Baaghi TV

Tag: پاکستانی فنکار

  • پاکستانی فنکاروں کا اعزاز

    پاکستانی فنکاروں کا اعزاز

    برطانوی جریدے ایسٹرن آئیز نے 2022 کے 50 بہترین ایشیائی فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے۔جس میں 8پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں۔2022 کا سال پاکستانی فنکاروں کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا۔بیشتر اداکاروں نے نہ صرف پاکستانی انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں کمال کیا بلکہ کئی انٹر نیشنل پراجیکٹس میں بھی کام کیا۔اس حوالے سے ایسٹرن آئیز نے سال کے 50 بہترین فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے۔ان فنکاروں میں فواد خان ، عاطف اسلم ،سجل علی،حدیقہ کیانی ،عروج آفتاب،ہمایوں سعید، شے گل، اور علی سیٹھی شامل ہیں۔فواد خان کو ان کی فلم ” دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ اور شمہور سیریز مس مارول“ میں شاندار کیمیو کی بنیاد پر فہرست میں شامل کیا گیا۔عاطف اسلم کو سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے

    والے فنکار ہونے کی وجہ سے شامل کیا گیا۔اداکارہ سجل علی نے جمائما گولڈ سمتھ اور شیکھر کپور کی فلم ”وٹس لو گوٹ ٹو ڈو وِد“ میں پرفارم کرنے کی وجہ سے شامل کیا گیا۔ گلوکارہ عروج آفتاب کو گریمی یوارڈ جیتنے کی وجہ سے شامل کیا گیا۔گلوکارہ حدیقہ کیانی کو سیلاب متاثرین کے لیے کام کرنے کی وجہ سے شامل کیا گیا۔ہمایوں سعید کو ان کی فلم ”لندن نہیں جاﺅں گا“ اور ’دی کراﺅن‘ میں ڈاکٹر حسنات کا کردار اداکرنے پر شامل کیا گیا۔گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کو ان کے مشہور گانے ” پسوڑی“ کی وجہ سے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔بین الاقوامی سطح پر اہم اعزاز ملنے پر تمام فنکاروں کو سراہا جا رہا ہے۔

  • فردوس جمال کو معاف کر دیا ہمایوں سعید

    فردوس جمال کو معاف کر دیا ہمایوں سعید

    سینئر اداکارہ فردوس جمال تنقید کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے انہوں نے گزشتہ دنوں ہمایوں سعید کو لیا آڑھے ہاتھوں بولے یہ تو اداکار ہی نہیں ہے نہ اسکی باڈلی لینگوئج ہے نہ ہی آواز. ان کے اس بیان پر ہمایوں سعید سے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ فردوس جمال سے میں بالکل بھی ناراض نہیں ہوں بلکہ میں نے ان کو معاف کر دیا انہوں نے جو بھی کہا ہے. فردوس جمال تو وہ اداکار ہیں جنہوں نے ایک بار مجھے کہا کہ گاڈ فاردر میں مارلن برانڈو نے اچھی اداکاری نہیں کی میں حیران رہ گیا اور اب آپ اندازہ کر لیں ان کی ججمنٹ کا ، لہذا اگر یہ میرے بارے میں

    کہہ دیں کہ میں اداکاری اچھی نہیں کرتا یا اداکار نہیں ہوں تو کوئی بات نہیں. اصل میں ان کو وہ مقام نہیں ملا جو ندیم اور جاوید شیخ کو ملا بس اسی مایوسی میں وہ ہر ایک کی اداکاری پر سوال اٹھا دیتے ہیں .یاد رہے فردوس جمال نے اداکارہ ماہرہ خان کی اداکاری کے بارے میں بھی کہا تھا کہ ان کو اداکاری نہیں آتی نہ ہی ان کو اب ہیروئینز کے کردار ادا کرنے چاہیں اس کے بعد ان پر کافی تنقید ہوئی لیکن انہوں نے اس تنقید سے بالکل بھی نہیں سیکھا اور ایک بار پھر انہوں نے سپر سٹار ہمایوں سعید کی اداکاری پر سوال اٹھا دئیے ہیں.

  • ایان علی انجلینا جولی کا اپنے فنکاروں سے مقابلہ کرنے پر برس پڑیں

    ایان علی انجلینا جولی کا اپنے فنکاروں سے مقابلہ کرنے پر برس پڑیں

    انجلینا جولی جب سے پاکستان آئیں ہیں تب سے کچھ لوگ پاکستانی فنکاروں کو ذلیل کرنے میں لگے ہوئے ہیں ان کا کہنا ہےکہ اگر انجلینا جولی پاکستان آکر سیلاب زدگان سے مل سکتی ہیں ان کی خیریت معلوم کر سکتی ہیں تو ہمارے فنکار ایسا کیوں نہیں کر سکتے. ایسے میں آیان علی برس پڑی ہیں ان پر جو ایسی بات کررہے ہیں. ایان علی نے ٹویٹر پر ایک لمبی چوڑی پوسٹ لگائی اور لکھا کہ ”انجلینا جولی بطور نمائندہ خصوصی اقوامِ متحدہ اپنے فرائض ادا کررہی ہیں جبکہ پاکستانی فنکار کینڈا روزی کےلئے جا رہے ہیں.کسی ایک کی تعریف کرنے کے لیے کسی دوسرے کی تضحیک ضروری نہیں. ان میں سے بیشتر آرٹسٹ یہ ایورڈ شو اٹینڈ کرنے کے پابند ہیں کیونکہ انہوں نے کئی ماہ پہلے اس سلسلے میں کنٹریکٹ سائن کیے ہیں.اس کنٹریکٹ سے حاصل شدہ رقم کا کچھ حصہ شاید یہ سیلاب زدگان کی مدد میں بھی استعمال کریں.پاکستانی آرٹسٹس انسانیت

    کی خدمت میں ویسے بھی کسی سے پیچھے نہیں مگر سوال یہ ہے کہ پاکستانی آرٹسٹس کا اپنے حقِ روزگار کو استعمال کرنا ہی عملِ معترضہ کیوں؟
    کیا باقی کے پاکستانیوں نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپنے معمولاتِ زندگی روک دیے ہیں؟کیا اس وقت اہل سیاست، اہل صحافت، اہل سپاہ، اہل ملازمت، اہل طب وغیرہ وغیرہ میں سے کوئی بیرونِ ملک نہیں؟کیا سب ہمہ وقت کارِ انسانی میں ہی مصروفِ عمل ہیں؟باقی چھوڑیے کیا اہلیانِ دانش کدہ یعنی اہلیانِ ٹوئٹر نے اپنی سپیسس ہوسٹ کرنا چھوڑ دی ہیں، ٹوئیٹس میں فلسفہ بھگارنا چھوڑ دیا ہے یا تصویریں پوسٹ کرنی چھوڑ دی ہیں؟اگر نہیں، تو اہل فن اپنی زندگی و روزگار کیوں متروک کریں اتنے گورے نہ سہی یہ بھی انسان ہیں اور اپنے ملک و قوم سے شاید آپ سے زیادہ ہی محبت کرتے ہیں. انہیں OWN کرنا سیکھیں.کچھ قوموں میں ہیرو پیدا ہوتے ہیں اور کچھ قومیں اپنے ہیرو بناتی ہیں.

  • مدیحہ شاہ ٹک ٹاک پر آگئیں

    مدیحہ شاہ ٹک ٹاک پر آگئیں

    ٹک ٹک ایک ایسی لت ہے جو پوری دنیا میں لوگوں‌کو لگ چکی ہے. اس میں فنکار بھی شامل ہیں. حال ہی میں پاکستانی ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز ٹک ٹاک پر آئی وہ جہاں سبق آموز وڈیوز شئیر کرتی ہیں وہیں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ گانوں پر رقص کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں. ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والی جنت مرزا کا شمار ان میں ہوتاہے جن کے فالورز کی تعداد بہت زیادہ ہے. ان کی اسی پلیٹ فارم پر شہرت کی وجہ سے انہیں سید نور کی فلم تیرے باجرے دی

    راکھی میں‌کاسٹ کیا گیا .شگفتہ اعجاز کے بعد حال ہی میں سٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ شاہ بھی ٹک ٹاک پر آگئی ہیں. انہوں نے ٹک ٹاک پروڈیوز بنا کر شئیر کرنا شروع کر دی ہیں.مدیحہ شاہ سٹیج کی ایک نامور اداکارہ ہیں اور سٹیج پر رقص کے حوالے سے انہیں خاصی شہرت حاصل ہے. مدیحہ شاہ کافی عرصے سے سٹیج پر بھی کم ہی نظر آرہی ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو دیا جس میں وہ پاکستانی فلموں‌کے حوالے سے بات کرتی سنائی دے رہیں تھیں اور ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلمیں اور پنجابی سینما بچانےکےلئے معیاری سکرپٹ پر کام کرنا ہوگا. مدیحہ شاہ کی سٹیج کے حوالے سے اپنی ایک فین فالونگ ہے اور ان کا شمار سٹیج کی معروف ترین اداکارائوں میں ہوتا ہے.مدیحہ ٹک ٹاک پر آئیں ہیں ان کے مداح کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ انہیں اب مسلسل مدیحہ شاہ کو دیکھنے کا موقع میسر آئیگا.