Baaghi TV

Tag: پائلٹ

  • پی آئی اے کی ممکنہ بندش کی خبروں پر قائمہ کمیٹی برائے  ہوا بازی کا نوٹس

    پی آئی اے کی ممکنہ بندش کی خبروں پر قائمہ کمیٹی برائے ہوا بازی کا نوٹس

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوا بازی کے چیئرمین سینیٹر ہدایت اللہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں ایوی ایشن اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹرز افنان اللہ، فیصل سلیم اور عمر فاروق نے شرکت کی،اجلاس میں وزارت ہوابازی، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)، پی آئی اے کے چیف ایچ آر اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی،

    اجلاس کے آغاز میں قائمہ کمیٹی کی جانب سے جعلی ڈگریوں کے حامل پی آئی اے ملازمین کی تقرری کے حوالے سے ایف آئی اے کو دی گئی سفارشات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ ایف آئی اے نے اسکروٹنی کے عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے ایک جامع تعمیل رپورٹ پیش کی۔ ایف آئی اے نمائندے نے کمیٹی اجلاس میں کہا کہہ کمیٹی کی ہدایات کے مطابق تمام کیسز کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور رپورٹ باضابطہ طور پر پیش کر دی گئی

    پی آئی اے کے چیف ایچ آر نے کمیٹی کو ملازمین کے پورے روسٹر کے حوالے سے آگاہ کیا، جس میں ان کی اہلیت، تجربہ، عہدہ، موجودہ پوسٹنگ، شامل تھی، انہوں نے جو پریزنٹیشن فراہم کی اس سے ظاہر ہوا کہ پاکستان میں کل 11,002 ریگولر ملازمین ہیں جبکہ منظور شدہ HRB 11,877 ہے۔ کمیٹی نے شفافیت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے گروپ V اور اس سے اوپر کے ملازمین کے بارے میں دریافت کیا۔ مزید برآں، انہوں نے اوورسیز عہدوں کے لیے غیر ملکی شہریوں کی بجائے مقامی پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ترجیح پر زور دیا، پی آئی اے نے اس وقت برطانیہ میں مقیم سات پاکستانی افراد کو نوکری دے رکھی ہے ،کمیٹی نے برطانیہ میں مقیم ملازمین کے لیے کارکردگی کا جائزہ لینے کا کہا، کمیٹی نے بیرون ملک تعینات تمام ملازمین کی کارکردگی کی نگرانی کے لیے پی آئی اے حکام کو ہدایات دیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ سعودی عرب میں حال ہی میں دو ملازمین کو جعلی ڈگریوں کی وجہ سے برطرف کر دیا گیا تھا،

    ڈی جی سی اے اے نے پینل کو یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری کے بارے میں آگاہ کیا، جس میں ایئر آپریٹرز پر زور دیا گیا کہ وہ پاکستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے ایف آئی آر کراچی (او پی کے آر) اور ایف آئی آر لاہور (او پی ایل آر) FL 260 سے نیچے کی پروازوں سے گریز کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ایڈوائزری ان میڈیا رپورٹس پر مبنی ہے جس میں طیارہ شکن ہتھیاروں اور ریاست مخالف عناصر اوردہشت گردوں کے ہاتھوں میں راکٹ،میزائل ہونے کے دعوے دکھائے گئے ہیں۔ ڈی جی سول ایوی ایشن نے واضح کیا کہ ایسے کوئی میزائل م راکٹ نہیں ہیں جو 23-24 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر سکیں، طیارے عام طور پر ان علاقوں میں 29،000 فٹ یا اس سے زیادہ کی بلندی پر چلتے ہیں۔ اتحاد ایئرویز نے ابتدائی طور پر ایڈوائزری کے بعد تمام پروازیں منسوخ کر دیں تاہم حکام سے مشاورت کے بعد اصل صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ ڈی جی سی اے اے نے ملک کے مثبت امیج کو برقرار رکھنے کے لیے میڈیا ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایڈوائزری میں فاٹا اور کشمیر کا حوالہ دیا گیا ہے، حالانکہ ان علاقوں میں کوئی فضائی راہداری نہیں ہے

    اختتام پر کمیٹی نے اسکردو کے لیے بین الاقوامی پروازوں کا افتتاح کرنے پر پی آئی اے کو شاباش دی۔

