Baaghi TV

Tag: ٹی ایل پی

  • ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کے دلہا بننے کی تیاریاں، کل نکاح ہوگا

    ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کے دلہا بننے کی تیاریاں، کل نکاح ہوگا

    تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی کل جمعرات کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیںگے۔ سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی تین فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ ان کی دعوت ولیمہ چھ فروری کو لاہور میں ہوگی۔

    ولیمہ کی تقریب پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ یا سبزہ زار میں سے کسی ایک مقام پر منعقد کروانے کی تجویز ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمانوں کی تعداد اور گراؤنڈ دیکھ کر ایک دو دن میں وینیو فائنل کر لیا جائے گا۔ ‏ولیمہ کی تقریب میں اہم مذہبی، سیاسی شخصیات سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

    رکن سندھ اسمبلی مفتی قاسم فخری کے مطابق امیرتحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد حسین رضوی کی شادی 6 فروری بروزاتوار لیاقت چوک سبزہ زار اسٹیڈیم لاہور میں انجام پائے گی۔

    واضح رہے کہ حافظ محمد سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے بانی رہنماء علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے اور اس وقت تحریک کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

    گزشتہ سال فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کے معاملے پر ٹی ایل پی پر پابندی عائد کرتے ہوئے سعد رضوی کو گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم حکومت سے مذاکرات کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

  • خانیوال.میڈیا کو بیلٹ پیپر دکھا کر امیدوار نے اپنا ہی ووٹ ضائع کر دیا

    خانیوال.میڈیا کو بیلٹ پیپر دکھا کر امیدوار نے اپنا ہی ووٹ ضائع کر دیا

    خانیوال.میڈیا کو بیلٹ پیپر دکھا کر امیدوار نے اپنا ہی ووٹ ضائع کر دیا
    خانیوال ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا کا بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کے بعد میڈیا کو دکھانے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار نورین نشاط ڈاہا کا ووٹ ضائع ہوگیا،

    ڈی ایس پی خانیوال مہر وسیم اور پیپلز پارٹی امیدوار میر واثق کے مابین تلخ کلامی ہوئی ہے، خانیوال,پولیس نے میر واثق کے گارڑ کو گرفتار کر لیا،پولیس ترجمان کے مطابق میر واثق کا سیکورٹی گارڈ پولنگ اسٹیشن کے اندر بندوق لیکر گیا

    دوسری جانب حلقہ پی پی 206 چک نمبر 81،82 کے علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا یے اور انہوں نے ضلعی انتظامیہ پر حلقہ تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا ہے، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک ہزار250 ووٹ دوسرے حلقے میں ڈال دیئے گئے ہیں ،ہم ہر بار الیکشن میں حلقہ پی پی 206 میں ووٹ ڈالتے ہیں

    پنجاب کے حلقہ پی پی 206 خانیوال میں ضمنی الیکشن کا دنگل آج 16 دسمبر کو ہورہا ہے، یہ نشست مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نشاط خان ڈاھا کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی، اس حلقے سے 2018 کے الیکشن کے پی ٹی آئی امید وار رانا محمد سلیم حالیہ ضمنی الیکشن میں ن لیگی امید وار ہیں ،2018 میں ن لیگ کے امید وار نشاط احمد ڈاھا کی بیوہ نورین نشاط ڈاھا حالیہ ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت تحریک انصاف کی امید وار ہیں پیپلز پارٹی کے میر واثق سرجیس حیدر اور تحریکِ لبیک کے شیخ محمد اکمل بھی حصہ لے رہے ہیں ،حافظ سعد رضوی نے بھی خانیوال کا دورہ کیا تھا اور انتخابی جلسے سے خطاب کیا تھا

    انتخابی عمل کوشفاف، پرامن اور قانون کے مطابق منعقد کرانے کے حوالے سے الیکشن کمشن نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں پریذائیڈنگ آفیسر ریٹرننگ آفیسر سے پولنگ بیگ وصول کرے گا پولیس کے ساتھ پاکستان رینجرز کے اہلکاران پریذائیڈنگ افسران کو سکیورٹی فراہم کریں گے اور انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک پولنگ سٹاف کے ہمراہ رہیں گے حلقے میں قائم تمام 183 پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں پولیس اور پاکستان رینجرز لاء اینڈ آرڈر کو یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ پولنگ کے دن فارم 45 کی تصویر کھنچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے۔

