Baaghi TV

Tag: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

  • ٹی 20 ورلڈکپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کی فہرست جاری،شاداب اور شاہین کے نام شامل

    ٹی 20 ورلڈکپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کی فہرست جاری،شاداب اور شاہین کے نام شامل

    لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈکپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے جن میں شاداب اور شاہین کے نام بھی شارٹ لسٹ کرلیے گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈکپ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کیلیے شارٹ لسٹ کرکٹرز کی فہرست میں پاکستانی شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی شامل کرلیا گیا،مجموعی طور پر انگلینڈ کے 3،پاکستان اور بھارت کے2،2، زمبابوے اور انگلینڈ کے ایک، ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے.

    کرکٹ ماہرین بھارت پر تنقید کرنے سے کیوں گھبراتے ہیںَ؟سابق انگلش کپتان نے بتا دیا


    نامزد کردہ 9 کرکٹرز میں پاکستان سے شاداب خان،شاہین شاہ آفریدی، انگلینڈ کے سیم کرن،جوز بٹلر، الیکس ہیلزشامل ہیں جبکہ بھارت سے ویراٹ کوہلی،سوریا کمار یادو نامزد ہیں زمبابوے کے سکندر رضا اور سرلی لنکا کے وانندو ہسارنگا کو فہرست میں جگہ ملی۔

    شائقین کے ووٹس سے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے گا۔

  • بلین ڈالرز انڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں پاکستان آگے نکل گیا،رمیز راجہ

    میلبرن: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چئیرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ بلین ڈالرز انڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں پاکستان آگے نکل گیا۔

    باغی ٹی وی :میلبرن میں میڈیا سےگفتگو میں چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نےکہا کہ ٹیم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہےپہلے دومیچز میں شکست کے بعد یہ سمجھا جا رہا تھا کہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے لیکن ٹیم نے سب کو غلط ثابت کردیا مشکل صورتحال میں بھی پاکستان ٹیم ایک بن کر رہی، اس ٹیم سے فینز کو بہت امیدیں ہیں، بھارت سے فائنل ہوتا تو بڑا فائنل ہوتا لیکن اب ہمارا مقابلہ انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ ہے جس سے ہم حال ہی میں ہوم سیریز کھیلے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل چھت والے اسٹیڈیم میں منتقل کرنے کی تجویز مسترد

    رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ پہلے دو میچز میں شکست کے بعد لوگ سمجھ رہے تھے کہ ہم باہر ہو گئے لیکن 2009 کی چیمپئن ٹیم نے سب کو غلط ثابت کر دیا دیکھیں ورلڈکپ میں دنیا کی کرکٹ کتنی پیچھے رہ گئی ہے اور پاکستان کتنا آگے چلا گیا ہے بلین ڈالرز والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں۔ کچھ تو ہم ٹھیک کررہے ہیں۔ لوگ ٹیم کی پرفارمنس کو انجوائے کریں اور احترام بھی کریں۔ فینز کو اس ٹیم سے بہت امیدیں ہیں تو کوئی چیز تو ہم ٹھیک کر رہے ہیں نا اس لیے آپ اسے انجوائے بھی کریں اور احترام بھی کریں-

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور بھارت کو سیمی فائنلز میں شکست دینے کے بعد فائنل میں پہنچ چکی ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان کل بروز اتوار میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا بھی فائنل میں قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں گرین شرٹس کا پریکٹس سیشن بھی دیکھا-

    قومی ٹیم کی میلبرن میں بھرپورتیاریاں،آئی سی سی نےبھی قوانین بدل دیئے

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل چھت والے اسٹیڈیم میں منتقل کرنے کی تجویز مسترد

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل چھت والے اسٹیڈیم میں منتقل کرنے کی تجویز مسترد