    سینیٹر ہدایت اللہ نے پاکستان کے معروف اخبارات میں پی آئی اے کے ایک سینئر عہدیدار کے 15 دنوں میں پی آئی اے کی ممکنہ بندش کے حوالے سے شائع ہونے والے بیان کا بھی نوٹس لیا۔ انہوں نے اس معاملے کی تحقیقات اور کمیٹی کو ایک جامع رپورٹ پیش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت
    دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن سے متعلق اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں وزیراعظم کو پی آئی اے کی نج کاری اور دیگر معاملات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ،وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ صارفین کو بین الاقوامی معیار کے ہوائی سفر کی فراہمی کے لیے قومی ائیرلائن کی جلد از جلد نجکاری نا گزیر ہے، وزیراعظم نے فواد حسن فواد کو اپنی ٹیم میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور وزارت نجکاری کے زیر نگرانی پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی .

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    پی آئی اے کا قرض اور واجبات 743 ارب روپے سے تجاوز کر گئے

  • پرواز کے اڑان بھرنے سے قبل پائلٹ بیہوش، ہسپتال پہنچنے پرہوئی موت

    پرواز کے اڑان بھرنے سے قبل پائلٹ بیہوش، ہسپتال پہنچنے پرہوئی موت

    پرواز کے اڑان بھرنے سے قبل پائلٹ بیہوش، ہسپتال پہنچنے پر موت ہو گئی

    واقعہ بھارت میں پیش آیا، ناگپور سے پونے جانے والی انڈیگو کی پرواز کی روانگی سے چند لمحے قبل طیارے کے پائلٹ بیہوش کو بورڈنگ گیٹ پر گر گیا جس کو فوری ایمبولنس منگوا کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، تا ہم ہسپتال پہنچنے تک اسکی موت ہو گئی، انڈیگو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک پائلٹ کی موت ہو گئی ہے جس پر ہمیں افسوس ہے

    انڈیگو ترجمان کا کہنا ہے کہ پائلٹ کی ناگپور ایئر پورٹ پر طبیعت خراب ہوئی اور وہ بیہوش ہو گئے، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم بدقسمتی سے انکی موت ہو گئی،ہماری ہمدردیاں اور دعائیں اہلخانہ کے ساتھ ہیں

    قطر ایئرویز کے پائلٹ کی دہلی سے دوحہ کی پرواز میں موت
    واضح رہے کہ رواں ہفتے پائلٹ کی موت کا یہ تیسرا واقعہ ہے، دو بھارتی پائلٹ کی موت ہوئی ہے، قطر ایئر ویز کا پائلٹ بدھ کو دہلی سے دوحہ جا رہا تھا جب راستے میں اسکی طبیعت خراب ہو گئی اور موت ہو گئی، پرواز کیو آر 579 کو راستے سے دبئی کے لئے ڈائیورٹ کر دیا گیا تھا، یہ پائلٹ پہلے الائنس ایئر اور اسپائس جیٹ کے ساتھ کام کر رہا تھا ، 51 سالہ سینئر پائلٹ کی طبیعت خراب ہوئی تو ایئر بس اے 350 نے دوحہ میں لینڈنگ کی بجائے دبئی کی طرف رخ کر لیا، پائلٹ مسافر کے طور پر سفر کر رہا تھا، ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پائلٹ جسمانی طور پر فٹ تھا، قطر ایئرویز کے پائلٹ پائلٹ کی موت پیر کی رات ہوئی،

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    مسافر طیارے کا پچھلا حصہ زمین سے ٹکرا گیا جس کے بعد کیپٹن کا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے

  • سپریم کورٹ کا پی آئی اے کے انتظامی امور سے کوئی تعلق نہیں، قائمہ کمیٹی برائے ہوا بازی

    سپریم کورٹ کا پی آئی اے کے انتظامی امور سے کوئی تعلق نہیں، قائمہ کمیٹی برائے ہوا بازی

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوا بازی کا اجلاس جمعرات کو چیئرمین کمیٹی سینیٹر ہدایت اللہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر عمر فاروق، سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان اور وزارت ہوا بازی، پی آئی اے اور ایف آئی اے کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

    قائمہ کمیٹی نے پائلٹ لائسنس کے مسائل کے حل کے لیے تشکیل دی گئی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ منظور کرلی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سابق وزیر ہوابازی کی جانب سے ’جعلی پائلٹس‘ کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پی آئی اے اور ملک کو عالمی سطح پر بڑا دھچکا لگا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی ایف آئی اے اور عدالت کی مداخلت کے بغیر اس معاملے کو اپنے قواعد کے دائرہ کار میں حل کرے۔

