Baaghi TV

Tag: پادری

  • بچوں سے زیادتی  کے حقائق پر پردہ ڈالنے  چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ مستعفیٰ

    بچوں سے زیادتی کے حقائق پر پردہ ڈالنے چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ مستعفیٰ

    چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ آرچ بشپ آف کینٹگربری جسٹن ویلبی کو ایک پادری کے گناہوں پردہ ڈالنے کی پاداش میں مستعفی ہونا پڑا ہے۔

    باغی ٹی وی : چرچ میں بچوں سے زیادتی کے معاملات کی چھان بین کرنے والی کمیٹی کے روبرو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے آرچ بشپ آف کنیٹربری جسٹن ویلبی نے تسلیم کیا کہ انہوں نے جان اسمتھ کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات سے متعلقہ ادارے کو مطلع کرنا ضروری نہیں سمجھا یا اس حوالے تساہل برتا۔

    جسٹن ویلبی کا کہنا ہے کہ انہیں 2013 میں بتایا گیا تھا کہ جان اسمتھ کی بدکاریاں ثابت ہوچکی ہیں اور پولیس کو بھی اطلاع دی جاچکی ہے اس لیے انہوں نے یہ بات آگے کسی کو بتانے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

    جسٹن ویلبی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے عوام کو بتایا ہے کہ جان اسمتھ کے معاملات کو چھپانے کے الزام کے تحت اُن پر بہت زیادہ نکتہ چینی کی گئی ہے اور اب اُن کے پاس مستعفی ہونے کے سوا چارہ نہ تھامستعفی ہونے کے لیے انہوں نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے اجازت بھی طلب کی اجازت دیئے جانے پر انہوں نے اپنا منصب چھوڑ دیا ہے۔

    واضح رہے کہ جان اسمتھ نے 1970 اور 1980 کی دہائی میں سینکڑوں بچوں سے مبینہ زیادتی، بعد میں زمبابوے اور جنوبی افریقا میں بھی اُن کے ایسے ہی کرتوتوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

  • بھارت ، 54 سالہ پادری نے نویں جماعت کی طالبہ کی عزت لوٹ لی

    بھارت ، 54 سالہ پادری نے نویں جماعت کی طالبہ کی عزت لوٹ لی

    بھارت میں 54 سالہ پادری نے نویں جماعت کی طالبہ کی عزت لوٹ لی

    پادری کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے گرفتار کر لیا،واقعہ تامل ناڈو ضلع کانچی پورم میں پیش آیا، جہاں چرچ کے پادری ایس دیویرکم نے ایک نویں جماعت کی طالبہ کی عزت لوٹ لی، متاثرہ لڑکی چند سال قبل اپنی والدہ کو کھونے کے بعد سے چرچ کے میدان میں قیام پذیر تھی، اس کے والد چرچ میں باغبان کے طور پر کام کرتے ہیں۔پادری نے لڑکی کو اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ رات کو سو رہی تھی۔ اس واقعے سے پریشان ہو کر متاثرہ لڑکی چرچ چھوڑ کر اپنے پرانے گھر چلی گئی۔

    جب پڑوسیوں اور رشتہ داروں نے لڑکی سے واپسی بارے پوچھا تو لڑکی نے بتایا کہ اس کے ساتھ چرچ کے پادری دیویرکم نے جنسی زیادتی کی ہے،جس کے بعد مقدمہ درج کروایا گیا،اندراج مقدمہ کے بعد ولیس نے چرچ کے پادری کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف بچوں کے جنسی جرائم کی روک تھام ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔لڑکی کی عمر 14 برس جبکہ پادری ملزم کی عمر 54 برس ہے،

    پولیس نے اس کیس بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ پادری نے طالبہ سے متعدد باری زیادتی کی ہے، عدالت نے پادری کو جیل بھجوا دیا ہے.لڑکی سے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہو گئی ہے،

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

  • امریکا میں شخص کا چرچ میں داخل ہو کر پادری پر حملہ

    امریکا میں شخص کا چرچ میں داخل ہو کر پادری پر حملہ

    پنسلوانیا: امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک شخص نے چرچ میں داخل ہوکر پادری پر یہ کہتے ہوئے پستول تان لیا کہ خدا نے مجھے حکم دیا ہے کہ جاکر پادری کو مار ڈالو۔

    باغی ٹی وی : نارتھ بریڈ ڈاک کے جیزز ڈویلنگ پلیس چرچ میں پاسٹر گلین جرمنی لائیو اسٹریمنگ میں دعائیہ کلمات ادا کر رہا تھا کہ ایک شخص چرچ میں داخل ہوا، تیزی سے پادری کے نزدیک پہنچا اور اس پر پستول تان لیا، اس سے پہلے کہ وہ فائر کرتا، عبادت کے لیے آئے ہوئے ایک شخص نے تیزی سے آگے بڑھ کر اُسے دبوچا اور گرادیا۔

    پاسٹر گلین جرمنی نے بھی آگے بڑھ کر اس سے پستول چھین لیا 26 سالہ برنارڈ جے پولائٹ نے پستول نکالنے سے پہلے پاسٹر گلین کی طرف مسکراکر دیکھا گرفتاری کے بعد اس نے بتایا کہ خدا نے اسے حکم دیا تھا کہ پادری کو مار ڈالو، برنارڈ پولائٹ نے فائر کرنے کی کوشش کی تھی مگر پستول میں کوئی خرابی واقع ہونے سے گولی چلی نہیں، یہ واقعہ ہزاروں افراد نے گھر بیٹھے دیکھا کیونکہ چرچ کی دعائیہ تقریب کی لائیو اسٹریمنگ کی جارہی تھی۔

  • آسڑیلیا میں پادری نے  45 سال چرچ کیلئے وقف کرنے کے بعد اسلام قبول کرلیا

    آسڑیلیا میں پادری نے 45 سال چرچ کیلئے وقف کرنے کے بعد اسلام قبول کرلیا

    میلبورن: آسٹریلیا پادری گولڈ ڈیوڈ نے اپنی زندگی کے 45 سال چرچ کے لیے وقف کرنے کے بعد اسلام قبول کرلیا۔

    باغی ٹی وی: مسلم ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق نومسلم گولڈ ڈیوڈ نے اپنا مسلم نام عبدالرحمٰن رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گولڈ ڈیوڈ نے آسٹریلوی عیسائی برادری میں ایک معتبرپادری کی حیثیت سے مقام حاصل کیا،انہوں نے ساڑھے چار دہائیوں تک چرچ کی خدمت کی اور نوجوان مسیحی انہیں ایک ہمہ جہت شخصیت کے طور پر دیکھتے تھے، گولڈ ڈیوڈز کے اسلام قبول کرنے کی خبر نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا ،تاہم انہوں نے مسلمان ہونے سے متعلق ان محرکات پر تاحال کوئی بات نہیں کی۔
    https://x.com/TheDeenShow/status/1741689895846809894?s=20

    غزہ کے مسلمانوں سے متاثر 30 آسٹریلین خواتین دائرہ اسلام میں داخل

    قبل ازیں آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں غزہ کے مسلمانوں کےحوصلے سے متاثر ہوکر آسٹریلیا کی 30 خواتین نے بیک وقت اسلام قبول کیا تھا، اس حوالے سے آسٹریلوی شہر میلبورن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں تمام 30 خواتین نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیاترک میڈیا نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں عبایا پہنی خواتین باری باری کلمہِ شہادت پڑھ رہی ہیں، اس موقع پر نو مسلم خواتین نے اپنے تاثرات کا بھی اظہار کی اسلام قبول کرنے والی کرسٹین کرنوگوناک کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد ان کے دلوں کو چھو گئی،میں نے جاری تنازعہ کی وجہ سے مذہب تبدیل کیا اور میں اسلام اور غزہ کے قریب ہونا چاہتی تھی اس لئے اسلام قبول کیا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا الیکشن میں تاخیر کا مطالبہ

  • جڑانوالہ،فائرنگ سے پادری زخمی

    جڑانوالہ،فائرنگ سے پادری زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے علاقے جڑانوالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پادری زخمی ہو گیا ہے جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق زخمی پادری ایلیزیر کی حالت خطرے سے باہر ہے،نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جلد پادری کو زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

    واضح رہے کہ جڑانوالہ میں چند دن قبل افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، قرآن مجید کی مبینہ بے حرمتی پر جڑانوالہ میں مسیحی بستی، گرجا گھروں کو جلا دیا گیا تھا،واقعہ کا وزیراعظم نے نوٹس لیا تھا اور خود جڑانوالہ کا دورہ بھی کیا تھا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی جڑانوالہ کا دورہ کیا تھا اور تاریخ میں پہلی بار پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس چرچ میں ہوا تھا،حکومت نے متاثرین جڑانوالہ کو 15 کروڑ روپے کی امدادی رقم جاری کر دی ہے، سانحہ جڑانوالہ کے 93 فیصد متاثرین کو امدادی رقوم کے چیک دے دیے گئے, انتظامیہ نے حتمی 80 متاثرہ خاندانوں میں سے 75 خاندانوں کو پیسے دے دیئے ہیں، متاثرین کو 20,20 لاکھ روپے کے امدادی چیک دیے گئے نادرا سے تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد متاثرین کو رقوم جاری کی گئی ،جڑانوالہ کے 8 گرجا گھروں کو مکمل بحال کر دیا گیا باقی گرجا گھروں کی تعمیرومرمت کا کام جاری ہے

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

     مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

    جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

    توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہلیہ کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا

    آئی جی پنجاب عثمان انور نے جڑانوالہ سانحہ کے حوالہ سے پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کئے ہیں

  • پادری اور راہبائیں بھی پورن دیکھتی ہیں:پوپ فرانسس کا اعتراف

    پادری اور راہبائیں بھی پورن دیکھتی ہیں:پوپ فرانسس کا اعتراف

    لاہور:پوپ فرانسس نے آن لائن پورنوگرافی کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا ہے اور اسے ایک ایسا فتنہ قرار دیا جو پادری کے بھی قلب کو کمزور کر دیتا ہے۔

    روم میں پادریوں اور مذہبی اسکولوں میں زیر تعلیم مسیحیوں سے خطاب کے دوران پوپ فرانسس کا کہنا تھا آپ میں سے ہر ایک سوچتا ہے کہ اگر آپ کو ڈیجیٹل پورنوگرافی کا تجربہ ہوا ہے یا آپ کواس کی طرف راغب کرنے کی کوشش ہوئی ہو تو کیا کیا جائے۔ یہ ایک ایسی برائی ہے جس سے بہت سے لوگ متاثر ہیں۔ حتی کہ پادری اور راہبائیں بھی اس سے متاثر ہیں۔

    مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے کہا میں صرف مجرمانہ پورنو گرافی مثلاً بچوں کے جنسی استحصال کی بات نہیں کر رہا ہوں، جہاں آپ جنسی استحصال کے واقعات براہ راست دیکھتے ہیں بلکہ میں نارمل پورنو گرافی کی بھی بات کر رہا ہوں۔

    کیتھولک چرچ کے 85 سالہ رہنما نے اعتراف کیا کہ نہ تو وہ موبائل فون استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس کوئی موبائل فون ہے تاہم انہوں نے اپنے عقیدت مندوں سے کہا کہ وہ ایک دوسرے سے بہتر رابطہ اور مواصلات کے لیے اس کا استعمال کریں۔

    انہوں نے خبروں کو جنون کی حد تک دیکھنے اور موسیقی کو جنون کی حد تک سننے کے خلاف بھی متنبہ کیا، اس سے پہلے کہ لوگ کسی زیادہ سنگین خطرے سے دوچار ہوجائیں۔ ان کے بقول یہ چیزیں انسان کو اس کے اصل کام سے توجہ بھٹکا دیتی ہیں۔

  • جرمنی:196 پادریوں نے کم از کم 600 بچوں سے جنسی زیادتی کی: رپورٹ

    جرمنی:196 پادریوں نے کم از کم 600 بچوں سے جنسی زیادتی کی: رپورٹ

    برلن :جرمنی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مُوئنسٹر شہر کے کیتھولک ڈائیوسیز میں 1945 سے 2020 کے درمیان 196 پادریوں نے کم از کم 600 نوجوانوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کو شائع ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرین کی اصل تعداد 10 گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔ مسیحیت میں ڈائیسیز گرجاگھروں کے ایک گروپ کو کہا جاتا ہے جس کی نگرانی ایک بشپ کرتے ہیں۔

    یونیورسٹی آف مُوئنسٹر کی رپورٹ کے مطابق ڈائیوسیز کے پاس جنسی تشدد کے شکار 610 افراد کا سرکاری ریکارڈ موجود ہے۔ اس تحقیق میں شامل مؤرخ نتالی پورونک کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کے شکار افراد کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک 196 پادریوں نے جنسی زیادتی کے کم از کم 5700 انفرادی فعل کیے۔

    مذہبی جنسی استحصال کے اسکینڈلز کو بے نقاب کرنے پر فرانسیسی پوپ صحافیوں کے مشکور

    پانچ فیصد پادری عادی مجرم پائے گئے اور انہوں نے 10 سے زیادہ افراد کے ساتھ جنسی زیادتی کی جبکہ 10 فیصد سے کم پادریوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ جنسی زیادتی کے شکار افراد میں ہر چار میں سے تین لڑکے تھے اور زیادہ تر کی عمریں 10 سے 14 برس کے درمیان تھیں۔ جنسی زیادتی کے شکار افراد ڈپریشن میں مبتلا ہوئے اور 27 کیسز ایسے تھے جس میں انہوں نے خودکشی کی کوشش کی۔

    فرانس کے مختلف گھرجا گھروں کے 3200 پادری اور ارکان بچوں سے زیادتی میں ملوث نکلے

    مُوئنسٹر کے بشپ فیلکس جین کی جانب سے اس رپورٹ پر ابھی تفصیلی تبصرہ کرنا باقی ہے۔ فیلکس جین 2009 سے مُوئنسٹر کے نگران ہیں۔ تاہم رپورٹ مرتب کرنے والوں نے ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ جنسی زیادتی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہے۔ امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بشپ فیلکس جین نے رپورٹ ابھی نہیں دیکھی تاہم انہوں نے ایک بیان میں جنسی زیادتی کے شکار افراد سے معافی مانگی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ان کو چرچ کی فائلوں تک بلا روک ٹوک رسائی فراہم کی گئی اور انہوں نے جنسی زیادتی کے متاثرین سے بھی بات چیت کی

  • مسیحی برادری کے قائدین پر حملہ، طاہر اشرفی کا بڑا اعلان

    مسیحی برادری کے قائدین پر حملہ، طاہر اشرفی کا بڑا اعلان

    مسیحی برادری کے قائدین پر حملہ، طاہر اشرفی کا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں پادری کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیاہے

    مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں گذشتہ روز پشاور میں فائرنگ کے باعث قتل ہونے والے پادری ولیم سراج کی آخری رسومات کی ادائیگی کردی گئی، جس میں تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی جمشید تھامس نے بھی شرکت کی جمشید تھامس کا کہنا تھا کہ واقعےکی جلد تفتیش مکمل کی جائےگی اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پشاور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،

    علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ یہ ایک پاکستانی کا قتل ہے،پاکستان ہم سب کا ہے،پشاور نے بہت قربانیاں دی ہیں،دشمن نہیں چاہتے یہاں امن ہو،8000 مسلم علماء دہشت گردی میں شہید ہوئے ہیں،ہمیں پاکستانی ہونے کی سزا دی جارہی ہے، پادری کے قتل میں ملوث مجرم جلد گرفتار ہو جائے گا،

    علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں پاکستان علماء کونسل کے یوم تاسیس کی تقریبات 22 فروری سے 25 فروری تک ہوں گی ۔27 فروری کو لاہور میں عظیم الشان علماء و مشائخ کنونشن منعقد کریں گے اسلامی تعاون تنظیم وزراء خارجہ کانفرنس 22 مارچ کو اسلام آباد میں ہو گی ۔ پیغام اسلام کانفرنس رمضان المبارک کے بعد ہو گی۔ شادیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے بارات کے ہجوم کو کم یا ختم کرنے پر توجہ دینی ہو گی

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پادری کا قتل افسوسناک ہے،مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جھنڈا اقلیتوں کے مساوی حقوق کے وعدے کے ساتھ بنایا گیا تھا، کیا کوئی ایسی چیز ہے جو حکومت کے تحت صحیح طریقے سے کام کر رہی ہے؟بے حس اور پتھر دل حکومت پشاور میں متاثرین کے اہل خانہ سے ملے، حکومت مسیحی برادری کو تسلی دے اور اس وقت ان کے ساتھ کھڑی ہو ،

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں پادری ولیم سراج کے قتل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ چرچ آف پاکستان کے پادری کا عبادت گاہ سے واپسی پر دن دیہاڑے قتل ملک میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ پر ایک سوالیہ نشان ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے پادری کے دوسرے ساتھی کی صحت یابی کے لئے نیک تمنائیں کیں

    قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ پشاورمیں عیسائی پادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ہلاکت کی شدیدمذمت کرتاہوں میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کےساتھ ہیں۔ایسےاندوہناک واقعات سےخوف وغیریقینی کی فضا میں اضافہ اورحکومتی نااہلی عیاں ہوتی ہے کہ وہ ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنےمیں ناکام ہوچکی ہے

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ تھانہ گلبہار پشاور کی حدود رنگ روڈ نزد مدینہ مارکیٹ میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے پادری ویلیم سراچ ٹارگٹ کلینک سے جان بحق ہوا ویلئیم سراج علاقہ تھانہ چمکنی کی حدود میں واقع چرچ میں پادری تھے ۔جلد تحقیقات کرکے مجرموں کو سزا دی جاۓ تاکہ مسیحی برادری مطمئن ہو سکے۔

    قبل ازیں دانیال چوھدری کا کہنا تھا کہ پشاور میں پادری ولیم سراج کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ دن بدن ملک میں امن و امان کی خراب ہوتی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔میاں صاحب نے اتنی محنت سے ملک کا امن بحال کیا جسے نااہل حکومت تباہ کر رہی ہے

    ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مسیحی پادری ولیم سراج کے ہلاک ہونے کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ہماری ہمدردیاں مسیحی برادری کے ساتھ ہیں۔میں کے پی کے پولیس سے مطالبہ کرتی ہوں کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے متاثرہ خاندان کو انصاف دیا جائے۔۔۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی نے پادری کے قتل کی مذمّت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ہدایت کر دی ہے جب کہ ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی

    واضح رہے کہ ق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پادری ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق یہ واقعہ گلبہار تھانے کی حدود میں رنگ روڈ کے قریب پیش آیا، ۔پولیس نے کہا کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق ولیم سراج چمکنی تھانے کی حدود میں ایک چرچ میں پادری تھے۔

    تحریک انصاف کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی ولسن وزیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقتول پادری کی کسی سے دشمنی نہیں تھی اور نہ ہی اسے کسی قسم کی دھمکیوں کا سامنا تھا اور وہ ہر جگہ آزادانہ آتے جاتے تھے۔

  • پشاور:مسلح افراد کی فائرنگ سے پادری ہلاک، دوسرا زخمی

    پشاور:مسلح افراد کی فائرنگ سے پادری ہلاک، دوسرا زخمی

    پشاور:مسلح افراد کی فائرنگ سے پادری ہلاک، دوسرا زخمی ،اطلاعات کےمطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پادری ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ گلبہار تھانے کی حدود میں رنگ روڈ کے قریب پیش آیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس نے کہا کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق ولیم سراج چمکنی تھانے کی حدود میں ایک چرچ میں پادری تھے۔

    دریں اثنا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ زخمی پادری کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دیا گیا تھا۔

    جائے حادثہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر عباس احسن نے کہا کہ مسیحی برادری پر حملہ افسوسناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق واقعے میں دو حملہ آور ملوث تھے، واقعے کی ایک جامع تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں اقلیتی برادری کے افراد کو نشانہ بنایا گیا اور یہ ایک دہشت گردی کی کارروائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں پولیس نے اقلیتوں کو نشانہ بنانے والے حملہ آوروں کی نشاندہی کی تھی اور اس معاملے میں بھی ایسا ہی کیا جائے گا، پولیس اہلکار جیو فینسنگ کر رہے ہیں اور دیگر ڈیٹا بھی دیکھ رہے ہیں۔

    سی سی پی او نے کہا کہ ہم اقلیتوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، اس کیس کی تحقیقات کے لیے محکمہ انسداد دہشت گردی اور پشاور پولیس کے اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

    دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    انہوں نے مسیحی برادری کے مذہبی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی مذؐت کرتے ہوئے کہا کہ مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

  • بھارت:پولیس نے پادری سمیت تین افراد گرفتارکرلیے: عیسائیوں پرقاتلانہ حملے،تشدد جاری

    بھارت:پولیس نے پادری سمیت تین افراد گرفتارکرلیے: عیسائیوں پرقاتلانہ حملے،تشدد جاری

    بھوپال :بھارت:پولیس نے پادری سمیت تین افراد گرفتارکرلیے:عیسائیوں پرقاتلانہ حملے،تشدد،مگرعالمی برادری کچھ نہٰں‌کرے گی ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے کیتھولک چرچ کے ایک پادری سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر قبائلیوں کو عیسائیت اختیار کرنے پر آمادہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گرفتار کیے جانے والوںکے نام فادر جام سنگھ ڈنڈور، پادری انسنگھ نناما اور منگو مہتاب بھوریہ بتائے جاتے ہیں۔ انہیں جھابوا ضلع کے ایک گاو¿ں سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ کارروائی جھابوا ضلع کے ایک تھانے میں درج ایک شکایت کی بنیاد پر کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ ان تینوں پر مدھیہ پردیش فریڈم آف ریلیجن ایکٹ 2021 کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے جسے مذہب کی تبدیلی کے مخالف قانون کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    دریں اثنا جھابوا ضلع میں عیسائی مشنریوں نے الزام لگایا ہے کہ مدھیہ پردیش کے قبائلی اکثریتی علاقوں میں ان کے خلاف ایک مہم چلائی جا رہی ہے اور ان پر مذہب تبدیل کرانے کا بے بنیاد الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

    ادھر بھارتی حکومت نے بھی نوبیل انعام یافتہ مدر ٹریسا کے فلاحی ادارے کی بیرونی فنڈنگ روکنے کی کوششیں شروع کردیں۔مدر ٹریسا نے مشنریز آف چیریٹی ادارہ 1950 میں قائم کیا تھا اور اس کے تحت 240 سے زائد فلاحی ادارے چلائے جارہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدرٹریسا مشنریز آف چیریٹی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے بیرون ملک سے نقد وصولی کی درخواست کی تجدید سے انکارکردیا ہے۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مشنریز آف چیریٹی بیرون ملک سے فنڈز اکٹھے کرتا ہے جبکہ چیریٹی نے اپنے تمام اداروں کو مسئلہ کے حل تک تنظیم کے غیرملکی فنڈز کے اکاؤنٹ کو آپریٹ نہ کرنےکی ہدایات جاری کی ہیں۔

    اس حوالے سے بھارتی حکومت نے 27 دسمبر کو ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ مشنریز آف چیریٹی کی درخواست کو رد کردیا گیا ہے اور اس کی وجہ درخواست فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ سے مطابقت نہیں رکھتی اور منفی چیزیں بھی سامنے آئی ہیں۔

    اُدھر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدر ٹریسا کا مشنریز آف چیریٹی ادارہ بھارت بھر میں کئی شلیٹرز ہوم چلاتا ہے اور اسے 2020-21 میں بیرون ممالک سے 75 کروڑ ڈالرز کی امداد موصول ہوئی تھی۔