  • شوکت صدیقی ڈکٹیٹربن گئے،ریاست اداروں کےساتھ مضبوط ہوتی ہے:موصوف انہیں اداروں پرحملہ آورتھے

    شوکت صدیقی ڈکٹیٹربن گئے،ریاست اداروں کےساتھ مضبوط ہوتی ہے:موصوف انہیں اداروں پرحملہ آورتھے

    اسلام آباد:شوکت صدیقی ڈکٹیٹربن گئے،ریاستیں اداروں کےساتھ مضبوط ہوتی ہیں اورموصوف انہیں اداروں پرحملہ آورتھے: اطلاعات کے مطابق آج سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال نے سابق جج شوکت صدیقی کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ شوکت صدیقی نے حدود سے تجاوز کیا، تقریرعدلیہ کے خلاف کی، فوج کے خلاف کرتے تو پتا چل جاتا ان کا کتنا زور ہے۔

    سپریم کورٹ میں سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس کی سماعت کے دوران وکیل حامدخان نے شوکت عزیزصدیقی کے خلاف ریفرنسز کی تفصیل پیش کی اور کہا کہ شوکت صدیقی نے ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدہ کرنے پر جنرل کے دستخط پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔

    اس پر جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیے کہ آپ جس فیصلے کے ساتھ تعلق جوڑ رہے ہیں، اس پرسپریم جوڈیشل کونسل نے دو نوٹس جاری کیے تھے، شوکت صدیقی نے حاضر سروس افسران پر آبزرویشنزبغیر نوٹس کے دیں، فاضل جج نے کس طرح اپنے اختیار سے تجاوز کیا؟

    جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ شوکت صدیقی نے حدود سے تجاوز کیا، تقریرعدلیہ کے خلاف کی، فوج کے خلاف کرتے تو پتا چل جاتا ان کا کتنا زور ہے۔

    اس دوران جسٹس سردار طارق نے کہا کہ جب آرمی اور اس کے حاضر سروس افسران کے خلاف شکایت نہیں تھی تو کیا جج نے ازخود نوٹس لیا؟ کیا ہائیکورٹ کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار تھا؟

    جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ جج کی بار یا پبلک فورم پر تقریر حدود و قیود میں ہوتی ہیں۔

    وکیل حامد خان نے کہا کہ آئین کسی جج کو نکالنے سے پہلے انکوائری لازم قراردیتا ہے، آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت الزامات کی انکوائری ضروری ہے، بغیر انکوائری جج کو نکالنے کی مثال بن گئی تو کسی بھی جج کو کسی بھی بنیاد پر کبھی بھی برطرف کر دیا جائے گا۔

    اعلیٰ عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

  • یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی قوم کویقین دہانی

    یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی قوم کویقین دہانی

    کولمبو:یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی قوم کویقین دہانی ،اطلاعات کے مطابق سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سانحہ سیالکوٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین محکم سے سری لنکن عوام کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،

     

     

    ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے لکھا کہ سری لنکن منیجر کے پاکستان میں قتل پر صدمے میں ہوں، میری ہمدردی سری لنکن منیجر کے اہلخانہ کیساتھ ہے،وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے کہا کہ سری لنکا اور اس کے عوام کو وزیراعظم عمران پر یقین ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ عمران خان ذمے داروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔

     

     

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے اپنی قوم سے کہا ہے کہ وہ عمران خان کو اچھی طرح جانتے ہیں وہ مذہبی انتپاپسندی کے سخت خلاف ہیں وہ دیگرمذاہب اور اقوام کی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عزت وتکریم کرتے ہیں اور وہ ایک اچھے انسان ہیں

     

    دوسری طرف اسلام آباد سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن وزیراعظم اور قوم کو یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ملزموں کو کٹہرے میں بھی لائیں گے اور انکو سزا بھی دلوائیں گے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی گھنوئی سازش نہ کرسکے

     

    وزیراعظم نے اس موقع پر سری لنکن وزیراعظم سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غم کی اس گھڑی میں سری لنکن عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کو بھی یقین دلاتے ہیں کہ مجرم جلد کٹہرے میں ہوں گے

