Baaghi TV

Tag: ٹی 20

  • پاک- آسٹریلیا ٹی 20 سیریز پی سی بی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

    پاک- آسٹریلیا ٹی 20 سیریز پی سی بی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

    پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پی سی بی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

    آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری علی نقوی تینوں میچز میں ٹیم کے سربراہ ہوں گے، سیریز کا دوسرا میچ علی نقوی کا بطور ریفری 50واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہوگاعلی نقوی نے بطور ریفری اسی گراؤنڈ پر اپریل 2023 میں اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز کیا تھا، آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا سیریز کے پہلے دو میچز میں آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

    پہلے میچ میں آئی سی سی ایمرجنگ پینل کے آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، د وسرے میچ میں آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے راشد ریاض ان کے ہمراہ ہوں گے،تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں راشد ریاض اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر ناصر حسین آن فیلڈ ہوں گے، پہلے میچ میں تھرڈ امپائر ناصر حسین اور فورتھ امپائر راشد ریاض ہوں گے۔

    دوسرے میچ میں آصف یعقوب تھرڈ امپائر اور ناصر حسین فورتھ امپائر ہوں گے، تیسرے میچ میں طارق رشید اور ذوالفقار جان فورتھ امپائر کی ڈیوٹی کریں گے، تینوں میچز29 جنوری، 31 جنوری اور یکم فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

  • پی سی بی چئیرمین کا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی بہتری کیلئے بڑا فیصلہ

    پی سی بی چئیرمین کا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی بہتری کیلئے بڑا فیصلہ

    لاہور : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی بہتری کے لیے اسٹرائیک فورس کی تشکیل دی جا رہی ہے،رواں برس پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے پہلے روانڈ سے باہر ہو گئی تھی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع پی سی بی کے مطابق اسٹرائیک فورس 100 نوجوان ہارڈ ہٹنگ بیٹرز پر مشتمل ہوگی، بیٹرز کی سلیکشن سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی سربراہی میں ہوگی، ملک بھر سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کیا جائے گا، ایک سال کے دوران 100 باصلاحیت نوجوا نوں کی سلیکشن کی جائے گی، یہ پروگرام چھ چھ ماہ پر مشتمل ہو گا یعنی ہر چھ ماہ میں پچاس بیٹرز کی تلاش ہو گی اور اس دوران نوجوان ٹیلنٹ کو لمبے چھکے اور چوکے مارنے کی ٹریننگ دی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق ا سٹرائیک فورس کا مقصد ٹی 20 سکواڈ کو نیا خون فراہم کرنا ہے، ایک سال میں نیا ٹیلنٹ تیار کر کے ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنا دیا جائے گا، اسٹرائیک فورس کا مقصد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا ایک مضبوط اسکواڈ تشکیل دینا ہے۔

  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی:زمبابوے کی پاکستان کو شکست،   پاکستان نے سیریز 1-2 سے جیت لی

    تیسرا ٹی ٹوئنٹی:زمبابوے کی پاکستان کو شکست، پاکستان نے سیریز 1-2 سے جیت لی

    بلاوائیو :زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف 1-2 سے سیریز اپنے نام کر لی،بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاپاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے، کپتان سلمان آغا 32، طیب طاہر 21 ، قاسم اکرم 20 رنز بناکر نمایاں رہے عثمان خان 5 ، صاحبزادہ فرحان 4 ، عمیر بن یوسف صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ عباس آفریدی نے 15 رنز بنائےعرفات منہاس 22 اور جہانداد خان 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ، زمبا بو ے کی جانب سے بلیسنگ مزرابانی نے 2 جبکہ رائن برل، ویلنگٹن ماساکاڈزا، رچرڈ نگاروا اور ٹینوٹینڈا میپوسا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

    میزبان زمبابوے نے پاکستان کا 133 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا برائن بیننٹ 43، مارومانی 15، سکندر رضا 19 اور میئرز نے 13 رنز بنائے، آخری اوور میں ماپوسا 4 گیندوں پر 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی دلوادی، پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3، جہاندان خان نے2 ،سلمان علی اور سفیان نے ایک، ایک وکٹ لی۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف

    ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف

    برج ٹاؤن: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔

    باغی ٹی وی : برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ،آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے ہیں۔

    ڈیوڈ وارنر 39 ٹریوس ہیڈ 34،مچل مارش 35، گلین میکسویل 28، مارکوس اسٹوئنس 30 اور ٹم ڈیوڈ 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ پیٹ کمنز صفر پر پویلین لوٹ گئے، میتھو ویڈ 17 اور مچل اسٹارک 0 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،انگلینڈ کی طرف سے کرس جورڈن نے 2، معین علی، جوفرا آرچر، عادل رشید اور لیام لیونگسٹون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    ٹی 20 ورلڈکپ :پاکستان کابھارت کے خلاف پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ

    آسٹریلیا: ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش (کپتان)، گلین میکسویل، مارکس اسٹونیس، میٹ ویڈ (وکٹ کیپر)، ٹم ڈیوڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

    انگلینڈ: فل سالٹ، جوس بٹلر (کپتان اور وکٹ کیپر)، ول جیکس، جونی بیرسٹو، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، معین علی، کرس جارڈن، جوفرا آرچر، عادل راشد، مارک ووڈ

    خالد مقبول صدیقی کا قومی کرکٹ ٹیم پر میچ بیچنے کا الزام عائد

  • ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل:سنسنی خیزمقابلے کےبعد انگلینڈ پاکستان کوہراکرورلڈ چیمپئن بن گیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل:سنسنی خیزمقابلے کےبعد انگلینڈ پاکستان کوہراکرورلڈ چیمپئن بن گیا

    لاہور:ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر انگلینڈ دوسری مرتبہ چیمپئن بن گیا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    انگلینڈ اننگز

    138 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوز بٹلر اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا، ہیلز پہلے اوور کی آخری گیند پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، تاہم جوز بٹلر نے پر اعتماد بلے بازی کا مظاہرہ کیا، وہ 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 26 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔

    فل سالٹ نے 10 رنز بنائے اور حارث رؤف کی ہی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹر ہری بروک تھے جنہوں نے 20 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر حارث رؤف کو کیچ دے بیٹھے۔

    اس طرح انگلش ٹیم نے مقررہ ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، بین سٹوکس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 1 چھکے، 5 چوکوں کی مدد سے 49 گیندوں پر 52 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، لیام لیونگسٹون بھی 1 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے سب سے زیادہ 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور محمد وسیم جونیئر نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

    پاکستان اننگز

    قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے انتہائی مایوس کن بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر صرف 137 رنز بنائے، اوپنر محمد رضوان 15 رنز بنا کر سیم کرن کا شکار بنے جبکہ ٹیم کے 45 کے مجموعی سکور پر محمد حارث 8 اور بابر 32 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد صفر پر بین سٹوکس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    شان مسعود کو 38 اور محمد نواز کو 5 رنز پر سیم کرن نے جبکہ شاداب کو 20 رنز پر کرس جورڈن نے آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم جونیئر 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

    انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے 3، عادل رشید اور کرس جورڈن نے 2، 2 جبکہ بین سٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

  • اگراب بھی پاکستانی ٹیم فائنل نہیں جیت پاتی تواس سےبڑھ کر حیرانی نہیں ہوسکتی:بھارتی تجزیہ نگار

    اگراب بھی پاکستانی ٹیم فائنل نہیں جیت پاتی تواس سےبڑھ کر حیرانی نہیں ہوسکتی:بھارتی تجزیہ نگار

    نئی دہلی :بھارت کے معروف صحافی اوراینکر وکرانت گپتا نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈکپ جیتنا چاہیے۔پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والےسیمی فائنل کےبعد ایک بھارتی پروگرام کا کلپ سوشل میڈیا پرزیرگردش ہےجس میں وکرانت گپتا کو پاکستانی ٹیم سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے سُنا جاسکتا ہے۔

     

     

    وکرانت گپتا نے کہا ‘انڈیا میں بیٹھ کر کہہ رہا ہوں، پاکستان نے جو نیوزی لینڈ کے خلاف کرکٹ کھیلی ہے، اگر یہ لوگ ورلڈ کپ نا جیتے تو میں حیران ہو جاؤں گا’۔

     

     

    انہوں نے کہا ‘میں کہتا ہوں اس ٹیم کے پاس سب کچھ ہے، پرانی والی پاکستانی ٹیم کوئی اور تھی، یہ وہ نہیں ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف آکر جو بولنگ کی، مجھے لگ رہا تھا وسیم اکرم بولنگ کر رہا ہے’۔اس کے علاوہ بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے بابر اعظم اور رضوان کی اوپننگ شراکت داری کو بھی سراہا۔

    واضح رہے کہ بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں ندترین شکست ہوئی جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل کل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھی مینز ٹیم کے ورلڈکپ فائنل میں پہنچنے پر خوشی سے نہال

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھی مینز ٹیم کے ورلڈکپ فائنل میں پہنچنے پر خوشی سے نہال

    لاہور:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئر لینڈ کے خلاف کلین سوئپ سے زیادہ مینز ٹیم کے نیوزی لینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آخری ون ڈے میچ میں آئر لینڈ ویمن کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی ہے۔

    آرمی چیف کی قومی ٹیم کو نیوزی لینڈکیخلاف سیمی فائنل جیتنے پر مبارک باد

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئر لینڈ کے خلاف کلین سوئپ سے زیادہ مینز ٹیم کے نیوزی لینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    کرکٹ کےبعد ہاکی کےمیدان سے بھی خوشی کی خبر:پاکستان نےجاپان کوہرادیا

    ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے جیتنے کی خوشی تو ہے لیکن پاکستان ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کی زیادہ خوشی ہے۔

    ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں کا کہنا تھاکہ قومی ٹیم فائنل میں بھی جیتے گی اور ہماری نیک تمنائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔

    یاد رہے کہ آج پاکستان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم نے 153 رنز کا ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    اللہ کہتاہےمحنت کرواوریقین رکھو:معاملات آسان کردوں گا’اللہ نےہماری…

    سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 153 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے تیسری بار میگا ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

  • تنقید کرنیوالےانجوائےکریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے: بابر اعظم

    تنقید کرنیوالےانجوائےکریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے: بابر اعظم

    پرتھ:قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کاکہنا ہےکہ تنقید کرنےوالےانجوائےکریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےپہلے سیمی فائنل میں فتح کےبعد گفتگوکرتےہوئےبابر اعظم کہنا تھا کہ ہم پلان کرکے آئے تھےکہ ابتدائی 6 اوررز میں مومینٹم سیٹ کریں گے اور ہم اس میں کامیاب رہے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کو ہرا کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

    بابر اعظم کہنا تھا کہ آج بالرز نے اچھی پرفارمنس دی، ہم جیت کے لمحےکو انجوائے کر رہےہیں، مل بیٹھ کر فائنل کے لیے پلان کریں گے۔

    میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کا آغاز اچھا نہیں رہا، کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتے رہتے ہیں، یقین تھا کہ کم بیک کروں گا، ٹیم منیجمنٹ کا شکریہ کہ مجھ پر یقین برقرار رکھا۔

    ٹی 20: محمد رضوان اور بابر اعظم کی نویں سنچری پارٹنرشپ

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فائنل میں جو بھی ٹیم سامنے ہو 100 فیصد دیں گے، تنقید مجھ پر نہیں ٹیم پر کی جاتی ہے، تنقید کپتان پر ہو تو سمجھیں تنقید ٹیم پر ہی کی جارہی ہے، تنقید کرنے والے انجوائےکریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

    خیال رہےکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

  • ٹی 20: محمد رضوان اور بابر اعظم کی نویں سنچری پارٹنرشپ

    ٹی 20: محمد رضوان اور بابر اعظم کی نویں سنچری پارٹنرشپ

    لاہور:ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل میچ میں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، ٹی ٹونٹی میں دونوں اوپنرز نے نویں سنچری شراکت بنائی۔

    ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف دونوں بیٹرز نے 12 ویں اوورز میں سنچری شراکت داری بنائی۔ اس وقت بابر اعظم نے 52 اور رضوان 46سکور بنا چکے تھے۔ تاہم 105 سکور پر بابر اعظم کی اننگ کا خاتمہ ہو گیا، انہوں نے 42 گیندوں پر 53 رنز کی باری کھیلی۔

    اس سے قبل بابر اعظم اور محمد رضوان کی محدود فارمیٹ میں سنچری شراکت داری کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو 13 اکتوبر 2022ء کو دونوں نے بنگلہ دیش کیخلاف تھری فیگر اننگز پارٹنر شپ بنائی، 2 نومبر 2021ء کو ابو ظہبی میں نمیبیا کیخلاف بابر اور رضوان نے 113 رنز کی پارٹنر شپ بنائی تھی۔

    25 اپریل 2021ء کو زمبابوے کے خلاف سیریز کے دوران ہرارے میں ٹی ٹونٹی میچ کے دوران محمد رضوان اور بابر اعظم 126 سکور کی باری کھیلی۔

    16 جولائی 2021ء کو انگلینڈ کے شہر نوٹنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں دونوں بیٹرز نے 150 رنز کی جارحانہ پارٹنر شپ بنائی تھی، اس کے بعد 24 اکتوبر 2021ء کو بھارت کیخلاف دبئی میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ میچ میں کپتان اور وکٹ کیپر نے 152 سکور کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی۔

    16 دسمبر 2021ء کو کراچی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ میں رضوان اور بابر اعظم نے 158 رنز کی شراکت داری بنائی، 14 اپریل 2021ء کو جنوبی افریقا کیخلاف سیریز سنچورین میں دونوں بیٹرز نے 197 رنز کی جارحانہ باری کھیلی۔

