Baaghi TV

Tag: ٹی ٹوئنٹی

  • قومی کرکٹرکائنات امتیاز کی والدہ کےہمراہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی

    قومی کرکٹرکائنات امتیاز کی والدہ کےہمراہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی

    قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیازنے والدہ سلیمہ امتیاز کے ہمراہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں ایک ساتھ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹر کائنات امتیاز نے گزشتہ روز انسٹاگرام پربین الاقوامی سطح پر امپائرنگ میں ڈیبیو کرنےوالی اپنی والدہ کے لیے اعزازی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میری والدہ ویمنز ایشیا کپ 2022 میں بطور امپائر فرائض سرانجام دیں گی، انہوں نے جو کچھ حاصل کیا، مجھے بے حد فخر ہے اور یہ لمحہ قابلِ فخر ہے۔

    کائنات نے لکھا کہ ہمیشہ سے میری والدہ کا خواب تھا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کریں، آج تک میں ان کے خواب کی تعبیر تھی لیکن اب بہت انتظار کے بعد یہ خود پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہی ہیں بلکہ ہم دونوں پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں۔

    پاکستانی کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں والد اور شوہر کو بھی مینشن کیا اور انہیں اپنی والدہ اور اپنی کامیابی کی وجہ قرار دیا۔

    کائنات کی والدہ اور والد امتیاز علی اسکول میں اسپورٹس ٹیچر ہوا کرتے تھے، تاہم 2006 میں سلیمہ امتیاز نے امپائرنگ کرنا شروع کی تھی سلیمہ امتیاز نے گزشتہ روز بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کیا ہے-

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹ سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا

  • ٹی ٹوئنٹی کرکٹ : پاکستان نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ : پاکستان نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

    پاکستان دو سو ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والا پہلے ملک بن گیا ہے،جبکہ پاکستان نے اپنا 200واں میچ جیت کر اسے اور یادگار بنا دیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا سمیت پوری دنیا کو پیچھے چھو ڑ دیا ہے پاکستان نے یہ اعزاز کراچی میں انگلینڈ کیخلاف حاصل کیا، 200 ون ڈے میچز میں سے پاکستان 122 جیتا ہے اور 72 میچز ہارا ہے۔

    ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس اور ماہانہ وظیفے میں اضافے کا اعلان

    دوسرے نمبر پر بھارت ہے جس نے اب تک 182 میچز کھیلے، جبکہ تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز نے 171 اور چوتھے پر نیوزی لینڈ جس نے 170 میچز کھیلے ہیں۔

    ایشین چیمپین سری لنکا اور ورلڈ چیمپین آسٹریلیا 165 میچز کھیل چکے ہیں، انگلینڈ نے 158 میچز میں حصہ لیا جنوبی افریقا نے اب تک 157میچز کھیلے، آئر لینڈ اور بنگلا دیش 134 ٹی ٹوینٹی کھیل چکے ہیں زمبابوے نے 112 اور افغانستان نے اب تک 104 میچز میں حصہ لیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان نے اپنا 200واں میچ جیت کر اسے اور یادگار بنا دیا کراچی میں کھیلے جانے والے اس چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دونوں ٹیموں نے تبدیلیاں کیں، پاکستان نے آج اپنی ٹیم میں حیدر علی کی جگہ آصف علی اور شاہنواز دہانی کی جگہ وسیم جونئیر کو شامل کیا۔ جبکہ انگلینڈ نے مارک ووڈ اور سیم کرن کی جگہ اولی سٹون اور ایلکس ہیلز کو کھلایا تھا-

    قومی ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑی فوری طور پر مستعفیٰ

    انگلینڈ کی سات وکٹیں گر نے کے بعد ٹیل اینڈرز کریز پر تھے اور 18 گیندوں پر 33 رنز انتہائی مشکل دکھائی دیتے تھے لیکن لیام ڈاسن نے حسنین کے آخری اوور میں 24 رنز بنا کر میچ کو تقریباً انگلینڈ کی جیت تک پہنچا دیا تھا

    لیکن یہاں سے کھیل نے بازی پلٹی اور حارث روؤف 19ویں اوور میں دو گیندوں پر لیام ڈاسن اور اولی سٹون کو آؤٹ کر کے پاکستان کو ایک بار پھر میچ میں واپس لے آئےاور پھر ٹوپلی بھی رن آؤٹ ہوگئے آخری بلے بازوں میں صرف ڈاسن ہی چل سکے لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کی پوری ٹیم تین رنز کی کمی سے میچ ہار گئی پاکستان نے اپنا 200واں میچ جیت کر اسے اور یادگار بنا گیا، پاکستان نے اس جیت کے ساتھ سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔

  • ٹی 20 ایشیا کپ:سخت گرمی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس شروع کردی

    ٹی 20 ایشیا کپ:سخت گرمی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس شروع کردی

    دبئی :ٹی 20 ایشیا کپ:سخت گرمی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس شروع کردی،اطلاعات کے مطابق دبئی جہاں ایک طرف 41 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ شدید گرمی ہے وہاں‌ دوسری طرف دبئی میں پاکستان کرکٹرز کو T20 ایشیا کپ کے لیے خوش آمدید کہا

    ایونٹ کا آغاز 27 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے میچ سے ہوگا جس کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا کریکر بجایا جائے گا۔ٹیم ہالینڈ میں انتہائی خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے بعد کرکٹرز کو دبئی میں شدید گرم موسم کا سامنا کرنا پڑا۔

    دن کے وقت موسم تقریباً 41 اور 42 ڈگری رہتا ہے۔ شدید موسم کی وجہ سے کھلاڑیوں کے لیے صبح سویرے پریکٹس کرنا تقریباً ناممکن ہو رہا ہے۔ ایک دن کے آرام کے بعد، کرکٹرز بدھ کی شام دبئی اکیڈمی گراؤنڈ میں اپنی رفتار سے گزرے۔ شام کے وقت درجہ حرارت بھی بلند رہتا ہے اور نیٹ میں تربیت اتنا آسان نہیں ہے،

    پاکستان سپورٹ سٹاف پریکٹس سیشن کے دوران بھی کھلاڑیوں کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔“اگرچہ کرکٹرز پیشہ ور ہیں اور انہیں ہر حالت میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے لیکن یہاں یہ آسان کام نہیں ہوگا۔ تاہم، موسمی حالات ہر ٹیم اور ہر کھلاڑی کے لیے یکساں ہیں، تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن کے دوران اپنی بہترین کارکردگی دکھائی جس نے انہیں تقریباً تین گھنٹے تک تربیت دی۔

    دریں اثنا، محمد حسنین جو اوول (لندن) میں منگل کو ’دی ہنڈریڈ‘ میں اوول انوینسیبلز کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آئے تھے، ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ حسنین کو دوسرے دن ناقابل تسخیر کے لیے حقیقی رفتار سے باؤلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ جمعرات کو دوسرے کرکٹرز کے ساتھ ٹریننگ کریں گے۔ چار ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ حیدر علی، آصف علی، افتخار احمد اور عثمان قادر بھی دبئی میں ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں اور نیٹ پر ٹریننگ میں مصروف نظر آئے۔

    تربیتی سیشن کے موقع پر، پاکستان اور افغانستان کے کھلاڑی خیالات کے تبادلے اور کرکٹ سے متعلق عمومی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال میں مصروف نظر آئے۔ فخر زمان نے بھی راشد خان کو چاروں شانے چت کر کے افغانستان کو اپنا بیٹ پیش کیا۔ زخمی شاہین آفریدی بھی گفتگو میں شامل ہوئے اور انہیں افغانستان کے کھلاڑیوں کے ساتھ دوستانہ لطیفوں کا تبادلہ کرتے دیکھا گیا۔

    دریں اثنا، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے اعلیٰ درجہ کے باؤلنگ کوچز میں سے ایک عمر رشید کو ایشیا کپ کے لیے فاسٹ باؤلنگ کوچ کے اسسٹنٹ کے طور پر پاکستان مینز ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    عمر نے اپنے ابتدائی دنوں سے ہی قومی ٹیم کے تمام فاسٹ باؤلرز کی ترقی میں کام کیا ہے، جس میں محمد حسنین کو مسابقتی کرکٹ میں واپس آنے میں مدد کرنا بھی شامل ہے۔ قومی ٹیم کے ساتھ نئے کردار میں، عمر متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے فاسٹ باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کی حمایت کریں گے۔

    عمر کو ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی سفارش پر پلیئر سپورٹ پرسنل لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

  • آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری،بابراعظم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں پہلی پویشن برقرار

    آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری،بابراعظم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں پہلی پویشن برقرار

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کی ہے، قومی کپتان بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق ون ڈے رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم پہلے نمبر اور جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن رینکنگ میں دوسرے نمبر پر اور کوئنٹن ڈی کوک تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے امام الحق دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلےگئے ہیں جبکہ ون ڈے کے بہترین پلیئرز کی رینکنگ میں پاکستان کے فخر زمان 11 ویں سے 14 ویں نمبر پر چلےگئے ہیں۔

    ایشیا کپ: قومی اسکواڈ ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گیا

    ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھی پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، فہرست میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا دوسرا اور پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرا نمبر ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی باؤلرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ جنوبی افریقاکے تبریز شمسی کا رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔

    ایشیا کپ :بھارتی کوچ راہول ڈریوڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    ٹیسٹ کے بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا دوسرا اور پاکستان کے بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے۔

    باؤلرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

    پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ بھارت کے جسپریت بمرا رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں ٹیسٹ کے آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

    دوسری جانب آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ میں پاکستان کی تیسری پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے آئی سی سی سپر لیگ کو ورلڈکپ کوالیفائرز کا درجہ حاصل ہے،آئندہ سال ہونے والے میگا ایونٹ میں میزبان بھارت کے ساتھ ٹاپ 7ٹیموں کو براہ راست شرکت کا موقع ملے گا، دیگر 5کو کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لینا ہوگی۔

    پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

    نیدرلینڈز سے ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں فتح سے پاکستان نے پوائنٹس کی تعداد بنگلہ دیش 120 کرلی مگر رن ریٹ کے معمولی فرق سے بدستور تیسرے نمبر پر ہے،گرین شرٹس کا رن ریٹ +0.217 جبکہ ٹائیگرز کا +0.384 ہے-

    اس وقت انگلینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، بنگلہ دیش (120) دوسرے نمبر پر ہے،پاکستان (120) تیسرے نمبر پر ہے، ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز فتح کے بعد نیوزی لینڈ 110پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگیا۔

    افغانستان(100) کو پانچویں نمبر پر جانا پڑا، بھارت (99)چھٹی، ویسٹ انڈیز (88) ساتویں، آسٹریلیا (70)آٹھویں، آئرلینڈ(68) نویں، سری لنکا (62) دسویں، جنوبی افریقہ(49) 11ویں، زمبابوے (35) 12 ویں اور نیدرلینڈز (25) 13 ویں نمبر پر ہیں۔

    ایشیا کپ: شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین قومی اسکواڈ کا حصہ

  • آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایونٹ میں اب صرف 100 دن باقی رہ گئے:کاونٹ ڈاون شروع

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایونٹ میں اب صرف 100 دن باقی رہ گئے:کاونٹ ڈاون شروع

    میلبرن : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایونٹ میں اب صرف 100 دن باقی رہ گئے ،اطلاعات کےمطابق رواں سال اکتوبر میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، ایونٹ میں اب صرف 100 دن باقی رہ گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے کاؤنٹ ڈاؤن کی تقریب آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقد ہوئی۔

    تقریب میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ، سابق کھلاڑی شین واٹسن ،سابق پاکستانی فاسٹ بولر وقار یونس اور دیگرکرکٹرز اور شائقین نے شرکت کی۔

    اس موقع پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی کے ہمراہ کھلاڑیوں اور شائقین نے تصاویر بنوائیں اور ساتھ ہی ٹرافی ٹور کا بھی آغاز کیا، اس کے علاوہ ایرون فنچ نے بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی 4 بر اعظموں کے 13 ملکوں کا سفر کرے گی۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ رواں سال 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔

  • سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان

    سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سیریز میں شرکت کرے گی۔

    باغی ٹی وی :تین ملکی سیریز پاکستان ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جائے گی نیوزی لینڈ کرکٹ نے سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے

    احمد شہزاد نے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا

    شیڈول کے مطابق سیریز ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں 3 ملکی ٹورنامنٹ 7 سے 14 اکتوبر تک کھیلی جائے گی پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز کھیلنے 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہوگا، 8 اکتوبر کو پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرےگی۔

    اس کے بعد بابر اعظم الیون کا 11 اکتوبر کو پھر نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا، 13 اکتوبر کو پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں دوسرا لیگ میچ کھیلیں گی جب کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔

  • دورہ پاکستان: آسٹریلیا نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    دورہ پاکستان: آسٹریلیا نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایرون فنچ وائٹ بال فارمیٹ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے سین ایبٹ،ایشٹن اگر،جیسن ،ایلکس کیری،نیتھن ایلس اور کیمرون گرین ٹیم کا حصہ ہیں۔

    ٹریوس ہیڈ،جوش انگلس،مارنوس لیبوشین،مچل مارش اور بین میک ڈرمٹ اسکواڈ میں شامل ہیں۔ کے رچرڈسن،اسٹیو سمتھ،مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زامپا بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا ون ڈے میچز 29 مارچ،31 مارچ اور 2 اپریل کو شیڈول ہیں 5 اپریل کو دونوں ٹیمیں واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں آمنے سامنے آئیں گی سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

    آسٹریلوی ٹیم کے ایشز ہیرو پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، کینگروز اسکواڈ کے بیشتر پلیئرز پہلی بار پاکستان کا سفر کریں گے، اس لیے یہاں کی کنڈیشنز کا کچھ خاص اندازہ نہیں ہے ان کا انحصار پاکستان میں کھیل چکنے والے کھلاڑیوں سے دستیاب ’سیکنڈ ہینڈ‘ معلومات پر ہے، جسٹن لینگر بھی اس اہم دورے سے قبل ان سے الگ ہوچکے ہیں-

    دورہ پاکستان کے لیے ٹریوس ہیڈ گزشتہ برس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل رہنے والے ہموطن جیک ویدرلیڈ سے معلومات حاصل کررہے ہیں، دورہ پاکستان سے متعلق انھوں نے ملی جلی چیزیں سن رکھی ہیں، ان کے پاس اچھے فاسٹ بولرز ہیں، اسی طرح کچھ اچھے اسپنرز بھی ہمارے منتظر ہوں گے-

  • ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی فتح پر جشن منانے والا بھارتی طالب علم دوستوں سمیت 2 ماہ سے قید

    ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی فتح پر جشن منانے والا بھارتی طالب علم دوستوں سمیت 2 ماہ سے قید

    ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی فتح پر خوشی منانے والا بھارتی طالب علم 2 ماہ سے قید ہے جبکہ وکیلوں نے بھی کیس لینے سے انکار کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : ہر گزرتا دن پہلے سے زیادہ تکلیف دہ ہے، 2 مہینے ہوگئے میرا دل اپنے لختِ جگر کو دیکھنے کیلئے تڑپ رہا ہے”، یہ الفاظ اس ماں کے ہیں جس کے بیٹے کو محض کرکٹ میں پاکستانی جیت پر خوش ہونے کی وجہ سے قید میں ڈال دیا گیا۔

    پاکستان کی جیت کا جشن: کشمیری طلبا کیخلاف ایف آئی آر درج

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حفظیہ بیگم مقبوضہ کشمیر میں رہتی ہیں ان کا بیٹا شوکت احمد غنائی بھارتی شہر آگرہ کے ایک کالج میں طالب علم تھا جسے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی فتح کی تصاویر شیئر کرنے پر قید کرلیا گیا۔

    بھارتی شکست پرمقبوضہ کشمیرسمیت بھارت میں خوشیاں ،آتشبازی:بھارت غصہ کرگیا،مسلم…

    تاج محل سے قریب آگرہ کی سخت سیکورٹی جیل میں شوکت 2 ماہ سے قید ہیں اور وکیلوں نے بھی انتہائی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا کیس لینے سے انکار کردیا ہے۔

    شوکت کی بہن بانو نے بی بی سی کو بتایا کہ 24 اکتوبر کو جب بھارت اور پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی میچ تھا, تب شوکت اور ان کے دوستوں نے پاکستان کی جیت پر ایک دوسرے کو میسجز شیئر کئے اور انہی میسجز نے ان سب کو جیل پہنچا دیا۔

    پاکستان کی کامیابی پر خوشیاں منانے والے کشمیریوں کے قتل کے نعروں پر محبوبہ مفتی کی مذمت

    شوکت، عنایت اور ارشد آگرہ کے ایک کالج میں میچ دیکھ رہے تھے جب پاکستان کی بھارت کیخلاف فتح ہوئی تو ان دوستوں نے واٹس ایپ پر اپنی خوشی کا ایک دوسرے سے اظہار کیا شیئر کی گئیں تصاویر میں بابر اعظم کی بھی تصویر تھی طلباء پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے کالج میں پاکستان حمایت میں نعرے بازی کی جبکہ کالج کے حکام کا کہنا ہے کہ ایسا بالکل نہیں ہوا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے ایک بار پھر کشمیر کا مقدمہ پیش کر دیا

    بی بی سی کے مطابق بھارت کی Young Lawyers’ Association کے ممبر نتن ورما سے جب پوچھا گیا کہ کیا یہ وکیل کا کام نہیں کہ وہ کسی بھی ملزم سے قطع نظر غیر جانبدار ہوکر اس کا کیس لڑے جس پر نتن کا کہنا تھا کہ طالب علموں نے بھارت میں رہ کر پاکستان کو سراہا ہے، ہمیں تکلیف ہوئی ہے اس لیے ہم سب نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ ہم ان کا کیس نہیں لڑیں گے۔

    یوم شہدا جموں،وزیراعظم آزاد کشمیر،مشعال ملک کا اہم پیغام

    نمائندے نے مزید پوچھا کہ ملک کے آئین میں تو آزادی اظہار رائے کا قانون موجود ہے، اسپورٹس میں کوئی شہری دوسرے ملک کو سپورٹ کیوں نہیں کرسکتا؟ وکیل کا جواب میں کہنا تھا کہ قانون موجود ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اپنے ملک میں دوسرے ملک کو سراہا جائے۔

    دنیا والو :بھارتی حکومت کشمیری مسلمانوں کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے :…

    واضح رہے کہ ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی شکست پر مقبوضہ کشمیرسمیت بھارت بھر میں جشن منائے گئے تھے جس پر بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان سے محبت کرنے والوں پرتشدد کیا گیا تھا اور انڈیا کےمختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ پر انتہا پسند ہندوؤں نے حملے شروع کئے تھے ہیں-

    کشمیر میں ہم نہیں لڑ سکتے، بھارتی فوج نے امت شاہ کے سامنے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    پاکستان نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کی تھی ایسے میں پاکستان میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر میں بھی شہریوں نے جشن منایا مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے ایسے وقت میں پاکستان کی فتح کا جشن منایا جب مقبوضہ وادی کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی موجودگی میں فوجی چھاؤنی بنا دیا گیا۔

    چین کشمیری مجاہدین کی مدد کرنے لگا؟ بھارتی فوج میں کھلبلی مچ گئی

    پاکستان کی تاریخی فتح پر وادی بھر میں شہری چوک چوراہوں پر نکل آئے اور پاکستانی پرچم لہرائے کشمیریوں نے وادی بھر میں آتشبازی کی اور ساتھ ہی فضا ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھی کشمیریوں نے ‘جیوے جیوے پاکستان‘، ’تیری جان میری جان پاکستان پاکستان‘ کے نعرے لگائے-

    محبوبہ مفتی کو ایک بار پھر نظر بند کر دیا گیا

    گورنمنٹ میڈیکل کالج، شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز کے طلبا نے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منایا تھا آئی جی پولیس مقبوضہ کشمیر کا کہنا ہے کہ کشمیری طلبہ کیخلاف یو اے پی اے ایکٹ کےتحت ایف آئی آر درج کی گئی بھارتی پنجاب کے ضلع سنگور کے ایک انجینئرنگ کالج میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی تاریخی شکست کے بعد بھارت میں انتہا پسند ہندو غصّے میں آئے اور انہوں نے معصوم کشمیری طلبا کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس نے اس واقعے کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔

    سید علی گیلانی اس دنیا سے جانے کے بعد بھی بھارت کا اصل چہرہ بےنقاب کر گئے

  • کھیل بھی دعوت توحید بھی:محمد رضوان کی ہربات میں لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ کا پیغام:اللہ سلامت رکھے

    کھیل بھی دعوت توحید بھی:محمد رضوان کی ہربات میں لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ کا پیغام:اللہ سلامت رکھے

    لاہور:کھیل بھی دعوت توحید بھی:محمد رضوان کی ہربات میں لا الہٰ الا اللہ کا پیغام،،جس کسی کواللہ تعالیٰ توحید کی نعمت سے نواز دیں وہ دنیا میں بھی کامیاب اورآخرت میں بھی کامیاب ، اللہ قران میں فرماتے ہیں کہ "میں اللہ جس کوچاہوں بخش دوں مگرمشرک کو معاف نہیں کروں گا’پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان پراللہ کا احسان ہے کہ وہ کھیل ہی کھیل میں لا الہ الا اللہ کا درس دے جاتے ہیں ،

    ویسے تومحمد رضوان کی زندگی کا ہر پہلواس دعوت توحید سے مزین ہے لیکن بعض ایسی باتیں جو دلوں کے اندرپیوست ہوجاتی ہیں وہ ہمیشہ یاد رہتی ہیں جیسا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ریکارڑ بنانے پرمختلف لوگوں کی طرف خوشیوں بھرے پیغامات کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ "صرف اللہ سے ہوتا ہے‘

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔محمد رضوان ایک سال میں 2 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

    اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد رضوان نے ایک ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اعزاز ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔رضوان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’صرف اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے غیر سے کچھ نہیں ہوتا‘۔

     

    خیال رہے کہ محمد رضوان ایک کلینڈر ائیر میں 48 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔اس سے قبل محمد رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

    محمد رضوان کے اس انداز سے نہ صرف پاکستانی اورتمام مسلمان متاثر ہیں بلکہ غیرمسلم بھی متاثر ہیں ، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ‌محمد رضوان کی طرح باقی کھلاڑیوں کو بھی دعوت توحید کا احسن انداز میں پیغام دینے کی صلاحیت فرمائیں‌

  • پاکستان زندہ باد:پاکستان نےتیسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیزکوہراکرکلین سویپ کرکےسیریزجیت لی

    پاکستان زندہ باد:پاکستان نےتیسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیزکوہراکرکلین سویپ کرکےسیریزجیت لی

    کراچی :پاکستان زندہ باد:پاکستان نےتیسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیزکوہراکرکلین سویپ کرکےسیریزجیت لی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

    پاکستان نے 208 رنز کا ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، محمد رضوان 87 اور کپتان بابر اعظم نے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔واضح رہے کہ یہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنا سب سے بڑا رنز کا ہدف تعاقب مکمل کیا ہے۔

    کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    ویسٹ انڈیز نے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر207رنز بنائے،کپتان نکولس پورن 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    ویسٹ انڈیز نے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر207رنز بنائے،کپتان نکولس پورن 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے بیٹرز نے شروعات سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر207 رنز بنائے۔کپتان نکولس پورن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 64 رنز بنائے جبکہ بروکس نے 49 اور برینڈن کنگ نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

     

    پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 2 اور شاہنواز دھانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے آج کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی ہے۔

    پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو آرام کراتے ہوئے ان کی جگہ محمد حسنین اور شاہنواز دھانی کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا ہے۔

     

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویسٹ انڈین کھلاڑیوں سمیت مہمان ٹیم کے وفد کے پانچ افراد کے کورونا ٹیسٹ آج مثبت آنے کے سبب میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا تاہم بعد میں دونوں ملکوں کے بورڈز نے باہمی اتفاق سے میچ کا شیڈول کے مطابق انعقاد کا فیصلہ کیا۔

    واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو پہلے ہی 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم، محمد حسنین، شاہ نواز دھانی۔

    ویسٹ انڈیز: نیکولس پوران (کپتان)، برینڈن کنگ، ڈیرن براوو، شمرابروکس، روومین پاول، اوڈیئن اسمتھ، ڈومینک ڈریکس، ہیڈن واش جونیئر، روماریو شیفرڈ، عقیل حسین، اوشین تھامس، گوداکیش موتی۔