Baaghi TV

Tag: پاکستانج

  • اورنگی ٹاؤن میں باپ سے اتفاقیہ گولی چلنے پر 11سالہ بیٹا جاں بحق

    اورنگی ٹاؤن میں باپ سے اتفاقیہ گولی چلنے پر 11سالہ بیٹا جاں بحق

    کراچی: اورنگی ٹاؤن ہریانہ کالونی میں باپ سےاتفاقیہ گولی چلنے پر اپنا11 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن دس نمبرہریانہ کالونی میں واقع مکان نمبرای 827 میں فائرنگ سے ایک کم عمرلڑکا جاں بحق ہوگیاجس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہیداسپتال منتقل کی گئی ،جہاں جاں بحق ہونے والے کم عمر لڑکے کی شناخت 11 سالہ انیس ولد محفوظ الحسن کے نام سے کی گئی۔

    یمن سعودی جنگ:بیرونی تجارت میں 65 بلین ڈالرسےزائد کا نقصان

    ایس ایس پی ویسٹ فیصل بشیر میمن نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا لڑکا اپنے والد سے اتفاقیہ گولی چلنے پر جاں بحق ہوا، جاں بحق ہونے والے لڑکے کا والد محفوظ الحسن حساس ادارے میں تعینات ہے اور چھٹیوں پر اپنے گھر آیا ہوا تھا اور پستول صاف کررہا تھا کہ گولی چل گئی جس کے باعث محفوظ الحسن کا اپنا بیٹا گردن کے قریب گولی لگنے سے موقع پرجاں بحق ہو گیا، انھوں نے بتایا کہ پولیس اس حوالے سےمزید معلومات اکٹھا کر رہی ہے ۔

    بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی،بھارتی فیصلے پرچین کا جوابی اقدام

    ادھر اسلام آباد سے کراچی آنے والی سیرین ائر کی پرواز کا نوجوان مسافر دوران لینڈنگ انتقال کرگیا۔ذرائع کے مطابق 19 سالہ نوجوان حنین فاروق سیرین ائر کی پرواز ای آر 505 کے ذریعے اپنے کزن عمران سومرو کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت سے کراچی آ رہا تھا کہ دوران پرواز اچانک دل کی تکلیف ہوئی۔

     

    مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کراچی ائرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز کو انتظامات کی ہدایت کردی گئی تھی، تاہم مسافر کو طیارے سے باہر لانے پر ڈاکٹرز نے چیک کیا تو وہ پہلے ہی انتقال کر چکا تھا۔
    وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر حنین فاروق کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ واضح رہے کہ سیرین ائر کی پرواز ER-505 رات 12 بجے اسلام آباد سے کراچی پہنچی۔ جاں بحق ہونے والا مسافر بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی کا رہائشی ہے۔

  • ہفتہ وار کاروبارکےدوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں2.40روپےکااضافہ

    ہفتہ وار کاروبارکےدوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں2.40روپےکااضافہ

    کراچی: ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.40روپے بڑھ کر 220.83 روپے پر بند ہوئی جبکہ اسکے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.10روپے گھٹ کر 224.90روپے ہوگئی۔

    ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 219 اور 220روپے بھی سے تجاوز کرگیا جبکہ اسکے برعکس اوپن مارکیٹ ریٹ 226 اور 225روپے سے نیچے آگیا۔

    رپورٹ کے مطابق برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 29پیسے بڑھکر 247.05 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 6.25روپے گھٹ کر 249.75 روپے ہوگئی۔انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 3.04روپے بڑھکر 216.24روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 5.35روپے گھٹ کر 218.65روپے ہوگئی۔

    انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 63پیسے گھٹ کر 58.76روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 1.10روپے بڑھکر 59.70 روپے ہوگئی۔ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ ہوا۔

    ماہرین کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور ذرمبادلہ بحران انٹربینک میں روپیہ کی قدر پر اثر انداز رہنے سے ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو,ریال میں کمی پاؤنڈ کی اڑان جاری رہی تاہم اسکے برعکس ایکس چینج کمپنیوں کی جانب سے ڈالر ریٹ کیپ کرنے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر پاؤنڈ یورو ریال کی قدر تنزلی سےدوچار رہی۔

    ذرمبادلہ ذخائر کی تشویشناک صورتحال روپیہ پر اثر انداز رہی لیکن ہفتے کے اختتام پر تبدیل ہونے والی صورتحال اور مثبت توقعات پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ کم بھی ہوئے جبکہ ہفتے کے ابتدائی 4روز انٹربینک میں ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔

    ہفتے کے اختتامی دن ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کے لیے 1.5ارب ڈالر کی منظوری سے ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی۔ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 68فیصد کم ہونے سے انٹربینک میں ابتدائی چار دن ڈالر کی پرواز جاری رہی۔

    افغانستان میں ڈالر کی 240روپے قیمت سے سپلائی متاثر رہی اور ڈالر کی اسمگلنگ سے اوپن مارکیٹ میں سپلائی کم ہوئی۔ کمزور فنڈامینٹلز کے باعث مارکیٹ سینٹیمنٹس بھی متاثر ہوا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کانام فیٹیف گرے لسٹ سے انخلا کے سبب فارن انفلوز کے امکانات پیدا ہوگئے، کیونکہ فیٹیف وہائیٹ لسٹ میں آنے سے ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم دوبارہ بڑھنے کے امکانات پیدا ہوجائیں گے جس سے ذرمبادلہ ذخائر بہتر ہوں گے اورذرمبادلہ بحران گھٹنے سے بے چینی کی فضاء بھی کم ہوجائے گی۔