Baaghi TV

Tag: پاکستانی فلم

  • فلم ”رنگ عشقے دا“ کی نمائش ملتوی

    فلم ”رنگ عشقے دا“ کی نمائش ملتوی

    لالی وڈ کے شہرہ آفاق رائٹر پرویز کلیم کی ڈائریکشن میں بنی نئی میوزیکل رومانوی کامیڈی فلم ”رنگ عشقے دا“ کی نمائش پروڈیوسرز نے ملتوی کردی ہے اور اب فلم کی نمائش 23 دسمبر کی بجائے ایک نئی تاریخ کو کی جائے گی. جس کا جلد باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔ فلم کی پروڈکشن ٹیم کے مطابق ”رنگ عشقے دا “ کی نمائش میں تبدیلی حکومت کی جانب سے سینماؤں کیلئے جاری نئے اوقات کار کے باعث کرنا پڑی کیونکہ رات آٹھ بجے کے بعد سینما گھروں کو بند کرنے کا فیصلہ فلم بزنس کیلئے مناسب نہیں ہے۔ ”رنگ عشقے دا“ کی سٹار کاسٹ میں فریش سٹار علی عباس سید، آمنہ راہی اور زاریہ خان شامل ہیں جبکہ لالی وڈ کی سینئر فنکارائیں مدیحہ شاہ، نغمہ بیگم اور کامیڈین افتخار ٹھاکر بھی منفرد کرداروں میں جلوہ گر ہیں۔

    ”رنگ عشقے دا“ کی نمائش 23 دسمبر کو ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ہونا تھی جبکہ اسے پاکستان کے علاوہ کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں بھی سینماؤں کی زینت بنایا جائے گا۔ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد نے کہا کہ ”رنگ عشقے دا“ فریش سٹار کاسٹ کی حامل معیاری فیملی فلم ہے جسے پروڈیوسر حضرات کے فیصلے کے مطابق ملک بھر کے سینماؤں میں جلد نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا.

  • کیا دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ بھارت میں بھی ریلیز ہوگی؟‌

    کیا دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ بھارت میں بھی ریلیز ہوگی؟‌

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جب سے ریلیز ہوئی ہے کامیابیاں سمیٹ رہی ہے. اس فلم کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ یہ فلم اب ہمسایہ ملک بھارت میں بھی ریلیز ہوگی .کہا جا رہا کہ اس فلم کو بھارت میں ریلیز کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اسی مہینے کے آخری ہفتے میں فلم کو ریلیز کیا جائیگا. پاکستانی سپرہٹ فلم کو” زی اسٹوڈیوز” کے اشتراک سے ریلیز کیا جائے گا۔ جس کا حتمی اعلان جلد کیا جائیگا. اگر بھارت میں دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ ریلیز ہوجاتی ہے کہ تو یہ ایک اور اعزاز ہو گا جو یہ فلم اپنے نام کریگی. اس فلم کی بھارت میں ریلیز دیگر پاکستانی فلموں‌کے لئے بھی خوش آئند ہو گا. دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک سے اب تک دو سو کروڑ‌کما لیا

    ہے اور کامیابی کا یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے. دوسری طرف بھارتی عوام بھی دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کو دیکھنے کےلئے بےتاب ہے. سوشل میڈیا پر اکثر بھارتی صارفین کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہوتا ہے کہ دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کو ہمارے ملک میں بھی ریلیز کیا جائے. اس فلم کی ریلیز کے بعد یقینا پاکستانی اور بھارتی فنکاروں‌کا آپس میں کام کرنے کا راستہ بھی کھلے گا . یاد رہے کہ دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کو بھارتی معروف فلم میکر کرن جوہر دبئی کے سینما میں جا کر دیکھ چکے ہیں اور بلال لاشاری کو تعریفی فون کر چکے ہیں.

