Baaghi TV

Tag: پانی اور بجلی کی بندش

  • کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا شدید احتجاج، اہم سڑکیں بند

    کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا شدید احتجاج، اہم سڑکیں بند

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی اور بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سخی حسن، کالا پل اور گھارو پمپنگ اسٹیشن جیسے اہم مقامات پر مظاہروں کے باعث مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک معطل ہو گیا۔سخی حسن پمپنگ اسٹیشن پر مکینوں نے پانی اور بجلی کی طویل بندش سے تنگ آ کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مرکزی سڑک کو بند کر کے حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔

    احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ان کے گھروں میں پانی نہیں آ رہا جبکہ واٹر ٹینکرز کو باقاعدگی سے پانی دیا جا رہا ہے، جو کہ کھلی ناانصافی ہے۔ادھر کالا پل پر بھی شہریوں نے بجلی اور پانی کی بندش کے خلاف سڑک بلاک کر دی، جس سے ڈیفنس اور کورنگی جانے والی اہم سڑک پر ٹریفک بری طرح متاثر ہوا۔

    گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی معطلی کی تصدیق کے الیکٹرک کے ترجمان نے کی ہے۔ ترجمان کے مطابق تکنیکی خرابی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، اور کمپنی کا عملہ فالٹ دور کرنے میں مصروف ہے۔ بجلی فالٹ کی مرمت کے فوراً بعد بحال کر دی جائے گی۔

    شہریوں نے شدید گرمی میں پانی اور بجلی کی عدم دستیابی کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مسائل کے حل میں حکام مکمل ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔

    پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

    خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں،9 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے

  • پانی و بجلی کی بندش کیخلاف کراچی شہر میں احتجاجی مظاہرے، بدترین ٹریفک جام

    پانی و بجلی کی بندش کیخلاف کراچی شہر میں احتجاجی مظاہرے، بدترین ٹریفک جام

    کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف مظاہروں کے نتیجے میں مختلف مقامات پر بدترینٹریفک جام کی صورتحال ہے، حکام کے مطابق عوامی غصے میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سسٹم کے لیے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران پرانی سبزی منڈی کے قریب یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے سے شہریوں کو جمعہ تک پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو اپنے گھروں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ مختلف علاقوں میں دونوں اطراف سے متعدد سڑکیں مکینوں کی جانب سے بلاک کی گئیں، جس کےنتیجے میں ٹریفک حکام کو ٹریفک متبادل راستوں پر موڑنے پر مجبور ہوئے، جہاں ٹریفک کے سست روی کے ساتھ چلنے کی اطلاعات ہیں۔

    ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہر بھر کی اہم سڑکوں پر کئی احتجاج اور دھرنے ہوئے،مرکزی ایم اے جناح روڈ پر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین نے اپنی پنشن کے معاملے پر مظاہرے کیے، اسکے علاوہ تمام جگہوں پر احتجاج پانی اور بجلی کے مسائل پر کیے گئے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) جنوبی سید اسد رضا کے مطابق پانی اور بجلی کی قلت کے خلاف مظاہروں کی وجہ سے اولڈ سٹی ایریاز بالخصوص آرام باغ، عیدگاہ چوک، تبت سینٹر اور فریسکو چوک سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ پولیس کو امن و امان کی صورتحال کے بگڑنے کے ساتھ مزید مظاہروں اور دھرنوں کی توقع ہے کیونکہ ایسی اطلاعات ہیں کہ پرانی سبزی منڈی کے قریب پانی کی لائن ٹوٹنے کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقوں میں جمعہ تک پانی کی سپلائی نہیں ہو سکتی۔

    ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ حکام کو ان شہری مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پولیس مظاہرین کے ساتھ بات چیت کرسکتی ہے یا ٹریفک کو موڑنے اور ریگولیٹ کرنے میں مدد کرسکتی ہے لیکن وہ پانی فراہم نہیں کرسکتے۔سید اسد رضا نے کہا کہ مسئلے کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ تجاوزات کے خاتمے سمیت متعدد اقدامات کرکے ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس کوششیں کر رہے ہیں۔نئے تعینات ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران شہر میں کم از کم 190 احتجاج اور دھرنے ہوئے جن کی بڑی وجہ پانی، بجلی اور دیگر مسائل تھے۔

    سب سے زیادہ متاثرہ علاقے تین ہٹی، گرو مندر، لیاری، غریب آباد، لیاقت آباد، عسکری پارک، سبزی منڈی، قائد آباد، داؤد چورنگی، لنک روڈ اور سہراب گوٹھ رہے۔پانی اور بجلی کے مسائل کے خلاف روزانہ اوسطاً دو سے تین احتجاج ہوتے ہیں، سربراہ ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک حقیقی اور سنجیدہ مسئلہ ہے، جسے فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ شاہ نجف کے قریب جہانگیر روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند رہے کیونکہ رہائشیوں نے پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔

    مزید بتایا کہ متعدد ملحقہ سڑکوں جیسے نمائش چورنگی سے گرو منڈی، بہادر یار جنگ روڈ اور بزنس ریکارڈر روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان اسٹیٹ آئل کے پٹرول پمپ کے قریب جمشید روڈ کے دونوں ٹریک انہی مسائل کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند رہے، لانڈھی 89 کے مکینوں نے پانی نہ ہونے کے باعث مین روڈ کے دونوں ٹریک بلاک کر دیے، جبکہ مرتضیٰ چورنگی بھی اسی مسئلے پر بند رہی۔پانی اور بجلی کی قلت کے خلاف مکینوں کے احتجاج کے باعث گارڈن میں مین روڈ کے دونوں ٹریک بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے، کورنگی انڈسٹریل ایریا سے بھی ایسے ہی مظاہروں کی اطلاع ملی۔

    50 روز گر گئے، پولیس ننھے صارم کے ملزم کا سراغ لگانے میں ناکام

    میئر پشاور کے اجلاس نہ بلانے پر ہنگامہ، ارکان نے گیٹ توڑ دیا

    افغان کارڈ رکھنے والوں کو واپس بھجوانے کے منصوبے کا آغاز

    رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار جاری

    کراچی، ڈمپرز میں فرنٹ اور رئیرویو کیمرہ لگانا لازمی