    میلبورن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل چھت والے اسٹیڈیم میں منتقل کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کی نظریں اتوار کو میلبرن کرکٹ گراونڈ پر ہیں کیونکہ اس دن پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میچ کھیلا جا رہا ہے ایسے میں جہاں دونوں ممالک کے مداحوں سمیت دنیا بھر میں کرکٹ کے دیوانوں میں جوش و جذبہ ہے، وہیں اس بڑے مقابلے کا موسم کے باعث متاثر ہو جانے کا خدشہ بھی موجود ہیں۔

    آسٹریلیا کے محکمۂ موسمیات کے مطابق 13 نومبر (اتوار) کو میلبرن میں کرکٹ کھیلنے کے لیے موسم زیادہ سازگار نہیں اتوار کے بارے میں کی جانے والی موسم کی پیشگوئی کے مطابق میلبرن میں اتوار کے روز 95 فیصد بارش کا امکان ہے جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل چھت والے اسٹیڈیم میں منتقل کرنے کی تجویز دی گئی تھی جسے مسترد کر دیا گیا ہے-

    میلبورن میں ہی چھت والےدوسرے اسٹیڈیم میں ڈراپ ان پچ نہ ہونےکی وجہ سےوینیو تبدیل کرنے کا فیصلہ ممکن نہیں رہا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل ایم سی جی میں کھیلا جانا ہے، مارول اسٹیڈیم میں چھت تو موجود ہے مگر وہاں گذشتہ دنوں موٹر کراس ہوئی تھی، فی الحال ڈراپ ان پچ ہی موجود نہیں۔

    لاجسٹک مسائل کی وجہ سے بھی نشریات اور ٹکٹوں کی تبدیلی سمیت بہت کچھ کم وقت میں کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

    ورلڈ کپ فائنل کی انتظامیہ نے بارش سے کھیل رکنے کے باعث کھیل کے دورانیے پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے قوانین میں رد و بدل کر دیا ہے جیسا کہ اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا لیکن اس دن بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

    قومی ٹیم کی میلبرن میں بھرپورتیاریاں،آئی سی سی نےبھی قوانین بدل دیئے

    فائنل مقابلے کے لیے پیر کا دن بھی مختص کیا گیا ہے یعنی اگر اتوار کو تیز بارش کے باعث کھیل نہ ہو سکا تو پیر کے روز میچ کھیلا جائے گا۔

    مگر پیر کے روز بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اس لیے منتظمین نے پیر کے روز بارش کی صورت میں کھیل کے قوانین میں رد و بدل کرتے ہوئے اس میں دو گھنٹے کے وقت کا اضافہ کر دیا ہے یعنی اگر پیر کی صبح بارش سے میچ تاخیر کا شکار ہوتا ہے تو اسے شام میں دو گھنٹے مزید جاری رکھا جائے گا تاکہ کھیل کے وقت کو زیادہ سے زیادہ کیا جا سکے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیر کا دن مختص کیے جانے کے باوجود ’ہر ممکنہ کوشش‘ کی جائے گی کہ فائنل مقابلہ اتوار کو ہی مکمل ہو اور اس کے لیے کھیل کو مختصر بھی کیا جا سکتا ہے یعنی میچ کو دس دس اوورز کا بھی رکھا جا سکتا ہے نئے قواعد کے مطابق اگر میچ اتوار کو مکمل نہ ہو سکا تو پیر کو وہیں سے شروع ہو گا جہاں اتوار کو روکا گیا تھا اور اس کو دوبارہ سے شروع نہیں کیا جائے گا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

    اور پیر کو کھیل انھی حالات میں کھیلا جائے گا جس طرح اتوار کو شروع ہوا تھا، یعنی اگر اتوار کو 10 اوور فی سائیڈ میچ شروع ہوتا ہے تو پیر کے دن کے کھیل میں دس اوورز ہی ہوں گے اور اگر ضرورت پڑی تو یہ میچ پیر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہو گا۔

    اگر ریزرو ڈے میں بھی بارش کی وجہ سے میچ ممکن نہیں ہو پاتا تو پھر فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ میلبرن اس ٹورنامنٹ کے دوران مسلسل خراب موسم کی زد میں رہا ہے گروپ مرحلے کے تین میچ بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند کیے بغیر ختم کرنے پڑے تھے، جن میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ، افغانستان اور نیوزی لینڈ کا میچ اور افغانستان کا آئرلینڈ سے میچ شامل تھے۔

    دوسرا سیمی فائنل: بھارت کو بدترین شکست

  • نروس نہیں ہیں، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے،بابر اعظم

    نروس نہیں ہیں، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے،بابر اعظم

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا نہیں ہوا لیکن پھر ہم نے اچھا کم بیک کیا، تمام کھلاڑی شیروں کی طرح کھیلےہمارا کام محنت کرنا ہے، نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے-

    باغی ٹی وی : میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس ورلڈ کپ کو 1992 کے ورلڈ کپ سے مماثلت دی جا رہی ہے، ہم نروس نہیں ہیں، پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے کہ دباؤ نہ لیں سارے کھلاڑی فائنل کھیلنے کیلئے ایکسائٹڈ ہیں، انگلینڈ کی ٹیم بہترین ٹیم ہے، ہماری ان سے ہوم سیریز بھی ہوئی، ہم فائنل میں 100 فیصد دیں گے۔

    ورلڈکپ فائنل؛لاہورمیں پاکستان کی سب سےبڑی اسکرین لگائی جائےگی

    ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا نہیں ہوا لیکن پھر ہم نے اچھا کم بیک کیا، تمام کھلاڑی شیروں کی طرح کھیلےہمارا کام محنت کرنا ہے، نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے، فائنل میچ میں ٹاس کی اہمیت زیادہ نہیں ہے-

    موسم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں، دعا ہے میچ مکمل ہو اور بارش سے متاثر نہ ہو، بس جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کرنا ہے۔ ابتدائی 6اوور بہت اہم ہیں، ہمارا یقین اللّٰہ پر ہے اور پورا بھروسہ بھی ہے، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے۔

    چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کے سوال پر کپتان نے کہا کہ رمیز راجہ سے ملاقات خوشگوار رہی، انہوں نے یہی کہا کہ کھل کر کھیلیں، اپنے گیم پر قائم رہیں۔

    قومی ٹیم کی میلبرن میں بھرپورتیاریاں،آئی سی سی نےبھی قوانین بدل دیئے

    دوسری جانب کپتان انگلش کرکٹ ٹیم جوز بٹلرنے کہا ہے کہ پاکستان کی ایک مضبوط ٹیم ہے، ورلڈکپ فائنل جیتنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا، ہم نے پچھلےکچھ عرصے میں ایک دوسرے کے خلاف کافی میچز کھیلے ہیں، ہمیں پاکستان کی ٹیم کا اندازہ ہے، پاکستان کی بولنگ لائن اپ مضبوط ہے موسم کا اختیار ہمارے ہاتھ میں نہیں، بطور ٹیم کسی بھی صورتحال میں کھیلنے کو تیار ہیں-

    واضح رہے کل اتوار یعنی 13 نومبر کو پاکستان اور انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

    پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کیلئےپاکستان فٹبال ٹیم کا اسکواڈ 13نومبرکونیپال روانہ ہوگا

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایڈیلیڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہو گا ٹی ٹوئنٹی میچز سے متعلق ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم کی دلچسپ تاریخ ہے جو ہوسکتا ہے بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں تبدیل ہوجائے۔

    اسپورٹس ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اس اسٹیڈیم میں آج تک وہ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں جیت سکی جس نے ٹاس جیتا ہو۔


    رپورٹ کے مطابق ایڈیلیڈ میں اب تک مجموعی طور پر مینز ٹی ٹوئنٹی کے 11 میچز ہوئے ہیں جس میں ان ٹیموں نے فتح حاصل کی جو ٹاس ہار گئیں۔

    یاد رہے کہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی انگلش ٹیم گروپ ون میں دوسرے نمبر پر رہی تھی جس نے پانچ میچوں میں سے تین میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ ہارا اور ایک میچ غیر فیصلہ کن رہا۔

    انگلش ٹیم کو بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل دھچکا

    انگلینڈ نے آسٹریلیا سے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر آخری چار ٹیموں میں جگہ بنائی دوسری جانب بھارتی ٹیم نے گروپ ٹو میں 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوا جس میں پاکستان نے کیویز کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا آج کے میچ کی فاتح ٹیم اتوار 13 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان سے مقابلہ کرے گی۔

    آرمی چیف کی قومی ٹیم کو نیوزی لینڈکیخلاف سیمی فائنل جیتنے پر مبارک باد

  • بابراعظم اورمحمد رضوان کی شاندار اوپننگ پر بھارت کے سابق کرکٹر کی ٹوئٹ

    بابراعظم اورمحمد رضوان کی شاندار اوپننگ پر بھارت کے سابق کرکٹر کی ٹوئٹ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مکے سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ جاری ہے،میچ میں اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ پربھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے ٹوئٹ کی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے 100 رنز کی پارٹنر شپ مکمل کی جس پر متعدد شخصیات بابر اور رضوان کو سراہ رہی ہیں وہیں بھارتی سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے بھی دونوں کی تعریف کی ہے-


    عرفان پٹھان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ رضوان اور بابر اپنی ٹیم کے لیے صحیح وقت پر فارم میں آئے-

    واضح رہے کہ آج سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے 100 رنز کی اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا،دونوں اوپنرز نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سو رنز کی شراکت قائم کی تھی-

    بابر اعظم 16 ویں مرتبہ سینچری شراکت میں حصہ دار بنے ہیں بابر اعظم اور رضوان کے درمیان یہ 9ویں سنچری کی شراکت ہے علاوہ بابر اور رضوان بطور پارٹرنز ڈھائی ہزار رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔

    بابراعظم نے احمد شہزاد اور حسین طلعت کے ساتھ دو دو مرتبہ سینچری شراکت بنائی جب کہ حیدر علی، حارث سہیل اور حفیظ کے ساتھ ایک ایک سنچری شراکت بنائی بھارت کے روہت شرما کیرئیر میں 14 سینچری شراکت میں حصہ دار رہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل: پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری، 6 اوورز میں 55 رنز

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل: پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری، 6 اوورز میں 55 رنز

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ-

    باغی ٹی وی : نیوزی لینڈ کے اننگز کے آغاز پر شاہین نے پہلے ہی اوور میں اوپنر فِن ایلن کو 4 رنز پر پویلین لوٹا دیا ، چھٹے اوور کی آخری گیند پر شاداب نے ڈیون کونوے کو شاندار رن آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز نے گلین فلپس کو پویلین لوٹایا جب کہ کپتان ولیمسن شاہین کا شکار بنے۔

    نیوزی لینڈ میں مقررہ 20 اوور میں 152 رنز بنائے اور پاکستان کو فائنل تک رسائی کے لئے 153 رنز کا ہدف دیا-

    یوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن 4، ڈیون کونوے 21، کین ولیمسن 46، گلین فلپس 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اس کے علاوہ ڈیرل مچیل 53 اور جیمز نیشم 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے 100 رنز کی اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا،دونوں اوپنرز نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سو رنز کی شراکت قائم کی تھی بابر اعظم اور رضوان کے درمیان یہ 9ویں سنچری کی شراکت ہے-

    سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی بڑا ہدف دے کر پاکستان کو پریشر میں لے کر آئیں۔

    ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں آج مدمقابل

    اس موقع قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی جلد وکٹیں گرا کر دباؤ بڑھانے کی کوشش کریں گے تاکہ ایونٹ کے فائنل میں رسائی کو ممکن بنائیں،ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے،ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،ٹیم پراعتمادہے،مومنٹم برقرار رکھیں گے،گزشتہ3میچوں میں ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،ہمارے پاس اچھے پلیئر ہیں،میچ پر فوکس کرکے جیتنے کی کوشش کریں گے-

