Baaghi TV

Tag: پاکستانی سفارتخانے

  • امارات میں میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے، پاکستانیوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت

    امارات میں میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے، پاکستانیوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت

    متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی کمیونٹی کو ایک اہم قانونی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمز کے محتاط استعمال کی ہدایت کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ اطلاع دی گئی ہے کہ 29 مئی 2025 سے وفاقی فرمان قانون نمبر 55 برائے 2023 کے تحت کابینہ کا فیصلہ نمبر 42 برائے 2025 نافذ العمل ہو چکا ہے، جس میں میڈیا سے متعلق خلاف ورزیوں اور سزاؤں کی تفصیل دی گئی ہے۔ یہ قانون تمام افراد، میڈیا اداروں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لاگو ہوگا۔

    قانون میں خلاف ورزیوں کو 20 زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے جن کی شدت کے لحاظ سے سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ نمایاں جرمانوں میں شامل ہیں:

    مذہبی عقائد یا ذاتِ باری تعالیٰ کی توہین: 100,000 سے 1,000,000 درہم
    یو اے ای قیادت، قومی علامات یا اداروں کی بے حرمتی: 50,000 سے 500,000 درہم
    خارجی تعلقات کو نقصان پہنچانے والا مواد شائع کرنا: 30,000 سے 250,000 درہم
    فرقہ واریت، تشدد یا دہشتگردی کو فروغ دینا: 100,000 سے 500,000 درہم
    فحش، جھوٹی یا گمراہ کن معلومات پھیلانا: 10,000 سے 100,000 درہم
    پرائیویسی یا بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی: 5,000 سے 100,000 درہم
    عمر کی درجہ بندی نظر انداز کرنا یا قومی شناخت کو غلط ظاہر کرنا: 5,000 سے 100,000 درہم

    سفارتخانے نے تمام پاکستانی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے قوانین اور ثقافتی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل ذرائع کا استعمال ذمہ داری سے کریں۔

    مولانا فضل الرحمٰن نے امریکی دعوت کو قبول کر لیا

    عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، بلاول بھٹو زرداری

  • سفارتخانے پر حملہ،قانونی کاروائی کی جائے گی،افغان وزیر خارجہ کی بلاول کو یقین دہانی

    سفارتخانے پر حملہ،قانونی کاروائی کی جائے گی،افغان وزیر خارجہ کی بلاول کو یقین دہانی

    کابل:افغان وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی کی پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے

    افغان وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی نے افغان سفیر پر حملے کی مذمت کی اور اطمینان دلایا کہ پاکستانی سفارت خانے اور عملے کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ واقعہ میں ملوث لوگوں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتے اور کسی کو بھی اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے اور ناظم الامور کو نشانہ بنانے کے حملے کی مذمت کی ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کی ہے انہوں نے افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ پاکستانی ناظم الامور عبیدالرحمان نظامانی خیریت سے ہیں امید ہے کہ شدید زخمی سکیورٹی گارڈ جلد ٹھیک ہوجائے گا چاہتے ہیں افغانستان میں حالات بہتر ہوں اورامن قائم ہو

    علاوہ ازیں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کابل میں واقع پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ناصر کنعانی نے افغان بے گناہ عوام کے خلاف دہشتگردانہ حملے کے تسلسل پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے مسلسل دہشتگردانہ حملوں کا نتیجہ افغانستان میں بدامنی اور عدم استحکام ہے جو اس ملک کے عوام اور خطے کے مفادات کے منافی ہے ،پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے بھی کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر ہونے والے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    قبل ازیں سینیٹ میں چیف وہپ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ قابل مذمت ہے، کابل میں ہیڈ آف مشن پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،حملے کے دوران سکیورٹی گارڈ کی بہادری پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں،حملے کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے سکیورٹی گارڈ کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں، افغان حکومت سفارتخانے پر حملے کی فوری تحقیقات کرے، افغان حکومت بزدلانہ حملے میں ملوث عناصروں کا تعین کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے،

    کابل میں پاکستانی سفارتخانے پرحملے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
    علاوہ ازیں افغانستان میں پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمٰن نظامانی پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی کے سفارت خانے پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے حملے میں پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمٰن نظامانی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی دہشتگردی کے حملے میں سفارتخانے کا سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا ہے افغانستان میں عبوری حکومت فوری طور پر حملے کی جامع تحقیقات کرکے مجرموں کو گرفتار کر کے خلاف کارروائی کرے افغانستان میں پاکستانی سفارتی عملے کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں

    کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ کی گئی ہے