Baaghi TV

Tag: ٹی وی ڈرامے

  • خلیل الرحمان قمر نے تنقید ٹی وی پر بیٹھ کر کی اور معافی اکیلے میں مانگی عروہ حسین

    خلیل الرحمان قمر نے تنقید ٹی وی پر بیٹھ کر کی اور معافی اکیلے میں مانگی عروہ حسین

    معروف مصنف خلیل الرحمان قمر جو ہر وقت کسی نہ کسی پر تنقید کے نشتر برساتے رہے ہیں. انہوں نے اداکارہ عروہ حسین کو بھی نہیں چھوڑا تھا انہوں نے ان پر بھی جم کر تنقید کی تھی. عروہ حسین نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی اور ان سے وہاں مختلف قسم کے سوالات ہوئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر نے مجھے جو کچھ کہا تھا ٹی وی پر بیٹھ کر اس کےلئے انہوں نے مجھ سے بعد میں معافی مانگ لی تھی اور مجھے باقاعدہ انہوں نے گلے لگا کر کہا تھا کہ تم میری بیٹی ہو میں تمہاری عزت کرتا ہوں جو کچھ ہوا وہ

    بس غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا تھا . عروہ حسین نے یہ بھی کہا کہ خلیل الرحمان قمر سے میں نے اتنا ضرور کہا تھا کہ آپ نے تنقید ٹی وی پر بیٹھ کر ہزاروں لوگوں‌کے سامنے کی اور معافی اکیلے میں مانگی لیکن میرے لئے یہ بھی کافی تھا کہ خلیل الرحمان قمر کو اپنی غلطی کا احساس ہوا گیا کہ انہوں نے جو کچھ کہا وہ غلط تھا اور جو غلطی مان لے اور معافی مانگ لے تو پھر بات کو بھول جانا چاہیے. یاد رہے کہ عروہ حسین نے حال ہی میں‌ ہم ایوارڈز میں شرکت کی تھی وہاں ان کو ایوارڈ بھی ملا اور انہوں نے شو میں پرفارمنس بھی دی.

  • شگفتہ اعجازنے بتائی اپنی  زندگی کے نشیب و فراز کی کہانی

    شگفتہ اعجازنے بتائی اپنی زندگی کے نشیب و فراز کی کہانی

    سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز جو کہ بہترین اداکارہ مانی جاتی ہیں ان کی اداکاری نئے آنے والوں کے مشعل راہ ہے. شگفتہ حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں، ٹک ٹاک پر ہنستی کھیلتی نظر آنے والی یہ اداکارہ ذاتی زندگی میں کن مشکلات سے گزریں اس کا خلاصہ انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کیا. انہوں نے کہا کہ چونکہ ان کے والدین کے ساتھ ان کے بہت زیادہ اختلافات رہے اسلئے جب ان پر مشکل وقت آیا تب بھی وہ ان کے پاس نہیں گئیں اور اپنی مشکلات کو چیلنج سمجھ کر ان سے نبرد آزما ہوئیں. شگفتہ اعجاز کہتی ہیں کہ جب میری میرے شوہر کے

    ساتھ علیحدگی ہوئی تو اس وقت میری دو بیٹیاں تھیں یہ میرے لئے بہت مشکل وقت تھا میری بیٹیوں کی مجھ پر ذمہ داری تھی آنے والا وقت کیسا ہو گا کچھ نہیں پتہ تھا لیکن اس کے باوجود میں کسی کے دروازے پرنہیں گئی اور اپنی بیٹیوں کی ذمہ داری کو تن تنہا نبھایا. یاد رہے کہ شگفتہ اعجاز نے زندگی کے کئی سال بغیر جیون ساتھی کے گزارے لیکن ان کی زندگی نے کچھ سال پہلے ایک نیا موڑ لیا اور انہیں شادی کے لئے ایک پرپوزل آیا جس کو یہ قبول نہیں کرنا چاہتی تھیں لیکن جنہوں نے پرپوز کیا شاید انہوں نے ٹھان لیا تھا کہ وہ ان سے شادی کرکے رہیں گے شادی ہو گئی اور اب شگفتہ ایک ہنسی خوشی زندگی گزار رہی ہیں.