    پی آئی اے کو بلوچستان کے لیے قابل عمل فلائٹ پلان تیار کرنے کی سفارش
    قائمہ کمیٹی کو گزشتہ دو ماہ میں بلوچستان کے تمام ایئرپورٹس سے منسوخ ہونے والی پروازوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ پی آئی اے حکام نے بتایا کہ اپریل کے مہینے میں 49 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ جون میں 9 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ تاہم حکام نے یقین دلایا تاخیر مالی اور عملے کی مجبوریوں کی وجہ سے ہوئی اور حج آپریشن کی تکمیل کے بعد پروازوں کو معمول پر لایا جائے گا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے تجویز دی کہ پی آئی اے پرائیویٹ ایئر لائنز سے روابط کو بہتر کرے تاکہ مسافروں کو سہولیات مہیا کی جا سکیں۔ کمیٹی نے پی آئی اے کو بلوچستان کے لیے قابل عمل فلائٹ پلان تیار کرنے کی سفارش کی اور آئندہ اجلاس میں نجی ایئرلائنز کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا۔

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ
    سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر غور کرتے ہوئے جس نے قومی کیریئر کو 205 ہنر مند ملازمین کو بھرتی کرنے کی اجازت دی تھی۔ پی آئی اے حکام نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو ایک سال کے کنٹریکٹ پر کیبن کریو، آئی ٹی پروفیشن اور 80 پائلٹس بھرتی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ حکام نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں سب سے بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ آتا ہے اور اس میں ایسی کوئی قانونی پابندی نہیں ہے جو پائلٹس کو ابتدائی معاہدے کے بعد دوسری ایئرلائنز میں شمولیت سے روک سکے۔ قائمہ کمیٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا پی آئی اے کی انتظامی امور سے کوئی تعلق نہیں اور پی آئی اے کو ہدایت کی کہ عدالتی فیصلے کو آئندہ کمیٹی اجلاس میں پیش کیا جائے۔مزید یہ کہ قائمہ کمیٹی نے پی آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی ملازمین کی تفصیلات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ ملازمین کے تجربے اور موجودہ پوسٹنگ کے ساتھ مکمل تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں۔

    جعلی ڈگریوں والے ملازمین کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا ،سینیٹر ہدایت اللہ
    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے ملازمین کی جعلی ڈگریوں پر تقرری کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ 260 نامزد ملازمین کے خلاف 15 مقدمات میں چالان جمع کرائے گئے ہیں تاہم متاثرہ ملازمین کی خصوصی کمیٹی نے مقدمات واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ جعلی ڈگریوں والے ملازمین کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا اور قائمہ کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔

    پی آئی اے، 5 ہزار بیواؤں سمیت 15 ہزار ملازمین پنشن لے رہے
    سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے استفسار کیا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کارپوریشن (PIAC) سے پنشن حاصل کرنے والے فعال پنشنرز کی تعداد اور ملازمین کی بیواؤں کو کتنی پنشن دی جا رہی ہے۔ جس پر پی آئی اے حکام نے بتایا کہ اس وقت 15 ہزار ملازمین پنشن لے رہے ہیں جن میں سے 5 ہزار بیوائیں ہیں جنہیں ہر ماہ 2 سے 3 ہزار پنشن دی جاتی ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ بیوہ کی پنشن کو 2 سے بڑھا کر 5 ہزار کیا جائے کیونکہ موجودہ رقم خاندان کے گزارہ کے لیے کافی نہیں ہے۔

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

  • پی آئی اے  پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں اضافہ

    پی آئی اے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں اضافہ

    خسارے میں جانے والی پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں اضافہ کر دیا،

    پی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق فلائنگ الاؤنس کے حصول کے لیے کم از کم 50 گھنٹے طیارہ اڑانا لازمی قرار دیا گیا ہے، 10 سال کی سروس پر پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 35 فیصد اضافہ ہوگا ، 20 سال سروس والے پی آئی اے کے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ، 30 سال تک پی آئی اے میں سروس کرنے والے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا،30 سال سے زیادہ سروس دینے والے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 20 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے ،پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انتظامیہ کی سفارش پر فلائنگ الاؤنس میں اضافےکی منظوری دی

    پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں اضافہ یکم جون سے نافذالعمل ہوگا ڈیوٹی سے منع کرنے، بغیر وجہ چھٹی پر فلائنگ الاؤنس نہیں ملے گی ، 60 گھنٹے فلائنگ پر پی آئی اے کے پائلٹس کو 150 فیصد فی گھنٹے کے حساب سے الاؤنس ملے گا ،70 گھنٹے فلائنگ کرنے والے پائلٹس کو فی گھنٹہ 200 فیصد کے حساب سے الاؤنس ملے گا ، 71 گھنٹے یا اس سے زائد طیارہ اڑانے پر 250 فیصد فی گھنٹہ فلائنگ الاؤنس دیا جائے گا ، پائلٹس کے لیے ڈومیسٹک پروازوں پر فلائنگ الاؤنس 500 روپے فی گھنٹہ اضافے سے 750 روپے کر دیا گیا عالمی فلائٹس پر پائلٹس کو فی گھنٹہ الاؤنس 5 ڈالر اضافہ کر کے 10 ڈالر فی گھنٹہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے فلائنگ الاؤنس ریٹائرڈ یا برطرف کیے گئے پائلٹس کو نہیں ملے گا ،فلائنگ الاؤنس میں اضافے کے بعد پائلٹس کی مجموعی تنخواہوں میں بڑا اضافہ ہوجائے گا

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا پی آئی اے منافع کما رہی ہے؟ پی آئی اے حکومت سے کتنی گرانٹس لیتی ہے، نمائندہ پی آئی اے نے عدالت میں کہا کہ مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے گزشتہ مالی سال میں 88 ارب کا خسارہ ہوا ہے اگر سابقہ خسارے کو پی آئی اے سے علیحدہ کردیا جائے تو بہتری ہو سکتی ہے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ گزشتہ 9 ماہ میں پی آئی اے کی کارکردگی بہتر رہی ہے جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے نے سارے حج آپریشنز آؤٹ سورس کردئیے ہیں، جہاز ہی نہیں تو آپریشنز کیسے چلیں گے

  • کراچی لاہورفلائٹ انفارمیشن ریجن، طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری

    کراچی لاہورفلائٹ انفارمیشن ریجن، طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری

    کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے درمیان طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کی رپورٹ سامنے آئی ہے،

    سی اے اے نے ایرلائنز کی طرف سے شکایات پر نئی ہدایت جاری کردی،سی اے اے کو لاہور فلائٹ ریجن کے 100 نائیکل میل کے درمیان طیاروں کے جی پی ایس سگنل کا مسئلہ رپورٹ ہوا ،کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے کچھ حصوں میں بھی طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کی اطلاعات سی اے اے کو موصول ہوئیں،سی اے اے نے تمام ایئرلائنز کو نئی ہدایت جاری کردی، نئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ جی پی ایس سگنل میں دشواعی پر تمام پائلٹ فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو رپورٹ کریں، جی پی ایس سگنل دشواری کے متعلق ایئر ٹریفک کنٹرول کو تفصیلات کے ساتھ فوری آگاہی دی جائے، کچھ ماہ قبل بھی کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے درمیان طیاروں کے جی پی ایس سگنل کا مسئلہ رپورٹ ہوا تھا

    کوئٹہ ایئرپورٹ سے 58 پروازیں آپریٹ ہوئیں
    دوسری جانب کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قبل از حج آپریشن مکمل ہو گیا، مجموعی طور پر کوئٹہ ایئرپورٹ سے 58 پروازیں آپریٹ ہوئیں ،ان پروازوں سے کل 7675 عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوئے ،ستائیس 27 سرکاری حج پروازوں (پی آئی اے) کے ذریعے 3934 عازمین حج روانہ ہوئے ، 31 پرائیویٹ پروازوں کے ذریعے 3741 عازمین حج روانہ ہوئے،پی آئی اے کی 19 پروازوں سے 2645 نجی عازمین حج سعودی عرب گئے ،فلائی دبئی کی 9 پروازوں سے 756 نجی حج عازمین روانہ ہوئے ،ایئراربیہ کی 2 پروازوں سے 212 نجی عازمین حج روانہ ہوئے ،سیرین ایئر کی ایک پرواز سے 128 نجی حج عازمین روانہ ہوئے ،سول ایوی ایشن کے مطابق مین رن وے کے آپریشنل ہونے کے بعد (پی آئی اے) نےکوئٹہ سے جدہ/مدینہ کے لیے کل 11 براہ راست پروازیں چلائیں ،

     مسافر نے ایئر لائن کے عملے کے ساتھ بدتمیزی کی 

    کاک پٹ کو فائیو سٹار روم بنوا کر بستر لگوا دیا تھا شراب کا بندوبست کرنے کا بھی کہہ دیا

