Baaghi TV

Tag: پاکستان اور ایران

  • وزیراعظم سے علی لاریجانی کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

    وزیراعظم سے علی لاریجانی کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

    وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے پاکستان اور ایران کے تاریخی، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا، جبکہ لاریجانی نے بھی باہمی فائدے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر تاکید کی۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے مشکل وقت میں ایران کی یکجہتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں ایک وفد جلد ایران کا دورہ کرے گا تاکہ زراعت اور روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکے

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ ٹل گیا، غیر ملکی طیارہ محفوظ

  • پاکستان اور ایران کا مشترکہ ڈراموں اور نشریاتی منصوبوں پر معاہدہ

    پاکستان اور ایران کا مشترکہ ڈراموں اور نشریاتی منصوبوں پر معاہدہ

    پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی سمیت دیگر نجی چینلز اور ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے درمیان مشترکہ پروگرامز اور ڈرامے بنانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ امکان ہے کہ دونوں ممالک شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی زندگی پر مشترکہ ڈرامہ سیریز بھی تیار کریں گے۔

    اسلام آباد میں دستخطوں کی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، ایران کے سفیر رضا امیری مقدم اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان نشریات، فلم، میڈیا ریگولیشن اور ثقافتی تبادلے کے لیے پانچ معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔پی ٹی وی اور آئی آر آئی بی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت دونوں ممالک پروگرامز، خبریں اور ثقافتی مواد کا تبادلہ کریں گے، جب کہ فلم سازی اور تربیت کے منصوبوں پر بھی تعاون ہوگا۔

    عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ دونوں ممالک کا میڈیا تعاون دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرے گا، علامہ اقبال کی زندگی پر مشترکہ سیریز نوجوان نسل کی فکری تربیت میں اہم کردار ادا کرے گی

    پاکستان نے سرحدی خودکش ڈرونز کا توڑ تیار کر لیا

    بیرسٹر گوہر کا 27ویں آئینی ترمیم پر اعتراض، وفاق کو خطرہ قرار

  • پاک-ایران اقتصادی کمیشن کا  تجارت 10 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے پر اتفاق

    پاک-ایران اقتصادی کمیشن کا تجارت 10 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے پر اتفاق

    پاکستان اور ایران نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22ویں اجلاس میں دوطرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، ساتھ ہی مستقبل کے تعاون کے لیے جامع فریم ورک پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    وزارتِ معاشی امور کے اعلامیے کے مطابق اجلاس 15 تا 16 ستمبر 2025 کو تہران میں منعقد ہوا، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور ایرانی وفد کی سربراہی وزیر برائے سڑکیں و شہری ترقی فرزانہ صادق نے کی۔اجلاس میں دونوں ممالک نے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، ٹیرف اور غیر ٹیرف رکاوٹوں کے خاتمے، بارڈر مارکیٹس کے فعال بنانے اور کاروباری اجلاسوں کے تسلسل پر زور دیا۔

    توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں بجلی کے تبادلے کو بڑھانے، گوادر کے لیے 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے اور قابلِ تجدید توانائی منصوبوں کی تلاش پر بھی اتفاق کیا گیا۔دونوں وزراء نے پروٹوکولز پر دستخط کیے اور اس بات پر زور دیا کہ اجلاس باہمی خوشحالی اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی سمت اہم قدم ہے۔

    اسرائیلی حملے،قطر اور امریکا دفاعی تعاون کے جامع معاہدے کے قریب

    بھارت اورامریکہ کے تجارتی مذاکرات ناکام ہوگئے

    پی آئی اے اربوں روپے کے واجبات وصول کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ

    بھارتی ٹیم کے رویے پر بھگونت مان کی تنقید، کرتارپور نہ جانے دینے پر ناراض

  • ایس سی او اجلاس کے دوران خواجہ آصف کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

    شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور ایران کے وزیرِ دفاع عزیز ناصر زادہ کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔

    یہ ملاقات چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں ایس سی او کے وزارتی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر منعقد ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، خطے کی موجودہ صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور دفاعی شعبے میں تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔

    وزرائے دفاع نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعاون نہ صرف دونوں ممالک کے مفاد میں ہے بلکہ پورے خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے بھی ضروری ہے۔دونوں وزراء نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی باہمی روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا، خصوصاً دفاع، انسداد دہشت گردی، سرحدی سلامتی اور معلومات کے تبادلے جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے کے اہم ممالک پر مشتمل ایک پلیٹ فارم ہے، جہاں علاقائی سلامتی، اقتصادی ترقی، اور سیاسی تعاون پر اہم فیصلے کیے جاتے ہیں۔ اس اجلاس میں مختلف رکن ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔

    پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا

    افغان شہری کی چاقو سے حملے کی کوشش، پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

    محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی ہوگا

    مون سون بارشیں، پنجاب میں حادثات سے 6 افراد جاں بحق

  • ترجمان دفتر خارجہ کی پاک ایران بارڈر بندش کی خبروں کی تردید

    ترجمان دفتر خارجہ کی پاک ایران بارڈر بندش کی خبروں کی تردید

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تمام سرحدی کراسنگ پوائنٹس مکمل طور پر کھلے اور فعال ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ سرحدی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے، اور سرحدی بندش کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک-ایران بارڈر بند ہونے کی افواہیں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان نہ صرف تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں بلکہ عوامی رابطے بھی معمول کے مطابق قائم ہیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات میں کسی قسم کی رکاوٹ یا تناؤ کی بات درست نہیں اور ایسی افواہوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔

    پاسداران انقلاب کا اسرائیلی دفاعی نظام تباہ کرنے کا دعویٰ

    بھارت نے ایران میں کشمیری طلبہ کو تنہا چھوڑ دیا، کوئی مدد نہیں ملی

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات

    سوشل میڈیا پر پاکستان سے متعلق امریکی جاسوسی کا دعویٰ جھوٹا قرار

  • وزیراعظم  کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات

    وزیراعظم کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دو روزہ دورۂ ایران کے دوران آج تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء محسن رضا نقوی اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے سپریم لیڈر کے لیے گہرے احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم دنیا کی ممتاز شخصیت ہیں اور امت مسلمہ ان کی رہنمائی کی طرف دیکھتی ہے۔ وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور بھارتی جارحانہ عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے ایران کی قیادت کی بروقت حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے۔ انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔وزیراعظم نے ایرانی قیادت کی امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات میں دور اندیشی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعمیری معاہدہ طے پائے گا، جس سے خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔

    سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کی خوشحالی و ترقی کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں پیش کیں۔وزیراعظم نے سپریم لیڈر کی علامہ اقبال سے عقیدت اور ان کے افکار سے وابستگی کو سراہتے ہوئے انہیں جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

    واضح رہے کہ یہ ملاقات پاک-ایران تعلقات کو ایک نئی جہت دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

    راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری جی ایچ کیو پہنچے۔جی ایچ کیو آمد پر ایرانی چیف کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف کا باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ آرمی چیف اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے دو طرفہ دفاعی تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیاآئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    اس سے قبل صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایرانی آرمی چیف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا،باہمی مفاد میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے،نمٹنے کیلئے مؤثر اور مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے غزہ اور لبنان پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سب سے معمر صدر بن گئے

    روسی صدر پوتن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیدی

    کے فور منصوبہ جولائی 2026 تک مکمل کرلیا جائے گا،سعید غنی

    ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب جاری، نائب صدر جے ڈی وینس نے حلف اٹھالیا

    کراچی انٹر بورڈ میں غنڈہ عناصر سرگرم، طلبا سے رقم لیکر کام کرانے لگے،