میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ پانچ روز سے جاری ہے تازہ جھڑپوں میں مزید 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ پانچ روزہ جھڑپوں میں مجموعی طور پر 11 افراد جاں بحق اور 77 زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پیواڑ پر جنگ بندی کے باوجود حملے جاری ہیں۔ پانچ روز قبل بوشہرہ میں جائیداد کے تنازعے پر دو قبائل کے مابین فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے۔
قبائلی عمائدین اور فورسز کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حالات پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
وفاقی وزیر ساجد طوری بھی قبائل کے مابین فائر بندی کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں تاہم حالات خراب ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل ساجدطوری نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت ضلع کرم میں خونریز جھڑپیں رکوانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں۔ امن دشمن عناصر کی سازشوں سے بار بار فائر بندی کے باوجود ضلع کرم کے چاروں اطراف میں جھڑپیں شروع ہوگئیں ہیں۔
Tag: پاڑا چنار

ضلع کرم میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی

پاڑا چنار میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق،29 زخمی
خیبر پختونخوا کے ضلع پاراچنار میں زمین کے تنازع پر فائرنگ و گولا باری کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور انتیس زخمی ہوگئے۔زمین پر تنازع کے نتیجے میں تصادم پارا چنار کے علاقے اپرکرم شاملاتی میں ہوا۔ فائرنگ اور گولہ باری سے علاقہ لرز اٹھا اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آج نیوز کے مطابق تصادم کے بعد علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ قبائلی عمائدین، جرگہ انتظامیہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس علاقے میں پہنچ گئی۔انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کی فائر بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ زمین پر تنازع چند ماہ پہلے بھی ہوا تھا جس میں درجن سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے۔اراضی تنازعات میں خونریزی کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔ صوبائی و مقامی حکومت کی جانب سے قائم لینڈ کمیشن تاحال کوئی حل نکالنے میں ناکام ہے۔