     

    وزیراعطم نے یہ بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ سری لنکن مینجر کی اہل خانہ کو ہرقسم کی مدد اور تعاون فراہم کریں گے ،

     

    یاد رہے کہ اس سانحہ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی صدمے کی حالت میں اس واقعہ پراظہارافسوس کیا ، سری لنکن عوام سے اظہارتعزیت کیا اور یہ یقین دلایا تھا کہ وہ مجرموں کو نہیں چھوڑیں گے

  • 23 نامزد اور 350 افراد کے خلاف مقدمات درج

    23 نامزد اور 350 افراد کے خلاف مقدمات درج

    قصور میں سیاسی و مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے خلاف آپریشن تیز تر
    تفصیلات کے مطابق قصور میں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے جس میں
    مذہبی و سیاسی جماعت کے دھرنا پر آپریشن سے مزاحمت پر کرنے پر گرفتاریاں کی گئی ہیں
    دوران آپریشن پولیس پر تشدد ، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور امن امان کی صورتحال خراب کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی پکڑ دھکڑ شروع کردی
    مذہبی جماعت کے عمر رضوی سمیت 23 نامزد اور 350 نامعلوم ملزمان کے خلاف درجنوں دفعات لگا کر مقدمہ درج کیا گیا ہے
    جبکہ قصور پولیس مختلف مقامات پر رات بھر ملزمان کی گرفتاری کے لئیے آپریشن میں مصروف ہے درجنوں ملزمان کو گھروں میں ریڈ کرکے حراست میں لے لیا گیا
    ڈی پی او قصور عمران کشور کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، سخت کاروائی کرینگے

  • ایس ایچ او و ٹی ایل پی کارکنان کے مابین مذاکرات

    ایس ایچ او و ٹی ایل پی کارکنان کے مابین مذاکرات

    قصور
    الہ آباد و گردونواح میں تحریک لبیک کے رہنماؤں سے ایس ایچ او ملک شمشیر کے مذاکرات کی بدولت علاقہ میں احتجاج نہ ہونے پر وہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں امن بحالی کیلئے انکی کاوشیں قابلِ دید ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی تاجر رہنما حاجی محمد امین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہنا تھا کہ مین شہروں کے راستوں کی بند ش کی وجہ سے شہریوں کو جہاں نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا ہے وہاں علاقے کا امن بھی بحال ہے تاجروں و دیگر تنظیموں سے رابطے کی بحالی کی وجہ سے کسی بھی نا خوشگوار واقع نہ ہونے کا پورا کریڈٹ ایس ایچ او ملک شمشیر کو جاتا ہے جنہوں نے تمام داخلی و خارجی راستوں پر گشت کو یقینی بنائے رکھا تا حال پولیس اہلکار کسی بھی واقعہ سے نمٹنے کیلئے اپنے اپنے مورچوں پر چوکس ہیں جس پر تمام علاقائی و تاجرتنظیموں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

  • شہر کے راستے بند لوگ دیہاتوں سے گزرنے لگے

    شہر کے راستے بند لوگ دیہاتوں سے گزرنے لگے

    قصور
    ملک بھر کی طرح قصور میں بھی راستے بند ،لوگ دیہاتوں سے گزر کر اپنی منزل مقصود تک پہنچنتے رہے،کئی گاڑیاں پیٹرول ختم ہونے سے بند،شہروں سے ملحقہ دیہاتوں میں گاڑیوں کا شدید رش

    تفصیلات کے مطابق کل لاہور میں تحریکِ لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر لی طرح قصور میں بھی میں شاہراہوں کو مظاہرین نے بند کر دیا جس کے باعث مسافر حضرات مین شاہراہوں کے نزدیکی دیہات سے گزر کر اپنی منزل مقصود تک پہنچتے رہے جبکہ بار بار راستے بھٹکنے کے باعث بیشتر گاڑیاں پیٹرول ختم ہو جانے سے بند ہو گئیں نیز بیماروں کو بھی علاج معالجے کیلئے ہسپتال جانے میں دشواری پیش آ رہی ہے قصور بائی پاس بمد ہونے سے لوگ قریبی دیہاتوں و رائیونڈ روڈ سے گزر رہے ہیں