  • انمول بلوچ شادی کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟

    انمول بلوچ شادی کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟

    چھوٹی سکرین پر اپنے فن کے جادو بکھیرنے والی اداکارہ انمول بلوچ کاحال ہی میں ایک انٹرویو ہوا ہے اس میں ان سے شادی کرنے کے حوالے سے ایک سوال ہوا. انہوں نے اسکے جواب میں کہا کہ شادی جب وقت ہو گا کر لوں گی لیکن شادی کے لئے میرے نزدیک کوئی پابندی نہیں ہے ، یہ کل بھی ہو سکتی ہے پرسوں بھی دس سال بعد بھی. فی الحال میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے میری ساری توجہ اپنے کام پر ہے انمول نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے مداح مجھے ہر کردار میں پسند کرتے ہیں. یاد رہے کہ انمول بلوچ ایک کامیاب ماڈل ہیں انہوں نے ماڈلنگ سے ہی اپنے کیرئیر کی شروعات کی. انمول کا ڈرامہ سیریل قربتیں میں اریبہ کا کردار شائقین نے بہت پسند کیا تھا اس میں ان کو ایک ایسی لڑکی دکھایا گیا تھا جو

    پیسے اور پیسے والوں سے بہت متاثر ہوتی ہے اور اپنی ہی دوست کے منگیتر سے شادی کر لیتی ہیں. انہوں نے ڈرامہ سیریل "ایک لڑکی عام سی” میں بھی جو کردار کیا اسکو بہت پسند کیاگیا. انمول بلوچ انسٹاگرام پر اکثر اپنی تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں . اداکارہ اپنی فٹنس پر بہت توجہ دیتی ہیں.انمول منفی اور مثبت ہر قسم کے کردار بخوبی نبھانا جانتی ہیں. انمول مقابلے کی دوڑ سے خود کو دور رکھتی ہیں اور اپنی مرضی کے کردار کرتی ہیں.

  • عروہ کا جذباتی انٹرویو ، مداحوں کے دلوں کو چھو گیا

    عروہ کا جذباتی انٹرویو ، مداحوں کے دلوں کو چھو گیا

    اداکارہ عروہ حسین جنہوں نے منفی کرداروں سے کیرئیر کی شروعات کی لیکن بعد میں انہوں نے بطور ہیروئین کردار ادا کئے. ڈرامہ سیریل اڈاری میں ان کا کردار آج تک لوگوں‌کو یاد ہے. عروہ نے چھوٹی سکرین کے ساتھ ساتھ بڑی سکرین پر بھی کام کیا. ان کا شمار آج کے دور کی کامیاب اداکارائوں میں ہوتاہے. اداکارہ نے محبت کی شادی فرحان سعید سے کی. کافی عرصے سے ان کی علیحدگی کی خبریں چل رہی ہیں عروہ نے ابھی تک ایسی خبروں پر ری ایکشن نہیں دیا لیکن انہوں نے حال ہی میں جو انٹرویو دیا ہے وہ کافی جذباتی ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہیں، ہمارے معاشرے میں یہ جو سوچ پائی جاتی ہے کہ مرد کے بغیر زندگی نہیں گزاری جا سکتی ہے میں اس سے اتفاق نہیں کرتی اگر کوئی مرد

    کے ساتھ رہنا چاہے تو کوئی بری بات نہیں بہت اچھی بات ہے لیکن مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے. عروہ حسین کے انٹرویو کا یہ کلپ جس میں انہوں نے مردوں پر بات کی ہے وہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے اور بہت سارے لوگ اس انٹرویو میں کہی ہوئی باتوں‌کو فرحان سعید کی طرف اشارہ قرار دے رہے ہیں. تاہم اس انٹرویو میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کا کوئی ایسا تجربہ شئیر نہیں کیا یا کوئی واضح اشارہ نہیں دیا کہ جس سے لوگوں‌کی اس بات کو تقویت ملے کہ ان کا رشتہ ختم ہو چکا ہے لیکن یہ بات ضرور ہے کہ اس انٹرویو کے بعد ان کو انکے مداحوں کی طرف سے جذباتی سپورٹ ضرور مل رہی ہے.

