Baaghi TV

Tag: پاور سیکٹر

  • ہماری حکومت انرجی سیکٹر میں ریفارمز کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے، اویس لغاری

    ہماری حکومت انرجی سیکٹر میں ریفارمز کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے، اویس لغاری

    وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ این ڈی ایم ہمارے کیپٹل مارکیٹ کے بڑے بڑے ٹرانزیکشن کرنے کے استعداد کو ظاہر کر رہا ہے اور یہ تاریخی ٹرانزیکشن 1225ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

    وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ الحمداللہ 659.6 ارب روپے کے پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرضے کی سیٹلمنٹ ہوگئی ہے، اس کامیاب سیٹلمنٹ میں 399.6 ارب روپے کے این ڈی ایم ریڈمپشن شامل ہے،یہ پاکستان کی سب سے بڑی ڈیٹ ٹرانزیکشن ہے، اسی طرح 259.7 ارب روپے مختلف مدوں میں ادا کیے گئے ہیں، این ڈی ایم ہمارے کیپٹل مارکیٹ کے بڑے بڑے ٹرانزیکشن کرنے کے استعداد کو ظاہر کر رہا ہے اور یہ تاریخی ٹرانزیکشن 1225ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

    اویس لغاری نے کہا کہ یہ تمام ٹرانزیکشن کا ہمارے اداروں پر اعتماد اور ہماری معیشت کی بحالی کا غمازی ہے، ہماری حکومت انرجی سیکٹر میں ریفارمز کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے اور پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے 659.6 ارب روپے کی سیٹلمنٹس مکمل کر لی گئی ہیں،وفاقی حکومت نے پی ایچ ایل کے سیٹلمنٹس کی تکمیل پر مسرت کا اظہار کیا۔

    اویس لغاری نے کہا کہ 399.6 ارب روپے کے پاکستان انرجی سکوک اول و دوم ری ڈیم کر دیے گئے ہیں، سکوک ریڈمپشن پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ مارکیٹ لین دین ہے، 259.7 ارب روپے مختلف سینڈیکیٹڈ فنانسنگ سہولیات میں سیٹل ہوگئے، سیٹلمنٹ نے پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کی مضبوطی ثابت کر دی، اسلامی فنانس ماحولیاتی نظام پر سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھ گیا، حکومت کی توانائی شعبے میں اسٹرکچرل اصلاحات جاری ہیں۔

  • 16ماہ میں پاورسیکٹرکے گردشی قرضےمیں  ایک ہزار 65 ارب روپےکمی

    16ماہ میں پاورسیکٹرکے گردشی قرضےمیں ایک ہزار 65 ارب روپےکمی

    موجودہ حکومت کےپہلے 16ماہ میں پاور سیکٹرکا گردشی قرضہ ( سرکلر ڈیٹ) ایک ہزار 65 ارب روپےکم ہوگیا۔

    پاور ڈویژن کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق جون 2025 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ایک ہزار 614 ارب روپے رہا، فروری 2024 تک پاورسیکٹر کے گردشی قرض کاحجم 2 ہزار 679 ارب روپے تھا،مئی 2025 کے مقابلے میں جون 2025 میں پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 856 ارب روپےکم ہوا، مئی تک پاور سیکٹرکا گردشی قرضہ 2 ہزار 470 ارب روپے تھا، گذشتہ مالی سال میں پاورسیکٹر کے سرکلرڈیٹ میں 779 ارب روپے کی کمی ہوئی تھی اور جون2024 تک پاور سیکٹر کےگردشی قرضے کاحجم 2 ہزار 393 ارب روپے تھا۔

    ادھرکراچی کے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ نے بڑا اعلان کر دیا۔

    صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ کراچی کی صنعت اور رہائشیوں کو سیپرا کے تحت سستی بجلی فراہم کی جائے گی، سستی بجلی کے نرخ کے الیکٹرک کی نسبت بہت کم ہوں گے بجلی ہم خود بنائیں گے اور ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں گے، بجلی کے نرخ بھی اب ہم خود طے کر سکیں گے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ایس ٹی ڈی سی کی ترسیل شدہ بجلی کا نیپرا کے نرخوں سے تعلق نہیں ہوگا اور ایس ٹی ڈی سی سے ترسیل کی گئی بجلی کا نرخ نیپرا سے بہت کم ہوگا، سیپرا میں لوگوں کو بھرتی کر لیا گیا ہے اور رواں ماہ اگست ہی نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا، ہماری بنیادی توجہ کا مرکز اکنامک زونز ہیں، ہماری کوشش ہے کہ سیپرا کے تحت بجلی کی پہلی ترسیل کے فور کے گرڈ کو فراہم کی جائے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نے سندھ اسمبلی سے سیپرا کو آئینی طور پر منظور کروا لیا ہے، اب کراچی کے شہری بھی سستی بجلی حاصل کر سکیں گے، تاہم ترسیلی نظام ایس ٹی ڈی سی کے پاس ہونا چاہیے، کے الیکٹرک کے بورڈ میں سندھ کی نمائندگی نہیں ہے، وفاق کے 3 ڈائریکٹر ہیں۔ وفاق سے کہا ہے کہ 1 نمائندہ وفاق کا ہو اور باقی 2 سندھ سے ہوں، سندھ حکومت کا کے الیکٹرک کو سولر پارکس کے ذریعے سستی بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ ہوا ہے، کے الیکٹرک سے کہا ہے کہ سولر سے جب بجلی بن رہی ہے تو مہنگے ایندھن والی بجلی نہ خریدیں۔