Baaghi TV

Tag: پارلیمانی اجلاس

  • بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو پی ٹی آئی نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے باہر نکال دیا

    بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو پی ٹی آئی نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے باہر نکال دیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسلم گھمن کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے باہر نکال دیا گیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پارٹی رہنماؤں نے اسلم گھمن کو آئینی ترامیم پر حکومتی حمایت کے ان کے فیصلے کے حوالے سے پارٹی کی تحقیقات سےآگاہ کیا، انہیں بتایا گیا کہ شکوک و شبہات دور ہونے تک وہ اجلاس میں نہیں بیٹھ سکتے۔پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مطابق اسلم گھمن نےآئینی ترامیم پر حکومتی حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی نے پارٹی ہدایات کی خلاف وزرزی پر اپنے 4 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے، شوکاز نوٹس شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد علی اور ریاض فتیانہ کو جاری کیےگئے تھے۔نوٹس پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پرجاری ہوئے تھے، پارٹی ہدایت کے مطابق تمام اراکین پارلیمنٹ کو آئینی ترمیم کی حمایت سے منع کیا گیا تھا، پی ٹی آئی نے چاروں اراکین قومی اسمبلی سے 7 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب طلب کیا تھا۔

    ساری رات ڈانس کروانا اور ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر پھیرنا، کیا یہ اخلاقیات ہے؟عبدالقادر پٹیل

    غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    سندھ میں اب انڈسٹریز کا پہیہ چلے گا، ملازمتیں بھی ملیں گی

  • پی ٹی آئی کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ‏تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اہم اجلاس میں ججز کی تقرری کیلئے بنائی گئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والوں کیخلاف کارروائی کی بھی منظوری دیتے ہوئے ووٹ دینے والے اراکین کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کرنے اور تادیبی کارروائی پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق پارٹی سے روابط منقطع کرنے والے دیگر اراکین کو شوکاز نوٹسز کے اجراء کی بھی منظوری دی گئی،پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی جانب سے اراکین پارلیمان سے حکومتی حلقوں سے روابط قائم کرنے پر اپنی پوزیشن واضح کرنے کا کہا جائے گا اور ان اراکین کے جوابات کی روشنی میں ان کے مستقبل کا تعین کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر خان، حامد رضا خان اور بیرسٹر علی ظفر کے نام بھی شامل تھے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے بلایا گیا ہے جس میں سینیئر ترین ججوں کے ناموں میں سے سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے نام کا انتخاب کیا جائے گا۔

    دوسری جانب چیف چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ آج چیمبر ورک پر چلے گئے جہاں وہ فیصلے لکھیں گے، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

    اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیئرمین سینیٹ اور پارلیمانی لیڈر سے کمیٹی کیلئے نام طلب کئے تھے، جس کے بعد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے پارلیمانی لیڈرز سے پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام مانگ لیے، 12 رکنی کمیٹی 8 ممبران قومی اسمبلی اور چار سینیٹرز پر مشتمل ہے۔

    کمیٹی میں شامل اراکین اسمبلی میں ن لیگ کے خواجہ آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک، پیپلز پارٹی سے راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ایم کیو ایم سے رعنا انصر، پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر علی خان، سنی اتحاد کونسل سے صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں، کمیٹی میں چار سینیٹر بھی شامل ہیں، جن میں پیپلز پارٹی کے فاروق حامد نائیک، ن لیگ کے اعظم نذیر تارڑ، پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر اور جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ شامل ہیں۔

    چیف جسٹس کے ناموں پر غور کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا پہلا ان کیمرا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے، جو کہ کانسٹیٹیوشن روم میں منعقد ہوگا، اجلاس طلب کرنے کا نوٹس سیکرٹری قومی اسمبلی نے جاری کردیا ہے۔

  • ن لیگ پہلا پارلیمانی بورڈ اجلاس اختتام پذیر: آئندہ الیکشن کیلئے سرگودھا سے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