  • یہ ملک ہے تو ہم ہیں سیاستدان ذاتی اور سیاسی اختلافات میں فرق رکھیں فضیلہ قاضی

    یہ ملک ہے تو ہم ہیں سیاستدان ذاتی اور سیاسی اختلافات میں فرق رکھیں فضیلہ قاضی

    جشن آزادی کے موقع پر ٹی وی اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ خوش نصیب ہوتی ہیں وہ قومیں جو آزاد ہوتی ہیں اپنی مرضی اور عقائد کے مطابق اپنی زندگیاں گزارتی ہیں۔ہمارا شمار بھی یسے ہی خوش نصیبوں میں ہوتا ہے جو ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں لیکن افسوس ہوتا ہے جب ہم اپنے اردگرد کی صورتحال دیکھتے ہیں ہر کوئی سیاستدانوں اور سیاست کے پیچھے لگا ہوا ہے عدم برداشت پروان چڑ ھ رہی ہے ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ میرا نقطہ نظر ٹھیک ہے دوسرے کا غلط ہے یہ رویہ ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑے گا ایسے میں سیاستدانوں کو

    چاہیے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس تفریق کو ختم کریں ۔ فضیلہ قاضی نے کہا کہ لڑائی جھگڑوں سے نکل کر اس ملک کا سوچا جائے۔ اس دن ہمیں نفرتوں کو ختم کرکے آگے بڑھنے کا عزم کرنا چاہیے۔ایک دوسرے کو برداشت کریں ایک دوسرے کی رائے کا احترام کریں اور ملکی ترقی اور اس کی سربلندی کا سوچیں، کیوں ہم کسی کو موقع دیں کہ وہ ہمارے آپسی اختلافات کا فائدہ اٹھائیں۔ہم سب کو س ملک کا سوچنا چاہیے۔ اس وقت ملک میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس پر دل بالکل بھی خوش نہیں ہے اللہ ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے.امین

  • دعا ہے یہ ملک ایسا بن جائے کہ یہاں رہنا دنیا کے ہر بندے کا خواب ہو سید جبران

    دعا ہے یہ ملک ایسا بن جائے کہ یہاں رہنا دنیا کے ہر بندے کا خواب ہو سید جبران

    فلم گھبرانا نہیں ہے سے فلمی کیرئیر کی شروعات کرنے والے سید جبران نے جشن آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ اس دن اور اس موقع پر میری دعا ہے کہ یہ ملک امن کا گہوارہ بن جائے اور ہر آفت ، دشمن کے ہر وار اور غداروں کی سازش سے محفوظ رہے۔ اس ملک کو میرا خدا ایسا بنا دے کہ یہاں رہنا دنیا کے ہر بندے کی خواہش ہو۔ کہتے ہیں کہ جب بھی دعا کرو یا خواہش کرو بڑی کرو کیونکہ دینے والے کے پاس کمی نہیں ہے اس کے کرم کی کوئی حد نہیں

    ہے۔ اس سے جتنا مانگووہ اتنا ہی دیتا ہے لیکن صدق دل سے مانگنا چاہیے۔ سید جبران نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ ہم سب مل جل کر رہیں اور پیار محبت بانٹیں اس وقت جو ملکی صورتحال ہے اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے ہم بٹ گئے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے سیاستدانوں کو بھی چاہیے کہ وہ ملک کو جوڑ کر رکھیں عوام کو جوڑ کر رکھیں۔ سید جبران نے کہا کہ میں کسی بھی سیاسی جماعت کا سپورٹر نہیں ہوں نہ ہی دیوانہ وار کسی کی باتوں پر یقین کرتا ہوں مجھے صرف پاکستانی کی ترقی سے مطلب ہے جو اقتدار میں آئے اسے ترقی کی راہوں پر لیکر جائے میں اسی کا بن جائوں گا اسی کے گیت گائوں گا. پاکستان زندہ باد ۔