    پاکستان کا اسکواڈ:

    شاداب خان،شاہین شاہ آفریدی،شان مسعود،محمد رضوان،افتخار احمد ،محمد نواز،نسیم شاہ،حارث روف ،محمد وسیم جونیئر اور محمد حارث-

    نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:

    کپتان کین ولیمسن ، فن ایلن ، ڈیرل مچل ، گلین فلپس ، ڈیون کونوے،ٹرینٹ بولٹ ، ٹم ساؤتھی ، لوکی فرگوسن ، جمی نیشم ، مچل سینٹنراور ایش سو-

    دوسری جانب میچ میں بارش کے 8 سے 24 فیصد امکانات ہیں جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، سڈنی میں درجہ حرارت دن کے اوقات میں 22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ 15 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔


    دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی پچ سے متعلق بتایا گیا ہےکہ اس گراؤنڈ کی پچ ہمیشہ بلے بازوں کے لیے بہترین رہی ہے اس لیے دونوں جانب سے تابڑ توڑ رنز اسکور کیے جانے کا امکان ہے جب کہ پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 170 سے 180 تک کا ٹارگٹ دے سکتی ہے۔


    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ورلڈ کپ میں 6 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 4 میں پاکستان اور2 نیوزی لینڈ کو فتح ہوئی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 28 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 17 میچ جیتے جبکہ 11 میں شکست ہوئی۔

    بابر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اسی طرح بڑا کھلاڑی بن کر ابھرے گا،میتھیو ہیڈن

  • ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں آج مدمقابل

    ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں آج مدمقابل

    ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلے سیمی فائنل میں آج مدمقابل ہوں گے-

    باغی ٹی وی: سڈنی کے میدان میں دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پہنچ چکی ہیں اور آٹھویں ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے چکی ہیں۔


    سپر12 کے گروپ ون سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ جبکہ گروپ ٹو سے روایتی حریف ٹیمیں پاکستان اور بھارت نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل آج سڈنی میں کھیلا جائے گا جبکہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

    ٹی20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں اپنی ٹیموں کی قیادت کرنے والے کین ولیمسن اور بابراعظم دونوں اپنی اپنی کامیابی کے لیے پرامید ہیں –

    پاکستان کو ٹی20 مقابلوں نیوزی لینڈ سے واضح برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 28 ٹی20 میچ کھیلے جاچکے ہیں، پاکستان نے 17 اور نیوزی لینڈ نے 11 فتوحات حاصل کیں اب تک کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ مقابلوں میں دونوں ٹیمیں 6 مرتبہ مدمقابل آئیں اور پاکستان کو 4 جبکہ نیوزی لینڈ کو 2 میچوں میں کامیابی نصیب ہوئی۔

    آئی سی سی نے پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہونے والے سیمی فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے، جس میں ماریسس ایراسمس اور رچرڈ ایلنگ ورتھ فیلڈ امپائرز، رچرڈ کیٹل برگ تھرڈ امپائر ہوں گے۔

    بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان جمعرات کو دوسرا سیمی فائنل ہوگا جس میں سری لنکن کما دھرناسینا اور آسٹریلین پال رائفل فیلڈ امپائر اور کرس کیفنی تھرڈ امپائر ہوں گے۔

    خیال رہے کہ سیمی فائنل مقابلوں میں بارش کی صورت میں مقابلہ دوبارہ ہوگا، جس کے لیے اضافی دن مختص ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔

  • شعیب اخترنے قومی ٹیم کی فتح پر سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کر دیا

    شعیب اخترنے قومی ٹیم کی فتح پر سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کر دیا