    ن لیگ پہلا پارلیمانی بورڈ اجلاس اختتام پذیر: آئندہ الیکشن کیلئے سرگودھا سے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس تقریباً 7 گھنٹے جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا-

    باغی ٹی وی : مرکزی پارلیمانی بورڈ کےپہلے اجلاس کی صدارت قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے کی،پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤ ن میں ہونے والے 35 رکنی پارلیمانی بورڈ کے طویل اجلاس میں چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز اور چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار شریک ہوئےاس کے علاوہ پارٹی جنرل سیکرٹری احسن اقبال، صوبائی صدر رانا ثنا اللہ اور ڈویژنل کو آرڈینیٹر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سمیت سینئر قیادت بھی شریک ہوئی۔

    اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے لئے قائم کی گئی سب پارلیمانی پارٹی کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے گئے 105 امیدواروں کو طلب کیا گیا اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 34 مجموعی حلقوں سے پارٹی ٹکٹوں کے خواہشمندوں کے انٹرویو کئے گئے سرگودھا ڈویژن کی قومی اسمبلی کی کل 11 نشستوں کے لیے 38 اور صوبائی اسمبلی کی کل 23 نشستوں کے لئے 67 امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔

    پی آئی اے کے دو طیاروں کا بیرون ملک پارکنگ کا خرچہ ڈیڑھ کروڑ …

    امیدواروں کے انٹرویو نواز شریف نے خود کیے، جس میں ٹکٹ کے امیدواروں سے ان کی حلقے میں شہرت اور پارٹی سے وابستگی کے حوالے سے سوالات کیے گئے پارلیمانی بورڈ کے سینئر ارکان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی کے مخلص، قربانیاں دینے والے اور جیتنے کی صلاحیت رکھنے والے کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی۔

    آج کے اجلاس میں 80 فیصد حلقوں کے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں جن کا اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا مرکزی پارلیمانی بورڈ پیر کے روز راولپنڈی ڈویژن سے ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز کریگا اور یہ سلسلہ 19 دسمبر تک جاری رہے گا سرگودھا ڈویژن کے ممکنہ امیدواروں کا آج ہی اعلان کیے جانے کا امکان ہے، اجلاس کے بعد پارٹی صدر شہباز شریف ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ سے واپس روانہ ہو گئے۔

    نگراں صوبائی وزیر احمد شاہ کو 3 محکموں کے قلمدان سونپ دئیے گئے

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی تاریخ میں تبدیلی سابق وزیراعظم نوز شریف کے 7 دسمبر کو اسلام آباد کی عدالت میں سماعت کی وجہ سے کی گئی پارلیمانی بورڈ کا دوسرا اجلاس کل 3 دسمبر کے بجائے 4 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا 4 دسمبر کو راولپنڈی ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائے گیے جبکہ 5 دسمبر کو خیبر پختونخوا کے ہنزہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائیں گے، اس کے علاوہ 6 دسمبر کو مالاکنڈ ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائے گے۔

  • پاکستان بچ گیا تو سب خیر ، پاکستان کو ضعف پہنچے تو ہم سب نقصان میں ہیں،وزیراعظم

    پاکستان بچ گیا تو سب خیر ، پاکستان کو ضعف پہنچے تو ہم سب نقصان میں ہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے نکالا،حالات گھمبیر ہیں لیکن ہماری نیت صاف ہے، ان شاءاللہ حالات بہتر ہوں گے ،وقت آئے گا حالات بدل جائیں گے، یہ میرا ایمان ہے، آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے ہیں،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 10 کروڑ غریب خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کا آغاز کیا، پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں غریبوں کو رمضان میں مفت آٹا فراہم کر رہے ہیں ،آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط مان لی گئی ہیں، پچھلی حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے مہنگائی کی لہریں آ رہی ہیں آئی ایم ایف کی آخری شرط پر بات چیت جاری ہے، برادر ممالک پاکستان کی بڑی مدد کر رہے ہیں،وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں 2014 سے 2018 تک پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن تھا،ملک کو سیلاب کی تباہ کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ،100 ارب روپے صرف وفاق سے سیلاب متاثرین کو دئیے گئے ہیں،عمران خان نے پاکستان کو معاشی دلدل میں پھنسا دیا،دوست ممالک کے خلاف سابق حکمرانوں نے بدزبانی کی ،چین کے منصوبوں پر سنگین الزامات لگائے گئے،عمران اور حواریوں نے کہا کہ چین کے منصوبوں میں 45 فیصد کرپشن ہوئی ،چین نے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور اسی مددگار دوست پر بھونڈے الزامات لگائے گئے،

