Baaghi TV

Tag: پاکستان اور ترکیہ

  • وزیراعظم  اور ترک صدر کی باکو میں ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

    وزیراعظم اور ترک صدر کی باکو میں ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات یومِ فتح کی پریڈ کے موقع پر ہوئی۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیراعظم نے ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر صدر اردوان اور ترک عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک-ترکیہ دوستی دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات کی مضبوط علامت ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ترکیہ کا ایک وزارتی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔مزید برآں، دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ کاری جاری رکھنے اور خطے و مسلم دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا

    اپوزیشن اتحاد کا ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان

    سندھ ہائیکورٹ کا چڑیا گھروں کو مرحلہ وار ختم کرنے کا حکم

    امریکا کا ایران پر میکسیکو میں اسرائیلی سفیر کے قتل کی سازش کا الزام

    محسن نقوی نے اے سی سی کےنئے ٹورنامنٹس کا پلان طلب کرلیا

  • وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر رجب طیب اردوان سے اظہارِ تشکر

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر رجب طیب اردوان سے اظہارِ تشکر

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کے اظہار پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ "میں اپنے بھائی رجب طیب اردوان کا پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔”وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ترکیہ کے ساتھ اپنے تاریخی، دیرینہ اور گہرے تعلقات پر فخر ہے۔ دونوں ممالک نے ہر آزمائش اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، اور یہ تعلق وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے قیام اور فروغ کے لیے ترک صدر کی کوششیں لائقِ تحسین ہیں۔ "ہم ان کی پرخلوص کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،” وزیراعظم نے کہا۔شہباز شریف نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستی اور تعاون کا یہ رشتہ مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا۔ "ہم اپنے عوام اور ممالک کے لیے ایک بہتر، پرامن اور روشن مستقبل کی جانب مل کر پیش قدمی کر رہے ہیں،” انہوں نے کہا۔

    حج سیزن،حرمِ میں غلافِ کعبہ کا نچلا حصہ حسبِ روایت بلند کر دیا گیا

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ بجٹ پر آن لائن مذاکرات کا آغاز

    برطانیہ میں اسرائیل کو ایف-35 طیاروں کے پرزے دینے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج

    پاکستان کا جوابی وار،اسلام آباد میں تعینات بھارتی سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

  • ترک صدرپاکستان کا دورہ مکمل کر کے  واپس وطن روانہ

    ترک صدرپاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ

    پاکستان کا دورہ مکمل کرکے صدر ترکیہ رجب طیب اردوان خاتون اول کے ساتھ وطن واپس روانہ ہو گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے نور خان ایئربیس سے معزز مہمانوں کو رخصت کیا، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ان کے دورے کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 نئے معاہدے، مفاہمت کی یادداشتیں طے پائے تھے، ترکیہ کو اپریل میں ہونے والی ہیلتھ کیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دے دی گئی تھی۔اسلام آباد میں اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ امید ہے صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان کے لیے مفید ثابت ہوگا، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں قوموں کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔

    اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ میرے بھائی وزیر اعظم شہباز شریف السلام علیکم! پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تاریخ تعلقات طویل تاریخ رکھتے ہیں، قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبال سے ترکیہ کے لوگ بہت متاثر ہیں، شاعر مشرق علامہ اقبال کی شاعری ترکیہ کے لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کرتا ہوں، کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جائیں، اس کے لیے اقدامات کیے جائیں، تاکہ برادرانہ تعلقات سے دونوں ملک فائدہ اٹھاسکیں، ترکیہ پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری اور مشترکہ پیداوار کے منصوبے لگانے کے لیے بھی تیار ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم نے نورخان ایئربیس پر ترکیہ کے صدر کا استقبال کیا۔اس کے علاوہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔اعلامیے کے مطابق پاک-فضائیہ کے جے ایف 17طیارے ترکیہ کے صدر کے جہاز کو حصار میں اسلام آباد لائے، پاکستان کی فضائی حدود میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے فضائی استقبال کیا گیا تھا۔

    ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے