Baaghi TV

Tag: پارکنگ فیس

  • پنجاب حکومت کا تمام اضلاع میں پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا تمام اضلاع میں پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے تمام اضلاع میں پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پارکنگ مافیا برسر پیکار تھا پرویز الہی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب پارکنگ مافیا کو پنپنےنہیں دیا جائے گا، وزیراعلیٰ نے تمام اضلاع میں پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی کاروباری اوقات کار کی پابندی ختم

    فیاض الحسن چوہان کاکہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی حکومت پرفارم کچھ نہیں کر رہی تھی بلکہ تاجروں پر پابندیاں لگا رہی تھی لیکن وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے تاجروں پر تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف بولنے والے ہاتھوں میں تسبیح پکڑ کر آج حاجی بن گئے ہیں، امپورٹڈ حکومت اور آل شریف سیاست میں ناکام طوفان اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، ریاستی اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے آج پی ٹی آئی کے خلاف بات کر رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت میں شامل ہر پارٹی کی اداروں کے خلاف بولنے کی ویڈیوز موجود ہیں۔

    سٹیٹ آف آرٹ سپیشل اکنامک زونز بنائیں گے،پرویزالہیٰ

    قبل ازیں  وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے صوبے بھر میں 9 بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پورے پنجاب میں کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور دکانیں اتوار کو کھلی رہیں گی انہوں نے کہا تھا کہ تاجر برادری کو ریلیف دینے کیلئے پارکنگ کے مسائل بھی حل کریں گے ۔

    بعد ازاں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی تھی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق شہر میں آج سے کاروباری بندش اوقات سے پابندی ختم کردی گئی ہے۔ تمام کاروبار اور دکانیں چوبیس گھنٹے کھل سکیں گی ریسٹورانٹس میں ڈائننگ کے اوقات سے بھی پابندی ختم کر دی گئی ہے-

    پنجاب بھر میں رات 9 بجے دکانیں بند کرنے کے حکمنامہ معطل

     

  • پارکنگ فیس کے نام پر من مانی،شہری پریشان

    پارکنگ فیس کے نام پر من مانی،شہری پریشان

    قصور
    دربار بابا بلہے شاہ پر بنے پارکنگ سٹینڈ پر موٹر سائیکل پارکنگ فی پھیرا 30 روپیہ،شہری پریشان،اںتظامیہ سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں واقع دربار بابا بلہے شاہ میں بنے نجی پارکنگ سٹینڈ نے اپنی من مانی شروع کی ہوئی ہے
    موٹر سائیکل پارکنگ فیس 30 روپیہ وصول کی جا رہی ہے جبکہ ہر پھیرے پر 30 روپیہ وصول کئے جاتے ہیں اگر کوئی موٹر سائیکل سوار موٹر سائیکل پارک کرکے دوبارہ کہیں جانے کیلئے موٹر سائیکل لیجائے تو اسے کہا جاتا ہے کہ دوبارہ نئی پرچی لینے ہو گی اور نئے سرے سے دوبارہ 30 روپیہ فیس ادا کرنی ہو گی
    اس من مانی پر شہری سخت پریشان ہیں اور ڈی سی قصور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پارکنگ فیس پہلے ہی زیادہ ہے اوپر سے ہر پھیرے کی نئے سرے سے فیس لینا زیادتی ہے لہذہ پارکنگ انتظامیہ کے خلاف کاروائی کی جائے

  • عدالتوں اور ڈی سی دفتر کے باہر نا انصافی

    عدالتوں اور ڈی سی دفتر کے باہر نا انصافی

    قصور
    انصاف کرنے والی عدالتوں کے باہر بے انصافی،موٹر سائیکل کھڑی کرنے کے پیسے 30 روپیہ جبکہ لاہور میں ابھی بھی 20 سے 25 روپیہ چل رہے ہیں
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹس قصور میں آنے والے سائلین جو کہ پہلے ہی سخت پریشانی میں مبتلا ہوتے ہیں ان کو مذید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انصاف کرنے اور لوگوں کے حقوق کا خیال رکھنے والی عدالتوں اور ان امور کے ذمہ دار ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے بلکل باہر لوگوں سے نا انصافی کی جا رہی ہے مہنگائی کے مارے لوگوں سے پارکنگ فیس موٹر سائیکل 30 روپیہ رکشہ 40 اور کار کی پارکنگ فیس 50 روپیہ فی پھیرا وصول کی جا رہی ہے اگر کوئی بندہ کچہری آئے تو عموماً اسے کچہری سے باہر بھی کام کیلئے جانا پڑتا ہے مگر جب بھی وہ بیچارہ جائے گا تو اسے فیس دینی پڑے گی اور دوبارہ آ کر جانے پر پھر اتنی ہی فیس دینی پڑے گی جو کہ سخت نا انصافی ہے لاہور جیسے بڑے شہر میں ابھی تک موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 20 سے 25 جبکہ لاہور میوزیم میں صرف 10 روپیہ ہے
    لوگوں کی سائلین کے ساتھ اس نا انصافی پر ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کی اپیل ہے کیونکہ ضلع کچہری قصور میں روزانہ ہزاروں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں آتی ہیں جن سے لاکھوں روپیہ یومیہ اکھٹا کیا جاتا ہے اور اپنی جیبیں بھری جاتی ہیں