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تجارت شروع کرنے کا جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے، ایک انفرادی شخص کا حکومت پاکستان کی پالیسی سے کیا تعلق ؟فلسطینیوں کو حق ملنے تک پاکستان اپنے اصولی موقف پر کاربند رہے گا،عمران خان نے پاکستان کو مشکلات میں مبتلا کیا، پاکستان کی ساکھ داؤ پر لگا دی،عمران خان نے سخت ترین شرائط پر آئی ایم ایف پروگرام پر دستخط کئے، پھر خود خلاف ورزی کرکے اس پروگرام کو معطل کر دیا ،عمران خان نے آئی ایم ایف پروگرام ناکام بنانے کی سازش کی، عمران خان کے وزیر رنگے ہاتھوں سازش کرتے پکڑے گئے،عمران خان دور میں ججوں کو دھمکیاں ملیں، ریفرنس دائر ہوئے،

    وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی ارکان کے عزم وہمت اور وفاداری کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ ریاست بچانے کے لئے سیاسیت قربان کر دی،پاکستان بچ گیا تو سب خیر ہے پاکستان کو ضعف پہنچے تو ہم سب نقصان میں ہیں .ان شاءاللہ وقت بدلے گا، نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) ملک کو مسائل سے نکالیں گے،

     انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیئے،

     عدالتوں میں کیسسز کا پیشگی ٹھیکہ رجسٹرار کو دے دیا جائے

     آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے بنچز تشکیل

    حکومت صدارتی حکمنامہ کے ذریعے چیف جسٹس کو جبری رخصت پر بھیجے،امان اللہ کنرانی

    9 رکنی بینچ کے3 رکنی رہ جانا اندرونی اختلاف اورکیس پرعدم اتفاق کا نتیجہ ہے،رانا تنویر

  • بھارتی وزیراعظم کی پارلیمانی اجلاس میں پلاسٹک کی بوتلوں سے تیار واسکٹ پہن کر شرکت

    بھارتی وزیراعظم کی پارلیمانی اجلاس میں پلاسٹک کی بوتلوں سے تیار واسکٹ پہن کر شرکت

    دنیا بھر میں پلاسٹک سے بنی بوتلوں کو ماحولیاتی آلودگی کا بڑا ذریعہ قرار دیا جاتا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے متعدد طریقوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کرکے ملبوسات کی تیاری بھی کی جا رہی ہے اور بھارت میں بھی اس منصوبے پر پیشرفت ہوئی ہے،بھارتی وزیراعظم نے 6 فروری کو ری سائیکل پلاسٹک سے یونیفارمز کی تیاری کی ایک مہم کا آغاز بھی کیا تھا۔

    راہول گاندھی کا اڈانی مُودی گٹھ جوڑ پر تشویش کا اطہار

    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے 8 فروری کو پارلیمان کے اجلاس میں پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کرکے تیار کی گئی واسکٹ پہن کر شرکت کی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمانی اجلاس میں وزیر اعظم نے جو جیکٹ پہنی تھی وہ پلاسٹک کی خراب بوتلوں کو ری سائیکل کرکے بنائی گئی تھی۔ اسے پیر کو بنگلورو میں انڈیا انرجی ویک میں انڈین آئل کارپوریشن نے پی ایم مودی کو پیش کیا اسی طرح کمپنی نے خراب پلاسٹک کی بوتلوں سے کپڑے بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اسے’اَن بوتلس انیشیاٹیو‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی ایل) نے ہر سال 100 ملین پی ای ٹی بوتلوں کو ری سائیکل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان ری سائیکل شدہ بوتلوں سے کپڑے بنائے جائیں گے۔ آزمائش کے طور پر انڈین آئل کارپوریشن کے ماہرین نے جیکٹ تیار کی تھی۔ جسے پی ایم مودی کو پیش کیا گیا ہے۔

    انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے چیئرمین ایس ایم ودیا نے بتایا کہ اس طرح کی واسکٹیں 3 ماہ کے اندر بھارت کے تمام بڑے شہروں میں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔

    سماجی طور پر الگ تھلگ رہنے والوں میں ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،تحقیق

    انڈیا انرجی ویک 2023 کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پلاسٹک بوتلوں کو ری سائیکل کرکے اس طرح کے ملبوسات تیار کیے جائیں گے تاکہ پلاسٹک کی آلودگی میں کمی لائی جاسکے۔

    انڈین آئل کے مطابق، ایک یونیفارم بنانے کے لیے کل 28 بوتلوں کو ری سائیکل کیا جاتا ہے۔ کمپنی ہر سال 10 کروڑ پی ای ٹی بوتلوں کو ری سائیکل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اس سے ماحولیات کے تحفظ میں مدد ملے گی اور پانی کی بھی کافی بچت ہوگی۔

    آئی او سی پی ای ٹی بوتلوں کا استعمال کرتے ہوئے مسلح افواج کے لیے غیر جنگی یونیفارم بنانے کا بھی منصوبہ رکھتا ہے۔ تمل ناڈو کے کرور میں ایک کمپنی سری رینگا پولیمر نے پی ایم مودی کے لیے ایک جیکٹ تیار کی ہے۔

    کمپنی کے منیجنگ پارٹنر سینتھل شنکر نے بتایا کہ ایسی جیکٹ بنانے میں اوسطاً 15 بوتلیں استعمال ہوتی ہیں۔ ایک مکمل یونیفارم بنانے کے لیے اوسطاً 28 بوتلیں استعمال ہوتی ہیں۔ پلاسٹک کی بوتل سے بنے لباس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اسے رنگنے کے لیے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کیا جاتا۔

    چینی صدر پر واضح کر دیا کہ ہم مقابلہ چاہتے ہیں،تنازع نہیں،صدر جوبائیڈن

    سینتھل نے بتایا کہ کپاس کو رنگنے میں بہت سا پانی ضائع ہوتا ہے۔ لیکن پی ای ٹی کی بوتلوں سے بنائے گئے کپڑوں میں ڈوپ ڈائینگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ پہلے بوتل سے فائبر بنایا جاتا ہے اور پھر اس سے سوت تیار کیا جاتا ہے۔ سوت سے پھر کپڑا بنایا جاتا ہے اور پھر آخر میں لباس تیار کیا جاتا ہے۔

    ری سائیکل بوتل سے بنی جیکٹ کی پرچون مارکیٹ میں قیمت 2000 روپے ہے۔ یہ کپڑے مکمل طور پر گرین ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں۔ یہ بوتلیں رہائشی علاقوں اور سمندر سے جمع کی جاتی ہیں۔ کپڑوں پر ایک کیو آر کوڈ ہے جسے اسکین کرکے اس کی مکمل تاریخ معلوم کی جاسکتی ہے۔ ٹی شرٹس اور شارٹس بنانے کےلیے پانچ سے چھ بوتلیں استعمال کی جاتی ہیں۔ قمیض بنانے کے لیے 10 بوتلیں اور پینٹ بنانے کے لیے 20 بوتلیں استعمال ہوتی ہیں-

    خیال رہے کہ بھارت میں جولائی 2022 میں ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کی متعدد مصنوعات پر پابندی عائد کی جاچکی ہے کیونکہ انہیں ری سائیکل کرنا ممکن نہیں ہوتا-

    ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز نے پائلٹس کی بھرتی کیلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی