Baaghi TV

Tag: ٹی ٹوئنٹی میچز

  • پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز  ٹرافی کی رونمائی ، آج سے آغاز

    پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز ٹرافی کی رونمائی ، آج سے آغاز

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلی جانے والی 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ٹرافی کی رونمائی قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور بنگلادیشی ٹیم کے کپتان لٹن داس نے مشترکہ طور پر کی۔تقریب کے دوران دونوں کپتانوں نے قذافی اسٹیڈیم کی چھت اور میدان میں ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔ سیریز کا پہلا میچ آج 28 مئی کو رات 8 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ باقی دونوں میچز بھی اسی مقام پر ہوں گے۔

    پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر ماڈرن کرکٹ کھیلنا ہماری ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلادیش سمیت کوئی بھی انٹرنیشنل ٹیم آسان نہیں ہوتی، اور لاہور کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے ایک اضافی فاسٹ بولر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    سلمان علی آغا نے کہا کہ شاہین، بابر اور رضوان نے ہمیشہ پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ٹی 20 میں کئی نئے لڑکوں کو آزمایا جا رہا ہے تاکہ ورلڈ کپ سے پہلے بیک اپ تیار ہو۔اسپنر سفیان مقیم کو ذاتی طور پر پسند کرتا ہوں، جلد موقع ملے گا۔ٹیم سلیکشن میں کپتان، ہیڈ کوچ اور سلیکٹرز مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں۔ڈی آر ایس کی عدم موجودگی میں امپائرز کے فیصلے پر انحصار کرنا ہوگا۔

    بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس نے کہا کہ وہ پاکستان کو ایک مضبوط ٹیم سمجھتے ہیں لیکن ان کی ٹیم بھی کسی کو بھی ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچز میں غلطیوں سے سیکھا ہے، اس بار بہتر کارکردگی کا ارادہ ہے۔پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنی کرکٹ پر فوکس رکھیں گے، نہ کہ حریف پر۔لاہور کی کنڈیشنز سے ہم واقف ہیں، خاص طور پر پی ایس ایل کے ذریعے، اور یہاں بڑا اسکور بنتا ہے۔اپنی ٹیم کے کچھ سینئر بولرز کو ضرور مس کریں گے، لیکن نئی ٹیم بھی اچھی صلاحیت رکھتی ہے۔

    واضح رہے کہ سیریز کا آغاز آج رات قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو رہا ہے، جہاں شائقین کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی امید ہے۔

    یومِ تکبیر پر مسلح افواج اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد

    نواز شریف کی زیر نگرانی بنیان المرصوص ہوا، پی ٹی آئی ڈرامہ کہتی رہی،عظمیٰ بخاری

    ٹرمپ انتظامیہ کا ہارورڈ یونیورسٹی سے تمام معاہدے منسوخ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد اور کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، دو شہید، ایک زخمی

    ادب کا روشن چراغ، آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا)

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

    لاہو: پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 38 رنز سے شکست دے دی، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 193 رنز کا ہدف دیا تھا-

    باغی ٹی وی:پاکستان کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بناسکی اور اسے 38 رنز سے شکست ہوئی۔

    پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز اسکور کیے پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کیریئر کی تیسری سینچری اسکور کی۔ انہوں نے ناٹ آؤٹ 101 رنز اسکور کیے۔ افتخار احمد 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے محمد رضوان 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے فخرزمان، صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، عماد وسیم 2 رنز بناکر کیچ ہوئے افتخار 33 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے

    نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 2 جبکہ روی رچندر اور جیمز نیشم نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 44 کے مجموعی رنز پر گری جب ٹام لیتھم 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد چیڈ بوویس 26 رنز بناکر عماد وسیم کا شکار بنے ویل ینگ 9 ، مچل 9، نیشم ایک، رویندرا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے کیوی بیٹر مارک چیپمین 65 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے-

    نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بناسکی اور اسے 38 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 جبکہ عماد، زمان اور شاداب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارا بینچ بہت مضبوط ہے۔

    پاکستان نے گزشتہ روز بھی نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دی تھی،قومی ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

  • لاہور میں ہونے والےپاک نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

    لاہور میں ہونے والےپاک نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

    لاہور: پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لیے لاہور میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹوں کی فروخت ہو رہی ہے لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز 14، 15 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے راولپنڈی اور کراچی کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

    نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول پھر تبدیل کرنے کا امکان

    خیال رہےکہ کیوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلےگی جبکہ اہم کھلاڑی انڈین پریمیئرلیگ میں مصروف ہوں گے اور نیوزی لینڈ کی نوجوان ٹیم پاکستان آئے گی ٹام لیتھم پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے چیڈ بووس، مارک چیپمن، ڈین کلیوور، میٹ ہینری، بن لیسٹر کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ اسکواڈ میں ایڈم ملنے، کول مک کونچی، ڈیرل مچل، جمی نشم، رچن روندرا، ہینری شیپلے، اش سودھی، بلیئر ٹکنئر اور ول ینگ شامل ہیں۔

    منصوررانا نے پاکستانی شاہینز کےساتھ زمبابوےجانےسےمعذرت کرلی

    دوسری جانب فن ایلن، ڈیوان کونوے، مچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، گلین فلپس آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں اور آئی پی ایل کا 31 مارچ سے آغاز ہوگیا ہے-