    دونوں بیٹرز کے درمیان سب سے بڑی پارٹنر شپ انگلینڈ کے خلاف بنی، 22 ستمبر 2022ء کو کراچی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 203 رنز کی ناٹ آؤٹ اور میچ وننگ باری کھیلی تھی۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کو ہرا کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

    ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کو ہرا کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

    لاہور:پاکستان نے 1992ء ورلڈکپ کی تاریخ دہراتے ہوئے آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر محدود فارمیٹ میں تیسری مرتبہ فائنل میں جگہ بنا لی۔

    ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔

    پاکستانی بیٹنگ:

    153 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا، دونوں بیٹرز میگا ایونٹ میں مسلسل ناکام رہے تھے تاہم کیویز کے خلاف سیمی فائنل میچ کے دوران جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور حریف باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔

    بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی 20 فارمیٹ میں اپنی نویں سنچری شراکت بنائی، یہ ریکارڈ 12 ویں اوورز میں بنا، اس وقت بابر اعظم نے 52 اور رضوان 46سکور بنا چکے تھے۔

    دونوں پلیئرز کے درمیان 105 رنز کی پارٹنر شپ بنی اور بابر اعظم 42 گیندوں پر 53 رنز بنا کر بولٹ کا نشانہ بن گئے، مچل نے کیچ تھاما۔ بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنی 23 ویں نصف سنچری مکمل کی اور مسلسل ناکامی کا جمود بھی توڑا۔

    17 ویں اوورز میں وکٹ کیپر بلے باز 57 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے، ٹرینٹ بولٹ نے وکٹ حاصل کی، اس دوران قومی بلے باز نے امپائر سے نو بال کی استدعا کی تاہم بعد میں تھرڈ امپائر نے نو بال کے بجائے آؤٹ قرار دیدیا۔ محمد حارث 30 سکور بنا کر سینٹر کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

    پاکستان نے ہدف آخری اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، شان مسعود 3اور افتخار صفر پر ناؤٹ آ رہے۔ بولٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان اس سے قبل 2007ء کے ورلڈکپ میں فائنل میں بھارت سے شکست کھا چکا ہے جبکہ 2009ء کے میگا ایونٹ میں سری لنکا کو پچھاڑا تھا۔

    نیوزی لینڈ بیٹنگ:

    اس سے قبل سڈنی میں کھیلے جانیوالے ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو باؤلنگ کی دعوت دی تھی۔ ولیمسن الیون کا آغاز ہی جارحانہ ہوا جب فن ایلن نے پہلی ہی گیند پر چوکا لگایا لیکن اگلی گیند پر امپائر نے انہیں آؤٹ دیا البتہ انہوں نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا کیونکہ ان کے بلے سے لگنے کے بعد پیڈ پر لگی تھی۔

    اس دوران اگلی ہی گیند پر ایک مرتبہ پھر گیند ان کے پیڈ سے ٹکرائی اور امپائر نے انہیں دوبارہ ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا، ایلن نے ریویو لیا لیکن وہ ناکام رہے اور پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد ڈیون کونوے کا ساتھ دینے کپتان کین ولیمسن آئے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں نے مل کر سکور کو 38 تک پہنچایا۔

    پاور پلے کی آخری گیند پر کیوی جوڑی نے مشکل رن لینے کی کوشش کی لیکن شاداب خان کی تھرو نے کونوے کی اننگز کا خاتمہ کردیا، انہوں نے 21رنز بنائے۔ اگلی وکٹ کے لیے مزید انتظار نہ کرنا پڑا اور محمد نواز نے اپنی ہی گیند پر کیچ لے کر خطرناک گلین فلپس کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔ تین وکٹیں گرنے کے بعد ولیمسن کا ساتھ دینے ڈیرل مچل آئے اور دونوں نے تیزی سے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔

    دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 68 رنز کی شراکت قائم کی، شاہین شاہ آفریدی نے اپنے آخری اوور میں 46 رنز بنانے والے ولیمسن کو آؤٹ کر کے پاکستان کو چوتھی کامیابی دلائی۔

    دوسرے اینڈ سے ڈیرل مچل نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور نصف سنچری مکمل کی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے، مچل نے 35 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کی جبکہ محمد نواز نے ایک شکار کیا۔

    بابر اعظم

    اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے۔ انہوں نے پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور بنگلہ دیش کے خلاف جیتنے والی فاتح الیون کو برقرار رکھا ہے۔

    پاکستانی سکواڈ

    بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، محمد حارث، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ۔

    نیوزی لینڈ سکواڈ

    کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، ڈیرل مچل، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، ٹم ساؤدھی، ایش سودھی، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