Baaghi TV

Tag: پارلیمانی بورڈ

  • نواز شریف نے دہشت گردی کو ختم کیا ،عطا تارڑ

    نواز شریف نے دہشت گردی کو ختم کیا ،عطا تارڑ

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ کے انٹرویوز آج مکمل ہوگئے ہیں-

    باغی ٹی وی:پارلیمانی بورڈ اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائد ن لیگ نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی زیرصدارت بورڈ نے طویل نشستوں پر مشتمل جمہوری مشق کو انجام دیاملک بھر سے 2300 امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے، یہ عمل تقریبا 184 گھنٹے پر محیط تھا جس میں تمام امیدواروں کو بڑی تسلی سے سنا گیا اور ان کی سفارشات پر غور کیا گیا،ن لیگ ملک کی واحد جماعت ہے جو مشاورت کے بڑے، وسیع اور جامع عمل سے گزری، پارلیمانی بورڈ جلد ہی حتمی فیصلوں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

    سعودی مالی معاونت کے ذریعے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی

    دوسری جانب لاہور میں ورکر کنونشن سے خطاب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے بلاول کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کون سی دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں جو لاہور آ گئےلاہور مسلم لیگ (ن) کا کل بھی قلعہ تھا اور آج بھی ہے کراچی میں آپ نے کون سے ترقیاتی کام کئے یا ایسےمنصوبے شروع کئےجن کی بنا پر لاہور کا رخ کر لیامسلم لیگ نے ہمیشہ ترقی کے منصوبے دیے، کراچی میں پی پی نے کون سے ترقیاتی کام کئے، وہ کون تھا جس نے کراچی کا امن بحال کیا، نواز شریف نے دہشت گردی کو ختم کیا نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا، عوام کی طاقت نواز شریف ہیں، برےحالات میں بھی لاہور نے شیر کو کامیاب کرایا، انہوں نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو نواز شریف کا قرض اتارتے ہوئے انہیں کامیاب کرانا ہے۔

    ممالک جہاں 2024 کا آغاز ہوچکا ہے

  • ن لیگ پارلیمانی بورڈ اجلاس،بیگم نجمہ حمید،بیگم کلثوم نواز،مشاہداللہ خا ن کو خراج عقیدت پیش

    ن لیگ پارلیمانی بورڈ اجلاس،بیگم نجمہ حمید،بیگم کلثوم نواز،مشاہداللہ خا ن کو خراج عقیدت پیش

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس شروع ہو گیا

    پارٹی قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں،اجلاس کے آغاز میں سینئیر پارلیمینٹیرین بیگم نجمہ حمید اور مشاہداللہ خان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ،بیگم نجمہ حمید کی آج پہلی برسی پر اجلاس نے ان کی ملک و قوم اور پارٹی کے لئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ،اجلاس میں کہا گیا کہ بیگم نجمہ حمید مسلم لیگ (ن) کی پہچان تھیں، بیگم کلثوم نواز کو بھی اجلاس میں خراج عقیدت پیش کیا گی اور کہا گیا کہ بیگم کلثوم نواز کی جدوجہد کے دوران ان کا کردار ناقابل فراموش ہے،مشاہداللہ خان پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، مشاہداللہ خان کی کمی ہمیں ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی،مشاہداللہ خان نے سخت ترین حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا، وہ نہایت وفادار، پارٹی کے نظریہ پر کاربند اور مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کرنے والی نیک دل اور نیک نیت راہنما تھے

    اجلاس پارٹی کے لاہور میں مرکزی سیکریٹریٹ میں جاری ہے،پارلیمانی بورڈ کا یہ پہلا اجلاس ہے پارلیمانی بورڈ میں سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز ، الیکشن سیل کے سربراہ سینیٹر اسحاق ڈار، پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کے مرکزی و صوبائی عہدیدار شامل ہیں ،اجلاس میں متعلقہ ڈویژن کے کوآرڈینیٹرز بھی شرکت کررہے ہیں

    قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے،د نواز شریف نے شہباز شریف کے ہمراہ پارلیمانی بورڈ کے تمام ارکان سے ملے،ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا آج پہلا اجلاس سرگودھا کے ٹکٹوں کا فیصلہ کرے گا راولپنڈی3،ہزارہ،مالاکنڈ 6، بلوچستان 7، بہاولپور، ڈی جی خان 8، ملتان 9، ساہیوال ڈویژن کا فیصلہ 11 دسمبر کو ہو گا.

