Baaghi TV

Tag: پاکستانی حجاج

  • 34 ہزار سےزائد پاکستانی حجاج وطن واپس پہنچ گئے

    34 ہزار سےزائد پاکستانی حجاج وطن واپس پہنچ گئے

    سعودی عرب میں فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد اب تک کم از کم 34 ہزار سے زائد حاجی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

    وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق جہاں ہزاروں حاجی اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں، وہاں اب بھی 84 ہزار 791 پاکستانی حجاج کرام سعودی عرب میں موجود ہیں جنہیں مرحلہ وار پروازوں کے ذریعے واپس لایا جا رہا ہے پاکستان نے سالانہ اسلامی زیارت کے اختتام پر گزشتہ ماہ ہی اپنے بعد از حج فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا تھا، جس کے تحت ہزاروں زائرین کو سعودی شہروں جدہ اور مدینہ منورہ سے پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچایا جا رہا ہےحجاج کرام کی خدمت پر مامور تقریباً 250 حج اسپورٹ اسٹاف (خدام الحجاج) بھی اپنی ذمہ داریاں مکمل کر کے پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔

    وزارت نے کہا کہ ایئرپورٹس پر مسافروں کے رش اور کسی بھی قسم کی بدمزگی سے بچنے کے لیے حجاج کرام کی رہائش گاہوں پر ہی سامان کی بورڈنگ کے لیے ‘سٹی چیک ان’ کی جدید سہولت فراہم کی گئی ہے، جہاں پرواز کی روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل ہی حاجیوں کے سامان کی چیک ان کا عمل مکمل کر لیا جاتا ہے۔

    بیان کے مطابق بعد از حج آپریشن کے تحت اب تک 15 ہزار سے زائد خوش نصیب حاجی مدینہ منورہ میں روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقدس حصے ‘ریاض الجنہ’ کی زیارت کا شرف بھی حاصل کرچکے ہیں، جبکہ وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حاجیوں کی وطن واپسی کا یہ پورا فلائٹ آپریشن 30 جون تک بلاوجہ تاخیر کے جاری رہے گا۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2026 کے معاہدے پر دستخط

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2026 کے معاہدے پر دستخط

    پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2026 کے انتظامات سے متعلق معاہدے پر باضابطہ دستخط کر دیے۔

    سرکاری ریڈیو پاکستان کے مطابق، معاہدے پر سعودی نائب وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط اور پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر سید عطاالرحمن نے جدہ میں دستخط کیے۔حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک ہے، جو ہر سال لاکھوں مسلمان ادا کرتے ہیں۔ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے سب سے بڑے حج کوٹے میں سے ایک حاصل ہے۔ڈاکٹر سید عطاالرحمن نے سعودی حکومت کی جانب سے اللہ کے مہمانوں کے لیے فراہم کی جانے والی شاندار سہولتوں پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ رواں سال بھی پاکستانی حجاج کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزارت مذہبی امور سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں کے انتظامات سعودی حکومت کی ہدایات کے مطابق بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے

    جاپان میں 6.7 شدت کا زلزلہ، سونامی ایڈوائزری جاری

    سعودی عرب کے اسرائیل سے تعلقات فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط

    جنرل ساحر مرزا کا سعودی عرب کا دورہ، کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نوازا گیا

    نئی کھدائی، کراچی میں ٹریفک جام کا نیا مرحلہ شروع ہونے کو تیار