Baaghi TV

Tag: پاکستانی پرچم

  • یونان میں پاکستانی پرچم لہرانے پر پاکستانی خاتون صحافی مونا خان گرفتار

    یونان میں پاکستانی پرچم لہرانے پر پاکستانی خاتون صحافی مونا خان گرفتار

    یونان میں پاکستانی خاتون صحافی مونا خان کو گرفتار کر لیا

    اینکر اور میرا تھن رنر مونا خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان نے معاملہ یونانی حکام کے سامنے اٹھاتے ہوئے قونصلر رسائی مانگ لی ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق مونا خان ہائیکنگ کے لئے یونان گئی تھیں انہیں پاکستان کا قومی پرچم لہرانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے

    کوچ محمد یوسف نے مونا خان کی گرفتاری کی تصدیق کی اور بتایاکہ پولیس نے ان کا فون بھی قبضے میں لے لیا ہے،مونا سے میرا آخری رابطہ ایک گھنٹہ قبل ہوا تھا، وہ اپنے بیٹے کو ایتھنز میں چھوڑ کرگئی تھیں

    مونا خان سرکاری ٹی وی میں اینکر پرسن ہیں، وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہوئیں تھیں، ان کی مبینہ آڈیو گفتگو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں انکا کہنا تھا کہ ” یونان میں تمام ہائیکرز ایک ساتھ جمع ہوئے تھے، جب میں نے پاکستانی پرچم نکالا تو پولیس نے مجھے حراست میں لے لیا، مجھ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ پاکستان کا پرچم لہرائیں گی، جس پر میں نے جواب دیا کہ جی ہاں میں پاکستان کا پرچم لہراؤں گی، جس کے بعد یونان پولیس نے مجھ سے بدسلوکی کی”۔

    یونان میں پاکستانی سفارتخانہ میراتھن رنر کی گرفتاری کی وجوہات معلوم کررہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
    کوچ یوسف مونا کی رہائی کے لیے پاکستانی حکومت سے اقدامات کی اپیل کی تھی جس کے بعد آج ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اینکر اور میراتھن رنر مونا خان کی یونان میں گرفتاری کا معاملہ پاکستانی سفارتخانے نے یونانی حکام کے سامنے اٹھایا ہے،یونانی حکام سے مونا تک قونصلر رسائی مانگی ہے، یونان میں پاکستانی سفارتخانہ میراتھن رنر کی گرفتاری کی وجوہات معلوم کررہا ہے اور ان کے رننگ کوچ ملک یوسف سے بھی رابطے میں ہے

    سفاک شوہر نے حاملہ بیوی اور کمسن بیٹی کو جان سے مار دیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

  • پاکستانی پرچم کی بے حرمتی،قائمہ کمیٹی کا نوٹس،اسلام آباد پولیس کو حکم دے دیا

    پاکستانی پرچم کی بے حرمتی،قائمہ کمیٹی کا نوٹس،اسلام آباد پولیس کو حکم دے دیا

    پاکستانی پرچم کی بے حرمتی،قائمہ کمیٹی کا نوٹس،اسلام آباد پولیس کو حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان مہاجرین کی جانب سے مبینہ طور پر پاکستان کے قومی پرچم کی بے حرمتی کا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نوٹس لیا ہے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹر فوزیہ ارشد، سینیٹر رانا مقبول احمد، سینیٹر مولا بخش چانڈیو، سینیٹر فیصل سلیم رحمان، سینیٹر سیف اللہ ابڑو، سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر دلاور خان، سینیٹر ولید اقبال اوروزارت داخلہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے افغان مہاجرین کی غیرقانونی سرگرمیوں پر بحث کی گئی اجلاس میں پاکستانی شہری کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت پر نوٹس لیا گیا پاکستانی شہری نے شکایت کی تھی کہ افغان پناہ گزینوں نے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی ہے اس نوٹس لیا جائے ،قائمہ کمیٹی نے اسلام آباد پولیس کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جو بھی پاکستان کے قومی پرچم کی بے حرمتی کرے گا اسکے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور کسی قسم کی کوئی رعایت نہ کی جائے، کمیٹی کو بتایا گیا کہ مہاجرین کو اسلام آباد کے کسی اور علاقے میں منتقل کیا جائے گا۔ وزارت اس معاملے پر یو این ایچ سی آر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ کمیٹی نے اس معاملے میں کارروائی نہ کرنے والے ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ 15 روز کے اندر رپورٹ دوبارہ قائمہ کمیٹی اجلاس میں پیش کی جائے،

    دنیا ایک مرتبہ پھر بوسنیا، گجرات جیسی نسل کشی دیکھے گی؟ عمران خان نے خبردار کردیا

    بھارتی وزیراعظم کی خواہشات کیا….امریکی اخبار نے بتا دیا

    دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

    قبل ازیں پشاور پولیس نے پاکستانی پرچم کو نذر آتش کرکے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے افغان مہاجر کو گرفتار کرلیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے پولیس کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں ایک افغان مہاجر پاکستان پرچم کی بے حرمتی کرتے ہوئے اسے نذر آتش کرتا ہے اور اس دوران وہ پاکستان کیخلاف نازیبا جملے بھی استعمال کررہا ہےایک اطلاع پر ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو شاہ عالم پل کے قریب سے حراست میں لے لیا گیا جس کی شناخت فاروق ولد عبد الرحمن ساکن افغانستان کے نام سے ہوئی جو پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

  • اریجیت سنگھ نے پاکستانیوں کا دل جیت لیا

    اریجیت سنگھ نے پاکستانیوں کا دل جیت لیا

    بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ جن کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ان کا حال ہی میں ٹورنٹو میں ایک شو ہوا اس شو میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور بھارتی پرستاروں نے شرکت کی. پرستار پاکستانی اور بھارتی پرچم شو میں لہراتے رہے .شو ابھی چل رہا تھا ایک گارڈ نے اریجیت کے پاکستانی مداح کو پاکستانی پرچم لہرنے سے روک دیا. اریجیت سنگھ کی نظر پڑی تو انہوں نے گارڈ کو ایسا کرنے سے منع کیا اور پاکستانی مداح کو جھنڈا لہراتے رہنے کی اجازت دی.اس شو کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اریجیت سنگھ پاکستانی جھنڈے کے احترام میں ہاتھ جوڑ کر نہ صرف جھک رہے ہیں بلکہ جھنڈے کو دور سے بوسہ بھی دے رہے ہیں اور ساتھ ہی دل پر ہاتھ رکھ پاکستان سے محبت کا اظہار بھی کررہے ہیں.گلوکار کا یہ رویہ دیکھ کر پورے ہال میں موجود لوگوں نے تالیاں بجائیں بلکہ ہال تالیوں سے گونج اٹھا.

    اریجیت سنگھ کے شو کی وڈیو کے وہ حصے جن میں وہ جھنڈا لہرنے کی اجازت دے رہے ہیں اور پاکستنانیوں سے محبت کااظہار کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کے دل جیت رہ ہیں.
    یاد رہے کہ اریجیت سنگھ کے کریڈٹ پر کئی ہٹ گانے ہیں ان کی دل کو چھو لینے والی آواز کے متوالے ہر وقت ان کو سننے کے لئے بے تاب رہتے ہیں.

  • بھارت:واٹس گروپ میں پاکستانی پرچم کی تصویر پوسٹ کرنیوالی طالبہ پربغاوت کا مقدمہ درج کرنیکا مطالبہ

    بھارت:واٹس گروپ میں پاکستانی پرچم کی تصویر پوسٹ کرنیوالی طالبہ پربغاوت کا مقدمہ درج کرنیکا مطالبہ

    بھارت میں حجاب تنازعے کی آڑ میں اقلیتوں کے خلاف مہم شدت اختیار کرتی جا رہی ہے، ریاست کرناٹکا کے ضلع شیوموگا میں حجاب کے معاملے پر کشیدگی برقرار ہے حالانکہ کرناٹک ہائی کورٹ کی فل بینچ نے حجاب کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے لیکن اس پر تناو اور ٹکرؤو جاری ہے یہاں تک کہ رواں ماہ کے شروع میں کرناٹک میں مسلمان طالبات کا سر ڈھکنے پر بھی تنازعہ ہوگیا تھا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کرناٹک کے ضلع شیوموگا کے ایک کالج میں بدھ کے روز معاملہ اس وقت شدید طول پکڑ گیا جب حجاب کے موضوع پر بحث کے دوران ایک واٹس ایپ اسٹڈی گروپ میں ایک خاتون طالبہ نے پاکستانی جھنڈے کی تصویر پوسٹ کر دی۔

    یوکرین میں 2500 سے زائد بھارتی طلباء کو بچانے والا پاکستانی

    پاکستانی جھنڈے کی تصویر پوسٹ کرنے پر ہندو طلباء کی جانب سے طالبہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے اور اسے کالج سے نکالنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

    ہندو طلباء نے منگل کو شیوموگا کے سہیادری سائنس کالج کے احاطے میں اس معاملے پر احتجاج بھی کیا مظاہرین نے یہ بھی الزام لگایا کہ کالج انتظامیہ نے اس بارے میں ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

    بجرنگ دل کے کارکن ہرشا کے قتل کے بعد گزشتہ ماہ سے شیواموگا میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اس قتل کے بعد بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے خلاف پُر تشدد واقعات دیکھنے میں آیےاور کئی دن تک کرفیو نافذ رہا کرفیو ہٹائے جانے کے بعد شیو موگا میں بی جے پی کے کارندوں پر بھی حملہ ہوا جس سے ایک بار پھر صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

    قبل ازیں 6 مارچ کو منگلورو کے رکن اسمبلی یو ٹی قادر نے دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر سے حجاب تنازعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا تھا جو جمعہ کو منگلورو کے کار اسٹریٹ پر ڈاکٹر پی دیانند پائی، پی ستیش پائی گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج کے طلبا کے درمیان جھگڑے کی وجہ بنا۔

    انتہا پسند ہندوؤں کا دو مسلمان نوجوانوں پر تشدد،خنزیر کا گوشت کھلانے کی کوشش

    منگلورو کے رکن اسمبلی یو ٹی قادر نے کہا تھا کہ تحقیقات سے یہ سچائی باہر آنی چاہیے کہ طلباء کو کون مشتعل کررہا ہے کالج کے پرنسپل کو اُن طلباء کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے جنہوں نے کالج میں باحجاب طالبات سے جھگڑا کیا۔ طلباء کو جھگڑا کرنے نہیں بلکہ تعلیم حاصل کرنے کالج آنا چاہیے۔ قواعد و ضوابط سے متعلق تمام مسائل پر طلباء کو نہیں بلکہ کالج پرنسل اور انتظامیہ کوتبادلہ خیال کرکے فیصلہ کرنا چاہیے۔ حجاب تنازعہ پر طلباء کے جھگڑے پر ضلع انتظامیہ کیوں خاموش رہا؟ ہم چاہتے ہیں کہ طلباء کالجوں اور اسکولوں میں یکجہتی برقرار رکھیں۔“ عوام میں خوف اور نفرت پیدا کرنے والوں کے خلاف ضلع انتظامیہ اور پولیس کو سخت کارروائی کرنی چاہیے۔

    چھٹی کے دن اسکول کے بچوں کے ساتھ تصویر،مودی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

    یاد رہے کہ حجاب پر عبوری پابندی کے سبب مسلم طالبات کو انتظامیہ نے حجاب کے بجائے ڈوپٹے سے سر ڈھکنے کی اجازت دیدی تھی مگر کار اسٹریٹ پر واقع دیانند پائی اور ستیش پائی گورنمنٹ کالجوں میں مسلم طالبات اپنے سر ڈھک کر امتحانات کے لئے حاضر ہونے پر بی جے پی کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی سے وابستہ طالب علموں نے ان مسلم طالبات کے خلاف جو ہنگامہ کھڑا کیا تھا اس کے نتیجہ میں بدامنی پیدا ہونے کے امکانات محسوس کرتے ہوئے ان کالجوں میں غیرمعینہ مدت کے لئے چھٹی کا اعلان کیا گیا ۔

    یوکرین جنگ: روس کی خاموش حمایت پربورس جانسن سے بھارت کی مالی امداد روکنے کا مطالبہ

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ اڈپی ضلع سے شروع ہونے والے حجاب تنازعہ کو اس کالج کے پرنسپل نے حکمت کے ساتھ سنبھالا تھا اور مسلم طالبات کو اپنے سر ڈھک کر کالج میں حاضر ہونے اور لائبریری میں بیٹھ کر اپنی پڑھائی جاری رکھنے کی اجازت دی تھی ۔

    حجابی طالبات کی ساتھی ہِبا شیخ کا کہنا تھا کہ پرنسپل نے انہیں باضابطہ حجاب کے بجائے ایک عام سے کپڑے سے سر ڈھانک کر امتحان ہال میں حاضر ہونے کی اجازت دی تھی ۔ مگر 4 مارچ کو جب وہ سب امتحان ہال میں جا کر بیٹھ گئیں تو اے بی وی پی سے تعلق رکھنے والے چار پانچ طالب علموں نے وہاں پہنچ کر تکرار شروع کی اور امتحان ہال سے باہر نکل جانے کو کہا ۔ اس سے بحث و مباحثہ اور زبانی تکرار شروع ہوگئی ۔ پھر کالج کے گیٹ پر متعلقہ لڑکوں اور مسلم طالبات کے درمیان زبانی جھڑپ ہوگئی جس کے بعد ماحول کشیدہ ہوگیا ۔ مگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کر لیا اس کے بعد مسلم طالبات نے مذکورہ طالب علموں کے خلاف بندر روڈ پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ شکایت درج کروائی ۔

    تاہم حالات کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ضلع ڈُپٹی کمشنر نے کالج کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے اور امتحانات کو ملتوی کرنے کے احکام جاری کر دیئے تھے-

    فلسطین میں بھارتی سفیر اپنے دفتر میں مردہ حالت میں پائے گئے