Baaghi TV

Tag: پاکستانی فوج

  • بھارت نے ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر سویلین و مذہبی مراکز کو نشانہ بنایا، مولانا فضل الرحمٰن

    بھارت نے ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر سویلین و مذہبی مراکز کو نشانہ بنایا، مولانا فضل الرحمٰن

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی سیکیورٹی ناکامی کا الزام پاکستان پر ڈال کر شہری اور مذہبی مراکز پر حملے کیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر جارحیت کی، جو کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے۔ پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ بھارت کی جانب سے بلاجواز حملہ ایک پہل تھی اور پاکستان نے دفاعی ردعمل کے تحت کارروائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ "تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پاکستان کو خطرہ لاحق ہوا، مسجد اور مدرسے کے نوجوان فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے۔ فوج بھی تسلیم کرتی ہے کہ عوام کی حمایت کے بغیر جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔”

    جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ اگرچہ جنگ بندی ہو چکی ہے، مگر خطے کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے 1971 کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اُس وقت عوام کی حمایت نہ ہونے کے باعث فوج کو پسپائی اختیار کرنا پڑی، لیکن موجودہ صورتحال میں پوری قوم افواجِ پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے۔ہم پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، دفاعی محاذ پر ہم حالتِ جنگ میں ہیں، اور بھارت کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ ہم ایک ہیں۔

    مولانا کا کہنا تھا کہ مودی حکومت اندرونی اور بیرونی سطح پر تنہا ہو چکی ہے اور اپنی شکست کو چھپانے کے لیے مزید اشتعال انگیزی کا سہارا لے سکتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے قومی یکجہتی کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔مولانا فضل الرحمٰن نے چین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چینی ٹیکنالوجی نے دفاعی میدان میں خود کو منوایا ہے، اور پاکستانی ہوابازوں نے اسے بہترین انداز میں استعمال کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ چین اور پاکستان کی دوستی اب اقتصادی سے بڑھ کر دفاعی شراکت داری میں تبدیل ہو چکی ہے، جو وقت کی اہم ضرورت بھی ہے۔”

    انہوں نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ افغان سرحد پر امن قائم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات ناکافی ہیں، اور اس جانب فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کسی بھی بیرونی خطرے سے محفوظ رہے۔اپنی تقریر میں مولانا فضل الرحمٰن نے ملک میں خوف کی فضا پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہاگر ہم ملک میں خوف ختم نہیں کریں گے تو لوگ مایوس ہوں گے۔ ہمیں اعتماد پیدا کرنا ہوگا اور یہی پیغام ہم نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں جلسے کرکے دیا ہے۔

    مولانا نے ڈرونز کے استعمال پر سوال اٹھایا اور کہا کہ اگر پاکستان خود بھی وزیرستان میں ڈرون استعمال کر رہا ہے تو ہندوستان کے ڈرونز کا مؤثر جواب دینا مشکل ہو جائے گا۔ اسٹیبلشمنٹ کو اس حوالے سے پالیسی واضح کرنی چاہیے۔مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں کم عمری کی شادی پر پابندی کے بل کی منظوری کو شریعت سے متصادم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بل اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اور اسے اسلامی نظریاتی کونسل کے مشورے کے بغیر منظور نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔

    انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ اس بل پر پینل آف چیئر سے رولنگ لی جائے اور اسے فوری طور پر روک دیا جائے۔انہوں نے قومی یکجہتی کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے متنازع قانون سازی سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک طرف بوری میں غلہ ڈال رہے ہیں، دوسری طرف سوراخ کر کے نکال رہے ہیں، اس طرح قومی یکجہتی نہیں ہو سکتی۔”

    پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں،بھارتی سیکرٹری خارجہ

    بھارت کی دھمکیاں،چین نے مہمند ڈیم پر کام کی رفتار بڑھا دی

    ٹرمپ کا روس-یوکرین فوری جنگ بندی مذاکرات شروع کروانے کا دعوی

    سندھ حکومت کا 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان

    ہیٹ ویو الرٹ,ملک بھر میں شدید گرمی کا امکان

  • پاکستان نے بھارت کو ایٹم بم کی دھمکی لگا دی

    پاکستان نے بھارت کو ایٹم بم کی دھمکی لگا دی

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مکمل حملہ ہوا تو مکمل جنگ ہوگی، پاکستانی فوج ہرطرح کی صورتحال کے لیے تیار ہے۔

    برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز کو انٹرویو میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ جیسا حملہ ہوا ویسا ہی جواب ہوگا، پاکستان بھارت تنازع مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے، دنیا کو جوہری طاقتوں کے درمیان مکمل تصادم کے امکان پر فکر مند ہونا چاہیئے،اس موقع پر وزیر خواجہ نے پہلگام واقعے میں ملوث ہونے کاالزام مسترد کرتے ہوئے حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔

    انہوں نے متنبہ کیا کہ پاکستانی فوج دونوں جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سفارتی اقدامات کے درمیان کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیئے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ تنازع مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائے گا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں منگل کو مسلح افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک ہو گئے تھے جس کا الزام سب سے پہلی بھارتی میڈیا اور پھر بھارتی حکومت نے پاکستان پر عائد کیا تھا تاہم خواجہ آصف نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیا۔

    وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے گا، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، دونوں ملکوں کے تصادم کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے، جیسا حملہ ہوا ویسا ہی جواب ہوگا، پاک بھارت تنازع مکمل جنگ کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔

    کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ، الرٹ جاری

    اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے اہم رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

    پہلگام فالس فلیگ پر سچ بولنے کی سزا، بھارتی مسلمان رکن اسمبلی گرفتار

    سندھو دریا ہمارا ہے یا اس دریا میں ہمارا پانی بہے گا یا تمہارا خون ,بلاول بھٹو زرداری

    بھارتی آبی جارحیت اور پاکستان کا دو ٹوک جواب ،تحریر:شاہد نسیم چوہدری

  • وزیراعظم، بلاول بھٹو  کا دہشگردوں کو واصلِ جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    وزیراعظم، بلاول بھٹو کا دہشگردوں کو واصلِ جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    وزیراعظم شہباز شریف اور پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے 19 دہشگردوں کو واصلِ جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری بیان میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے متنی ضلع پشاور، بازئی ضلع مہمند اور ضلع کرک میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران 19 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی.وزیرِاعظم نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں لانس حوالدار عباس علی، نائیک محمد نذیر اور نائیک محمد عثمان کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی. اس موقع پر وزیرِاعظمکا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کی ملک کے امن و امان کو خراب کرنے کی مزموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے.مجھ سمیت پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جرآت و بہادری کو سلام پیش کرتی ہے.سیکیورٹی فورسز کے اہلکار و جوان اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ارض وطن کو دھشتگردی کے ناسور سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں.ملک کی بقاء کی خاطر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی لازوال قربانیاں ہیں.دوسری طرف پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 19 دہشگردوں کو واصلِ جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشنز میں جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 3 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہو کہا کہ خیبر پختونخواہ میں دہشتگردوں کے خلاف 3 کامیاب آپریشنز ہماری فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا ثبوت ہے.شہید اہلکاروں کی قربانی کو قوم کی نسلیں یاد رکھیں گی. چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ا شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی انتہاپسندی و دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل،تین جوان شہید

    بہاولپور چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگر بیمار پڑ گیا

  • پاکستان کے اپنے دفاع میں دہشتگردوں کے مراکز پر حملے، طالبان کا دوہرا معیار

    پاکستان کے اپنے دفاع میں دہشتگردوں کے مراکز پر حملے، طالبان کا دوہرا معیار

    پاکستانی فضائی حملوں میں سرحدی علاقوں میں ٹی ٹی پی کے تربیتی کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا.پاکستانی فضائیہ کے حالیہ حملے ٹی ٹی پی "فتنہ الخوارج” کے تربیتی کیمپوں پر کیے گئے ہیں۔ یہ حملے افغانستان یا آئی اے جی (اسلامی امارت افغانستان) کی افواج کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کے مراکز کے خلاف تھے۔

