Baaghi TV

Tag: پاکستانی ٹیم

  • بریانی کیوں نہیں دی؟ پاکستانی ٹیم کا کھانا کھانے سے انکار

    بریانی کیوں نہیں دی؟ پاکستانی ٹیم کا کھانا کھانے سے انکار

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت میں موجود ہے، پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے کھانے میں بریانی نہ ملنے پر کھانا کھانے سے انکار کر دیا، فوڈ ایپ کے ذریعے خود کھانا آرڈر کر کے بریانی منگوا لی.

    پاکستان کرکٹ ٹیم مسلسل شکست کے بعد شدید تنقید کا شکار ہے، پاکستانی ٹیم صرف دو میچ جیت چکی ہے اور موجودہ صورتحال میں ٹیم ورلڈ کپ سے باہرہونے کے قریب ہے،پاکستان کا اگلا مقابلہ 31 اکتوبر کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں ہو گا، پاکستانی ٹیم کولکتہ میں موجود ہے،

    بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم جس ہوٹل میں ٹھہری ہوئی،اس میں رات کے کھانے میں بریانی شامل نہیں تھی جس پر ٹیم نے کھانا کھانے سے انکار کر دیا،پاکستانی ٹیم نے ایک باہر کے ریسٹورینٹ سے فوڈ ایپ کے ذریعے بریانی، کباب، شاہی ٹکڑا اور دیگر پکوان منگوائے، ٹیم نے مٹھائی بھی منگوائی،

    پاکستانی ٹیم جب حیدر آباد پہنچی تھی تو وہاں انہیں حیدرآبادی بریانی کھانے میں دی گئی تھی، تاہم کولکتہ میں ایسا نہیں ہوا،ٹیم کو بریانی دوسرے ہوٹل سے منگوانا پڑی،

     بھارتی اداکار ایوشمان کھرانہ بھی خاموش نہ رہ سکے

  • آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان کا پہلا میچ آج،مدمقابل ٹیم کے ہارنے کی تاریخ

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان کا پہلا میچ آج،مدمقابل ٹیم کے ہارنے کی تاریخ

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستانی ٹیم آج اپنا پہلا میچ کھیلے گی،

    پاکستانی ٹیم کا پہلا میچ نیدر لینڈ سے ہو گا، پاکستان اور نیدر لینڈ کے مابین مقابلہ بھارتی شہر احمد میں آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم نے بھر پور تیاری کر رکھی ہے،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ہماری تیاری اچھی ہے اور ایونٹ میں اچھا پرفارم کریں گے

    نیدرلینڈ کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل قومی ٹیم میں اوپنر فخر زمان،امام الحق،کپتان بابر اعظم شامل محمد رضوان،سعود شکیل،افتخار احمد،محمد نواز،شاداب خان بھی ٹیم کا حصہ فاسٹ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی،حسن علی اور حارث رؤف شامل عبداللہ شفیق اور آغا سلمان نیدرلینٍڈ کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے

    پاکستان اور نیدر لینڈ کے مابین اب تک ایک روزہ میچوں میں چھ بار کھیل چکی ہیں، تمام میچز پاکستانی ٹیم نے ہی جیتے ہیں، دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں اس سے قبل دو بار آمنے سامنے آئیں اور ورلڈ کپ کے میچ بھی پاکستانی ٹیم ہی جیتی، آج بھی امکان ہےکہ قومی ٹیم ہی فاتح ٹیم ہو گی،

    نیدرلینڈ کے خلاف پہلی بار 1996 کے ورلڈ کپ میں گرین شرٹس نے 8 وکٹوں سے جیت حاصل کی جبکہ دوسری بار 2003 میں 97 رنز سے نیدر لینڈز کو شکست دی

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ،سابق ٹیسٹ کرکٹر ،برائن لارا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف جیتنا چاہیے .میری درخواست ہے کہ پاکستان ٹیم نیدرلینڈز کو آسان نہ لے، کوالیفائرز میں ڈچ ٹیم نے اپنی کلاس دکھائی ہے، پاکستان ٹیم کو تجرںے اور بولنگ اٹیک کی وجہ سے ہمیشہ ایسی ٹیموں پر برتری حاصل رہی ہے،

