Baaghi TV

Tag: پاور ڈویژن

  • حکومت کا بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) میں ہونے والی سماعت کے دوران پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی بریفنگ کے بعد اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے سے بچنے کے لیے سبسڈی میں مناسب ایڈجسٹمنٹ کر دی گئی ہے جس کے باعث اب ٹیرف بڑھانے کی ضرورت باقی نہیں رہی، جولائی سے اب تک انرجی مکس میں نمایاں بہتری آئی ہے جس سے پیداواری لاگت کم ہوئی اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ممکن ہوا۔

    حکام نے واضح کیا کہ حکومت نے تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیرف میں ردوبدل نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہےاس وقت ملک بھر میں تمام کیٹیگریز کے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 629 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو بجلی سستی نرخوں پر میسر رہے۔

  • پاور ڈویژن کی کارکردگی رپورٹ جاری

    پاور ڈویژن کی کارکردگی رپورٹ جاری

    پاور ڈویژن نے سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں بجلی کے شعبے میں اہم اصلاحات، ریلیف اقدامات اور مالی بہتری سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پاور ڈویژن نے آئی پی پیز سے کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں صارفین اور قومی خزانے پر پڑنے والا 3400 ارب روپے کا بوجھ ختم کر دیا،’ان اقدامات کے باعث گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت کم ہو کر 35.8 روپے جبکہ صنعتی صارفین کے لیے 68.16 روپے فی یونٹ ہو چکی ہے۔‘

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناکارہ پاور پلانٹس کی بندش سے بجلی صارفین پر 7 ارب روپے کا اضافی بوجھ کم کیا گیا، جبکہ صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے 98.22 روپے کا خصوصی پیکج بھی متعارف کرایا گیا،ساڑھے نو ہزار میگاواٹ کے بجلی منصوبے ختم کر کے عوام کو ایک روپے فی یونٹ ریلیف فراہم کیا گیا۔

    پاور ڈویژن کے مطابق بغیر قرض لیے گردشی قرضے میں 780 ارب روپے کی کمی لائی گئی، جبکہ بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس کی مد میں 35 روپے کی وصولی بھی ختم کرا دی گئی سال 2025 کے دوران تین ڈسکوز کی نجکاری کا آغاز کیا گیا۔

    کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں 44 فیصد کمی کی گئی، جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے بل معاف کرنے اور ادائیگیوں میں رعایت دی گئی، ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ ایپ کے ذریعے میٹر ریڈنگ کا اختیار عام صارف کو دیا گیا۔

    سال 2025 میں 118 ہیلپ لائن کے آغاز سے سفارشی کلچر کے خاتمے اور صارفین کے ساتھ یکساں سلوک کو ممکن بنایا گیا۔ مسابقتی اور شفاف بولی کے عمل کے باعث سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی آئی، جبکہ سمارٹ میٹرز کے نظام میں بہتری سے صارفین کو سالانہ 100 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق ملک میں 55 فیصد ماحول دوست بجلی کی پیداوار کے باعث پاکستان خطے میں گرین انرجی کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتا ہےآئندہ بھی عوام اور صنعتی صارفین کو بین الاقوامی قیمت اور معیار کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری رکھی جائے گی، جبکہ 2026 میں بھی بے مثال کارکردگی کا سفر جاری رہے گا۔

  • بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں نجکاری میں شامل

    بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں نجکاری میں شامل

    پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں نجکاری میں شامل ہیں-

    سنیٹر افنان اللہ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا، پاور ڈویژن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے فیز میں آئیسکو ، فیسکو اور گیپکو کی نجکاری کی جا رہی ہے،دوسرے فیز میں پیسکو اور سیپکو کی نجکاری کی جائے گی،تیسرے فیز میں لیسکو، میپکو اور ہیزکو کی نجکاری کا پلان ہے۔

    پاور ڈویژن حکام نے کہا کہ گدو اور نندی پور پاور پلانٹس نجکاری کیلئے تیار ہیں،ان پاور پلانٹس پر حکومت مزید کوئی خرچہ نہیں کرے گی، دونوں پاور پلانٹس کو کچھ گیس کی ایلوکیشن ہونی ہے،گدو پاور پلانٹ کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جا رہی تھی،اس وقت گدو پاور پلانٹس 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس استعمال کر رہا ہے،نندی پور پاور پلانٹس آر ایل این جی پر چل رہا ہے۔

    ممبر کمیٹی سنیٹر بلال خان نے سوال کیا کہ اگر ان پاور پلانٹس کی نجکاری نہ ہوئی تو پھر کیا ہوگا؟پاور ڈویژن حکام نے جواب دیا کہ اگر نجکاری نہ ہو سکی تو ہم دوبارہ کابینہ کے پاس چلے جائیں گے،بلال خان نے پھر سوال کیا کہ آپ یہ کیسے سمجھتے ہیں کہ پرائیویٹ لوگ ان پلانٹس کو چلا سکیں گے؟-

    جس پر پاور ڈویژن حکام نے کہا کہ ترکیہ میں جب بجلی کمپنیوں کی نجکاری ہوئی تب وہ بھی 80 فیصد نقصان میں تھیں،اس وقت ترکیہ کی بجلی کمپنیاں منافع میں ہیں،ہماری طرف سے ڈسکوز کی نجکاری کیلئے تمام چیزیں تیار ہیں۔

  • نیپرانےاضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ کی منظور ی دے دی

    نیپرانےاضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ کی منظور ی دے دی

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی درخواست پر اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ کی منظور ی دے دی، فیصلہ وفاقی حکومت کو موصول ہو گیا۔

    پاور ڈویژن کے مطابق صنعتوں اور زرعی شعبے کو اضافی بجلی کی کھپت پر فی یونٹ 22 روپے 98 پیسے چارج ہو گا،وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا کہ صنعتی پیکیج سے ملک میں صنعتی اور زرعی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، روزگار کے اضافی مواقع دستیاب ہوں گے۔

    اویس لغاری نے کہا کہ 3 سال کے پیکیج سے انڈسٹریل سیکٹر مستقبل کی بہتر منصوبہ بندی کر سکے گا، ڈیٹا سینٹر اور کرپٹو مائننگ آپریشنز سمیت گرین فیلڈ صنعتیں بھی مستفید ہوں گی، صنعت اور زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں، اس اقدام سے معیشت میں بہتری آئے گی۔

    پاور ڈویژن نے نیپرا کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پیکیج کے اطلاق سے متعلق نوٹیفکیشن سے متعلق اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق صنعتی شعبے کو 34، زرعی شعبے کو 38 روپے یونٹ ملنے والی بجلی کے اضافی یونٹس کی قیمت کم کی ہے، اس سے صارفین کی بجلی کی اوسط قیمتِ خرید میں کمی آئے گی،زراعت پر اضافی یونٹس کی قیمت 38 اور صنعتی شعبے کے لیے قیمت 34 روپے سے کم کر کے 22 روپے 98 پیسے کی گئی ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صنعت اور زراعت کے شعبوں کو اضافی بجلی کے استعمال پر کم نرخوں پر بجلی دی جائے گی، شعبہ زراعت میں اضافی 100 یونٹ کے استعمال پر اوسط بجلی کی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ کمی ہو گی،صنعتی شعبے میں اضافی 1000 یونٹ کے استعمال پر اوسط بجلی کی قیمت میں تقریباً 5 روپے فی یونٹ کم ہو گی۔

  • بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی سے متعلق پاورڈویژن کی وضاحت

    بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی سے متعلق پاورڈویژن کی وضاحت

    ایک ہی گھر میں بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی سے متعلق وزارت پاورڈویژن نےبیان میں بجلی کے2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں جعلی قرار دے دیں۔

    رپورٹ کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی” کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں سراسر جھوٹی، گمراہ کن اور عوام میں بے چینی پھیلانے کی مذموم کوشش ہیں، ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا اور شیئر کرنا پیکا ایکٹ کے تحت قابلِ سزا جرم ہےواضح رہے کہ کسی بھی رہائشی جگہ پر دوسرا بجلی کا میٹر آج بھی مروجہ قوانین کے تحت حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    نیپرا کنزیومر سروسز مینول 2021 کے مطابق ایسی رہائشی جگہ جو علیحدہ پورشن، علیحدہ سرکٹ، علیحدہ داخلی راستہ اور علیحدہ کچن پر مشتمل ہو، وہاں علیحدہ میٹر کی تنصیب کی اجازت موجود ہے البتہ، بجلی کے ناجائز استعمال اور سبسڈی کے غلط فائدے کو روکنے کے لیے قانون پہلے بھی موجود تھا اور اب بھی مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔

    عوام سے گزارش ہے کہ اس قسم کی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں اور بجلی کے میٹرز کے درست اور شفاف استعمال میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے تعاون کریں تاکہ اصل حقدار کو اس کا حق بروقت اور صحیح طریقے سے ملتا رہے۔

  • ٹرانسمیشن لائنز کے بغیر کوئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا جائے گا

    ٹرانسمیشن لائنز کے بغیر کوئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا جائے گا

    وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹرانسمیشن لائنز کے بغیر کوئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاور ڈویژن نے آئی ایم ایف شرط پر عملدرآمد کی یقین دہانی عالمی فنڈ کو بھی کرا دی جبکہ اضافی پاور پلانٹس کی تعمیر سے قبل پہلے سے موجود صلاحیت کے مکمل استعمال کا فیصلہ کیا گیا اور آئی ایم ایف کو ڈسکوز کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی بھی یقین دہانی کروا دی گئی۔ذرائع کے مطابق ٹرانسمیشن لائنز کے بغیر نئے پاور پلانٹس نہ لگانے کا فیصلہ آئی ایم ایف شرائط کے تحت کیا گیا ہے، ٹرانسمیشن لائنز کے بغیر کوئی نیا پاور پلانٹ منظوری کے مرحلہ میں شامل نہیں ہوگا۔

    اس حوالے سے پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ تین بڑی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کا عمل 2025 میں مکمل کیا جائے گا، تاہم آئی ایم ایف کو جینکوز کی نجکاری کا عمل 2026 تک مکمل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے اور این ٹی ڈی سی کی تقسیم کا عمل جلد مکمل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ این ٹی ڈی سی تقیسم سے بجلی کی ترسیل کے نظام کو مؤثر بنایا جائے گا۔پاور ڈویژن کے ذرائع نے مزید بتایا کہ کیپٹیو پاور صارفین کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کے لیے خصوصی معاہدہ اصلاحاتی عمل کا حصہ ہے، سی ٹی بی ایم سی میں صارفین کو سپلائرز کا انتخاب کرنے کی آزادی دی جائے گی، مہنگی بجلی کی بجائے سستی قابل تجدید توانائی ترجیحات میں شامل ہوگی۔

    فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، مولانا فضل الرحمن

    ننکانہ: بیساکھی میلے کی خوشی میں شاندار آتشبازی، فضاء رنگ و نور سے جگمگا اٹھی

    آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط

    جماعت اسلامی کی 22 اپریل کو پہیہ جام ہڑتال کی کال

    ڈیرہ غازی خان: قبائلی عوام کا خوارجی دہشت گردوں کے خلاف اعلانِ جنگ، مقامی لشکر تشکیل

  • کراچی صارفین کیلئے بجلی  کی قیمت میں اضافے کی درخواست

    کراچی صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست

    کراچی صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی،وزارت توانائی نے کےالیکٹرک کیلئےٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیپرا میں ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پرسماعت 20 دسمبر کو ہوگی، الیکٹرک کیلئے دوسری، تیسری سہ ماہی کیلئے 40 پیسے اور ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کےدرخواست دی گئی ہے،ملک بھر میں تقسیم کار کمپنیاں ریگولیٹڈ نظام کےتحت کام کرتی ہیں، تمام بجلی تقسیم کارکمپنیز حکومت اور نیپرا کی ہدایات پرعمل کی پابند ہیں-

    مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان میں داخل،پنجاب میں بارش کی پیشگوئی

    نیپرا کے مطابق درخواست گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں فی یونٹ بجلی 47 پیسے اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 25 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہےے الیکٹرک کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست ملک میں یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت دائر کی گئی۔

    دل اپنا اور پریت پرائی

  • سات دنوں میں ایک ارب یونٹ بجلی ریکور کی،پاور ڈویژن کا دعویٰ

    سات دنوں میں ایک ارب یونٹ بجلی ریکور کی،پاور ڈویژن کا دعویٰ

    اسلام آباد: حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پاور ڈویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ سات دنوں میں ایک ارب یونٹ بجلی ریکور کرکے 490 بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے، 7 دنوں میں ایک ارب یونٹ بجلی کی ریکوری کرلی گئی ہے7 ستمبر سے 14 ستمبر تک بجلی چوروں کے خلاف 4 ہزار 241 مقدمات درج ہوئے، سات روز میں 490 بجلی چور گرفتار کیے گئے، اب تک 95 کروڑ روپے 10 لاکھ کی ریکوری کی گئی اور آج ریکوری ایک ارب کی حد عبور کر جائے گی۔

    واضح رہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں 2 کروڑ 62 لاکھ روپے کی ادائیگیاں نہ کرنے پر 25 سے زائد ٹرانسفارمرزاُتارلیے گئے جب کہ 10 ڈیفالٹرز ڈھائی کروڑ روپے کے واجبات ادا کرکے اپنے کنکشنز بحال کروائے۔

    بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن،درجنوں گرفتاریاں، ٹرانسفارمرزبھی اُتارلیے گئے

    فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 128 بجلی چورپکڑے گئے، 4 لاکھ 49 ہزار ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں ایک کروڑ 38 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ بجلی چوری میں ملوث زرعی صارفین کے 17 ٹرانسفامرز بھی اتارے گئے، وہاڑی میں 123 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر کے 6 کو گرفتار کیا گیا۔

    سرگودھا، بھکر، میانوالی اور خوشاب میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران 110 بجلی چوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں 64 مقدمات درج کرکے 40 افراد کو گرفتار کیا گیا-

    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا

    حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) ریجن میں 267 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے 29 افراد کو گرفتار کیا گیا آپریشن کے دوران اب تک 04 کروڑ 28 لاکھ 18 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کرتے ہوئے 59 لاکھ 2 ہزار سے زائد رقم وصول کرلی گئی۔

  • بجلی بلوں کے خلاف مظاہرے،کنٹرول روم قائم کرنے کیلئے حکم نامہ جاری

    بجلی بلوں کے خلاف مظاہرے،کنٹرول روم قائم کرنے کیلئے حکم نامہ جاری

    اسلام آباد: بجلی بلوں کے خلاف مظاہروں پر پاور ڈویژن نے جوابی حکمت عملی بنا لی-

    باغی ٹی وی: پاور ڈویژن نے کنٹرول روم قائم کرنے کیلئے حکم نامہ جاری کردیا گیا، ملک بھر میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں سے مربوط کوارڈینیشن کیلئے پاور ڈویژن میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا،کنٹرول روم میں تعینات افسرن تقسیم کار کمپنیوں اور متعلقہ صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکرٹری سے امن و امان کی صورتحال بگڑنے پر رابطہ کرے گا کنٹرول روم میں تعینات افسران عوامی رد عمل کے نتیجے میں بجلی دفاتر کو ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ بھی مرتب کرکے اعلیٰ حکام کو پیش کریں گے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مرکزی کنٹرول روم آج 25 اگست سے 31 اگست تک قائم کیا گیا ہے، مرکزی کنٹرول روم میں روزانہ پاور ڈویژن کا ایک جوائنٹ سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن افسران شفٹوں میں 24 گھنٹے کام کریں گے، اس حوالے سے پاور ڈویژن نے آفس آرڈر جاری کردیا ہے۔

    مڈغاسکراسٹیڈیم میں بھگڈر مچنے سے12 افراد ہلاک جبکہ 80 زخمی

    واضح رہے کہ بجلی کے بل زیادہ آنے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں،سرگودھا میں تاجروں نے بجلی کے زائد بلوں کے خلاف احتجاجاً بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بلز جلا دیے، تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی راولپنڈی، پشاور، چھانگا مانگا روڈ، دربار شیخ علم دین اور مستووال میں بھی شہریوں نے احتجاج کیا جب کہ شیخوپورہ میں وکیلوں نے احتجاج کے دوران بجلی کے بل جلادیئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

    لائیو نشریات کے دوران بی بی سی اینکر کی زبان پھسل گئی


    دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی کے بھاری بلوں کے معاملے کا نوٹس لے لیا،وزیراعظم آفس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر کل وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے اجلاس میں وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی، صارفین کو بجلی بِلوں سے متعلق زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر مشاورت کی جائے گی۔

    سربراہ بی این پی عوامی اور سابق صوبائی وزیر اسد بلوچ کے گھر پر …

  • ٹیرف میں اضافےکی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی اورکیپسٹی پیمنٹس ہیں،نیپرا حکام

    ٹیرف میں اضافےکی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی اورکیپسٹی پیمنٹس ہیں،نیپرا حکام

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے اضافے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی بنیادی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافے کی حکومتی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں پاور ڈویژن نے نیپرا کو بریفنگ دی۔

    نیپرا حکام نے کہا کہ ٹیرف میں اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی اورکیپسٹی پیمنٹس ہیں، کس سلیب کے لیے کتنا اضافہ کرنا حکومت کا کام ہے، یہ سیاسی اور انتظامی فیصلہ ہے جو حکومت نے کرنا ہے۔

    یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 روز …

    ممبر نیپرا رفیق شیخ نے سوال کیا کہ وہ کون سا قانون ہے جو حکومت کو سبسڈی دینے کا تعین کرتاہے؟ کس سلیب کو کتنی سبسڈی دینی ہےحکومت کو یہ اختیار کون سا قانون دیتا ہے؟ممبر نیپرا کے سوال پر پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ حکومت بجلی صارفین کو 158 ارب روپے کی سبسڈی دے گی اور 200 یونٹ تک کے صارفین کے لیے کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

    اس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ پروٹیکٹڈ کو سبسڈی دینے سے دیگر صارفین پر بوجھ پڑ رہاہے پاور ڈویژن حکام نے کہا کہ ملک میں 40 فیصد صارفین خط غربت سےنیچےرہ رہے ہیں، ان بجلی صارفین کو حکومت سبسڈی فراہم کررہی ہےحکومت 90 فیصد صارفین کو سبسڈی دے رہی ہے۔

    میں کیا کروں کہ ضبط تمنا کے باوجود، بے اختیار لب پہ ترا نام …

    ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ دنیا میں کیا ریٹس چل رہے ہیں اور پاکستان میں کیا صورتحال ہے، اس پر نمائندہ اپٹما نے کہا کہ ٹیرف میں صرف ایک فیصد اضافے سے بھی برآمدات پر منفی اثرات پڑتا ہے، کمرشل اور بل بورڈز کوکمرشل ٹیرف دیا جارہا ہے، اگر وہ متبادل پر جائیں تو ان کو 300 روپے فی یونٹ پڑتاہے، بجلی کمپنیاں اپنے نقصانات زیادہ ہونے یا ریکوریز کم ہونے پرلوڈشیڈنگ شروع کردیتی ہیں، حالیہ بارشوں کے دوران بجلی کے 22 ہزار میٹرز جل گئے، کیسے جل گئے؟

    ممبر نیپرا نے کہا کہ پاور ڈویژن بجلی صارفین کے لیے سبسڈی کا اکنامک کیس بنا کر بتائے، گھریلو صارفین کو سبسڈی دے رہے ہیں تو انڈسٹری کو بٹھا رہے ہیں۔

    خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان کی عدالت میں حاضری کیلئےجوڈیشل کمپلیکس آمد،اوپر جانے سے انکار

    بعد ازاں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ اضافے کے معاملے پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا جو تفصیلات کا جائزہ لے کر وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا اور وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