  • ہانیہ عامر کے گھر بارش کا پانی

    ہانیہ عامر کے گھر بارش کا پانی

    جیسے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے تو کراچی کے رہنے والے ہوجاتے ہیں پریشان۔ کراچی میں اچھے سے اچھا علاقہ بھی بارش کے ہوتے ہی پانی میں ڈوب جاتا ہے ، یہاں تک کے ڈیفنس جیسا ایریا بھی پانی سے ڈوب جاتا ہے اور وہاں بھی کشتیاں چل رہی ہوتی ہیں اور لوگ گھروں کی حد تک محدود ہوجاتے ہیں جب تک پانی اتر نہ جائے کوئی گھر سے باہر نہیں نکل سکتا۔ ایسا ہی ہوا اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ان کے گھر بھی گزشتہ روز بارش کا پانی بھر گیا اور وہ اپنے گھر سے پانی باہر نکالتی رہیں۔ ہانیہ عامر کی اپنے گھر پانی نکالنے کی وڈیو وائرل ہوئی تو سب رہ گئے

    حیران کہ ہانیہ عامر کے گھر بھی بارش کا پانی پہنچ گیا۔ وڈیو میں ہانیہ عامر اپنے گھر کے ملازمین کے ساتھ پانی نکال رہیں تھیں یہ وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی اور صارفین تبصرے کرنے لگے اور اپنی اپنی صورتحال بیان کرنے لگے ۔ یاد رہے کہ ہانیہ عامر کا نام ہر کنٹرورسی میں ہوتا ہے لیکن وہ کسی بھی قسم کی کنٹرورسی سے گھبراتی نہیں ہیں وہ بہت ہی بےباک ہیں ان کا جو بھی دل کرتا ہے وہ کرتی ہیں اور کسی سے ڈرتی نہیں چاہیے ان کے کتنے ہی سکینڈل کیوں نہ بن جائیں۔

  • احسن خان کو کیسے کردار کرنے کی ہے خواہش ؟

    احسن خان کو کیسے کردار کرنے کی ہے خواہش ؟

    ورسٹائل اداکار احسن خان جنہوں نے اپنے کیرئیر میں بہت سارے رسک لئے ہیرو کا امیج رکھنے والے اس فنکار نے ابھی تک جتنے بھی کردار کئے ہیں وہ یقینا قابل تحسین ہیں. حال ہی میں ان کا ڈرامہ سیریل فراڈ چل رہا ہے جس میں انہوں نے ایک منفی کردار ادا کیا ہے یہ کردار ہمیں اپنی حقیقی زندگی میں اردگرد نظر آتے ہیں. اس کردار میں احسن خان نے اپنی جاندار اداکاری سے حقیقت کے رنگ بھر دئیے ہیں . اپنے حالیہ انٹرویو میں احسن خان نے کہا کہ میں ایسے کردار کرنا چاہتا ہوں کہ جو لوگوں‌کو یاد رہ جائیں بلکہ ان کے زہنوں پر نقش ہوجائیں .میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ مختلف کردار کروں لیکن پھر

    بھی کہیں نہ کہیں ابھی تک تشنگی ہے مزید اچھے کردار کرنے کی. احسن خان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ سینئرز کو بہت زیادہ احترام دیتے ہیں اسی چیز کا اعتراف کرتے ہوئے اداکار نے انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اپنے سینئر کی پہلے دن سے آج تک عزت کرتا ہوں ان کے احترام میں‌کھڑا ہوجاتا ہوں اور میرا ایمان ہے کہ جو لوگ اپنے سینئرز کا احترام کرتے ہیں انہیں کامیابیاں ملتی ہیں.احسن خان نے مزید کہا کہ آج جو ڈرامے بن رہے ہیں وہ خاصے اچھے ہر موضوع کو کور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ٹی وی اصلاح کا زریعہ ہے یہاں اصلاحی کھیل ہی پیش کئے جانے چاہیں.یاد رہے کہ احسن خان نے نوے کی دہائی کی فلم نکاح میں ایک چھوٹا سا کردار کیا تھا اس کردار کے بعد انہیں نوٹس کیا گیا اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا.

