Baaghi TV

Tag: پاکستان اور بنگلہ دیش

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کا فیصلہ

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کا فیصلہ

    پاکستان اور بنگلہ دیش نے ایک اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کسی تیسرے ملک کی جارحیت کی صورت میں ایک دوسرے کے فوجی وسائل سے استفادہ کر سکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے اور باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ معاہدے کے تحت نہ صرف عسکری وسائل کی شراکت ممکن ہوگی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مشقیں اور تربیتی پروگرام بھی متوقع ہیں۔ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں نیا باب کھلے گا اور خطے میں دفاعی توازن مزید مضبوط ہوگا۔

    منڈی بہاؤالدین: محمد سعید شاکر کا برطانوی کونسل اسمبلی و سرکاری دفاتر کا دورہ

  • پاکستان اور بنگلہ دیش میں صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    پاکستان اور بنگلہ دیش میں صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بنگلہ دیش کے مشیر برائے صنعت عادل الرحمٰن خان سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات میں دوطرفہ صنعتی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش اپنی معاشی و صنعتی صلاحیتوں کو باہمی فائدے کے لیے استعمال کریں۔اہم بیٹھک میں فوڈ سکیورٹی، فوڈ ویلیو ایڈیشن اور صنعتی ٹیکنالوجی کے تبادلے کو نمایاں شعبے قرار دیا گیا، جبکہ ماہرین اور وفود کے تبادلے کے ذریعے علم و تجربات کے اشتراک پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے صنعتی شعبے میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کو ایک مشترکہ وژن کے تحت ایسا سازگار معاشی ماحول پیدا کرنا ہوگا جو صنعتی ترقی میں مددگار ثابت ہو۔ انہوں نے دواسازی، ٹیکسٹائل اور آئی ٹی کے شعبوں میں بنگلہ دیش کی کامیابیوں کو سراہا۔

    عادل الرحمٰن خان نے بنگلہ دیش کی صنعتی ترقی اور بڑھتی ہوئی ضروریات پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے ساتھ تعاون میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے چمڑے کی صنعت، جہاز سازی، شوگر انڈسٹری، زرعی پراسیسنگ اور ایس ایم ایز کو ممکنہ تعاون کے اہم شعبے قرار دیا۔

    علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری کی تردید، رانا ثناء اللّٰہ کا ردعمل

    نیب کارروائی، 17 ہزار 500 متاثرین کو 3 ارب روپے کی ادائیگیاں

    کراچی بارشوں سے مفلوج، 2 دن میں تاجروں کو 10 ارب کا نقصان، 20 افراد جاں بحق

    شاہد آفریدی کا بونیر کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کا سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کا فیصلہ

    پاکستان اور بنگلہ دیش کا سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کا فیصلہ

    پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے حامل افراد کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

    یہ پیشرفت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ ڈھاکہ کے دوران ہوئی، جہاں انہوں نے اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ امور، داخلی سلامتی، انسداد دہشت گردی، اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے داخلہ نے انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اس موقع پر پولیس اکیڈمیوں میں ٹریننگ پروگرامز کے تبادلوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

    باہمی تعاون کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی سربراہی پاکستان کی جانب سے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کریں گے۔میزبان وزیر داخلہ جہانگیر عالم چودھری نے محسن نقوی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا دورہ پاک-بنگلہ دیش تعلقات میں ایک مثبت اور اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

    صادق خان کا برطانیہ سے فلسطین کو فوری ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی: ایک ساتھ پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 کا انتقال

  • ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ: ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری

    ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ: ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری

    تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیریز کا دوسرا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔ یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔

    پاکستان کا اسکواڈ:
    سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

    بنگلہ دیش کا اسکواڈ:
    لٹن داس (کپتان)، تنزید حسن، توحید ہریدوئے، پرویز حسین، ذاکر علی (وکٹ کیپر)، شمیم حسین، مہدی حسن مرزا، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود، شریف الاسلام۔