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    پی آئی اے پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ، کیس میں اہم اور نیا انکشاف سامنے آیا ہے،

  • قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کا اجلاس،جعلی ڈگری والے ملازمین کو بحال نہ کرنے کی ہدایت

    قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کا اجلاس،جعلی ڈگری والے ملازمین کو بحال نہ کرنے کی ہدایت

    سینیٹر ہدایت اللہ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کا اجلاس ہوا

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر نیا ٹرمینل بنانے کا معاملہ زیر بحث آیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر ہم تین ایئرپورٹ کسی کو دے رہے ہیں تو انہوں نے ہی ڈویلپ کرنا ہے،ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا کہ آؤٹ سورسںنگ کوئی جی ٹو جی نہیں کر رہے،اوپن ٹرانسپیرنٹ بڈنگ ہوگی تینوں ایئرپورٹس کے لئے رسپانس آرہے ہیں، ٹرمینل کے لئے بڈنگ پراسس کیا تو تین بڈز آئیں،ٹرمینل ہم خود بنائیں گے تو دو اڑھائی سال لگیں گےابھی تک کسی کو کام ایوارڈ نہیں کیا،ہم بھی اپنے ادارے کا مفاد دیکھ رہے ہیں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ تین ایئرپورٹ آؤٹ سورس کر رہے ہیں تو کیوں اس پر پیسہ خرچ کر رہے ہیں،کمیٹی نے معاملہ آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا

    پی آئی اے سے متعلق معاملہ زیر بحث آیا، پی آئی اے حکام نے کہا کہ ہمارے پاس تین ہزار دس ڈیلی ویجز ملازمین ہیں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پی آئی اے کو چلانا مکمل کاروباری کام ہے،سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ یہ کاروبار نہیں، قومی ایئرلائن ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایئرلائن ہر جگہ پر کاروبار ہے، سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ٹشو پیپر لینے کے لئے ان کو چھ مہینے لگتے ہیں، سیکرٹری ایوی ایشن نے کہا کہ تاثر ہے کہ پی آئی اے کے ملازمین زیادہ ہیں، وقت کے ساتھ پی آئی اے کے جہاز کم ہونا شروع ہوئے، حکومت کے پاس دو آپشن ہیں یا زیادہ پیسے لگائے یا پرائیویٹ سیکٹر کو بلائے، سینیٹر پیر صابر شاہ نے کہا کہ جو جہاز ہیں ان کو ٹھیک کردیں،کمیٹی نے پی آئی آئی اے کے اربوں کے خسارے پر تشویش کا اظہار کیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اتنے عرصے سے پی آئی اے نقصان میں جارہا ہے، یہ قوم کا پیسہ ہے،کسی ملک میں ہمارے جہاز کو روک بھی دیا جاتا ہے، یہ بھی ہمارے لئے بدنامی ہے، سینیٹر عمر فاروق نے کہا کہ کوئٹہ کی فلائیٹس سے متعلق تفصیلات دی جائیں،

    پی آئی اے کے جعلی ڈگریوں والے ملازمین سے متعلق معاملہ زیر بحث آیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی نے ہدایات تھیں اگر کسی کی بھی جعلی ڈگری ہے اس کو برداشت نہیں کیا جائے گا،سول ایوی ایشن حکام نے کہا کہ متاثرہ ملازمین کمیٹی نے کچھ ہدایات دیں کہ ملازمین کو ریگولرائز کیا جائے، ایف آئی اے حکام نے کہا کہ متاثرہ ملازمین کمیٹی نے ہمیں مزید ایکشن سے روکے رکھا تھا،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پی اے سی کی میٹنگ میں کہا گیا تھا ان کو ایک دفعہ چانس دیا جائے، ایف آئی اے حکام نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے کوئی ہدایات نہیں آئیں،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ کمیٹی ایوی ایشن سے متعلقہ ہے،ڈی جی ایف آئی اے کو بریفنگ کے لئے بلائیں،کمیٹی نے معاملے پر بریفنگ کے لئے ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کر لیا

    ایئرپورٹس پر نئے سکینرز لگانے اور پرانے سکینرز کی اپگریڈیشن کا معاملہ زیر بحث آیا،آئس جدید مشینوں سے بھی ڈیٹیکٹ نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ،ڈی جی سول ایوی ایشن نے اجلاس میں کہا کہ آئس جدید مشینوں سے بھی ڈیٹیکٹ نہیں ہوتی،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آئس پتہ نہیں آرہا ہے یا جا رہا ہے؟ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا کہ آ بھی رہا ہےاور جا بھی رہا ہے، سول ایوی ایشن حکام نے کہا کہ ایئرپورٹس پر مسافروں کی شکایات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے ہیں، نارکوٹس حکام کی جانب سے مسافروں کو تنگ کرنے کی شکایات آتی ہیں،مجبور مسافر رشوت دے کر جان چھڑاتے ہیں،

    کمیٹی اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے کی جگہ ڈائریکٹر ایف آئی اے پہنچ گئے مڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہمیں پی اے سی اور متاثرہ ملازمین کمیٹی کی ہدایات ملیں تھیں ہم نے وزارت داخلہ کو کیس بھجوا دیا ہے، کمیٹی نے جعلی ڈگری والے ملازمین کو بحال نہ کرنے کی ہدایت کر دی ، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جعلی ڈگری والوں کو بحال کرنے اور کیسز ختم کرنے سے غلط روایت قائم ہو گی، ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ ہمیں پی اے سی اور متاثرہ ملازمین کمیٹی کی ہدایات ملیں تھیں ہم نے داخلہ منسٹری کو کیس بھجوا دیا ہے،ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا کہ آن لائن انسپکشن کے وقت یورپی یونین نے ہم سے سرٹیفیکشن مانگی تھی،

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

  • پی آئی اے پائلٹس کے جعلی لائسنس  کیس میں اہم اور نیا انکشاف

    پی آئی اے پائلٹس کے جعلی لائسنس کیس میں اہم اور نیا انکشاف

    پی آئی اے پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ، کیس میں اہم اور نیا انکشاف سامنے آیا ہے،
    کیس کا مرکزی ملزم جمیل بیرون ملک فرار ہو گیا ہے، ایوی ایشن کی قائمہ کمیٹی میں ایف آئی اے حکام نے انکشاف کیا کہ کیس کا مرکزی ملزم جمیل کیس میں شامل تفتیش نہیں کیا جا سکا ،جمیل نامی شخص نے جعلی لائسنس حاصل کرنے کے لئے پائلٹس سے رشوت وصول کی اور رشوت لے کر پیشہ ورانہ امتحانات میں جعلی لائسنس جاری کرنے میں معاونت کی ،کچھ پائلٹس نے تحقیقات کے دوران جعلی لائسنس کے حصول کے لئے رشوت دینے کا اقرار کیا کیس کی تحقیقات جاری ہیں،کمیٹی نے معاملے کو 6 جون کی عدالتی سماعت کے بعد تک مؤخر کر دیا

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    دوسری جانب پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی مارچ 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے حسابات کی منظوری دی گئی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں پی آئی اے کے پائلٹس کی 30 فیصد تنخواہوں میں اضافے پر غور کیا گیا تا ہم بورڈ نے پائلٹس کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ اگلے اجلاس تک مؤخر کر دیا پی آئی اے کی پروازوں میں ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ منصوبے پر بھی غور کیا گیا ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سے متعلق متعلقہ شعبےکے حکام نے بورڈ کو بریفنگ دی

  • سلیم مانڈوی والا نے پائلٹس کو بحال کرنے کی سفارش کردی

    سلیم مانڈوی والا نے پائلٹس کو بحال کرنے کی سفارش کردی

    پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ ،سینیٹ کی سول ایوی ایشن کی ذیلی کمیٹی کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پائلٹس کو بحال کرنے کی سفارش کردی ،پائلٹس کے لائسنس سے متعلق اہم انکشافات سامنے آ گئے پائلٹس کی سینیٹ میں چیف وہپ سینیٹر سلیم مانڈوی والا سے اہم ملاقات ہوئی، پائلٹس نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی جس میں پائلٹس نے موقف اپنایا کہ ہمارے لائسنس جعلی نہیں ہیں،ہم سے تحقیقات کے دوران ایف آئی اے اور سول ایوی ایشن نے اپنی مرضی کے بیانات لئے، تحقیقات کے دوران سول ایوی ایشن اور ایف آئی نے زبردستی دستخط لئے، پائلٹس نے موقف اپنایا کہ سول ایوی ایشن نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے مرضی کے مطابق بیان نہ دیا تو لائسنس ختم کردیں گے،