  • در فشاں بنیں بیوٹیشن

    در فشاں بنیں بیوٹیشن

    درفشاں سلیم کو شوبز انڈسٹری میں آئے ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہے ان کا معصوم چہرہ اور زبردست اداکاری نے شائقین کا دل موہ لیا ہے. درفشاں کو نوجوان نسل بہت پسند کرتی ہے. اداکارہ کی ڈائیلاگ ڈلیوری بہت سافٹ ہے دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنا نام بنا لیا ہے. درفشاں سے ہر کوئی انکی خوبصورتی کا راز دریافت کرتا رہتا ہے. ھال ہی میں انہوں نے یوٹیوب پر ایک وڈیو جاری کی جس میں انہوں نے چہرے پر لگانے کے لئے ایک ماسک بنانے کا طریقہ بتایا. اس وڈیو کو بہت زیادہ مقبولیت ملی ہے اور اس وقت وڈیو بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے. وڈیو میں انہوں نے جو ماسک بنانے کا طریقہ بتایا ہے وہ

    کچھ یوں ہے آٹا، بادام، نارنجی کے چھلکے کا پائوڈر اور دہی کو مکس کےایک پیسٹ بنایا گیا اور پھر ہاتھوں‌کی مدد سے اس پیسٹ کو چہرے پر لگا لیا گیا. درفشاں کا بتایا ہوا یہ ماسک اور اس کا طریقہ کار لڑکیوں میں کافی مقبول ہوا ہے ان کی وڈیو کے کمنٹس سیکشن میں بہت ساری لڑکیوں نے ان کو شکریہ ادا کیا ہے اور کچھ نے انہیں کہا ہے کہ مزید بھی وہ اس طرح کی وڈیوز لیکر سامنے آئیں. ہمارے ہاں لڑکیاں اپنے ہاتھوں اور چہرے کی جلد کی بہتری کے لئے کافی جتن کرتی ہیں لہذا ان کو درفشاں کی یہ وڈیو بہت پسند آئی ہے.

  • نعمان اعجاز محبت کے بارے کیا سوچتے ہیں؟

    نعمان اعجاز محبت کے بارے کیا سوچتے ہیں؟

    نعمان اعجاز ویسے تو سنجیدہ اداکاری کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ان کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے وہ ہنستے مسکراتے بہت کم ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ نعمان اعجاز حقیقی زندگی میں ہنستے مسکراتے رہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اکثر ہلکی پھلکی طنز و مزاح کرتے رہتے ہیں. نعمان اعجاز کی سوشل میڈیا پوسٹیں دیکھ کر کسی بھی طبیعت خوش ہوجائے. انہوں‌ نے گزشتہ روز اپنی اور اپنی اہلیہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی اور کیپشن لکھا کہ محبت آپ کو احمقانہ کام کرنے پر مجبور کردیتی ہے اور یہ احمقانہ حرکت مجھ سے بھی ہو گئی اور میں نے بھی شادی کر لی انہوں‌نے مزید لکھا کہ میری بیوی کو تو آسکر ملناچاہیے. یاد رہے کہ نعمان اعجاز کی اہلیہ اکثر ان کے ساتھ مختلف فلمی تقریبات میں‌نظر آتی ہیں. نعمان اعجاز نےمحبت کی شادی کی تھی وہ اپنی اہلیہ سے بہت محبت کرتے ہیں.نعمان اعجاز کے

    بیٹے زاویار بھی ٹی وی انڈسٹری میں قدم رکھ چکے ہیں اور وہ والد کی طرح‌سنجیدہ اداکاری کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں یاد رہے کہ نعمان اعجاز کا شمار ٹی کے منجھے ہوئے اداکاروں میں‌ہوتا ہے وہ پاکستان کے وہ فنکار ہیں جن کی آنکھیں بھی اداکاری کرتے ہوئے ان کا بھرپور ساتھ دیتی ہیں.وہ مختلف اور روٹین سے ہٹ کر کام کرنے کے عادی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے پرستار ان کو دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں.