Baaghi TV

Tag: پاکستانی گلوکارہ

  • گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کر گئیں

    گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کر گئیں

    استار نواز استاد رئیس خاں(مرحوم) کی اہلیہ معروف گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کر گئیں ہیں ، کراچی میں رہائش پذیر گلوکارہ نے ریڈیو ، ٹی وی اور فلموں‌کے لئے یادگار گیت گائے. انہوں نے "کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں” ,وہ تو خوشبو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا”اور”انوکھا لاڈلا”جیسے بے شمار مقبول گیت گائے. بلقیس خانم کا شوبز حلقوں میں ایک بڑا نام تھا ان کی گائیکی نئے آنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے. بلقیس خانم کے شوہر معروف ستار نواز استاد رئیس خان جن کا کلاسیکی موسیقی کا ایک بڑا نام تھا وہ طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں کراچی میں وفات پا گئے تھے۔استاد رئیس خان انڈیا کے شہر اندور میں 1939 میں موسیقاروں کے خاندان میں پیدا ہوئے

    جہاں انھوں نے موسیقی کے ابتدائی تعلیم اپنے نانا استاد عنایت علی خان سے حاصل کی۔ مغلوں کے دور سے قائم میوتی گھرانے سے تعلق رکھنے والے استاد رئیس خان کو ‘استاد’ کا خطاب 15 برس کی عمر میں ملا اور 1955 میں انھوں نے انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول میں انڈیا کی 16 برس کی عمر می نمائندگی بھی کی۔انہی کی طرح بلقیس خانم نے بھی اپنا ایک مقام بنایا، ان کی گائیکی کا انداز منفرد اور دوسروں سے کافی الگ تھا.

  • جب بھی گایا دل سے گایا سائرہ نسیم

    جب بھی گایا دل سے گایا سائرہ نسیم

    خوبصورت آواز کی مالک سائرہ نسیم جنہوں نے بے شمار ہٹ گانے گائے ہیں سال 2000 میں بنی سید نور کی فلم چوڑیاں میں ان کے کچھ گیت ہیں وہ گیت آج بھی زبان زد عام ہیں. سائرہ نسیم کا شمار پاکستان کی بہترین گلوکارائوں میں ہوتا ہے. سائرہ نسیم سے حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا اس میں انہوں نے کہاکہ میں‌نے جب بھی گایا ہے دل سے گایا ہے میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ایسے گیت گائے جائیں جنہیں عوام کی طرف سے پسندیدگی حاصل ہو. مجھے اللہ نے بہت خوبصورت آواز سے نوازا ہے جس کے لئے میں اللہ کی شکر گزار ہوں. ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ آواز کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کےلئے ریاضت اور مسلسل ریاضت بہت ضروری ہوتی ہے اور میں مسلسل ریاضت کرتی ہوں باقاعدہ ریاضت کو وقت دیتی ہوں.

    یاد رہے کہ انکے پرستار صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں موجود ہیں. سائرہ نسیم گلوکار ندیم عباس لونے والا کے ھوالے سے بھی کافی زیادہ خبروں میں رہی ہیں کہا جاتا ہے کہ دونوں نے خفیہ طور پر شادی کررکھی ہے اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے. اس شادی کی خبر میں کیا حقیقت ہے اس کی آج تک دونوں کی طرف سے بالکل بھی تصدیق یا تردید نہیں‌ہو سکی لیکن کہا جاتا ہے کہ دونوں شادی کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں.

  • پاکستانی گلوکارہ  نےگریمی ایوارڈ جیت لیا

    پاکستانی گلوکارہ نےگریمی ایوارڈ جیت لیا

    لاس ویگاس: پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے 2022 کے گریمی ایوارڈز میں گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا اس طرح وہ گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں۔

    باغی ٹی وی : گریمی ایوارڈز ویب سائٹ کے مطابق عروج آفتاب کوان کے گانے ’محبت‘ پرگلوبل میوزک پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ عروج آفتاب کو بہترین نئے آرٹسٹ کی کیٹگری میں بھی نامزد کیا گیا تھا۔ عروج آفتاب گریمی میں نامزدگیاں اورایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں۔

    صبا قمر کی فلم "کملی” کو جون میں ریلیز کرنے کا اعلان

    اس موقع پر 37 سالہ پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے کہا کہ گریمی ایوارڈجیتنے کا سن کرخوشی کاٹھکانہ نہیں، عروج اپنے گیتوں میں کلاسیکی موسیقی کو لوک اور جیز سے ہم آہنگ کرتی ہیں۔

    جہاں عروج کی اس بڑی کامیابی پر معروف شخصیات سمیت ان کے چاہنے والے انہیں بڑی تعداد میں مبارکباد دے رہے ہیں وہیں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے عروج آفتاب کوگریمی ایوارڈ جیتنے پرمبارکباد دی ہے عروج آفتاب کی غزل کو سابق امریکی صدر بارک اوباما نے بھی اپنی پسندیدہ گانوں میں شمار کیا تھا۔


    ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اُنہیں عروج آفتاب پر بہت فخر ہے،اسی طرح وطن کا نام روشن کرتی رہیں-

    ول اسمتھ نے "آسکرز” کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

    یاد رہے کہ پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کو دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا، یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی پاکستانی گلوکارہ کو 2 کیٹیگریزبیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس اور بیسٹ نیو آرٹسٹ میں نامزد کیا گیا-

    عروج آفتاب کی پیدائش سعودی عرب میں ہوئی لیکن والدین کے ساتھ وطن آ کر لاہور سے اپنی موسیقی کا آغاز کیا 2005 میں اپنے والدین کے ساتھ لاہورسے امریکا منتقل ہوگئی تھیں انہوں نے برکلی کالج سے میوزک کی تعلیم حاصل کی ہے اب تک ان کی تین سولو البم آ چکی ہیں، عروج کو بچپن سے کلاسیکی موسیقی، غزل اور قوالی سے لگاؤ رہا ہے،عروج آفتاب عابدہ پروین کی مداح ہیں اوراردو شاعری کوپسند کرتی ہیں وہ گلوکاری کے علاوہ موسیقار اور پروڈیوسر بھی ہیں-

    احد رضا میرجلد نیٹ فلیکس کی ویب سیریز میں دکھائی دیں گے