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اخترنے قومی ٹیم کی فتح پر سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جس پر جہاں پاکستانی عوام خوشی سے نہال ہے وہیں معروف شخصیات کھلاڑیو سیاستدانوں کی جانب سے بھی بھر پور خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    قومی ٹیم کی فتح پر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ ٹورنامنٹ بہت ہی شاندار رہا ہے، کوئی بھی ٹیم حاوی نظر نہیں آئی، سارے ہی بُرے کھیلے ہیں، آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا، انگلینڈ کی ٹیم بہترین کارکردگی نہ دکھا سکی، پاکستان بھی برا کھیلا لیکن آخری دو میچز میں پاکستان نے حیران کر دیا۔

    شاداب خان نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا

    شعیب اختر کا کہنا تھا اب مسئلہ یہ رہ گیا ہے کہ ہم نے بھارت سے دوبارہ ملنا ہے کہ نہیں؟ ہاں جی، آپ کہہ رہے تھے ہم باہر ہو گئے ہیں ابھی ٹھہر جائیں ابھی ہم نے آپ سے دوبارہ ملنا ہے اور اگر پاکستان اور بھارت فائنل میں پہنچتے ہیں یا دونوں سیمی فائنل میں باہر ہو جاتے ہیں تو بڑا عذاب پڑ جائے گا، پاکستان اب سیمی فائنل میں ہے اور پاکستان کو جیتنے کی ضرورت ہے۔

    قبل ازیں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گرین شرٹس کے ساتھ اپنے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی کو خاص طور پر مبارکباد پیش کی شاہد آفریدی نےکہا کہ یہ چیز، ویلڈن بوائز، حارث کو بیٹنگ کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اور آج پورے میچ کے دوران پاکستان کی بولنگ بہت اچھی رہی، خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی۔ پورے پاکستان کو مبارک ہو-

    ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

  • بنگلہ دیش کیخلاف شاندار فتح،صدر مملکت،وزیراعظم اور شاہد آفریدی کی قومی ٹیم کو مبارکباد، فخر زمان کی بھی دلچسپ ٹوئٹ وائرل

    بنگلہ دیش کیخلاف شاندار فتح،صدر مملکت،وزیراعظم اور شاہد آفریدی کی قومی ٹیم کو مبارکباد، فخر زمان کی بھی دلچسپ ٹوئٹ وائرل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی ٹیم کے لیے پیغام جاری کیا۔

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر پر جاری بیان میں عارف علوی نے کہا شاباش، پاکستانی غیر معمولی طور پر ٹیلنٹڈ اور خوش قسمت ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ ہم سیمی فائنل میں پہنچ گئے شاہین آفریدی نے بہترین بولنگ کی، وہ ایک نگینہ ہیں، اللہ جانتا ہے کہ ہمیں اوپر آنے کے لیے اس خوشخبری کی کتنی ضرورت تھی-

    نیدرلینڈزکی جیت کے بعد وسیم اکرم کا قومی ٹیم کیلئے پیغام


    انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی سیمی فائنل میں فتح کی امید بھی ظاہر کی۔


    دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور لکھا کہ یہ ایک بڑا لمحہ ہے، سب کو مبارک ہو اور پاکستان ، نیدرلینڈز نے بہت اچھا کھیل پیش کیا-

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گرین شرٹس کے ساتھ اپنے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی کو خاص طور پر مبارکباد پیش کی۔


    ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا یہ چیز، ویلڈن بوائز، حارث کو بیٹنگ کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اور آج پورے میچ کے دوران پاکستان کی بولنگ بہت اچھی رہی، خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی۔ پورے پاکستان کو مبارک ہو-


    فخر زمان نے بھی پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے فخر زمان نے ٹوئٹر پر شاداب خان، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کی تصویر کے ساتھ فخر نے خوشی کے اظہار والا ایموجی بنایا اور لکھا دیکھا پھر قدرت کا نظام-

    واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

    پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیشی بیٹرز کو 20 اوورز میں 127 رنز تک محدود رکھا، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 22 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان نے دو اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی کو شاندار پرفارمنس پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

    گروپ 2 سے بھارت اور پاکستان جب کہ گروپ ون سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی