Baaghi TV

Tag: ٹی ایل پی

  • زمین کے تنازع پر فائرنگ،ٹی ایل پی امیدوارجاں بحق

    زمین کے تنازع پر فائرنگ،ٹی ایل پی امیدوارجاں بحق

    گجرات میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) امیدوارجاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق تھانہ کڑیانوالہ میں ملک ثاقب نواز گھر سے کھیتوں میں جا رہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی مخالفین کی فائرنگ میں ملک ثاقب نواز جاں بحق ہوگئے ملک ثاقب نواز ٹی ایل پی کا پی پی 29 سے امیدوار تھا واقعے کا مقدمہ شہبازگجر، انور گجر سمیت 6 ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری جانب ہری پور میں معمولی تکرار کے بعد فائرنگ سے دو نوجوان قتل کردئیے گئے واقعہ ہری پور تھانہ حطار کی حدود محلہ رڑیاں میں پیش آیا، جہاں معمولی جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے سرمد علی ولد عبداسلام عمر 18 سال اور 21 سالہ ابراہیم ولد میر رحمان کو قتل کردیا گیا فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، مقتولین اور ملزمان آپس میں رشتہ دار بتائے جاتے ہیں پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کر کے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے گشت کرنے والی پولیس پر دستی بم حملہ کیاجس کے نتیجے میں پولیس افسر اور چار راہ گیر زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

    پولیس کے مطابق منگل کی شب تھانہ زرغون آباد پولیس کی سیکنڈ موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ نواں کلی پستونستان چوک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس وین پر دستی بم پھینکا دستی بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پولیس اے ایس آئی خدائیداد خان اور قریب سے گزرنے والے چار راہ گیر زخمی ہوگئے۔

    دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا واقعہ کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے موقع سے شواہد اکھٹے کئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی تھانہ سی ٹی ڈی میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

  • ٹی ایل پی کی ملک گیر ہڑتال،تاجر تنظیموں کا لاتعلقی کا اعلان

    ٹی ایل پی کی ملک گیر ہڑتال،تاجر تنظیموں کا لاتعلقی کا اعلان

    ملک میں بڑھتی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ہڑتال کے پیش نظر کراچی میں کھارادربرنس روڈ، اولڈ سٹی ایریامیں کہیں کہیں ہوٹل بند ہیں جبکہ شہرکی غیر یقینی صورتحال پر متعدد اسکول بھی آج بند ہیں تاہم سڑکوں پر ٹرانسپورٹ رواں دواں ہے۔

    دوسری جانب ہڑتال کی کال پر نواب شاہ میں چکرا بازار، مارکیٹ روڈ اور سکرنڈ روڈ پر دکانیں بند ہیں جب کہ قاضی احمد شہر میں بھی دکانیں بند اور ٹریفک معمول سے کم ہے۔

    سجاول میں پبلک پارک، مین بس اسٹاپ سمیت تجارتی مراکز، ہوٹل اور پٹرول پمپس بند ہیں جب کہ حب میں اوتھل، وندر اور بیلہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہے، اس موقع پر کاروباری مراکز اور پیٹرول پمپس بھی بند ہیں۔

    دوسری جانب تاجر تنظیموں نے تحریک لبیک پاکستان کی 27 فروری کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے مارکیٹیں کھولنے اور کاروبار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا-

    آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے ذمہ داروں نے از خود ہی ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے، تاجر برادری نے آج تک کسی بھی سیاسی جماعت کی کال پر ہڑتال نہیں کی،سیاسی جماعتیں ہمیشہ مہنگائی مارچ لانگ مارچ اور دھرنوں کا اعلان کرتی ہیں، تحریک لبیک کے ذمہ داران اپنے اعلان پر نظر ثانی کریں۔

    اجمل بلوچ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت نے عوام پر انتہا کا ظلم ڈھا رکھا ہے۔ پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے، ملک اس وقت سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے دلدل میں پھنستا جا رہا ہے جس دن ملک سیاسی بحران سے نکل آیا معاشی بحران بھی ختم ہو جائے گا۔ جب تک عوام سڑکوں پر نہیں نکلیں گے بات نہیں بنے گی، عوام اس حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں انشااللہ تاجر دو قدم آگے ہوں گے۔

  • حویلیاں واقعے پرTLP کی مشاورت سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے : مفتی منیب الرحمن

    حویلیاں واقعے پرTLP کی مشاورت سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے : مفتی منیب الرحمن

    لاہور : مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے ہمراہ ٹی ایل پی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کی ، جس میں انہوں‌ نے کہا کہ آج شہدا کی تعزیت اور حالات جاننے کے لئے سعد رضوی اور مجلس شوریٰ کے پاس آیا ہوں ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ میرے پاس اعظم سواتی کے بھائی آئے کہ حویلیاں میں حالات بہتر کرنے کے لئے تعاون کریں ، ہم نے کوشش بھی کی ، میں نے ہری پور کے مفتی عمیر الازھری سے فون پر رابطہ کیا اور حالات سنے ، انہوں نے بتایا کہ ہمارے لوگوں کو گرفتار کر کے ہری پور جیل بھیج دیاگیا ہے ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ پچاس سال سے میں ڈائیلاگ میں شریک ہوتا رہا ہوں ، کبھی ایسے حالات نہیں پیدا ہوئے ، ڈی پی او نے پہلے اشتعال انگیز کارروائی کی ، یقین دہانی کروائی تھی کہ لوکل ایڈمنسٹریشن یا دوسرے مکاتب فکر کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگے گا ، ٹی ایل پی والے اس سے پہلے بھی امیر معاویہ چوک میں یوم دفاع اور دوسرے جلوس بھی نکالتے رہے ہیں ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ تصادم کا تاثر غلط ہے ، معاویہ اعظم نے فون کر کے خود کہا کہ وہ تحریک لبیک پاکستان کے پاس آئیں گے ، ہمیں میلاد النبیﷺ کے جلوس پر کوئی اعتراض نہیں تھا ، حویلیاں شہر سے تین کلو میٹر دور جلوس ختم کر دیا ، واپسی کے سفر پر اچانک فائرنگ شروع کر دی گئی ۔ گرنیڈ پھینکے گئے ، چار افراد شہید ہوئے ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ قتل کی مجرمانہ کارروائی تھی ، جلوس تک کوئی تصادم نہیں ہوا ، ان کے پاس کلپس ہیں ، جن سے ثابت ہوتا ہے، ریاست میں کوئی طبقہ یہ ارادی کارروائی چاہتا تھا ، اس کے شواہد ہیں ، ریاستی اداروں میں ایسا سیل کون سا ہے ، جو ملک میں انتشار برپا کرنا چاہتا ہے ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ ہم ان کو کول ڈاؤن کرنے آئے ہیں ، مجرموں کو سامنے لایا جائے ، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ، جے آئی ٹی بنائی جائے ، ایسی جے آئی ٹی نہیں جو معاملہ کو دفن کرے ، کمیشن کے ٹی او آرز تحریک لبیک کی مشاورت سے تیار کئے جائیں ، ریاست کو موثر اقدامات کرنا ہونگے ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ صوبائی حکومت تحقیقاتی کمیٹی بنائے ، اس کمیٹی میں تحریک لبیک اور سول سوسائٹی کے لوگ شامل ہوں ، میرا عمران خان سے مطالبہ ہے ان کی کے پی حکومت ہے ، اپنی صوبائی حکومت کو حکم کریں ، کمیٹی میں متاثر فریق کو شامل کیا جائے ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے ۔ ڈی پی او ایبٹ آباد یا لوکل ایڈمنسٹریشن کو شامل کرنا بلی کو دودھ پر رکھوالی دینے کے مترادف ہیں ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ جھوٹے مقدمات واپس لئے جائیں ، جیلوں میں بند لوگوں کو رہا کیا جائے ، اس مسلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے ،یہ جماعتی نہیں مذہبی مسلۂ ہے ، اس واقعہ کے پیچھے پس پردہ کچھ اور ہیں ، چیف سیکرٹری کے پی کو اعتماد میں لیں ، ریاستی اداروں کو کہتا ہوں کچھ شکوک شبہات ہیں ۔

    انہوں نے مذید کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی بلائیں مسلۂ دیکھیں ، اہلسنت کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ، پچھلے معاہدے کے بیشتر نکات پر عملدرآمد ہوا ،یہاں قاتل کو انسداد دہشت گردی کا چارج ختم کر کے سپریم کورٹ گھر بھیج دیتی ہے ، ملک پہلے ہی سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہے ،اگر مذہبی عنصر شامل ہوگیا تو بہت خطرناک ہوگا ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ ہم کسی فرقہ پر چارج نہیں لگا رہے، یہ حکومت کی ذمہ داری ہے مجرموں کا تعین کرے ، بے گناہ لوگوں کے مقدمات کو واپس لیا جائے ، ٹی ایل پی کی مجلس شوری سے بھی کہیں گے ٹھنڈے ہو جائیں ، حکومت کو موقعہ دیں ، ریاستی داروں میں عناصر موجود ہیں جو ملکی حالات کو انتشار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ اگر پرامن طریقے سے مطالبات پیش کئے جائیں تو یہاں کوئی سننے کو تیار نہیں ، یہ عوام کے ٹیکس سے خریدے گئے اسلحہ کو دہشت گردوں کے خلاف استعمال کریں نہ کہ عوام پہ ، فیصلہ کرنے والے سامنے نہیں آتے ان کو سامنا آنا چاہیے ۔

  • تحریک لبیک پاکستان کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے کا اعلان

    تحریک لبیک پاکستان کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے کا اعلان

    الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کو مؤخر کرنے کے غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔امیر کراچی و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری نے الیکشن کمیشن پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حلال کمائی کو الیکشن کمیشن کے یکطرفہ فیصلے کی نذر نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقررہ تاریخ 24 جولائی پر ہی بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ جمعہ کی نماز الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر ہی ادا کی جاۓ گی ۔امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے الیکشن کمیشن سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن بتاۓ کس کے ایجنڈے پر بلدیاتی الیکشن ملتوی کئے گئے ؟ انہوں نے کہا کہ تباہ حال کراچی کو مزید تباہی کی جانب دھکیلنے نہیں دیں گے ۔ مرکزی امیر TLP حافظ سعد رضوی کی کراچی میں قدم رکھتے ہی الیکشن کمیشن نے الیکشن منصوخ کردیا ۔

    انہوں نے الیکشن کمیشن سمیت تمام مخالفین پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان کراچی اب کسی دھند یا بارش کے نام پر بیچے جانے والے منجن کو برداشت نہیں کریں گے ۔نائب امیر کراچی مفتی عمر فاروق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانب سے امیر محترم کے شاندار استقبال سے مخالفین گهبرا گۓ ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے مزید یکطرفہ فیصلے برداشت نہیں کئے جائیں گے ۔سرپرست اعلیٰ کراچی علامہ اعجاز رضا اختر القادری نے کہا کہ تحریک لبیک عوامی حقوق پر کسی کی سودے بازی برداشت نہیں کرے گی ۔ ناظم اعلیٰ کراچی علامہ غلام یاسین قادری کراچی کے باشعور عوام کراچی کی تباہی کے ذمہ داروں کو پہچان چکے ۔ علاوہ ازیں نامزد امیدوار این اے 245 علامہ احمد رضا قادری سمیت تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع کے رہنمااؤں نے خطاب کیا جب کہ ہزاروں کی تعداد میں عوام اور کارکنان اهتجاجی مارچ میں شرکت کی ۔

  • ضمنی انتخابات:حافظ سعد رضوی کے جلسوں کا شیڈول جاری

    ضمنی انتخابات:حافظ سعد رضوی کے جلسوں کا شیڈول جاری

    لاہور: ٹی ایل پی نے حافظ سعد رضوی کے عوامی اجتماعات کا اعلان کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے آج (منگل) سے شروع ہونے والے اپنے ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے عوامی اجتماعات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

    ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد رضوی اپنی پارٹی کے لیے ضمنی انتخابات کی مہم کا آغاز جھنگ سے کریں گےجہاں وہ شام 4 بجے پی پی 127 کے مائی ہیر ہاکی اسٹیڈیم میں ٹی ایل پی کے کارکنوں اور حامیوں سے خطاب کریں گے۔

    اسی روز وہ رات 8 بجے تحصیل اطہر ہزاری جھنگ میں پی پی 126 کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔

    اس کے بعد رات 10 بجے حافظ سعد رضوی سٹیشن والی گراؤنڈ جھمرہ سٹی جھنگ میں پی پی -97 کے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

    6 جولائی (بدھ) کو ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی پی پی -90 میں دوپہر 3 بجے ریلوے گراؤنڈ، دریا خان اور پھر رات 10 بجے پی پی 83 میں نیا لاری اڈا میں جلسے سے خطاب کے لیے بھکر پہنچیں گے۔

    شیڈول کے مطابق وہ 8 جولائی (جمعہ) کو پی پی 07 راولپنڈی کے کلر سیدیاں سپورٹس گراؤنڈ میں پی پی 07 کے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

    اس کے بعد سعد رضوی 13 جولائی (بدھ) کو دن 11 بجے پی پی -02 ضلع ساہیوال میں 90 موڑ چیچہ وطنی سے خطاب کریں گے۔ شام 4 بجے پی پی 224 اور پی پی 228 لودھراں کے اڈہ پرمٹ پر خطاب کریں گے اور اس کے بعد رات 9 بجے ڈیرہ غازی خان میں پی پی 288 کے اپنے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

    13 جولائی (جمعرات) کو سعد رضوی ضمنی انتخاب کے لیے دوپہر ایک بجے پی پی 272 اور پی پی 273 کے لیے گورنمنٹ ہائی اسکول مظفر گڑھ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

    اسی روز ضلع بہاولنگر کے علاقے مکلیوڈ گنج، منچن آباد میں رات 9 بجے پی پی 237 کے کارکنوں سے اپنے پارٹی منشور کے بارے میں گفتگو کریں گے۔

    ٹی ایل پی رہنما رضوی شام 4 بجے کمپنی باغ شیخوپورہ (پی پی -140) میں فائی پارٹی کے جلسے سے خطاب کریں گے جہاں ان کی پارٹی 2018 کے عام انتخابات میں تیسرے نمبر پر رہی تھی۔

    علاوہ ازیں حافظ سعد رضوی 15 جولائی (جمعہ) کو رات 8 بجے لاہور میں اپنی موجودہ سیاسی مہم کے آخری جلسے میں عوام سے مخاطب ہوں گے-

    پی پی 90 بھکر سے ٹی ایل پی کے امیدوار مفتی جمیل احمد نقشبندی نے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

  • سندھ بلدیاتی الیکشن:پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

    سندھ بلدیاتی الیکشن:پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

    کراچی: سندھ میں مار دھاڑ سے بھرپور بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، پولنگ سٹیشنز کے اندر موجود ووٹرز کو حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دی گئی جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے تحت 14 اضلاع میں پولنگ کے دوران دوران صوبے میں سکیورٹی سخت کی گئی، پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری تعینات رہی، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے چالیس ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، بیالیس ایس ایس پیز اور 82 ڈی ایس پیز بھی نگرانی کر رہے ہیں، کوئیک رسپانس کیلئے رینجرز کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا، حلقوں میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی، صورتحال خراب کرنے والوں کیخلاف فوری مقدمہ درج کئے جانے کے احکامات جاری کئے گئے۔

    پولنگ کے دوران مختلف علاقوں میں دنگے فساد کے واقعات بھی پیش آئے، نوشہرو فیروز کے علاقے بھریاسٹی میں ووٹرز کے درمیان تصادم ہوا، پولنگ کچھ دیر کیلئے روکی گئی جبکہ پولیس کی اضافی نفری کو طلب کیا گیا۔

    ادھر اس سے پہلے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما وسیم اختر نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی کے اراکین ہنگاموں میں ملوث ہیں۔

    کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم اختر نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پیپلزپارٹی کے اراکین ملوث ہیں، فوج کو ایسے حالات کا نوٹس لینا چاہیے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جاسکے۔

    آئیندہ الیکشن کے لیے فریم ورک پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، فواد چوہدری

    وسیم اختر نے کہا کہ کہیں پولنگ کے دوران کچے کے ڈاکو عملے کو اغوا کرکے لے جارہے ہیں تو کہیں ہنگامے ہورہے ہیں، ادارے سیکورٹی کو مزید سخت کریں تاکہ انتخابات پر سوالیہ نشان نہ لگے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران بتایا کہ سندھ حکومت کے ساتھ معاہدے پر پیش رفت نہیں کررہی، جب تک بلدیاتی ایکٹ پر کام نہیں ہوگا ایم کیو ایم حکومت میں اور کوئی عہدہ نہیں لے گی۔

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی…

    ادھرسندھ کے 14 اضلاع میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں متعدد پولنگ اسٹیشنز پر ہنگامہ آرائی، پولنگ بوتھ غائب کرنے، دھاندلی اور پولنگ عملے کو اغوا کرنے کی اطلاعات ہیں جب کہ ٹنڈو آدم میں پی ٹی آئی کے امیدوار کا بھائی جاں بحق ہوگیا۔

    سندھ کے 14 اضلاع میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، 5331 نشستوں پر 21298 امیدوار مدمقابل ہیں جب کہ 946 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب قرار پاچکے ہیں۔

    منظور وسان کی آئندہ انتخابات میں عمران خان کے بارے میں پیشگوئی

    سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژن کے جن 14 اضلاع میں پولنگ ہوگی ان میں جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، لاڑکانہ، کشمور، کندھ کوٹ، گھوٹکی، خیر پور، شکارپور، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ، میرپور خاص، عمر کوٹ اور تھر پارکر شامل ہیں۔
    الیکشن کمیشن کی جانب سے 1985 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 3448 کو حساس قرار دیا گیا ہے، بلدیاتی انتخابات کے لیے 1 لاکھ 2 ہزار 682 افراد پر مشتمل انتخابی عملہ خدمات انجام دے رہا

  • پاکستان تحریک لبیک اورن لیگ کے درمیان اتحاد ہوگیا:2023 کا انتخاب ملکرلڑیں گے

    پاکستان تحریک لبیک اورن لیگ کے درمیان اتحاد ہوگیا:2023 کا انتخاب ملکرلڑیں گے

    لاہور”پاکستان تحریک لبیک اورن لیگ کے درمیان اتحاد ہوگیا:2023 کا انتخاب ملکرلڑیں گے،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک لبیک اور ن لیگ کے درمیان انتخابی اتحاد ہوچکا ہے اوراس حوالے سے سنیئر صحافی مبشرلقمان نے دونوں جماعتوں کے درمیان پردے کے پیچھے ہونے والے معاہدے سے قوم کوآگاہ کردیا ہے

    ملک کو بحرانوں سے نکا لنے کے لیے کیا کرنا ہو گا، تحریک لبیک نے لائحہ عمل دے دیا

    ان کا کہنا تھا کہ عملی طورپر دونوں جماعتوں کے قائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اگلا یعنی دوہزار تئیس کا الیکشن مل کرلڑیں گے ،

    یہ بھی یاد رہے کہ ن لیگ اور پاکستان تحریک لبیک کے درمیان اتحاد کی کوششیں کافی دیر سے چل رہی تھیں لیکن دونوں جماعتوں کے درمیان حتمی اتفاق اب ہوا ہے ، اس معاہدے کے مطابق یہ دونوں جماعتیں دیگر پی ڈی ایم اتحادیوں‌ سے مل کرپاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کوشکست دینے کی پوری کوشش کرے گا

    ہمارا سوشل میڈیا کا کوئی کارکن یا زمہ دار گرفتار نہیں،ترجمان تحریک لبیک پاکستان

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ یہ اتحاد ہوچا لیکن اس کی تصدیق یا تائید ابھی ممکن ہے کہ نہ بھی ہو،اس کی یہ وجہ بتائی جارہی ہےکہ دونوں جماعتوں‌کے قائدین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس اتحاد کو انتخاب کے قریب ظاہر کریں گے ،یہ بھی ممکن ہے کہ آنے والے چند دنوں میں دونوں جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی ہوجائے کیونکہ پاکستان تحریک لبیک بہر کیف اب ن لیگ سے اپنی افرادی قوت کی بنیاد پر توقع سے زیادہ نشتیں مانگ سکتی ہے ،

    تحریک لبیک کے کارکن کا قتل،سابق وفاقی وزراء پر مقدمے کی درخواست پر سماعت ملتوی

    ادھر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک لبیک اور ن لیگ کے درمیان ہونے والے اتحادمیں ابھی کچھ چیزیں طئے ہورہی ہیں جونہی یہ معاملات طئے ہوجاتے ہیں تو ممکن ہے کہ اس اتحاد کی تفصیلات بھی شیئر کردی جائیں

  • گجرات میں ٹی ایل پی کے تاریخی جلسہ عام کی تیاریاں مکمل،حافظ سعد حسین رضوی خطاب کریں گے

    گجرات میں ٹی ایل پی کے تاریخی جلسہ عام کی تیاریاں مکمل،حافظ سعد حسین رضوی خطاب کریں گے

    گجرات: ضلع گجرات میں تحریک لبیک پاکستان کے تاریخی جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کر لیں-

    باغی ٹی وی : گجرات میں جلسہ عام سے مرکزی امیر حافظ سعد حسین رضوی خطاب کریں گے دربار عالیہ اعوان شریف میں جلسہ عام سے تحریک لبیک کے مرکزی سرپرست اعلی پیر قاضی محمد سلطان اعوان بھی خطاب کریں گے

    پاک چائنہ مشترکہ منصوبوں کو فعال کرنے لئے ہرممکن سہولت فراہم کی جائے،شہباز شریف

    جلسہ عام کا آغاز صبح 7 بجے کردیا جائے گا جو دوپہر نماز ظہر تک جاری رہے گادربار عالیہ اعوان شریف میں عرس اور دستار فضیلت کے موقع پر ہر سال عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جاتا ہے-

    پہلی ایس ایس پی خاتون پولیس آفیسر:پنجاب پولیس کا معیاربلند ہونے لگا

    قاضی محمد سلطان اعوان کا کہنا ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے جلسے سورج غروب ہونے کے بعد اندھیرے میں منعقد ہوتے ہیں جبکہ ٹی ایل پی صبح سات بجے جلسہ عام منعقد کررہی ہے دیگر سیاسی جماعتیں جلسوں میں کرسیاں لگاتی ہیں جبکہ ٹی ایل پی کے جلسوں میں فرشی نشست کا بندوبست ہوتا ہے تاکہ کم جگہ میں زیادہ لوگ سماسکیں-

    قاضی محمد سلطان اعوان نے کہا کہ گجرات علامہ خادم حسین رضوی کے چاہنے والوں کا علاقہ ہے، کل حافظ سعد رضوی کے جلسے میں عوام کا سمندر امڈ آئے گا-

    عمران خان اپنی تقریر کے ساتھ ساتھ اپنے کردار کو بھی اسلامی ٹچ دیں،حافظ سعد رضوی

  • دیہاتوں کے دیہات جل گئے حکومت غفلت کی نیند سوئی رہی،وزیر اعلیٰ سندھ واقعے پر سنجیدگی اختیار کریں،حافظ سعد حسین رضوی

    دیہاتوں کے دیہات جل گئے حکومت غفلت کی نیند سوئی رہی،وزیر اعلیٰ سندھ واقعے پر سنجیدگی اختیار کریں،حافظ سعد حسین رضوی

    دادو کے گاؤں فیض محمد میں آتشزدگی کے واقع پر سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے انتظامیہ کی غفلت پر اظہار تشویش کیا ہے-

    باغی ٹی وی : حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ دادو مہیڑ میں پیش آنے والا آتشزدگی کا واقعہ افسوسناک ہے،واقع میں بچوں سمیت دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہیں،ہسپتال میں زیر علاج افراد کے پاس گھنٹوں بعد بھی تاحال کوئی انتظامیہ کا نمائندہ نہیں پہنچا-

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیہی اضلاع میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز موجود نہیں وزیر اعلیٰ سندھ واقعے پر سنجیدگی اختیار کریں اور متعلقہ اداروں کو فوری غمزدہ خاندانوں کی بہترین طبعی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات دیں-

    حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ دیہاتوں کے دیہات جل گئے حکومت غفلت کی نیند سوئی رہی، سندھ حکومت آنجہانی آفات سے نمٹنے کے لئے بروقت اور موثر انتظامات کرنے میں ہمیشہ نااہل ثابت ہوئی ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ غفلت کی نیند سے بیدار ہوں اور عوامی دھکوں پر مرہم رکھیں-

    حافظ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت وزیر اعلیٰ سندھ کی زمہ داری ہے واقعے میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں-

    دادو :2 دیہاتوں میں آگ لگنے سے75 سےزائد مکانات جل کر راکھ جبکہ6 بچوں سمیت 9 افراد…

  • تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی ) کو بڑا دھچکا:قومی اسمبلی امیدوار پی پی میں شامل

    تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی ) کو بڑا دھچکا:قومی اسمبلی امیدوار پی پی میں شامل

    سرگودھا :تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی ) کو بڑا دھچکا:قومی اسمبلی امیدوار پی پی میں شامل ،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کو پہلا بڑا سیاسی دھچکا ، تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ ہولڈر این اے 92 صاحبزادہ اظہر عباس سیالوی نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سرگرم کارکن اور این اے 92 کے ٹکٹ ہولڈر بھی تھے ،صاحبزادہ اظہر عباس سیالوی کی پی پی میں شمولیت پر انہیں روایتی سکار ف بھی پہنایا گیا ۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا صاحبزادہ اظہر عباس کی شمولیت سے پی پی مزید مظبوط ہوئی ہے ، صاحبزادہ اظہر عباس سیالوی تحصیل ساہیوال سرگودھا کے سرگرم رہنما تھے، راجہ پرویز اشرف نے باضابطگی طور پر ان کو شمولیت پر سکارف پہنایا۔

    راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا بلاول بھٹو 27 فروری کو مزار قائد سے بذریعہ جی ٹی روڈ مزار قائد سے اسلام آباد پہنچیں گے،11 مارچ کو اسلام آباد پہنچ کر پیپلز پارٹی عوام کو سرپرائز دیگی، بلاول بھٹو کا قافلہ مختلف مقامات سے ہوتا ہوا 12 روز میں اسلام آباد پہنچے گا، پی پی اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔

    انہوں نے کہا عوام بد حالی کی وجہ سے 27فروری کے مارچ کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے،لانگ مارچ کا مقصد عام آدمی کو موجودہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں سے نجات دلانا ہے۔