    1. پاکستان نے افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کے تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا، جنہیں دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
    2. پاکستان کی مسلسل شکایت رہی ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان کی سرزمین سے کارروائیاں کر رہی ہے، لیکن آئی اے جی نے ان سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مطلوبہ اقدامات نہیں کیے۔
    3. یہ کیمپ سرحد پار دہشت گردی کا منبع تھے، جو پاکستان کی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بنے ہوئے تھے۔
    4. چار اہم دہشت گرد مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جہاں خودکش حملہ آور، اہم کمانڈر، اور بڑی مقدار میں اسلحہ موجود تھا۔
    5. مارے جانے والوں میں اہم کمانڈر شامل ہیں:
    شیر زمان المعروف مخلص یار
    ابو حمزہ (خودکش بمباروں کے تربیت کار)
    اختر محمد المعروف خلیل
    شعیب اقبال (ٹی ٹی پی کے عمر میڈیا کا سربراہ)
    6. افغانستان، بطور ایک غیر مستحکم ریاست، اپنی داخلی مسائل میں الجھا ہوا ہے، لیکن آئی اے جی کو سمجھنا ہوگا کہ دہشت گرد دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ ہیں۔
    7. عالمی قانون کسی بھی ریاست کو اپنی سرزمین سے باہر موجود خطرات کے خلاف دفاع کا حق دیتا ہے.

    افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور ٹی ٹی پی خوارج کے خلاف کارروائی

    پاکستان افغانستان کو برادر ملک تصور کرتا ہے اور فضائی حملے افغان عوام یا افواج کے خلاف نہیں تھے۔
    1. پاکستان نے سرحدی علاقوں میں ٹی ٹی پی کے خلاف دفاعی اقدامات کیے۔
    2. مارے جانے والے ٹی ٹی پی کے خوارج وہ تھے جو حال ہی میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا جشن منا رہے تھے۔
    3. ان فضائی حملوں کا مقصد دہشت گردوں کا خاتمہ تھا جو پاکستان اور افغانستان دونوں کے لیے خطرہ ہیں۔
    4. پاکستان کی جانب سے ہمیشہ افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

    کرّم میں سیکیورٹی صورتحال: افغان فورسز کے ساتھ کشیدگی

    آئی اے جی کی جانب سے یہ غلط دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ افغان افواج نے پاکستانی افواج پر حملہ کیا، حالانکہ حقیقت میں 28 دسمبر کی صبح سرحد پار سے ٹی ٹی پی اور افغان فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی۔
    1. پاکستانی افواج نے جوابی کارروائی میں مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
    2. افغان فورسز اور ٹی ٹی پی کے درمیان "فرینڈلی فائر” کے نتیجے میں متعدد جانی نقصان ہوا۔
    3. رپورٹس کے مطابق، ٹی ٹی پی کی فائرنگ سے ایک افغان ہیلی کاپٹر تباہ ہوا۔
    4. پاکستان کی متعدد درخواستوں کے باوجود افغان طالبان نے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کیا ہے۔

    کرّم میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی افغان کوششیں

    افغان طالبان کی جانب سے کرّم میں غیر مستحکم حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

    1. افغانستان کی غیر اشتعال انگیز فائرنگ نے کرّم میں حالات کو مزید خراب کر دیا ہے۔
    2. افغان طالبان کا یہ رویہ پاکستان کے اعتماد کو مجروح کرتا ہے، جو ہمیشہ افغان عوام کا حامی رہا ہے۔
    3. پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، لیکن طالبان کی جانب سے جوابی طور پر صرف ناشکری اور دشمنی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

    جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا

    1. افغان چینلز پر پاکستان کے فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کے دعوے جھوٹے ہیں۔ یہ تصاویر پرانے زلزلے کی ہیں۔
    2. کرّم میں پاکستانی افواج کی 19 ہلاکتوں کے دعوے غلط ہیں؛ حقیقت میں صرف 4 اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ 25 ٹی ٹی پی شدت پسند مارے گئے۔
    3. پاکستانی حملوں کے بعد ٹی ٹی پی کی قیادت میں مکمل رابطہ منقطع ہو چکا ہے، اور خوف کی وجہ سے ان کا نیٹ ورک مفلوج ہو چکا ہے۔

  • آئی ایچ آر ایف ایک عالمی یہودی نواز تنظیم ہے،جو عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے،زید حامد

    آئی ایچ آر ایف ایک عالمی یہودی نواز تنظیم ہے،جو عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے،زید حامد

    معروف تجزیہ نگاراور دفاعی امور کے ماہر زید حامد کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن ایک عالمی یہودی نواز تنظیم ہے جو عمران کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئی ہے –

    انسانی حقوق کی نام نہاد جعلی تنظیم تحریک انصاف اور عمران خان کے حق میں سامنے آئی ہے، تنظیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پاکستانی فوج اور پولیس کو موجودہ ملکی حالت کے پیش نظر تنقید کا نشانہ بنایا-

    حسان نیازی کی گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر


    تنظیم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پولیس اور فوجی افسران موصول ہونے والے کسی بھی واضح طور پر غیر منصفانہ یا غیر قانونی حکم کی تعمیل نہ کریں۔ پرامن اور غیر مسلح شہریوں کے خلاف ہر قسم کا تشدد بند کریں۔ مجرمانہ مینڈیٹ کا حکم بجا لانا لازمی نہیں ہے۔ انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کا احترام کریں۔

    اداروں کیخلاف مہم چلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں،وزیراعظم

    انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن کی اس ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے دفاعی امور کے ماہر زید حامد نے اس تنظٰم کو یہودی نواز تنظٰم قرار دیا-
    https://twitter.com/BTPakistan/status/1637736229381840896?s=20
    انہوں نے کہا کہ یہ ایک عالمی یہودی نواز تنظیم ہے جو عمران کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئی ہے اور پاکستان کی پولیس اور مسلح افواج کو ورغلا رہی ہے کہ وہ حکومت کے خلاف بغاوت کر دیں یہ سب تنظیمیں اس وقت بالکل خاموش تھیں جب مصر کے‌ مسلمان صدر مرسی کو حکومت سے اتار کر پھانسی چڑھایا گیا۔

    جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس کا مقصد تحفظ فراہم کرنا تھا،لیکن شرپسندوں نےپولیس کو تشدد کا …

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ رنگ دکھانے لگی۔ پاکستان تحریک انصاف اور جعلی بھارتی ہیومن رائٹس واچ کا گٹھ جوڑ سامنے آ گیا، جعل سازی، فیک نیوز اور جھوٹ کے پرچار میں ہندوستان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔نام نہاد عالمی تنظیموں کے بھیس میں ہندوستان اپنے مزموم عزائم کو جھوٹے پروپیگنڈے کے تحت حاصل کرنے میں سرگرم ہے، ہندوستانی نام نہاد ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے شہباز گل کی گرفتاری کے معاملے کو اچھالنا اور عمران خان کی دہشتگردی ایکٹ کے تحت گرفتاری کے لئے ورکنگ گروپ کے زریعے ملک میں انتشار پھیلانے کی ایک بہت بڑی سازش ہے۔ اس آرگنائزیشن کے تحت یہ تاثر دیا گیا کہ شہباز گل کی گرفتاری عالمی سطح پر بھونچال لانے کے مترادف ہے۔ در حقیقیت یہ ایک بوگس اور جعلی آرگنائزیشن ہے۔ اس آرگنائزیشن کے اکاؤنٹس سے 3 ٹویٹس ہیں جن میں واضح طور پر بھارت کے دو شہروں بنگلور اور نئی دِلی کی لوکیشن دیکھی جا سکتی ہیں۔ بنگلور اور دہلی سے حمایتی ٹویٹس ہو رہے ہیں۔سی این این کے فیک سکرین شاٹس اور اسرائیلی چینلز کے تشویشی پروگرام نشر کرنا ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ جب پاکستانیوں نے اس نام نہاد آرگنائزیشن کی حقیقت جاننے کی کوشش کی تو یہ آرگنائزیشن غائب ہو جاتی ہے اور پاکستانیوں کو بلاک کر دیا جاتا ہے۔ کیا حقیقت میں انسانی حقوقی کی تنظیمیں ایسی ہوتی ہیں؟درحقیقیت یہ آرگنائزیشن ہندوستان میں رجسٹرڈ ہے اور ہندوستانی ہی اسے چلا رہے ہیں۔ یہ آرگنائزیشن نیو یارک، سپین اور مڈرڈ میں رجسٹرڈ نہیں بلکہ ہندوستان سے ہی آپریٹ ہو رہی ہے۔ ایک سوچی سمجھی چال کے تحت 100سے زائد ہندوستانی ویب سائٹس نے اس آرگنائزیشن کے بیان کو پھیلایا۔