاں کے PTI کے نائب صدر چوہدری انعام اللہ خان نے عوامی شکایت پر کل CEO ہیلتھ قصور کو کہہ کر محمکہ کی کارستانی پر فوری کارروائی کا آغاز کروا دیا اب وہ ایمبولینس سرکاری ہسپتال حسین خان والا میں چوبیس گھنٹے موجود رھے گی اس زبردست عمل پر اہل علاقہ کا خراج تحسین