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاقومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
    ورلڈ کپ 2023:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےقومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور کہا کہ پاکستانی ٹیم کا کمبینیشن بہترین ہے اورکھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔قومی کھلاڑیوں سے بہترین ٹیم ورک اورپرفارمنس کی امید ہے۔انشاء اللہ پاکستانی شاہین کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر قوم کے دل جیتیں گے۔ پوری قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

    ہماری نیک تمنائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ، یہ جشن ہے کرکٹ کا،،فرانسیسی سفیر
    اسلام آباد میں غیر ملکی سفارتکار بھی کرکٹ کے جنون میں مبتلا ہیں،ورلڈکپ میں پاکستان کے نیدر لینڈ کےخلاف پہلے میچ پر فرانسیسی سفیر نے پیغام جاری کیا ہے،فرانسیسی سفیر نے ہاتھ میں بلا پکڑکر پیغام ریکارڈ کرایا، فرانسیسی سفیر کا کہنا تھا کہ ہماری نیک تمنائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں، یہ جشن ہے کرکٹ کا،

     بھارتی ٹیم کے ان فارم بیٹر شبمن گل بخار میں مبتلا

    کیا بابر اعظم بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے؟

    بابراعظم کا کہنا تھا کہ دو پریکٹس میچوں میں مختلف کامبی نیشن آزمائے ہیں

    ورلڈ کپ 2023: تاریخ رقم ہو جائے گی کہ پاکستانی پریس باکس میں کوئی پاکستانی صحافی موجود نہیں ہو گا،سینئیرصحافی

  • آئی سی سی ورلڈ کپ:پاکستانی ٹیم پر دہشتگرد حملے کا خطرہ،پاکستان کا بیان سامنے آ گیا

    آئی سی سی ورلڈ کپ:پاکستانی ٹیم پر دہشتگرد حملے کا خطرہ،پاکستان کا بیان سامنے آ گیا

    بھارتی شہراحمد آباد میں آئی سی سی ورلڈ کپ کا پہلامیچ کھیلاجارہا ہے تاہم میگا ایونٹ کے آغازسے قبل ہی دہشتگردی کے خطرات منڈلانے لگے دھمکی آمیز کالز کے بعد سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنو کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں نے احمد آباد میں ہونے والے میچز کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی ہیں پاک بھارت ٹاکرا بھی 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہی ہوگا احمد آباد میں خالصتان کے علیحدگی پسند گرپتونت سنگھ پنو کے خلاف آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے متعلق دھمکیوں کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے-

    احمد آباد پولیس کی سائبر کرائم برانچ نے ایف آئی آر میں کہا ہے کہ متعدد افراد کو غیر ملکی نمبر سے بھیجے گئے پہلے سے ریکارڈ شدہ صوتی پیغام کے ذریعے کالعدم تنظیم ’سکھس فار جسٹس‘ کے سربراہ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ پنو کو بھارت یکم جولائی 2020 کو ’دہشتگرد‘ قرار دے چکا ہے، احمد آباد میں ورلڈ کپ میچوں کیخلاف دھمکیوں پر مشتمل آڈیو کال +44 کے کنٹری کوڈ کے ساتھ کی گئی تھی جو برطانیہ کا ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دھمکیاں مبینہ طور پر جون میں کینیڈا میں خالصتان کے علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے جواب میں بھیجی گئی تھیں۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ:پاکستانی ٹیم پر دہشتگرد حملے کا خطرہ،پاکستان کا بیان سامنے آ …

    ایک پولیس افسر نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ یہ کالز ’پنو کی آواز‘ میں ریکارڈ کی گئی ہیں نجار کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ’خالصتان کےجھنڈے کے ساتھ احمد آباد پر حملہ‘ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی جو حال ہی میں ہندوستان اور کینیڈا کے مابین سفارتی فلیش پوائنٹ کے طور پر ابھرا ہے۔

    پنو کے خلاف آئی پی سی، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ اور انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے تحت سازش اور نفرت پھیلانے کےالزامات سےمتعلق دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہےان فون کالز کو احمد آباد میں مقیم مختلف قانونی ، میڈیا اور قانون نافذ کرنے والے کچھ پروفیشنلز نے وصول کیا تھا۔

    اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (سائبر کرائم) جتیندر ایم یادو نے پنو کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ رواں سال مارچ میں بھارت اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران بھی اسی طرح کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے آسٹریلوی ہم منصب انتھونی البانیز نے شرکت کی تھی-

    نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    دوسری جانب پاکستان نے احمد آباد میں دہشتگردی کے خدشے کے حوالے سے چلنے والی رپورٹس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا میزبان ملک ہماری کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ میں تحفظ فراہم کرے، سازگار ماحول پیدا کرنا بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    پاکستان کو بھارتی ویزے نہ ملنے سے ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا عالمی کپ میں پاکستانیوں کو ویزوں کے اجرا کے لیے بھارت سے رابطے میں ہیں، بطور میزبان بھارت پاکستانی شائقین کے عالمی کپ دیکھنے میں رکاوٹیں نہ ڈالے، امید کرتے ہیں پاکستانیوں کو عالمی کپ کرکٹ دیکھنے کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے، بھارت سیاست کو کھیلوں کے ساتھ مکس نہ کرے۔

    پاکستان ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار انڈیا کو شکست دےگا،پیشنگوئی

  • ورلڈکپ کے لئے اسکواڈ تقریبا فائنل کر لیا ہے،بابراعظم

    ورلڈکپ کے لئے اسکواڈ تقریبا فائنل کر لیا ہے،بابراعظم

    ایشیا کپ ،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم کی وجہ سے فرسٹریشن نہیں ہے، جوچیزیں ہمارے کنٹرول میں ہیں ان پر فوکس کر رہے ہیں،

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے،کولمبو میں جس طرح سورج نکلا ہے لگتا نہیں ہے کہ بارش ہوگی،کوشش کرتے ہیں کہ ٹریننگ کے لئے جتنا وقت ملے اس کا فائد ہ اٹھائیں،کھلاڑیوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے کیونکہ لگاتار میچز ہیں،زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں ، کوشش ہے کہ کھلاڑیو ں کو زیادہ سے زیادہ آرام بھی دیں،جب آپ کھیل رہے ہوتے ہیں ، ٹریولنگ کرتے ہیں تو اتنا محسوس نہیں ہوتا،ہمیں سری لنکا اور پاکستان میں مسلسل کرکٹ کھیلنے کا فائدہ بھی ہوسکتا ہے،ہماری بولنگ کا اسٹارٹ اچھا ہوتا ہے کوشش ہوتی ہے مڈل میں بھی اچھا کرنے کی کوشش کریں،مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں اسی لیے ہم فاسٹ بولر آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلایا،مڈل اوور میں ہمیں وکٹیں ملنے کی ضرورت ہے لیکن ہم فنش اچھا کر رہے ہیں ،

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ افتخار احمد نے بھی گزشتہ میچ میں اچھی بولنگ کی ،ہمارے آپشن کھلےہیں جو کھلاڑی منتخب کیے ہیں وہ بہترین ہیں،ہم سلیکشن کے معاملے پر مشکل کا شکار نہیں ہوتے ،ٹیم مینجمنٹ اور مجھے پتہ ہوتا ہے کہ ہم نے کس کو کھلانا ہے ،ہمارا فوکس میچز جیتنے، ٹورنامنٹ جیتنے اور اکٹھے رہنے پر ہوتا ہے،ورلڈکپ کے لئے اسکواڈ تقریبا فائنل کر لیا ہے،ورلڈ کپ کے لیے ہم ایشیا کپ کو دیکھ رہے ہیں تاکہ اور مزید کیا بہتر ہو سکتا ہے ٹیم کی بہتری کے لیے سب کرتے ہیں پلیئرز کے دل ٹوٹنے والی بات نہیں ہے جو بھی منتخب ہوں گے وہ بہترین ہی ہوں گے،کافی فخر محسوس ہوتا ہے جس طرح کے فاسٹ بولرز ہیں ہمارے پاس ،وہ دنیا کے بہترین باؤلرز ہیں ،میچز اور ٹورنامنٹ فاسٹ بولرز جتواتے ہیں مجھے ان پر یقین ہے ،ان کی کامیابی کا رازیہ ہے کہ وہ ایک دوسرے کو اعتماد دیتے ہیں اور انہیں خود پر یقین ہے ہر میچ میں ہر کوئی پرفارم نہیں کر سکتا،

    شاہین شاہ اور انشا کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

    آئی سی سی رینکنگ بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

    ایشیا کپ 2023 ،نسیم شاہ زخمی ہو گئے

    بابراعظم کی شادی کب تک؟

  • قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت، فیصلے کیلئے کمیٹی قائم

    قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت، فیصلے کیلئے کمیٹی قائم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت جائے گی یا نہیں اس حوالہ سے فیصلہ کرنے کے لئے ایک ہائی پروفائل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، کمیٹی میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کائرہ اور طارق فاطمی شامل ہیں ،قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہ اور سیکرٹری خارجہ بھی ہائی پروفائل کمیٹی میں شامل ہیں ،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی بھارت میں ہونیوالے ورلڈ کپ میچز میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کے حوالہ سے سفارشات مرتب کرے گی، حتمی سفارشات وزیراعظم کو بھجوائی جائیں گی، جس کے بعد حتمی فیصلہ ہو گا، پی سی بی نے ورلڈ کپ میں شرکت حکومت کی اجازت کے ساتھ مشروط کی ہے،

    ورلڈکپ 12 وینیوز پر کھیلا جائے گا ،ورلڈکپ میں شامل 10 ٹیمیں 9، 9 میچ کھیلیں گی ،پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر 1 کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گی ،پاکستانی ٹیم کا دوسرا میچ 12 اکتوبر کو کوالیفائر2 کے خلاف حیدرآباد میں ہوگا ،پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑا مقابلہ 15 اکتوبرکواحمد آباد میں کھیلا جائے گا پاکستان ٹیم 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو،23 اکتوبرکوافغانستان کےخلاف چنئی میں میدان میں اترے گی ،قو می ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ،31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کےخلاف میچ کھیلے گی پاکستان ٹیم 4نومبر کونیوزی لینڈاور 12 نومبر کو انگلینڈ کےخلاف آخری لیگ میچ کھیلے گی

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

  • دورہ سری لنکا کیلئے قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان ، بابراعظم کپتان مقرر

    دورہ سری لنکا کیلئے قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان ، بابراعظم کپتان مقرر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے

    قومی سلیکشن کمیٹی نے اعلان کردہ 16 رکنی ٹیم میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اورحسن علی کو بھی شامل کیا ہے،قومی اسکواڈ میں سرفراز احمد بھی شامل ہیں، قومی اسکواڈ میں دو کھلاڑیوں محمد حریرہ اورعامر جمال کو پہلی بار شامل کیا گیا، سابق جنوبی افریقن کرکٹر مورنے مورکل بولنگ کوچ ہوں گے

    ٹیم کا انتخاب سری لنکا کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس میں چار اسپنرز ،چار فاسٹ بولرز ،چھ مستند بیٹرز اوردو وکٹ کیپرز شامل ہیں تاہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اورسرفراز احمد کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوگئی ہے انہیں آئندہ ماہ سری لنکا کے دورے میں کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے

    سری لنکا کے خلاف ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز دراصل تیسری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی پہلی سیریز ہوگی

    پاکستانی اسکواڈ میں بابراعظم ( کپتان ) ،محمد رضوان ( نائب کپتان اور وکٹ کیپر ) ،عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ،حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود کو شامل کیا گیا ہے

     

    یادگار یادیں جڑی ہیں،

     انڈیا میں ساف چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے کلیئرنس مل گئی

    پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے مصروف شیڈول کا اعلان

  • ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،پاک بھارت ٹاکرا،شائقین کرکٹ پرجوش

    ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،پاک بھارت ٹاکرا،شائقین کرکٹ پرجوش

    ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،پاک بھارت ٹاکرا،شائقین کرکٹ پرجوش

    پاک بھارت ٹاکرا
    ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،شائقین کرکٹ پرجوش
    دوسرے مرحلے میں پاک بھارت میچ کل اتوار کو دن ایک بجے ہو گا ، دونوں ٹیموں نے بھر پور تیاری کر رکھی ہے اور فتح کے لئے پرامید ہیں

    پاک بھارت ٹاکرا
    شائقین کرکٹ کو مل سکتی ہے بری خبر بھی
    میلبرن کے موسم کے حوالہ سے کہا جاتا ہے کہ اتوار کو بارش ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے پاک بھارت کا میچ متاثر ہو سکتا ہے

    پاک بھارت ٹاکرا
    رواں برس چوتھی بار ہو گا پاک بھارت ٹیم کا آمنا سامنا
    پاک بھارت کے مابین رواں برس تین میچ ہو چکے جس میں سے دو پاکستان اور ایک بھارت جیت چکا ہے کل فتح کس کا مقدر بنے گی؟ سب منتظر ہیں

    آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ ختم ہونے کے بعد اب پاکستان کا بھارت کے ساتھ ٹاکرا کل اتوار 23 اکتوبر کو ہو گا

    پاکستانی ٹیم بھرپور متحرک ہے، بھارت کے ساتھ ٹاکرے کے لئے پاکستان کی قومی ٹیم نے میلبرن میں جم ٹریننگ کی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی ٹریننگ سیشن کے دوران کپتان بابر اعظم نے مینٹور میتھیو ہیڈن سے مشاورت بھی کی ،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ میلبرن میں کھیلا جائے گا، میچ کا آغاز دن دو بجے ہو گا، دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں اور جیت کے لئے پرجوش ہیں تا ہم فیصلہ تو میدان میں ہی ہو گا .شائقین کرکٹ کے لئے بری خبر یہ بھی ہے کہ پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہے

    قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی سربراہی میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارتی ٹیم کی سربراہی روہت شرما کریں گے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں آصف علی، کپتان بابر اعظم، فخر زمان، حیدر علی، خوشدل شاہ، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، محمد حارث، محمد رضوان، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں ،بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان رویت شرما، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، ویرات کوہلی، دیپک ہودا، ہارڈک پانڈیا، روی چندرن اشون، دنیش کارتک، رشبھ پنت، ارشدیپ سنگھ، بھونیشور کمار، محمد شامی، محمد سراج، روی بشنو، یوزیندرا چاہل، شاردل ٹھاکر، اکسر پٹیل، ہرشل پٹیل شامل ہیں

    رواں برس چوتھی بار پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، اس سے قبل رواں برس دو میچ پاکستان اور ایک بھارت جیت چکا ہے اب کل کون جیتے گا اس پر شائقین کرکٹ کو انتظار ہے، دونوں ممالک میں پاک بھارت ٹاکرا موضوع بحث بنا ہوا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ صورتحال ایسی بن چکی ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی اہلیت رکھتی ہیں

    پاک بھارت ٹاکرے پر بات کرنے سے قبل آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کو دیکھا جائے تو اس میچ کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے،بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ تین بیٹرز میں سے دو کا تعلق پاکستان اورایک کا بھارت سے ہے پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان اگر پہلے اور کپتان بابر اعظم تیسری پوزیشن پر ہیں توان دونوں کے درمیان بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو موجود ہیں دونوں ٹیموں کے بیٹنگ آرڈر کو دیکھا جائے تو پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین اوپنرز ہیں اور بھارت کے پاس مستند مڈل آرڈر، بھارت کی ٹاپ آرڈر کی ناکامی اور پاکستان کے مڈل آرڈر کے مسائل مشترکہ ہیں

    پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹر شاداب خان کا کہنا ہے کہ امید ہے بھارت کے خلاف جیسا حالیہ دنوں میں کھیلتے آ رہے ویسا ہی کھیلیں گے،نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کا پہلا میچ ٹورنامنٹ میں ٹون سیٹ کرتا ہےبھارت کے خلاف میچ میں ہمیشہ پریشر میچ ہوتا ہے جب کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ہم بھارت کے خلاف میچز جیتنے لگے ہیں لہٰذا امید ہے بھارت کے خلاف جیسا حالیہ دنوں میں کھیلتے آرہے ویسا ہی کھیلیں گے بڑا میچ جیت کر ٹیم کو اعتماد ملتا ہے بھارت کے خلاف پہلے میچ کے لیے ہر کوئی پرجوش ہے بطور آل راؤنڈر کھیل کے تینوں شعبوں کو انجوائے کرتے ہیں، جہاں ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے وہاں کھیلتے ہیں اچھی ٹیم کو چیمپئن بننے کے لیے پریشر صورتحال میں غلطیوں پر قابو پانا ہوگا

    پاک بھارت کرکٹ ٹاکرہ اور سوشل میڈیا — ضیغم قدیر

    سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان نے پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کے حوالہ سے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی ٹاپ ٹیم میں سے ہے اگر پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ جیتنا ہے تو بھارت کے ٹاپ بیٹرز کو آؤٹ کرناہوگا اگر بارش کے باعث میچ چھوٹا ہوگیا تو پاکستان ٹیم اس کنڈیشن کا فائدہ زیادہ اٹھائے گی اور ٹیم بھارت کے خلاف زیادہ خطرناک ثابت ہوگی بولرز کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ موسم کی صورتحال سے ضرور فائدہ اٹھائیں جب تک کوئی بھی بولر گیند آگے نہیں پھینکے گا ٹیم کو فائدہ نہیں ہوگا

    پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارتی کپتان بھی پاکستان سے میچ جیتنے کے خواہاں ہیں، بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی باؤلنگ ہمیں چیلنج کرے گی باولنگ چلے گی یا بیٹنگ یہ تو کل پتا چلے گا پر ہمیں فیلڈنگ پر بھی توجہ دینی ہے پاکستان کی باولنگ کے ساتھ ان کے بیٹرز کو آوٹ کرنا ہے ہم لوگ اچھی تیاری کے ساتھ آئے ہیں میلبرن کے موسم کا کچھ کہہ نہیں سکتے، چالیس اوورز ہو یا بیس یا پھردس بھارت ٹیم تیار ہے، کوشش ہے کہ بطور کپتان ٹیم کو فتح دلواوں پاکستان ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے،پاکستان بھارت میچ پریشر نہیں چیلنج ہوتا ہے

  • شاداب اور آصف کی ٹکرکو بھارتی پولیس نے ٹریفک آگاہی مہم کیلئے استعمال کر لیا

    شاداب اور آصف کی ٹکرکو بھارتی پولیس نے ٹریفک آگاہی مہم کیلئے استعمال کر لیا

    بھارتی پولیس نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 کے فائنل میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان اور آصف علی کے کیچ چھوڑنے کی ویڈیو کے ذریعے پاکستانی ٹیم پر ٹرولنگ کی ہے۔

    باغی ٹی وی : دہلی پولیس نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستانی کھلاڑی آصف علی اور شاداب کی ٹکر سےکیچ چھوٹنےکی ویڈیو کو ٹریفک آگاہی کے لیے استعمال کیا۔


    ویڈیو کے کیپشن میں دہلی پولیس نے لکھا کہ ‘اے بھائی ذرا دیکھ کر چلو’، اس کے ساتھ ہی ویڈیو میں روڈ سیفٹی اور ایشیا کپ کے ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

    شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی

    واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ میں بہترین اسٹارٹ لیا اور 58 رنز پر سری لنکا کی آدھی ٹیم کو پویلین بھیج دیا، تاہم راجا پکسے کی شاندار بلے بازی کی بدولت سری لنکا ٹیم 171 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی۔

    محمد حسنین کے 19ویں اوور کی آخری گیند پر راجا پکسے نے ایک اونچا شاٹ کھیلا تو باؤنڈری لائن پر کھڑے آصف علی نے کیچ پکڑنے کی کوشش کی، لیکن شاداب خان نےمداخلت کرتے ہوئےآصف علی کو کیچ لینے میں رکاوٹ ڈالی اوردونوں فیلڈروں کی ٹکرسےگیند باؤنڈری سے باہر چلی گئی اور چھکا ہوگیا-

    ایک طرف پاکستانی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ پر کھلاڑیوں کو جہاں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں بھارت کے شہر دہلی کی پولیس نے ٹیم کی خراب فیلڈنگ کے ایک سین کو ٹریفک آگاہی کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

    ایشیاکپ فائنل میں شکست ،شعیب اختر قومی ٹیم پر برس پڑے

    بھارتی پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لئے اس طرح دلچسپ ویڈیو سامنے آتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی بھارتی پولیس نے ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے اداکارہ کرینہ کپور کے فلمی سین کا دلچسپ استعمال کیا تھا دارالحکومت دہلی کی ٹریفک پولیس نے ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ فلم سے کرینہ کپور کا ایک سین کاٹ کر اپنی آگاہی ویڈیو میں ایڈٹ کرکے لگائی تھی –


    اداکارہ کے سین کو ایڈٹ کرکے ویڈیو میں موجود ریڈ لائٹ پر لگایا گیا تھا جس میں وہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ کون ہے یہ جس نے دوبارہ مڑ کر مجھے نہیں دیکھا، دہلی پولیس کے اقدام کا مقصد یہ آگاہی دینا تھا کہ ٹریفک سگنل کے سرخ رنگ پر ہر حال میں رکنا ہے، اکثر لوگ سگنل کی پرواہ کیے بغیر گاڑیاں دوڑا دیتے ہیں جس سے کئی بار حادثات بھی پیش آتے ہیں-

  • پاکستانی ٹیم کےآسٹریلوی باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد انتقال کر گئے

    پاکستانی ٹیم کےآسٹریلوی باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد انتقال کر گئے

    آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم کو دھچکا ، پاکستانی ٹیم کے باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد کا انتقال ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : والد کے انتقال کے باعث شان ٹیٹ کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار ہو گئی پاکستان نے چند روز قبل ہی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سابق فاسٹ بالر کو فاسٹ بالنگ کوچ مقرر کیا تھا۔

    پی سی بی نے شان ٹیٹ کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کے انتقال کے باعث شان ٹیٹ کی پاکستان آمد میں تاخیر ہو گئی ہے ان کی پاکستان آمد کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں منگل کے روز باہمی میچ کا انعقاد ہوا، بولرز اور بیٹرز کو مختلف اہداف دیئے گئے، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی کھلاڑیوں نے صلاحیتوں میں نکھار کیلئے کاوشیں جاری رکھیں، بعد ازاں کرکٹرز نے جم میں جسمانی ورزشیں کیں۔


    سیریزکیلئے16 رکنی قومی اسکواڈ میں شامل 6 کھلاڑی اظہرعلی، فواد عالم، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور سعود شکیل تربیتی کیمپ میں شریک ہیں،دیگر پی ایس ایل 7 میں مصروفیت کی وجہ سے حصہ نہیں بن سکے ، 5 ریزرو میں سے 2 کرکٹرز یاسرشاہ اورمحمد عباس کیمپ میں شامل ہیں، اضافی کھلاڑیوں عالیان محمود، احمد بشیر، علی عثمان، ارشد اللہ، حسیب اللہ ، محمد علی، رضا المصطفٰی اور تاج ولی بھی معاونت کر رہے ہیں۔

    حارث رؤف کی جانب سے کامران غلام کو تھپڑ مارنے کا واقعہ،پی سی بی حکام نے نوٹس لے لیا


    فاسٹ بولرعرفان اللہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث رپورٹ نہیں کر سکے تھے،ان کی جگہ قومی انڈر 19 فاسٹ بولر محمد ذیشان موجود ہیں، بدھ کو کیمپ کے آخری دن دوپہر میں پریکٹس سیشن ہوگا۔

    پی سی بی کے مطابق اسلام آباد پہنچنے والے قومی کرکٹرزاور پی ایس ایل7 سے فارغ ہونے والے کھلاڑی بدھ سے سہ روز آئسولیشن میں رہنے کےبعدٹریننگ کا آغاز کر دیں گے لیگ کا فائنل کھیلنے والے کھلاڑی 28 فروری کواسکواڈ میں شامل ہوکربراہ راست ببل کاحصہ بنیں گے، ان کو آئسولیشن کی ضرورت نہیں ہوگی آسٹریلوی ٹیم سڈنی میں سہ روزہ آئسولیشن کرنے کے بعد چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے 27 فروری کواسلام آباد پہنچے گی جہاں اس کا ایک دن کا قرنطینہ طے ہے۔

    نامور ہاکی اولمپئین عبدالوحید خان انتقال کر گئے

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز آئندہ ماہ شروع ہو گی۔ آسٹریلوی ٹیم 24 سال کےبعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہےدونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا12 سے 16 مارچ کراچی جبکہ تیسرا اورآخری ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہورمیں کھیلا جائے گا، راولپنڈی میں پہلا ون ڈے 29، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا،واحد ٹی ٹوئنٹی 5 تاریخ کو پنڈی اسٹیڈیم پرہی شیڈول ہے سیریز میں شامل تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اورتینوں ون ڈے آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈکپ سپرلیگ کا حصہ ہیں۔

    بلوچستان میں کھیل کے میدان آباد،نوجوان ملکی سطح پر اپنے علاقوں کی نمائندگی کرنے…