Baaghi TV

Tag: پاکستانی پاسپورٹ

  • پاکستانی پاسپورٹ میں  والدہ کا نام بھی شامل کرنے کا فیصلہ

    پاکستانی پاسپورٹ میں والدہ کا نام بھی شامل کرنے کا فیصلہ

    پاکستانی شہریوں کے لیےآئندہ جاری ہونے والے نئے پاسپورٹس میں صرف والد ہی نہیں بلکہ والدہ کا نام بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ’یہ اقدام دنیا کے جدید سفری تقاضوں کے مطابق ہے، اور اس سے شہریوں کو نہ صرف شناخت میں آسانی ہوگی بلکہ سفری دستاویزات میں درپیش کئی پیچیدگیاں بھی ختم ہو جائیں گی، والدہ کا نام شامل کرنے سے ان شہریوں کو فائدہ ہوگا جن کے والد کا انتقال ہو چکا ہو یا کسی وجہ سے والد سے تعلق نہ ہو، اور انہیں دستاویزات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہوتا تھا۔

    نئی پالیسی کے اطلاق کے بعد پاسپورٹ بنوانے کے خواہش مند افراد کو والدہ کا نام لازمی فراہم کرنا ہوگا، اور یہ نام پاسپورٹ کے ذاتی کوائف میں نمایاں طور پر درج کیا جائے گا اس فیصلے سے نہ صرف بین الاقوامی سسٹمز میں پاکستان کا ڈیٹا بہتر طریقے سے مطابقت اختیار کرے گا، بلکہ شہریوں کے بنیادی حقوق، خصوصاً خواتین کے شناختی حق کو بھی تقویت ملے گی۔

  • پاکستانی پاسپورٹ اس وقت دنیا بھر میں سب سے کم درجے پر ہے،وزیر خارجہ

    پاکستانی پاسپورٹ اس وقت دنیا بھر میں سب سے کم درجے پر ہے،وزیر خارجہ

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ اس وقت دنیا بھر میں سب سے کم درجے پر ہے۔

    قومی اسمبلی میں پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی سے متعلق تفصیلات پیش کر دی گئیں، وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر 35ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔

    وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جب اپنے ہی پاکستانی باہر کے پارلیمانوں میں اپنے ملک کے خلاف قراردادیں منظور کرائیں گے تو پھر پاسپورٹ کا یہی حال ہوگا خوبصورت پاسپورٹ چھاپ دینے سے پاسپورٹ کی عزت نہیں بڑھے گی، نو مئی کو جو بھارت کو جواب دیا ہے اب دنیا میں پاکستان کی عزت بڑھی ہے، وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ اب لوگ پاکستانیوں کا منہ چوم رہے ہیں، اپنے گھر کو درست کریں گے تو ہی پاسپورٹ کو عزت ملے گی، افغانوں سمیت بہت سے لوگوں نے پاکستانی پاسپورٹس استعمال کئے ہیں، پاکستان کے غیر قانونی پاسپورٹ لینے والوں کے پاسپورٹ بلاک کررہے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات نے باضابطہ طور پر بلیو ریزیڈنسی ویزا کے حصول کے لیے 180 دن کا ملٹی انٹری پرمٹ متعارف کروا دیا ہے، جو ان غیر ملکی افراد کو دیا جائے گا جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔

    یہ پرمٹ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور بندرگاہ سیکیورٹی (ICP) نے جاری کیا ہے اور غیر ملکی درخواست گزار اب ICP ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے آسانی سے درخواست دے سکتے ہیں یہ ویزا 10 سالہ رہائشی اجازت ہے اور یہ ماحول، موسمیاتی تبدیلی، پائیداری اور سبز ٹیکنالوجی میں خدمات انجام دینے والے افراد کے لیے مخصوص ہے۔

    اس کا مقصد ایسے ماہرین، سائنسدانوں، ماحولیاتی سرمایہ کاروں، اور نجی و سرکاری اداروں سے وابستہ ماہرین کو متحدہ عرب امارات میں لانا ہےدرخواست کا عمل صرف 5 مراحل پر مشتمل آن لائن درخواست، جو صرف 7 منٹ میں مکمل کی جا سکتی ہےضروری دستاویزا ت میں پاسپورٹ (کم از کم 6 ماہ کے لیے کارآمد)، تصویر، اہلیت کا ثبوت اور فیس شامل ہیں۔

    درخواست مکمل ہونے کے بعد ایک ورکنگ دن میں عمل مکمل ہو جاتا ہے یو اے ای پہلے ہی گولڈن ویزا اور گرین ویزا جیسے طویل مدتی اقامتی منصوبے چلا رہا ہے۔ بلیو ریزیڈنسی ان میں ایک نیا اضافہ ہے جس کا مقصد UAE کو کلائمٹ ایکشن اور ماحولیاتی اختراعات کا عالمی مرکز بنانا ہے۔م

  • اسرائیل کا دورہ ،پاکستانی صحافیوں کیخلاف  کاروائی کا امکان

    اسرائیل کا دورہ ،پاکستانی صحافیوں کیخلاف کاروائی کا امکان

    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نےکہا ہے کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے معاملے پر وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ رابطے میں ہیں۔ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر نہیں کیا جاسکتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستانی صحافیوں پر پابندی لگانے کے ساتھ ان کی شہریت پر بھی نظرثانی کی جاسکتی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ صحافی یقینا پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل نہیں گئے ہوں گے، اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اگر پاکستانی پاسپورٹ پر سفر یا استعمال کیا گیا ہے تو سفر کرنے پر پابندی اور فوجداری کارروائی ہوسکتی ہے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ دس پاکستانی صحافیوں نے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ کیا تھا۔پاکستان کا پاسپورٹ اسرائیل جانے کے لیے کارآمد نہ ہونے کے باوجود یہ لوگ پاکستانی پاسپورٹ پر ہی اسرائیل گئے تھے تاہم اس موقعہ پر وزیر داخلہ نے اپنے انٹر ویو میں وضاحت نہیں کہ کہ اسرائیل جانے والے پاکستانی صحافیوں کے خلاف قانونی کارروائی پاکستان پینل کوڈ کی کن سیکشنز کے تحت کی جا سکے گی۔

    ٹرمپ انتظامیہ کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کا امکان

    اسلام آباد کا ملتان کو جیت کیلئے 203 رنز کا ہدف

    کرپشن کرنے پرسابق صدر کو اہلیہ سمیت لمبی سزا

    اختر مینگل کی بی این پی نے 20 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا

  • پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے خوشخبری آ گئی

    پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے خوشخبری آ گئی

    ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی، جس سے ان کی پاسپورٹس کے اجرا سے متعلق پریشانی کا خاتمہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، کراچی، لاہورسمیت بڑے شہروں میں پاسپورٹس کابیگ لاک ختم ہوگیا اور بیرون ملک سے آن لائن اپلائی کرنے والے پاسپورٹس کا بیگ لاک بھی نمٹادیا ہے۔ڈی جی نے کہا کہ اووسیزپاکستانیوں کو24ہزارسیزائد پاسپورٹس ڈلیورکردئیے گئے ، بڑیشہروں میں پہلے انہیں پاسپورٹس دئیے جن کا بیرون ملک زیادہ آنا جانا ہے۔مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ روزانہ 65ہزار پاسپورٹس پراسس ہوتے ہیں لیکن پرنٹنگ 23ہزار ہورہی تھی تاہم ایک ماہ میں نئیپرنٹرز کی شپمنٹ پاکستان آنیکی امید ہے نئے پرنٹرز آنے سے پاسپورٹس اجرا کا عمل مکمل طور پر نارمل ہوجائے گا۔

    الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ،سندھ کے 3اعلی افسرنااہلی پرمعطل

    ڈاکٹر فاروق ستار سے پی آئی اے یونینز کے وفود کی ملاقات

  • غیرملکیوں کو  پاکستانی پاسپورٹ جاری پر دوافسران  گرفتار

    غیرملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری پر دوافسران گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے کاونٹرٹیرارزم ونگ نے غیرملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں پاسپورٹ آفس کے دوافسران کو گرفتارکرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق غیر ملکیوں کو 294 پاکستانی پاسپورٹ اجراء کے معاملے پر ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرارزم ونگ کراچی نے کارروائی کی جس کے دوران غیر ملکیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکیا گیا گرفتار ملزمان میں فرید شاہ اور نصرت علی شامل ہیں، ملزم فرید شاہ پاسپورٹ آفس میں بطورسپریڈنڈنٹ جبکہ ملزم نصرت علی پاسپورٹ آفس کا سابقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم فرید شاہ مجموعی طور پر 63 غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث ہے جبکہ نصرت علی نے مجموعی طور پر 231 افغان شہریو ں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کئے،ملزمان کو کراچی سے گرفتارکیا گیا، ان کے خلاف 2 مقدمات درج تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے، ملزمان کا 4روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

    عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں، وزیراعظم

    علاوہ ازیں بلوچستان کے بروری روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہ ہوا ہے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بروری روڈ کلی ابراہیم زئی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیادستی بم حملہ کسی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی تلاش کیلیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے،دستی بم حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے تاحال قبول نہیں کی ہے۔

    پاکستان کی تاریخ میں پہلے ایئر کنڈیشن پبلک واش رومز کا افتتاح

  • پاکستانی پاسپورٹ پر بغیر ویزہ کتنے ممالک کا سفر ممکن؟

    پاکستانی پاسپورٹ پر بغیر ویزہ کتنے ممالک کا سفر ممکن؟

    ویسے پاکستانی پاسپورٹ صرف افغانستان سمیت دیگر تین ممالک سے بہتر تصور کیا جاتا ہے لیکن کچھ ایسے ملک بھی ہیں جہاں آپ بغیر ویزا کے سفر کرسکتے ہیں۔

    ویزا انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ یافتہ شہری دنیا کے 11 ممالک و ریاستوں کا ویزا حاصل کئے بغیر سفر کر سکتے ہیں ان ممالک و ریاستوں میں باربادوس، کُک آئلینڈ، ڈومینک ری پبلک، گمبیا، مائیکرو نیشیا، مونٹسیرٹ، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، ہیٹی اور سینٹ ونسنٹ شامل ہیں اس کے علاوہ پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے قطر، صومالیا، مالدیپ، سینیگل، روانڈا، کمبوڈیا سمیت 21 ممالک میں آمد پرویزا حاصل کرنے کی سہولت میسر ہے پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے سری لنکا دورہ کرنے سے پہلے آن لائن الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن دستاویز (ای ٹی اے) حاصل کرسکتے ہیں۔

    مون سون بارشوں کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ کا خطرہ

    پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے مندرجہ ذیل 1 ممالک کا دورہ کرنے سے پہلے الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (eTA) حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ ایک eTA ایک ڈیجیٹل سفری دستاویز ہے جو اہل مسافروں کے لیے درکار ہے جو کسی مخصوص ملک کے لیے ویزا سے مستثنیٰ ہیں، اور اسے سفر سے پہلے آن لائن حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    بلاول بھٹو کی جاپانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    ای ویزا حاصل کرنے کے عمل میں عام طور پر آن لائن فارم پُر کرنا، ذاتی اور پاسپورٹ کی معلومات فراہم کرنا، ضروری دستاویزات (جیسے پاسپورٹ کے سائز کی تصویر) اپ لوڈ کرنا اور ویزا فیس کی ادائیگی شامل ہوتی ہے۔ درخواست کا جائزہ لینے اور منظور ہونے کے بعد، ای ویزا درخواست دہندہ کو، عام طور پر ای میل کے ذریعے، پی ڈی ایف یا دیگر الیکٹرانک فارمیٹ میں بھیجا جاتا ہے۔ مسافر کو سفر کے دوران اپنے ساتھ لے جانے کے لیے ایک کاپی پرنٹ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ای ویزا کے تقاضے مسافر کی قومیت اور منزل کے ملک کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنے سے پہلے اپنے منزل مقصود ملک کے لیے مخصوص ویزا کی ضروریات کو چیک کرنا ضروری ہے-

    ہمیں خود اپنے ہی یاروں نے کر دیا رسوا ،کہ بات کچھ بھی نہ تھی …