    آئے روز وزیراعظم کو اتار دیا جائےتو پھر ملک کیسے چلے گا ،نواز شریف

    قصے،کہانیاں سن رہے ہیں،یہ کردار تھا ان لوگوں کا،نواز شریف کا عمران خان پر طنز

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

  • ن لیگ نے عام انتخابات کے لیے مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

    ن لیگ نے عام انتخابات کے لیے مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات کے لیے مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔

    باغی ٹی وی: پارلیمانی بورڈ کی منظوری مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے دی35 رکنی سینٹرل پارلیمانی بورڈ کا نوٹیفکیشن چیئرمین الیکشن سیل اسحاق ڈار کے دستخط سے جاری ہوا جبکہ 35 رکنی پارلیمانی بورڈ (ن) لیگ کے ٹکٹوں کا فیصلہ کرے گا۔

    پارلیمانی بورڈ میں اسحاق ٹار، خواجہ آصف، مریم نواز، رانا تنویر، احسن اقبال، حمزہ شہباز، غلام دستگیر اور چوہدری شیر علی شامل ہیں جبکہ رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، سعد رفیق، ایاز صادق، جاوید لطیف، اقبال ظفر جھگڑا، سردار یعقوب ناصر، کیپٹن صفدر، طارق فضل، امیر مقام، مرتضی جاوید عباسی، عطا تارڑ اور مریم اورنگزیب بھی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔
    https://x.com/pmln_org/status/1729194640791011840?s=20

    اعظم خان پر جرمانہ ،نوجوانوں کا احتجاج،چئیرمین پی سی بی کو معطل کرنے کا مطالبہ

    دوسری جانب ملک میں عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں کوآرڈینیشن کمیٹی راولپنڈی ڈویژن کا اہم اجلاس منعقد ہواکمیٹی کے ڈویژنل کوآرڈی نیٹر سینیٹر پرویز رشید کی صدارت میں اجلاس پارٹی کی سینئر راہنما طاہرہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پر ہوا۔

    اجلاس میں کمیٹی اراکین طاہرہ اورنگزیب، مسلم لیگ (ن) راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مصدق ملک شریک ہوئے اجلاس میں ضلع اٹک سے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں دینے والے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے اور ان کی سفارشات لی گئیں۔

    غزہ میں امن کے لیے قابل اعتماد اور ٹھوس امن مذاکرات ہونا چاہیے،سعودی عرب

    کمیٹی نے ضلع اٹک سے امیدواروں سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں اور حلقوں کے حوالے سے سوالات کیےکوآرڈی نیشن کمیٹی اپنی تجاویز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کو پیش کرے گی کمیٹی کا اجلاس آج منگل کو بھی جاری رہے گا جس میں ضلع راولپنڈی کی 5 تحصیلوں بشمول میٹروپولیٹن اور کینٹ کے علاقوں سے درخواست گزاروں کے انٹرویوز ہوں گے کمیٹی نے اٹک سے امیدواروں کی نشستوں اورحلقوں کے حوالے سے سوالات کئے کمیٹی اپنی تجاویز مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کو پیش کرے گی-

    یو اے ای اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعاون کا نیا دور شروع ہو گا، …

  • پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے سینٹ کے کونسے  امیدواروں کو نامزد کیا، مریم اورنگزیب نے بتا دیا

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے سینٹ کے کونسے امیدواروں کو نامزد کیا، مریم اورنگزیب نے بتا دیا

    بقول پاکستان مسلم(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے سینٹ کے لئے 7 امیدواروں کو نامزد کر دیا گیا۔ پارلیمانی بورڈ نے عرفان صدیقی، زاہد حامد، انجینئر بلیغ الرحمن کے ناموں کی منظوری دی۔سائرہ افضل تارڑ اور سیف الملوک کھوکھر کے ناموں کی بھی پارٹی کے نامزد ارکان کے طور پر منظوری دی گئی۔ان ارکان کو صوبہ پنجاب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • سینیٹ انتخابات ۔تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

    سینیٹ انتخابات ۔تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

    سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے چناؤ کا معاملہ طے۔ تحریک انصاف نے 11 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا
    پارلیمانی بورڈ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے تشکیل دیا گیا .عمران اسماعیل، شاہ فرمان، چودھری سرور، پرویز خٹک اور اسد عمر پارلیمانی بورڈ میں شامل. شفقت محمود، عثمان بزدار، محمود خان، عامر کیانی اور شاہ محمود قریشی بھی پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہوں گے .چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بورڈ کی سربراہی کریں گے.
    چیئرمین عمران خان کے دستخطوں سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری۔