Baaghi TV

Tag: پانی اور کراچی

  • کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیے

    کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیے

    کراچی کے اکثر علاقوں میں پانی کی قلت بحرانی شکل اختیار کر گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور نیو کراچی سمیت مختلف علاقوں پانی کی فراہمی کئی ہفتوں سے معطل ہے۔صورت حال یہ ہے کہ مہنگائی کے مارے لوگ کراچی میں پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔علاوہ ازیں کچھ علاقوں میں پانی کی لائنوں میں سیوریج اور گندا پانی آنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج کا بل ادا کرنے کے باوجود ہمارے علاقوں میں نہ تو سیوریج کے مسائل پر اور نہ ہی پانی کے مسئلے پر توجہ دی جاتی ہے۔دوسری جانب واٹر کارپوریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر کی ضرورت کا 50 فیصد پانی دستیاب ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جب تک کے فور منصوبہ مکمل نہیں ہوتا، یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

    کراچی کے سرکاری اسکولوں کو ملی کتابیں، کاپیاں فروخت ہونے کا انکشاف

    کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں آئی ٹی ٹاور بنے گا

    کراچی: سرکاری حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنیوالا جعلساز گرفتار

    سانحہ چکرا گوٹھ، ایم کیو ایم لندن کے ملزمان کی درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظ

  • پانی ہے تو زندگی، کراچی کے لیے پانی کی فراہمی بھی سیاسی بنادی گئی، رضاہارون

    کراچی میں پانی پر بھی سیاست شروع ، پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما رضاہارون کے کراچی واٹر سپلائی پروجیکٹ کے حوالےسے سنگین الزامات لگادئیے،اطلاعات کے مطابق پاک سرزمین کے مرکزی رہنما نے کہا ہےکہ کراچی کے لیے پانی کا منصوبہ کو جان بوجھ کر سیاسی بناکراس کے ذریعے سیاسی مقاصد حاصل کیے جارہے ہیں ،


    رضا ہارون نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے یہ پتا چلا ہے کہ حکومت کا یہ کہنا کہ یہ منصوبہ وقت پر مکمل ہوگا جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ،رضاہاورن نے مزید کہا کہ کراچی کی سول سوسایئٹیز اور این جی اوز کو چاہیےکہ وہ اس مسئلے پر اپنی سرگرمیاں دکھائیں‌ کیوں یہ ہماری زندگیوں کا معاملہ ہے ، رضا ہارون نے کہا کہ میں بہت جلد بہت سے انکشافات کرنےجارہاہوں ،

    رضاہارون نے مزید کہا کہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس منصوبے میں سیاسی قوت استعمال کرکے مالی فواءد حاصل کرنا چاہتے ہیں ،اور یہ کرپشن کا ایک کھلا راستہ ہے ،انہوں نے کہا کہ وہ عوامی سطح پر کراچی کی زندگیوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف مہم چلائیں گے ،


    رضا ہارون نے پانی کی خطرناک صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو سندھ حکومت کہتی ہے کہ یہ سندھ کی عوام کے لیے پینے کے صاف پانی کا منصوبہ ہے لیکن ڈر یہ ہے کہ یہ سیاست،کرپشن اور اجارہ داری کی نظر ہوجاءے گا نہ پانی ملے گا اور نہ زندگیاں محفوظ رہ سکیں گی