Baaghi TV

Tag: پاکستان اور روس

  • پاکستان اور روس کے تعلقات بہتر، دوستی مزید مضبوط ہوگی،آصف علی زرداری

    پاکستان اور روس کے تعلقات بہتر، دوستی مزید مضبوط ہوگی،آصف علی زرداری

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات مشترکہ مفادات کی بنیاد پر گزشتہ برسوں میں نمایاں طور پر بہتر ہوئے ہیں، حالیہ عرصے میں دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    روس کے 35ویں قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت کے طور پر دیکھتا ہے اور دونوں ممالک علاقائی و عالمی پلیٹ فارمز پر قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔صدر مملکت نے روس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ روس یوریشین خطے میں امن و استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، اور پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    انھوں نے کہا کہ آئیے ہم پاکستان اور روس کے درمیان باہمی تفہیم اور تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کی تجدید کریں۔

    یوٹیوبر رجب بٹ اور ساتھیوں کیخلاف زیادتی و بلیک میلنگ کا مقدمہ درج

    بھارتی آبی جارحیت، پانی کے ذخائر کے منصوبوں کیلئے 133 ارب مختص، 15 بڑے ڈیمز پر کام تیز

    اسرائیل کے دو وزرا پر یورپی ممالک، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی پابندیاں

    وفاقی بجٹ میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے مختص

    کراچی، پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق

  • روس کا افغانستان کے لیے خصوصی پروٹوکول‘ بڑی تجارتی سرگرمیاں ‘پاکستان فیصلہ کرنے میں ناکام

    روس کا افغانستان کے لیے خصوصی پروٹوکول‘ بڑی تجارتی سرگرمیاں ‘پاکستان فیصلہ کرنے میں ناکام

    روس نے علاقائی ملکوں کے ”ماسکو فارمیٹ“ اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ سیاسی‘ اقتصادی‘ انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں بات چیت اور عمل درآمد کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے.

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق میزبان ماسکو نے افغانستان پر مشاورت کے ماسکو فارمیٹ کے چھٹے اجلاس میں افغانستان کے وزیرخارجہ عامرخان متقی کوخصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا اجلاس میں چین‘ پاکستان بھارت‘ ایران‘ قازقستان‘ کرغزستان‘ تاجکستان اور ازبکستان کے نمائندے اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی.روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی وزیر خارجہ لاوروف نے اپنی تقریر میں کہا کہ انہیںخاص طور پر افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کو خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جو اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسائل کا حل یا ان پر بات چیت ملکی نمائندوں کے بغیرممکن نہیں ہے شرکاءنے افغانستان کے لیے بین الاقوامی انسانی امداد کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس کا سیاسی محرک نہیں ہونا چاہیے.

    اجلاس کے دوران افغانستان کی ترقی کے لیے حمایت کا اعادہ کیا گیا شرکا نے انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کی کوششوں میں کابل کی مدد کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کیا اجلاس کے شرکاءنے افغانستان میں شامل علاقائی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی ترقی میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور کابل کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں اور سرمایہ کاری کے تعاون کی امید افزا نوعیت کو نوٹ کیا.روسی وزارت خارجہ کی پریس ریلیز کے مطابق شرکا نے افغانستان کے لیے بین الاقوامی انسانی امداد کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس کا سیاسی محرک نہیں ہونا چاہیے شرکاءنے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں طالبان حکام پر زور دیا گیا ہے کہ کہ وہ افغان عوام کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے ان کی مزید نقل مکانی کو روکنے اور مہاجرین کی واپسی کے لیے ضروری حالات فراہم کریں.

    ماسکو فارمیٹ 2017 میں قائم کیا گیا تھا جس کے بعد سے یہ غربت کے شکار اور جنگ زدہ افغانستان کو درپیش چیلنجوں پر بات چیت کا ایک باقاعدہ پلیٹ فارم بن گیا ہے طالبان حکومت کہہ چکی ہے کہ ایک ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے افغانستان کو اپنی قومی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے برکس جیسے فورمز میں شرکت کی ضرورت ہے برکس اس وقت دس ملکوں پر مشتمل تنظیم ہے جسے برازیل‘روس‘ بھارت‘ چین اور جنوبی افریقہ نے قائم کیا تھاادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان اپنی دیرینہ خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرئے اور ہمسایہ ممالک میں پیش آنے والی تبدیلیوں کے مطابق امریکی پالیسی کے زیراثررہنے کی بجائے بھارت کی طرزپر غیرجانبدرانہ خارجہ پالیسی اپناتے ہوئے پوری دنیا خصوصا ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرئے.

    سکیورٹی فورسز نے بحالی امن کیلئے ہمیشہ جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،وزیر اعلی بلوچستان

    گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں گورنر راج لگانے کا اشارہ دے دیا