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ جعلی لائسنس سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، پائلٹس نے ہمیں تمام تفصیلات اور اہم انکشافات سے متعلق آگاہ کیا ہے، محسوس ہو رہا ہے کہ ماضی میں جان بوجھ کر پائلٹس کے لائسنس کو جعلی قرار دیا گیا، تحقیقات ہونی چاہئے کہ ماضی میں کون پائلٹ کمیونٹی کے خلاف تھا اور یہ سب کچھ کیا گیا، ملک میں پہلے ئی پائلٹس کی کمی ہے، پائلٹس کی کمی کی وجہ سے فلائٹس کینسل ہو رہی ہیں، فلائٹس کینسل ہونے کی وجہ سے قومی ایئرلائن کو بھاری نقصان ہو رہا ہے، ہم نے کہا ہے کہ پائلٹس کو بحال کریں،جن پائلٹس کے خلاف ایف آئی آر درج ہے اس کو اس حساب سے ڈیل کیا جائے،

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

  • 33 پائلٹس کے لائسنس مشکوک ،27 پائلٹس پر مقدمات بنے،ڈی جی سول ایوی ایشن

    33 پائلٹس کے لائسنس مشکوک ،27 پائلٹس پر مقدمات بنے،ڈی جی سول ایوی ایشن

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوا بازی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنونیئر کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

    ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے کے پائلٹس کے لائسنسز کی منسوخی کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ ذیلی کمیٹی کو وزارت ایوی ایشن، ڈی جی سول ایوی ایشن، پی آئی اے اور ایف آئی اے حکام نے معاملات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کنونیئر کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پائلٹس کے مسائل کو تقریباً تین سال ہو گئے ہیں جن کو حل ہو جانا چاہیے تھا اسی وجہ سے قومی ایئر لائن بھی متاثر ہو رہی ہے یہ معاملہ قائمہ کمیٹی برائے ہوا بازی میں اٹھایا گیا جس نے یہ ذیلی کمیٹی تشکیل دی۔اس کمیٹی کا مقصد کسی پر الزام لگانا نہیں بلکہ ان معاملات کا احسن طریقے سے حل کرنے کیلئے سفارشات مرتب کرنا ہے تا کہ نہ صرف ان پائلٹس کے مسائل حل کیے جا سکیں بلکہ قومی ایئر لائن میں بھی بہتری لائی جا سکے۔

    ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا کہ 262 پائلٹس کے لائسنسز کے حوالے سے مسائل تھے جس کی وجہ سے ہمیں بین الاقوامی سطح پر بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ان پائلٹس کے امتحانات کے حوالے سے مسائل تھے۔جس کی وجہ سے ان کوکام سے روک دیا گیا تھا۔ تحقیقات کے بعد180 پائلٹس کو کلیئر کر دیا گیا جبکہ باقی 82 پائلٹس کے مسائل رہ گئے تھے۔ کابینہ کی ہدایت پر 50 لائسنس منسوخ کیے گئے اور 32 کیسز کے حوالے یہ فیصلہ ہوا کہ جن افراد نے مراعات نہیں لیں ان کو چھ ماہ کیلئے معطل کیا جائے۔ سپریم کورٹ جعلی ڈگریوں کے حوالے سے پائلٹس کے معاملات کو دیکھ رہی تھی۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ایسے تمام کیسز جن میں جعلسازی کی گئی ہے وزارت ان کے خلاف ایکشن لے  محکمے نے انکوائری کر کے 68 پائلٹس کو چارج شیٹ کیا  کچھ پائلٹس ایسے بھی تھے جو 82 پائلٹس کی لسٹ میں نہیں تھے۔

    کنونیئر کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کمیٹی کامقصد اس مسئلے کا بہتر حل نکالنا ہے۔ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں اس طرح کے معاملات ہوتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک نے اس حوالے سے جو لائحہ عمل اختیار کیا ہے اس کا جائزہ لینا چاہیے۔ جن لوگوں کو فارغ کیا گیا ہے ان کی تفصیلات بمعہ وجوہات فراہم کی جائیں۔ کمیٹی نے اے ٹی پی ایل لائسنس کے مشکوک ہونے پر تمام لائسنس منسوخ کرنے پر بھی تشویش کا اظہارکیا۔ کنونیئر کمیٹی نے کہا کہ اے ٹی پی ایل لائسنس جعلی نکلنے پر سی پی ایل لائسنس کیوں منسوخ کیئے گئے۔ سینیٹر صابر شاہ نے کہا کہ بی اے کی ڈگری جعلی ہونے پر ایف اے کی درست ڈگری کیسے کینسل ہو سکتی ہے۔کنونیئر کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اگر پائلٹس کے امتحانات کے حوالے سے مسائل تھے تو ان کے دوبارہ امتحانات لیے جا سکتے تھے۔

    ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا کہ جو پائلٹ آتا ہے انکی سیکورٹی کلئرنس ہوتی ہے۔ جعلی لائسنس پر نکالے گئے پائلٹس کی سیکورٹی کلئیرنس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 33 پائلٹس کے لائسنس مشکوک پائے گئے ہیں۔33 میں سے 27 پائلٹس پر مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا ہے۔ 6 پائلٹس کے خلاف کوئی مقدمات درج نہیں کیے گئے۔ ایک رویو بورڈ 30 دن کے لئے بنایا تھا جس نے دو سال تک کام کیا اس میں یہ اپیل کر سکتے تھے۔ کنونیئر کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایف آئی اے حکام کے ساتھ معاملہ اٹھایا جائے تاکہ کوئی طریقہ کار نکالا سکے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ رویو بورڈ میں 19 کیسز آئے اور 18 کا فیصلہ بھی کر لیاگیا۔تین پائلٹس کو ریلیف بھی دیا گیا اور 7 کو جزوی ریلیف ملا ہے۔کنونیئر کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ معاملات کے حل کے لئے بہتر راستہ نکالا جائے گااور کل کے ہونے والے کمیٹی اجلاس میں اس کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

  • کاک پٹ میں خاتون دوست کو بلانے والے پائلٹ سمیت ایئر لائن کا عملہ معطل

    کاک پٹ میں خاتون دوست کو بلانے والے پائلٹ سمیت ایئر لائن کا عملہ معطل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئر لائن کے پائلٹ نے خاتون دوست کے لئے کاک پٹ کو فائیو سٹار روم بنوا کر بستر لگوا دیا تھا شراب کا بندوبست کرنے کا بھی کہہ دیا، ایوی ایشن نے واقعہ کی تحقیقات کے بعد ایئر لائن کے تمام عملے کو معطل کر دیا ہے

    واقعہ بھارت کی ایئر لائن ایئر انڈیا کا ہے، ایئر انڈیا کی دبئی سے دہلی پرواز جا رہی تھی جس کے پائلٹ نے اپنی خاتون دوست کے لئے کاک پٹ کو آرام دہ، فائیو سٹار ہوٹل کے کمرے جیسے بنا دیا، کاک پٹ میں بستر لگوایا گیا، کاک پٹ میں پائلٹ نے خاتون دوست کے لئے ناشتہ بھی منگوایا اور یہاں تک ہی نہیں بلکہ پائلٹ نے شراب کا انتظام کرنے کو بھی کہا،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ کی خاتون دوست اسی جہاز میں اکانومی کلاس میں سفر کر رہی تھی پائلٹ نے کریو ممبر سے پوچھا کہ بزنس کلاس میں کوئی خالی سیٹ ہے ،کریو ممبر نے کہا کہ کوئی سیٹ خالی نہیں ہے جس کے بعد پائلٹ نے کاک پٹ کو ہی خاتون دوست کے لئے کمرہ بنا دیا اور وہاں‌ بلا کر اسکے ساتھ سفر میں کچھ وقت گزارا، پائلٹ کی خاتون دوست کاک پٹ میں آئی تو جہاز کے عملے کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ میں کاک پٹ میں یہ سب اچھا نہیں محسوس کر رہا تھا، میری بات سن کر پائلٹ نے کریوممبر کو بدل دیا اور اسکے ساتھ انتہائی تزلیل والا سلوک کیا گیا

    بعد ازاں بات جب ایوی ایشن حکام اور ایئر لائن حکام تک پہنچی تو ایئر لائن ترجمان نے اس واقعہ پرکوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا،جبکہ ایوی ایشن حکام نے پائلٹ کو کام سے روک دیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے،ایوی ایشن ریگولیٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کے مطابق پائلٹ نے 26 فروری کو قوانین کی خلاف ورزی کی اور خاتون دوست کے ہمراہ کاک پٹ میں ایک گھنٹے سے زائد کا وقت گزارا،

    تحقیقات کے بعد پائلٹ سمیت جہاز کے عملے کو معطل کردیا گیا ہے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کے اہلکار نے کہا کہ اگرچہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ اس واقعے میں کیبن کریو کا کوئی کردار نہیں ہے تاہم فلائٹ کے پورے عملے کو تحقیقات کے لیے معطل کر دیا گیا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور کیس میں پائلٹ کو بھی اپنے مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا تاہم فیصلے کا کوئی نتیجہ نہ آنے تک پائلٹ معطل ہی رہے گا

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات