Baaghi TV

Tag: پاپ گلوکار

  • سجاد علی کو اپنے 26 سال پرانے گیت کی یاد آگئی

    سجاد علی کو اپنے 26 سال پرانے گیت کی یاد آگئی

    گلوکار سجاد علی جن کے گیتوں کے انڈیا پاکستان بلکہ پوری دنیا میں دیوانے پاجئے جاتے ہیں. سجاد علی کا شمار پاکستان کے منجھے ہوئے گلوکاروں میں ہوتا ہے. وہ اپنے پرستاروں کے ساتھ سوشل میڈیا کے زریعے رابطے میں رہتے ہیں . حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک وڈیو ڈالی جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں میں ایک نئی فلم کا میوزک سن رہا تھا تو مجھے اپنے ایک ایسا گانا یاد آگیا جو کہ میں نے 26 سال پہلے گایا تھا. سجاع علی نے کہا کہ میں اپنا یہ گیت آپ لوگوں کے ساتھ بھی شئیر کرنا چاہتا ہوں . اس کے بعد سجاد علی نے وہ گانا اپنے

    مداحوں کے ساتھ شئیر کیا گانے کے بول ہیں‌” اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں” سجاد علی کے پرستاروں نے ان کے گیت کو بے حد سراہا . سوشل مٰڈیا پر سجاد علی کی بہترین گلوکاری کے تبصرے ہونے لگے. سجاع علی کے مداحوں نے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنا 26 سال پرانا ایک بہترین گانا سنا کر دل خوش کر دیا ہے. یاد رہے کہ سجاع علی پاکستان کے واحد ایسے گلوکار ہیں جن کا کوئی بھی ایسا گیت نہیں جسے عوامی پذیرائی حاصل نہ ہو.

  • کیرئیر کے عروج  پر گلوکاری کو خیرباد کہنے والے جنید جمشید کی 6 برسی

    کیرئیر کے عروج پر گلوکاری کو خیرباد کہنے والے جنید جمشید کی 6 برسی

    جنید جمیشد نوے کی دہائی کے مشہور و معروف گلوکار ہیں وہ اپنے کیرئیر کے عروج پرگلوکاری کو خیرباد کہہ کر تبلیغ کی راہ پر چل نکلے.انہوں نے جب گلوکاری کو ایک بار چھوڑ دیا تو پیچھے مڑ کر اس کیرئیر کی طرف نہ دیکھا. 7 دسمبر 2016 کی بد نصیب شام میں پی آئی اے کی فلائٹ مں بیٹھے جنید جمشید کو کیا پتہ تھا کہ اس کے بعد دنیا میں‌ ہی نہیں رہیں گے . یہ فلائٹ جب چترال سے اسلام آباد جا رہی تھی تو حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیااس جہاز میں عملے کے پانچ ارکان سمیت تمام 48 افراد بھی موجود تھے جو کہ اس حادثے میں جاں بحق

    ہوگئے تھے۔جنید جمشید کے چاہنے والے آج بھی ان کی اس طرح کی موت پر افسردہ ہیں . جنید جمشید جتنے اچھے گلوکار تھے اس سے کہیں زیادہ اچھے نعت خواں تھے. جنید جمشید نے اسی کی دہائی کے آواخر میں گلوکاری کا آغاز کیا ان کا گیت دل دل پاکستان نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے دیکھتے ہی دیکھتے ان کا شمار بہترین اور نمبر ون پاپ گلوکاروں میں ہونے لگا. جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے چھ سال ہو چکے ہیں لیکن وہ آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے.

  • علی حیدر کے پرستاروں کے لئے خوشخبری

    علی حیدر کے پرستاروں کے لئے خوشخبری

    نوے کی دہائی میں بہت سارے پاپ گلوکار تھے جن کی اپنی فین فالونگ تھی ہر پاپ گلوکار اُس دور میں ہر سال کچھ نہیں تو ایک البم تو ریلیز کیا کرتا تھا ۔علی حیدر اُ ن دنوں میں کافی مقبول تھے یہاں تک کہ ان کا ایک گانا تھا ” پرانی جینز اور گٹا“ اس کی وڈیو میں بھارت میں بنی تھی اس کے علاوہ بھی علی حیدر کے دیگر گیتوں کی وڈیوز بھارت میں بنیں اور وہاں بہت مقبول ہوئیں یوں علی حیدر بھارت اور پاکستان دونوں ملکوں میں یکساں مقبول تھے ۔پھر ایکدم ملک کے حالات ایسے ہوئے کہ پاپ میوزک بننا کم ہو گیا کرتے کرتے ختم ہونے تک پہنچ گیا اور گلوکار البم ریلیز کرنے کی بجائے

    ایک گانا ریلز کرنے پر اکتفا کرنے لگ گئے ۔لیکن علی حیدر کے پرستاروں کے لئے ایک خوشخبری ہے کہ علی حیدر کو ایک بار پھر وہ سن سکیں گے ،علی حید ر ایک نئی البم لانچ کرنے جا رہے ہیں یہ خبرانہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی ۔البم میں چھ گانے موجود ہوں گے علی حیدر نے انسٹاگرام پر یہ بھی بتایا کہ ان کی البم کا ٹائٹل ” تم ہی تو ہو “ ہو گا اس کے علاوہ علی حیدر نے اپنے گانے کا ٹیزر بھی انسٹاگرام پر شیر کیا جس کو سن کر علی کے پرستاروں نے بہت سراہا اور امید کی کہ البم کے چھ کے چھ گیت ہی اچھے ہوں گے اور علی حیدر کی یہ البم نوے کی دہائی جیسا سماں باندھ دے گی ۔