پشاور( پ ر ) پیپلز پارٹی پشاور سٹی کے صدر ذوالفقار افغانی کے قیادت میں جہانگیر پورہ کوچہ رسالدار میں ایک شمولیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا شمولیتی تقریب میں سرور حسین نے اے این پی سے جبکہ سردار عمران قزلباش اور سردار جان گل نے تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی شمولیتی تقریب میں ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اعظم آفریدی، صوبائی نائب صدر ایوب شاہ،پشاور سٹی صدر ذوالفقار افغانی، جنرل سیکرٹری ذوالفقار اعوان، سینئر نائب صدر رفعت الله، خواتين ونگ کی صوبائی صدر نگہت اورکزئی، سید طاہر عباس، وارڈ چیئرمین ریاض قریشی، جنرل سیکرٹری حاجی افتخار احمد، عقیل مہدی، اور دیگر عہدےداروں نے شرکت کی۔ پیپلز پارٹی رہنماوں نے تقرسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی مقبولیت دن با دن بڑھتی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ، دختر مشرق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی عوام کیلئے دی جانے والی لازوال قربانیوں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کو دیکھتے ہوئے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات پیپلز پارٹی کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں پیپلزپارٹی خیبر پختون خواہ اور پشاور سٹی کے رہنماؤں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی ٹوپیاں پہنائی اور مبارکباد پیش کی۔
Tag: پارٹی
-

عوامی نیشنل پارٹی کو لگا بڑا دهچکا، ڈسٹرک ممبر میاں شمشیر خان نے اٹھایا بڑا قدم۔
پشاور۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ڈسٹرک ممبر میاں شمشیر خان ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں عوامی نیشنل پارٹی سے خاندان اور علاقہ عوام سمیت عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوگئے ۔ میری عملی سیاست 1993 سے شروع ہوئی جب میں گورنمنٹ کالج ایم ایس ایف کا صدر بنا ۔ 1995 میں ایم اے ایف کے صوبائی الیکشن میں سینئر نائب صدر منتخب ہوا 1993 میں تحریک نجات کے دوران کہی سینٹر جیل پشاور میں قید رہا ۔ اے این پی پلیٹ فارم میں علاقے کی بہتری کی بہت کوشش کی اور علاقے میں سماجی کام اپنی مدد آپ کرتا رہا اسی دوران پچھلے کئی حصے سے اجتماعی خدمت کے حوالے سے میرے اور میرے دوستوں رشتہ داروں کے اے این پی لیڈر شپ فافی تحفظات پائے جاتے رہے ہم نے کئی مرتبہ اپنی پارٹی کی لیڈر شپ کو وقت آگاہ کرتے رہے اور جواب میں اے این پی لیڈر شپ نے تحفظات کے بدلے مایوسی کے سوا کچھ نہ دیا اور اب ہم دلبرداشتہ ہو گی کیونکہ لیڈرشپ کی عدم توجہ کی وجہ سے علاقہ کافی محرومیوں کا شکار رہا ۔ آج بہت افسوس کے ساتھ اے این پی سے راستے جدا کر رہا ہوں بحیثیت ڈسٹرک ممبر اپنے علاقے کے لئے ہر ممکن کوشش کی الحمد اللہ اس میں نے کہیں ترقیاتی کام کیے جو کہ مجھ سے پہلے علاقے کے ایم پی اے منسٹر نے نہیں کئے تھے ۔ ڈسٹرکٹ پشاور میں اے این پی میں لیڈر شپ کی فقدان ہے اگر پارٹی میں لیڈر شپ ہوتی تو آج میرے جیسے نظریاتی ورکر پارٹی چھوڑنے پر مجبور نہ ہوتا اور انشاءاللہ وقت آنے پر میں نے اے این پی کو دکھا دوں گا یہ نظریاتی ورکر نے کیا ہے میاں شمشیر اور ان کا خاندان علاقائی خدمت گار ہیں اور اپنے علاقے کے لئے دل ویدر رکھنے والے لوگ ہے نالائق لوگوں کی وجہ سے آج اے این پی کا ہر وارڈ کمزور پڑ چکا ہے۔ جس پارٹی کے ساتھ بھی جاؤں گا اپنے علاقے کے مسائل کو سامنے رکھ کر بات کروں گا آج میں اے این پی کے ہر قسم کے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں اور آئندہ کا لائحہ عمل علاقے کے عوام مشران دوستوں اور رشتہ داروں سے صلاح مشورہ کے بعد اعلان کروں گا۔
-

ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین فائرنگ۔ ایک ڈاکو ہلاک ، پانچ ڈاکو فرار
اوکاڑہ(علی حسین ) اوکاڑہ کے نواحی علاقے صدر گوگیرہ میں ڈاکوؤں اور پولیس کی کراس فائرنگ کے نیتجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے پانچ ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت کرنیکی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس نے علاقہ کے خارجی و داخلی راستوں کی ناکہ بندی کے ذریعے فرار ہونیوالے ڈاکوؤ ں کی تلاش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گوگیرہ کی پولیس پارٹی ریڈ کے لیے جارہی تھی کہ 40جیڈی کے قریب چھ ڈاکوؤں نے سڑک پر درخت گرا کر راستہ بند کررکھا تھا اور راہگیروں کو لوٹ رہے تھے۔ پولیس کے آنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا جبکہ پانچ ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے پورے علاقے کی گھیرا بندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
(مزید تفصیلات فالو اپ کی شکل میں باغی ٹی وی کی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کی جائیں گی.)
