Baaghi TV

Tag: ٹی وی ڈرامے

  • ایمن خان کے مداحوں کے لئے خوشخبری

    ایمن خان کے مداحوں کے لئے خوشخبری

    اداکارہ ایمن خان کے مداحوں کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے کیونکہ انہوں‌نے اشارہ دیدیا ہے کہ وہ ڈراموں میں واپسی کریں گی. اداکارہ نے حال ہی میں ایک مختصر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اگر اچھا سکرپٹ ملا تو میں ڈراموں میں واپسی ضرور کروں‌گی لیکن ابھی میری بیٹی بہت چھوٹی ہے اسکو میری ضرورت ہے، جب تک یہ تھوڑی سمجھدار نہ ہوجائے مجھے ڈراموں‌سے وقفہ برقرار رکھنا ہو گا لیکن یہ بات بھی ساتھ ہے کہ کوئی بہت اچھا پراجیکٹ ملا

    تو کر بھی سکتی ہوں. یوں ایمن خان کے بارے میں جو ایک عرصہ سے کہا جا رہا تھا کہ ان کے شوہر منیب بٹ نے ان کو منع کر رکھا ہے کہ ڈراموں‌میں اب کام نہیں‌کریں گی یہ تاثر بھی ختم ہو گیا کہ منیب بٹ نے ان کوکام کرنے سے منع کیا تھا. یاد رہے کہ اداکار منیب بٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد ایمن خان نے اداکاری سے دوری اختیار کر لی اور گمان یہ ہی کیا جاتا رہا ہے کہ منیب نے منع کیا ہے جبکہ منیب کا یہ کہنا ہے کہ میں نے ایمن کو منع نہیں‌کیا لیکن انہیں کچھ چیزیں سمجھا دی ہیں آگے ان کی مرضی ہے جو ان کا فیصلہ ہو مجھے قبول ہے اور کوئی اعتراض نہیں. منیب بٹ نے بھی اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ انہوں‌ نے ایمن خان کو کام کرنے سے منع کیا ہے.

  • حرامانی نے پرستاروں سے معافی مانگ لی

    حرامانی نے پرستاروں سے معافی مانگ لی

    اداکارہ حرامانی جو نہ صرف اداکارہ ہیں بلکہ گلوکارہ بھی ہیں، گزشتہ روز انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک سٹوری لگائی اس میں انہوں نے لکھا کہ میری دعا ہے کہ دعا ذھری اور ظہیر ایک دوسرے سے کبھی الگ نہ ہوں اور مجھے امید ہے کہ اللہ میری دعا ضرور سنے گا. ان کی انسٹاگرام سٹوری دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے خفگی کا اظہار کیا اور کہا کہ دعا زھری کو اغواء کرنے کا معاملہ ہے اسے ظہیر نے اغواء کیا ہے او رعدالت میں اس نے اعتراف بھی کر لیا ہے کہ وہ دعا کو لینے کراچی گیا

    تھا، جب کہ اس سے قبل یہ کہانی بنائی گئی تھی کہ دعا زھری خود لاہور آئی تھی. ایسے کمنٹس کے بعد حرامانی کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں نے کچھ یوٹیوب پروگرامز دیکھے تھے جس کے بعد مجھے لگا کہ دعا اور ظہیر کے ساتھ غلط ہوا ہے مجھے بالکل نہیں پتہ تھا کہ دعا کو اغواء کرنے کا معاملہ ہے میں آپ سب کی دل آزاری پر معافی مانگتی ہوں. میرا مقصد بالکل بھی ایسا نہیں ہے کہ میں کسی ایسے کام کو سپورٹ کرتی ہوں ٹھیک ہے پسند کی شادی میں کوئی حرج نہیں لیکن میں اس سب کو سپورٹ نہیں کر سکتی جو اب سننے کو مل رہا ہے. انہوں نے کہا کہاہم سب انسان ہیں کسی سے کچھ غلط ہوجائے تو معافی مانگ لینی چاہیے.

