Baaghi TV

Tag: پاکستانی عازمین حج

  • 18 پاکستانی عازمین حج  کا انتقال، جنت البقیع میں تدفین

    18 پاکستانی عازمین حج کا انتقال، جنت البقیع میں تدفین

    سعودی عرب میں حج کے دوران 18 پاکستانی عازمین حج انتقال کر گئے۔

    وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں، جن میں زیادہ تر بزرگ شہری تھے،پاکستانی حجاج کرام کی اموات دل کا دورہ اور مختلف بیماریوں کے باعث ہوئیں تمام جاں بحق افراد کو مدینہ منورہ میں واقع قبرستان جنت البقیع میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی حج کے دوران 35 پاکستانی عازمین زندگی کی بازی ہار گئے تھے، جن میں بڑی تعداد ضعیف العمر افراد کی تھی وزارت مذہبی امور کی جانب سے وفات پانے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ حج کے دوران پاکستانی حجاج کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے۔

  • مہنگےپیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

    مہنگےپیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

    وزارت مذہبی امور نے 30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیا۔

    حج 2025 نجی اسکیم کے تحت جانے والے عازمین سے متعلق حکومت نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے 30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیا ہے۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ 30 لاکھ روپے سے زائد کا پرائیویٹ پیکج لینے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے۔بھاری نجی حج پیکج لینے والوں کے نام کلیئرنس کے لئے سیکیورٹی ایجنسیز کو بھی بھجوائے جائیں گے۔ ایف بی آر متعلقہ عازمین کے اثاثوں اور ٹیکس کی چھان بین کرے گا جب کہ ایجنسیاں متعلقہ عازمین کے کریمنل اور دیگر ریکارڈز کا جائزہ لیں گی۔ سیکیورٹی ایجنسز سے کلیئرنس کے بعد 30 لاکھ سے زائد پیکج والے عازمین کو حج کی اجازت دی جائے گی۔

    وزارت مذہبی امور نے یہ بھی بتایا کہ 30 لاکھ سے زائد کا پیکج دینے والی کمپنیاں حج پیکج کی مکمل تفصیلات فراہم کریں گی اور کمپنیوں کے 30 لاکھ سے زائد حج اخراجات اور پیکج کی منظوری وزارت مذہبی ہی امور دے گی۔وزارت مذہبی امور نے اپنے افسر محمد حکیم خٹک کو فوکل پرسن مقرر کردیا ہے جب کہ وزارت مذہبی امور نے نئی ریگولیشن پالیسی بھی جاری کردی ہے۔

    ریلوے پولیس میں بھرتی ، ٹیسٹ میں 75 فیصد لڑکے لڑکیاں فیل

    پولیس اہلکاروں کی شہری کو اغوا کرکے لاکھوں لوٹنے کا مقدمہ درج

    کار ڈیلرز حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلے، نیٹ ورک بے نقاب

    فریال تالپور کی زیرِصدارت پارٹی کی خواتین ارکانِ اسمبلی کااجلاس

  • 96 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے.

    96 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے.

    اسلام آباد:96 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں 70 ہزار سرکاری جبکہ 26 ہزار عازمین نجی حج سکیم کے ذریعے پہنچے ،وزارت مذہبی امور سے 154 افسران اور عملہ سعودی عرب فرائض سر انجام دے رہا ہے.ذرائع کے مطابق حج میڈیکل مشن کے تحت 405 ڈاکٹر، نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف کام کر رہا ہے .وزارت حج کے مطابق 350 پاکستانی معاونین جبکہ ساڑھے 7 سو لوکل خدام بھی تعینات کیے جا چکے ہیں مذہبی امور کی مانیٹرنگ ٹیموں نے 221 نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ مکمل کر لی

    ابتک 190 گم ہونے والے عازمین کو ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا .اس دوران حرم گائڈز نے 26 ہزار سے زائد عازمین کو رہنمائی فراہم کی 36 سو سے زائد بیگز تلاش کر کے عازمین حج تک پہنچائے گئے وزارت مذہبی امور کے مطابق کال سینٹر پر رہنمائی کیلئے 318 جبکہ شکایات کیلئے 260 شکایات موصول ہوئیں.اس دوران حج میڈیکل مشن نے 13 ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیں 83 مریضوں کو سعودی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ابتک 8 سرکاری اور 2 نجی حج سکیم کے عازمین کی اموات واقع ہوئی ہیںتدفین جنت البقیع اور مکہ کے شرائع قبرستان میں کر دی گئی