  • ضرار میری طرف سے پاکستانیوں کو تحفہ ہے شان شاہد

    ضرار میری طرف سے پاکستانیوں کو تحفہ ہے شان شاہد

    اداکار شان شاہد جن کی فلم ضرار گزشتہ روز ریلیز ہوئی ہے. گزشتہ روز ہی اس فلم کا لاہور میں پریمئیر بھی کیا گیا. پریمئیر میں‌شان شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضرار میری طرف سے پوری قوم کو ایک تحفہ ہے، میں نے اس فلم کو بہت محنت سے لکھا اور بنایا ہے. میرے ہر اداکار نے اس میں بہترین اداکارکی ہے. پاکستان میں اس وقت ایسی فلمیں بننے کی اشد ضرورت ہے . پاکستان اس وقت بہت سارے محاذوں سے لڑ رہا ہے اور اسکو اندورنی اور بیرونی طور پر بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے. شان شاہد نے کہا کہ کرن ملک کا انتخاب اس کردار کی مناسبت سے

    کیا گیا تھا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ میری نہیں آپ لوگوں کی اپنی فلم ہے آئیں اور ضرور دیکھیں. شان نے مزید کہا کہ میں نے ایک اچھی فلم بنانے میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑی اب آڈینز نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیسی ہے. شان نے مزید یہ بھی کہا ہےکہ میں بہت جلد ایک اور حساس موضوع پر فلم شروع کرنے جا رہاہوں اور وہ فلم بھی پاکستان سے محبت کرنے کا پیغام دیتی ہوئی نظر آئیگی . یاد رہے کہ فلم ضرار کو شان شاہد نے نہ صرف خود لکھا ہے بلکہ ڈائریکٹ بھی کیا ہے.

  • نیلم منیر کیا چاہتی ہیں انہوں‌ نے بتا دیا ؟‌

    نیلم منیر کیا چاہتی ہیں انہوں‌ نے بتا دیا ؟‌

    ڈرامہ آرٹسٹ نیلم منیر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں ایسے کردار کرنا چاہتی ہوں جو لوگوں کو یاد رہیں. میرے مداحوں نے ہمیشہ مجھے بہت سراہا ہے اس چیز نے میری حوصلہ افزائی کی. انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہےاس سے مطمئن ہوں لیکن مجھے ابھی بھی لگتا ہے کہ مجھے ابھی بھی بہت زیادہ کام کرنا ہے. نیلم منیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بہت سارے آرٹسٹ ایسے ہیں جنہوں نے اپنے کام کے انمٹ نقوش چھوڑے . میں بھی ایسے آرٹسٹوں کی صف میں شامل ہونا چاہتی ہوں. انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈراموں میں

    اصلاحی پہلو نمایاں‌ہوتا ہے. ہمارے ہاں جو ڈرامے بن رہے ہیں وہ بہت معیاری ہیں کہانیاں یقینا سبق آموز ہیں. بہت ساری ایسی کہانیاں جو ہمیں بہت ساری چیزیں سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں. انہوں اپنی فلموں‌کی بھی تعریف بھی کی ، انہوں نے کہا کہ جو فلمیں بن رہی ہیں وہ ہر اعتبار سے بین الاقوامی تقاضوں سے میل کھاتی ہیں. مجھے اگر کوئی اچھا سکرپٹ اور کردار آفر ہوا تو ضرور کروں‌گی . نیلم منیر نے کہا کہ کام میرا جنون ہے اور یہ جنون میرے ساتھ رہے گا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے.

  • جوائے لینڈ کا بین کیا جانا قابل افسوس ہے ملالہ یوسفزئی

    جوائے لینڈ کا بین کیا جانا قابل افسوس ہے ملالہ یوسفزئی

    فلم جوائے لینڈ جس نے کانز فلمی میلے میں ایوارڈ جیت کر پاکستانیو‌ں کے سر فخر سے بلند کئے ہیں اس کی ریلیز سے ایک ہفتہ قبل اس کا بین کیا جانا یقینا قابل افسوس تھا لیکن صوبہ سندھ نے جوائے لینڈ کی ریلیز کی اجازت دیدی جبکہ پنجاب حکومت نے فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کر دی ہے. جوائے لینڈ کی ریلیز کے حوالے سے جو رویہ دیکھنے کو ملا ہے وہ یقینا قابل افسوس ہے اس رویے کی مخالفت جہاں بہت سارے لوگوں نے کی ہے وہیں‌ملالہ یوسفزائی نے بھی کی ہے انہوں‌نے کہا کہ بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ جوائے لینڈ جیس فلم جو کہ پاکستانیوں کی

    فلم ہے پاکستانیوں کے لئے ہے انہی کو دیکھنے کو نہیں‌مل رہی ہے. انہوں‌ نے کہا کہ یہ فلم پاکستانیوں کے لئے ایک لو لیٹر ہے اس فلم کو ریلیز کیا جانا چاہیے . یوں ملالہ یوسفزئی بھی فلم جوائے لینڈ کے حق میں بول پڑی ہیں. سوشل میڈیا پر ایک خاص طبقے کی طرف سے اس فلم کو اور اس کے حق میں بولنے والوں کو تنقید کی نشانہ بنایا جا رہا ہے. یاد رہے کہ فلم کو پہلے 18 نومبر کو پاکستان بھر میں نمائش کی اجازت دیدی گئی تھی لیکن بعد میں اس پر پابندی عائد کر دی گئی تاہم اب سندھ میں فلم کی نمائش جاری ہے لیکن پنجاب میں پابندی عائد کر دی گئی ہے.

  • جوائے لینڈ کا نیا پوسٹر جاری

    جوائے لینڈ کا نیا پوسٹر جاری

    دنیا کے سب بڑے فلمی میلے (کانز ) میں ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم جوائے لینڈ پاکستان میں بھی ریلیز کی جا رہی ہے 18 نومبر کو یہ فلم پاکستانی سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے اس حوالے سے فلم کی تشہری مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے. فلم کا ایک نیا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے. فلم لاہور کراچی اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں ریلیز ہو گی. فلم کو لکھا اور ڈائریکٹ صاتم صادق نے ہے جبکہ پرڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ ہیں..فلم کی کاسٹ میں اداکارہ ثروت گیلانی، ثانیہ سعید، سہیل سمیر ، علی جنیجو، علینہ خان ، رستی فاروق اور سلمان پیرزادہ کے نام شامل ہیں. فلم کو پاکستان کے تمام سنسر بورڈز نے بھی باضابہ طور پر پاس کردیا ہے۔ وفاق، پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز نے جوائے لینڈ کو

    کلئینرنس دیدی ہے. فلم کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ اس کا ٹیزر بھی جلد ہی ریلیز کر دیا جائیگا ٹیزر سمیت فلم کو ریلیز کرنے کی تقریبا تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں. فلم کی کہانیی بنیادی طور پر لاہور میں مقیم ‘حیدر ‘کے گرد کھومتی ہے جو ایک متوسط طبقے کے خاندان کا سب سے چھوٹا بیٹا ہے جو خفیہ طور پر تھیٹر میں بطور بیک گراونڈ ڈانسر شامل ہوتا ہے اور ایک ٹرانس ڈانسر’ بیبا ‘سے دوستی کرتا ہے جو تھیٹر میں اپنی شناخت بنانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

  • پاکستانی فلم اچھی ہو تو ہالی وڈ بلاک بسٹر اسکا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہمایوں سعید

    پاکستانی فلم اچھی ہو تو ہالی وڈ بلاک بسٹر اسکا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہمایوں سعید

    اداکار و پرڈیوسر ہمایوں سعید کہتے ہیں کہ اگر پاکستانی فلم اچھی ہو تو ہالی وڈ فلم اسکا کچھ نہیں‌بگاڑ سکتی. ہمایوں‌ سعید نے لندن نہیں‌ جائونگا کی پرموشنز کے دوران ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مجھے بالکل خوف نہیں ہے کہ ہماری فلموں کے ساتھ ہالی وڈ فلم تھور لگ رہی ہے کیونکہ میرا اس بات پر بہت یقین ہے کہ اگر پاکستانی فلم اچھی ہو تو کوئی بھی فلم چاہے وہ ہالی وڈ کی ہو یا بالی وڈ کی اسکا کچھ نہیں‌بگاڑ سکتی. ہمایوں سعید کی یہ بات سچ ہو گئی کیونکہ اس وقت تھور فلم قائداعظم زندہ باد اور لندن نہیں‌جائونگا کے ساتھ چل رہی ہے لیکن پاکستانی فلمیں

    اچھا بزنس کررہی ہیں لوگوں‌کی ایک بڑی تعداد پاکستانی فلموں‌کو دیکھنے کےلئے سینما کا رخ کررہی ہیں. فیملیز ایڈوانس بکنگ بھی کروا رہی ہیں. ہمایوں سعید کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیشہ میری عزت رکھی ہے، میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اچھا کام کروں اور ایسا کام کروں‌جو شائقین کو پسند آئے. ہم سب نے مل کر بہت محنت کی تھی اور خوشی یہ ہے کہ یہ محنت رنگ لا رہی ہے. ہم آگے بھی جو کام کریں گے وہ شائقین کی پسند نہ پسند کو مد نظر رکھ کر ہی کریں‌گے. ہمایوں سعید فلم کی کامیابی سے نمائش پر بہت خوش ہیں اور اپنے پرستاروں کے بہت زیادہ شکر گزار بھی ہیں.

  • صنم سعید فلمی صنعت کی مکمل بحالی کے لئے پر امید

    صنم سعید فلمی صنعت کی مکمل بحالی کے لئے پر امید

    اداکارہ صنم سعید جو کافی عرصے سے ہمیں سکرین پر نظر نہیں آرہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اتنے کم وسائل کے باوجود ہمارے ہاں اچھا کام ہو رہا ہے اچھی فلمیں بن رہی ہیں میں فلمی صنعت کا مستقبل خاصا روشن دیکھ رہی ہوں وہ الگ بات ہے کہ فی الحال مشکلات ہیں لیکن مشکلات زیادہ دیر تک نہیں رہیں گی کیونکہ ہمارے پاس بہت باصلاحیت لوگ ہیں جو ان سب مسائل پر قابو پانے کا ہنر جانتے ہیں۔ صنم سعید نے مزید کہا کہ اچھی کہانی ڈائیلاگز اور میوزک ہماری فلموں کو بین الاقوامی معیار کا بنا سکتا ہے۔صنم سعید نے نئے چہروں اور تکنیک کاروں کو موقع دئیے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صنم سعید نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے بہت ضروری ہے کہ نئے لوگوں کو چانس دیا جائے۔

    اس وقت اچھا کام ہو رہا ہے لیکن مزید اچھا کام ہونے کی بھی بے حد ضرورت ہے۔صنم سعید کا ماننا ہےکہ پاکستان میں اچھے اور معیاری ڈرامے بنتے ہیں. یاد رہے کہ صنم سعید کا ڈرامہ ” زندگی گلزار ہے” بھارتی چینل پر چلایا گیا اس حوالے سے صنم سعید نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں‌فخر ہے کہ اتنے برس پہلے بننے والا ڈرامہ آج بھی ہٹ ہے اور لوگ پسند کررے ہیں اور بھارتی چینل پر اس کا لگنا یقینا حوصلہ افزا ہے.صنم ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئیں انہوں نے کم مگر معیاری کام کیا ہے.

  • شان شاہد کی ضرار کا ٹریلر دوسری بار آگیا لیکن فلم کی ریلیز کی تاریخ پھر گول

    شان شاہد کی ضرار کا ٹریلر دوسری بار آگیا لیکن فلم کی ریلیز کی تاریخ پھر گول

    نیلو اور ریاض شاہد کے بیٹے شان شاہد کی فلم “ضرار“ کا ٹریلر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا ٹریلر سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ فلم ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہے ۔اس فلم کا ٹریلر دیکھ کر گمان ہی نہیں ہوتا کہ یہ کوئی پاکستانی فلم ہے۔ شان شاہد نے فلم میں نئی ٹیکنیکس کو استعمال کیا ہے اور شاید ایسی کہانیوں پر پاکستان میں کم کم کام کیا گیا ہے۔ضرار کا ٹریلر جس جس نے دیکھا ہے اس نے بے حد سراہا ہے ۔فلم شان شاہد نے خود لکھی ہے اس ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شان ایک ایسا کردار نبھا رہے ہیں جو دنیا کی بری قوتوں کا مقابلہ کرتا ہے ۔

    یاد رہے کہ فلم ضرار کی ریلیز مسلسل تاخیر کا شکار جا رہی ہے دو سال قبل اسکا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا لیکن ایک بار پھر سے فلم کا ٹریلر جاری ہوا ہے ٹریلر یقینا بہت ہی زبردست ہے لیکن ابھی بھی فلم کی ریلز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔شان کے علاوہ فلم میں نئیر اعجاز ،ندیم بیگ اور کرن ملک اہم کرداروں میں نظر آئیں گے ۔شان ضرار کے حوالے سے کافی پر امید ہیں انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ سے بھی فلم ضرار کے حوالے سے ٹویٹ کیا لیکن تاحال فلم کی یلیز کی تاریخ سامنے نہیں آسکی جبکہ شائقین فلم دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں ۔شان ایک عرصہ پنجابی سینما بھی کرتے رہے ہیں لیکن کافی سال سے وہ پنجابی فلموں میں نظر نہیں آرہے ۔شان کو ان کی پنجابی فلموں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا رہتا ہے ۔