  • زارا نور عباس نے اپنے پرستاروں کو دیا ایک مشورہ

    زارا نور عباس نے اپنے پرستاروں کو دیا ایک مشورہ

    اداکارہ زارا نور عباس کہتی ہیں کہ ان کو نہیں یاد کہ انہوں نے محنت سے کام کیا ہو اور انہیں صلہ نہ ملا ہو . زارا نور عباس نے اپنے مداحوں کو بھی دے دیا ہے یہی مشورہ کہتی ہیں کہ آپ محنت اور لگن سے کام کریں اسکا صلہ خدا کی ذات آپ کو ضرور دے گی آپ کی محنت ضرور رنگ لائیگی ایسا ہو نہیں سکتا کہ آپ نے محنت کی ہو اور اللہ اسکا اجر نہ دے. زارا نور عباس ویسے تو بشری انصاری کی بھانجی ہیں اور اداکار اسد صدیقی کی اہلیہ ہیں ان کی والدہ اداکارہ اسماء عباس ہیں

    لیکن اس کے باوجود ان کو شوبز میں نام بنانے کےلئے بہت جدوجہد کرنا پڑی. وہ کہتی ہیں کہ اب تک میں نے جتنا بھی نام بنایا ہے بہت محنت سے بنایا ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سفارش سے کوئی کسی شعبے میں ضرور جا سکتا ہے لیکن اگر اس میں ٹیلنٹ نہیں‌ہو گا تو سفارش بار بار نہیں چلے گی. زارا نے مزید کہا کہ میں ذاتی طور پر سفارشی لوگوں کو پسند نہیں‌کرتی. زارا نور عباس چونکہ اب ماڈلنگ بھی کررہی ہیں اس حوالے سے ان کا کہنا ہے مجھے ماڈلنگ میں مزا آرہا ہے اداکاری اور ماڈلنگ دونوں ایک ساتھ جاری ہے. انہوں نے کہا کہ میں جب بھی کسی کردار کا انتخاب کرتی ہوں تو دیکھتی ہوں کہ اس میں اداکاری کی کتنی گنجائش ہے.

  • محبت جب ہونا ہو ہوجاتی ہے ثمینہ احمد اور منظر صہبائی

    محبت جب ہونا ہو ہوجاتی ہے ثمینہ احمد اور منظر صہبائی

    سینئیر اداکارہ ثمینہ احمد نے جب منظر صہبائی کے ساتھ شادی کا فیصلہ کیا تو ان پر ہوئی بہت تنقید. لیکن اداکارہ ثمینہ احمد کسی کی بھی تنقید کو خاطر میں نہ لائیں. ثمینہ اور منظر صہبائی آپس میں بہت خوش ہیں اور ناقدین کی باتیں ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں. حال ہی میں ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کا انٹرویو ہوا. اس انٹرویو کا ایک کلپ منظر صہبائی نے اپنے انسٹاگرام پر لگایا اس میں‌وہ کہہ رہے ہیں‌ کہ خواہش ہے کہ ثمینہ کو لیکر کہیں بھاگ جائوں .اس

    انٹرویو میں دونوں نے کافی دلچپسپ باتیں کی ہیں اداکارہ نے کہا ہے کہ محبت جب ہونا ہوتی ہے ہوجاتی ہے. کسی بھی رشتے کو بہتر انداز میں چلانے کےلئے ہم نے اپنا ان پٹ ڈالنا ہوتا ہے. یاد رہے کہ اداکارہ ثمینہ احمد نے 18 سال کی عمر میں پی ٹی وی کے ڈراموں میں کام کرنا شروع کیا ان کا شمار منجھی ہوئی اداکارائوں میں‌ہوتا ہے. ان کے ڈراموں‌کی طویل فہرست ہے لیکن اکڑ بکڑ، الف نون، فیملی فرنٹ، ڈولی کی آئے گی بارات، آنگن، گل رانا اور سنگت جیسے ڈرامے قابل زکر ہیں. جبکہ 70 سالہ منظر صہبائی اپنے کیریئر میں ماہ میر، بول اور زندہ بھاگ جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ انہیں ڈرامہ سیریل الف میں بہت پسند کیا گیا.

  • آئزہ خان کے بھائی کی سابقہ منگیتر عروبہ طارق کے اداکارہ پر الزامات

    آئزہ خان کے بھائی کی سابقہ منگیتر عروبہ طارق کے اداکارہ پر الزامات

    معروف ٹی وی اداکارہ آئزہ خان جن کا ماضی قریب میں ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو” کو عوامی سطح پر بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی ان کے بھائی احد خان کی سابقہ منگیتر عروبہ طارق نے اپنی منگنی ٹوٹنے کا سارا الزام آئزہ خان پر دھر دیا ہے. انہوں نے سوشل میڈیا پر دعوی کیا ہے کہ ان کی منگنی آئزہ خان کے بھائی احد خان سے ہوئی تھی، لیکن اداکارہ کی ان کی زندگی میں بہت زیادہ مداخلت کی وجہ سے اس رشتے میں دراڑ آئی ہے اور اسکے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے گھر میں آئزہ خان کی

    مرضی کے بغیر کوئی سانس بھی نہیں لے سکتا. یہاں تک کہ آئزہ خان تو نوکروں سے بھی بہت برا سلوک کرتی ہیں اتنا برا سلوک کہ کوئی بھی نوکر تین ماہ سے زیادہ ان کے گھر نہیں ٹھہرتا. عروبہ طارق نے یہ بھی کہا کہ آئزہ خان ہر فیصلہ خود کرنا چاہتی ہیں اور کرتی بھی ہیں ہر بات میں کہتی ہیں کہ میں سوچتی ہوں میں چاہتی ہوں وہ دوسروں کی رائے کو اہمیت نہیں دیتی ہیں. انہوں نے کہا کہ یہ فیملی بہت جھوٹی ہے ان کا بھائی احد خان بھی کچھ نہیں‌کرتا وہ صرف بہن کے ٹکڑوں پر پلتا ہے. عروبہ نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ احد خان پڑھا لکھاپڑھا لکھا ہونا تو دور کی بات اس کے پاس تو بی اے کی بھی ڈگری نہیں ہے. نہ وہ کوئی کام کرتا ہے بس بہن جو دیتی ہے اس پر گزارہ کرتاہے. عروبہ طارق کی طرف سے اس قسم کے الزامات تو لگائے گئے ہیں لیکن آئزہ خان یا ان کی فیملی کی طرف سے ابھی تک کسی قسم کی تردید نہیں آئی .

  • لٹیرے لیڈرز نہیں‌ ہو سکتے مایا علی

    لٹیرے لیڈرز نہیں‌ ہو سکتے مایا علی

    چھوٹی اور بڑی سکرین کی بہت ہی پیاری اداکارہ مایا علی بھی گزشتہ روز ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے نتائج سے ہیں خفا، انہوں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہارکیا. اداکارہ نے کہاکہ لیٹرے ہمارے لیڈرز نہیں‌ہو سکتے. اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر انہوں نے ایک سٹوری لگائی اس میں لکھا کہ میرا دل انصاف اور سسٹم سے اٹھ گیا ہے. اسی طرح سے اداکارہ منال خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا یہ مایوس کن دن ہے. اداکار احسن محسن اکرم نے بھی کہا کہ برائے

    مہربانی سپریم کورٹ کے دروازے بھی اسی طرح سے کھولے جائیں جس طرح سے آپ نے عدم اعتماد کی ووٹنگ کے دوران کھولے تھے.آج سپریم کورٹ دیکھے گی کہ عدالتیں نیوٹرل ہیں یا نہیں.پنجاب اسمبلی میں کل ہونے والے انتخاب پر پورے پاکستان کی نظریں تھیں جس جس کی جس جس سیاسی جماعت سے وابستگی تھی انہوں نے اس حساب سے نتائج کو دیکھا.اس وقت ق لیگ اور پی ٹی آئی کے سپورٹرز نہایت ہی غم و غصہ میں ہیں یہاں تک کہ گزشتہ رات ق لیگ کے سپورٹرز نے چوہدری شجاعت کے گھر کا گھیرائو کر کے ان کے خلاف نعرے بازی کی. اسی طرح سے پی ٹی آئی کے سپورٹرز کی بڑی تعداد سپریم کورٹ کے باہر جا کر نعرے بازی کرتی رہی.اب دیکھنا یہ ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور عدالت ان نتائج پر کیا فیصلہ دیتی ہے.

  • امر خان بول پڑیں رشتوں کی اہمیت پر

    امر خان بول پڑیں رشتوں کی اہمیت پر

    اداکارہ و مصنفہ امر خان جو انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں گزشتہ روز انہوں نے ایک تصویر شئیر کی جس کا کیپش کچھ ایسا تھا کہ مصالحے کھانوں میں استعمال کریں رشتوں میں‌نہیں . امر خان کی دلچپسپ کیپشن والی تصویر خاصی وائرل ہو رہی ہے اور کیپشن کو بہت پسند کیا جا رہا ہے.امرخان خان نے کہا کہ رشتوں کی مٹھاس تب محسوس ہوتی ہے جب آپ انہیں اہمیت دیتے ہیں انہیں محسوس کرتے ہیں انہیں‌جیتے ہیں.امر خان نے کہا کہ رشتے تبہی مضبوط ہوتے ہیں جب آپ انہیں وقت دیتے ہیں، ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونا رشتے نبھانا کہلاتا ہے لہذا ایک دوسرے کے ساتھ رشتے نبھائیں. ایک وقت تھا جب سب ایک دوسرے کے دکھ

    کے ساتھی تھے آج کسی کے پاس کسی کے لئے وقت ہی نہیں ہے.یاد رہے کہ امر خان نہ صرف اداکارہ ہیں بلکہ ایک بہترین مصنفہ بھی ہیں انہوں نے فلم دم مستم لکھی جس میں بطور ہیروئین کام بھی کیا. امر خان نہ صرف مثبت بلکہ منفی کردار بھی کرتی ہیں. ہر کردار میں ان کے پرستاران کو سراہتے ہیں.ماضی قریب میں ان کا ڈرامہ بددعا اختتام پذیر ہوا تھا اس ڈرامے میں‌ انہوں نے منفی کردار ادا کیا تھااس ڈرامے میں ان کے ساتھ اداکار منیب بٹ دکھائی دئیے تھے.امر خان کہتی ہیں‌ کہ وہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ایک سال میں ایک پراجیکٹ کرتی ہیں.

  • شگفتہ اعجاز کی دوسری شادی کیسے ہوئی ؟

    شگفتہ اعجاز کی دوسری شادی کیسے ہوئی ؟

    سیئنر اداکارہ جو آج کل ٹک ٹاک پر بہت زیادہ نظر آرہی ہیں کبھی وہ خود کی وڈیوز بنا کر اپلوڈ کرتی ہیں اور کبھی وہ اپنی بیٹی کے ساتھ وڈیوز بنا کر اپلوڈ کرتی ہیں اور مداحوں سے تعریفیں سمیٹتی ہیں. اداکارہ شگفتہ اعجازآج کل بہت زیادہ خبروں میں بھی ہیں اور ٹی وی انٹرویوز میں بھی دکھائی دے رہی ہیں. ھال ہی میں جب ان سے انٹرویو ہوا تو انہوں نے کہا کہ میں سنگل پیرنٹ کے طور پر اپنے بچوں‌کی ذمہ داریاں نبھانے میں‌مصروف تھی. میرے دوسرے شوہر نے مجھے شادی کی آفر کی

    لیکن میںٰ نے ان کی آفر پر زیادہ غور اسلئے نہ کیا کیونکہ مجھ پر میرے بچوں کی ذمہ داریاں تھیں لیکن میرے شوہر مجھ سے شادی کرنے کے لئے پر عزم تھے انہوں نے ارادہ بنا رکھا تھا لہذا وہ پیچھے نہ ہٹے اور مسلسل دو سال تک میرے پیچھے لگے رہے، میں ششس پنج میں تھی کہ کیا کروں ہاں کروں یا نہ کروں . لیکن جب میں نے دیکھا کہ اس آدمی نے دو سال تک مسلسل میرا انتظار کیا ہے اور وہ اپنی اس آفر سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں تو پھر میں نے ہاں کردی اور یوں‌ہم شادی کے بندھن میں بندھ گئے. آج میں بالکل یہ کہہ سکتی ہوں کہ ہم دونوں بہت خوش ہیں اور مجھے خوشی اس بات کی بہت زیادہ ہے کہ میں نے بطور سنگل پیرنٹ اپنے بچوں‌ پر بھرپور توجہ دی.

  • سجل علی ہیں کیوں‌محبت سے مایوس ؟

    سجل علی ہیں کیوں‌محبت سے مایوس ؟

    اداکارہ سجل علی جنہوں نے بہت ہی کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ان کا شمار آج پاکستان کی صف اول کی اداکارائوں میں ہوتا ہے. باصلاحیت اس فنکارہ نے بھارت میں بھی کام کیا.بھارتی فلم موم میں انہوں‌نے سری دیوی کے ساتھ کام کیا. سری دیوی کو جب اس فلم پر ایوارڈ ملا تو انہوں نے اس موقع پر سجل علی کا شکریہ ادا کیا.یوں ہم کہہ سکتے ہیں‌کہ سجل علی نے پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ملک میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. سجل علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے ایک سوال ہوا اس کے جواب میں سجل علی نے کہاکہ مجھے محبت کے معنی نہیں‌معلوم ہیں

    میں محبت کے معنی تلاش کررہی ہوں لیکن ابھی مل نہیں سکے،. محبت کہتے کسے ہیں میں نہیں جانتی اور یہ جاننے کی کوشش میں لگی ہوئی ہوں لیکن ابھی تک کامیابی نہیں نہیں مل سکی. یاد رہے کہ سجل علی احد رضا میر کی اہلیہ ہیں لیکن پچھلے کچھ عرصہ سے دونوں کے درمیان تعلقات کافی کشیدہ ہیں اس حد تک کشیدہ ہیں کہ ان کی طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں لیکن ابھی تک ان دونوں کی طرف سے اس ھوالے سے نہ تصدیق ہوئی ہے اور نہ ہی تردید. سجل آج کل فلمی تقریبات میں بھی کم کم ہی نظر آرہی ہیں اور خصوصی طور پر اپنے اور احد کے رشتے پر بات کرنے سے گریز کررہی ہیں.