Baaghi TV

Tag: ٹیکس چوری

  • ایف بی آر کا  اپنے ہی افسران پرٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا الزام

    ایف بی آر کا اپنے ہی افسران پرٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا الزام

    کراچی:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے اپنے ہی افسران پر شوگر ملز سے ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے-

    باغی ٹی وی فیڈرل بورڈ آف ان لینڈ ریونیو نے شوگر ملز پر تعینات ایف بی آر افسران کی لاپرواہی پر نوٹیفکیشن جاری کردیا اور کہا کہ شوگر ملز پر تعینات افسران کا رویہ غیر پیشہ وارانہ اور غیر مؤثر ہے،اور متعلقہ چیف کمشنرز کو کارروائی کی ہدایت کردی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شوگر ملز پر ایف بی آر افسران کی لاپرواہی سےٹیکس چوری کی شکایات موصول ہورہی ہیں، شوگر ملز کے متعلقہ چیف کمشنرزغفلت برتنے والےافسران کو وارننگ جاری کرکے کاروائی کریں، شوگر ملز کی ڈیوٹی پر مامور افسران اوقات کار کی پابندی نہیں کررہے ہیں اور رات کی ڈیوٹی سے غیرحاضر رہے ہیں۔

  • ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں

    ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈان تیز کرتے ہوئے اربوں روپے کی جعلی انوائسنگ کے اسکینڈل میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی و فلائنگ انوائسز میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے تمام فیلڈ فارمشنز سے اربوں روپے کی ٹیکس چوری کے کیسوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں اورٹیکس چوری کے جن کیسوں میں جائیدادیں اور ٹریڈ مارک ضبط ہوچکے ہیں ان کیسوں میں ریکوری کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔اس کے علاوہ جن کیسوں میں ٹیکس چور گرفتار ہیں انکی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور میں کاسمیٹکس سیکٹر میں ٹیکس چوری کے ایک بڑے کیس میں دو لوگ ایک عرصے سے گرفتار ہیں اور اس کیس میں ضبط کچھ جائیداد کی نیلامی سے اب تک آٹھ کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری ہوچکی ہے اور ٹیکس چور کمپنی کا ٹریڈ مارک بھی ضبط کیا جاچکا ہے لیکن لاہور کے ٹیکس حکام کی مبینہ ملی بھگت سے باقی کروڑوں روپے کی ریکوری کیلئے جائیدادوں کی نیلامی کا عمل رکا ہوا ہے۔
    ذرائع کے مطابق اب ایف بی آر نے ایسے کیسز، جن میں ریکوری کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے باوجود ٹیکس حکام کی مبینہ ملی بھگت سے ٹیکس واجبات کی ریکوری تاخیر کا شکار ہے، ان کیسوں میں ذمہ دار ایف بی آر حکام کا تعین کرکے انکے خلاف بھی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ ابھی ایف بی آر نے آٹھ رکنی گینگ کے لاہور سے تعلق رکھنے والے سرغنہ کو انٹیلی جنس اداروں کی مدد سے کراچی سے گرفتار کیا۔
    ملزم نے مبینہ طورپر 11 ارب روپے کا سیلز ٹیکس میں فراڈ کیا۔لاہور، کراچی، اسلام آباد اور فیصل آباد سے فیک انوائس کی تفصیلات بھی جمع کرلی گئیں، فیک انوائسز پر ان پٹ کلیم کرنے والی کئی کمپنیوں سی60 کروڑ روپے کی ریکوری بھی کرلی گئی ہے۔مرکزی ملزم کی لاہور رہائشگاہ سے جعلی مہریں، چیک بکس، لیپ ٹاپ برآمد کرلیا گیا، ملزم کے کالز ریکارڈ اور نشاندہی پر6 ٹیکس کنسلٹنٹس گرفتار کرلیے گئے۔ ملزم نے 6مارچ2023 کو کمپنی رجسٹرڈ کروانے کے بعد55 ارب سے زائد سپلائی ظاہر کی۔ایف بی آر نے ٹیکس چوروں سے ریکوری کے معاملے میں ایف بی آر حکام کی غفلت پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے اور جہاں بھی ایف بی آر حکام غفلت کے مرتکب پائے جائیں گے انکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • تمباکوکی صنعت کی دو کمپنیاں 240 ارب روپے کی ٹیکس چوری کررہی ہیں،خواجہ آصف

    تمباکوکی صنعت کی دو کمپنیاں 240 ارب روپے کی ٹیکس چوری کررہی ہیں،خواجہ آصف

    قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ملک میں ہزاروں ارب روپے کی چوری آمدن میں ہو بجٹ کہاں سے پیش ہو گا۔ ہمیں اس ٹیکس چوری کا مستقل حل تلاش کرنا ہو گا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایسی یونیورسٹیاں ہیں جن کے وائس چانسلرز ریٹائرڈ ہونے کے باوجود اسٹے لے کر بیٹھے ہیں۔ ان جامعات کے وائس چانسلرز ارب پتی بن گئے ہیں۔ عدلیہ اس سارے جرم میں ملوث ہے۔ 2000 سے ذیادہ ایف بی آر کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ 70 فیصد آبادی تین وقت کا کھانا نہیں کھا سکتی۔ اس ملک کی اشرافیہ کیا کیا گل نہیں کھلا رہی  امیر آدمی کے لئے کوئی قانون قاعدہ نہیں ہے۔عام آدمی جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ اس ملک کا ایک ایک بال قرضوں میں جکڑا ہے۔ لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، کوئی پوچھنے والا موجود نہیں ہے۔

    تمباکو پر ہیلتھ لیوی ٹیکس – ایک جائزہ ،تحریر: راجہ ارشد

    ہیلتھ لیوی ،تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

    ویسے تو ہیلتھ لیوی کی منظوری 2019جون میں ہوچکی ہے

    تمباکو نوشی کسی بھی شکل میں ہو، صحت کے لئے مضر ہے، 

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری آمدن کا ذریعہ محصولات ہیں۔ رئیل اسٹیٹ میں 500 ارب کی ٹیکس چوری کی جاتی ہے،190 کی ڈکیتی میں ملک ریاض بھی شامل ہے، آپ اس کا نام کسی چینل پر نہیں لے سکتے۔ تمباکو کی صنعت کی دو کمپنیاں 240 ارب روپے کی ٹیکس چوری کر رہی ہیں،یہ مافیا اب پارلیمنٹ میں موجود ہے، یہ ممبران اسمبلی ہیں۔ اس سال کا بجٹ موجودہ حالات میں ریلیف دینے کی کوشش ہے یہ کیسی سازش ہے کہ ہر پتھر کے نیچے سے عمران کے سہولت کار نمودار ہوتے ،

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک شخص چند ہزار آدمیوں کو لے کر ریاست کی رٹ کو چیلنج کرتا ہے۔نو مئی کو یہاں بغاوت ہوئی۔ ایک شخص نے اقتدار چھن جانے پر ریاست کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس کے باہر تمہارے اپنے وزراء کھڑے تھے۔ کرنل شیر خان کی بھارت نے عزت کی، آپ نے اس کی یادگار کی توہین کی۔ 9 مئی کو پاکستان کے خلاف کتنی شدید نفرت کا اظہار کیا گیا۔ قوم کی ملکیت دفاعی اثاثوں پر حملہ کیا گیا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو زرمبادلہ مشرق وسطیٰ کے محنت کش بھیجتے ہیں۔ جو باتیں کرتے ہیں وہ یہاں آ کر اپنی جائیدادیں بیچ کر واپس چلے جاتے ہیں۔ یورپ میں جو رہتے ہیں وہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔ ان لوگوں نے پاکستان آنا ہی نہیں ہے، غریب مزدوروں نے پاکستان آنا ہے۔کسی نے سابق وزیر اعظم کی محبت میں زرمبادلہ بھیجنا کم نہیں کیا۔