Baaghi TV

Tag: پاکستان اور سعودی عرب

  • اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے اہم  رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

    اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے اہم رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

    پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو بھارتی اشتعال انگیز اقدامات اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔دفتر خارجہ نے مزید بتایا ہے کہ وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے بھارت کی جانب سے عائد کردہ بنیاد الزامات کو مسترد کیا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے علاقائی صورتحال پر مشاورت اور رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 26 افراد کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور بھارت کےدرمیان کشیدگی عروج پر ہے، بھارت نے اس واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ منسوخ اور اٹاری بارڈر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    پاکستان نے بھارتی اقدامات کے جواب میں بھارت کے ساتھ تجارت، واہگہ بارڈر بند کرنے اور بھارتی ایئرلائنز اور فوجی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    پہلگام فالس فلیگ پر سچ بولنے کی سزا، بھارتی مسلمان رکن اسمبلی گرفتار

    سندھو دریا ہمارا ہے یا اس دریا میں ہمارا پانی بہے گا یا تمہارا خون ,بلاول بھٹو زرداری

    بھارتی آبی جارحیت اور پاکستان کا دو ٹوک جواب ،تحریر:شاہد نسیم چوہدری

  • پاکستان اور سعودی عرب ، 56 کروڑ ڈالر کےمعاہدے حتمی  مراحل میں داخل

    پاکستان اور سعودی عرب ، 56 کروڑ ڈالر کےمعاہدے حتمی مراحل میں داخل

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 56 کروڑ ڈالر کے 7 معاہدوں کو حتمی شکل دے دی گئی، مختصر مدت میں دونوں ممالک کے درمیان 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

    سرکاری میڈیا ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کی پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔قلیل عرصے میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے جس میں سے 7 کو معاہدوں کی شکل دی جاچکی ہے جن کی مالیت 56 کروڑ ڈالر ہے۔وزیراعظم کو نومبر میں منعقدہ پاکستان سعودی عرب جوائنٹ ٹاسک فورس کے دوسرے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قومی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد اور اعلیٰ سرکاری افسران شریک تھے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جاری تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ متعدد شعبوں میں اشتراک جاری ہے۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کل سے سعودی عرب کا 2 روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم واٹر سمٹ میں حصہ لینے کے لیے سعودی عرب جائیں گے اور کاپ 16 کے سائیڈ لائن ایونٹ میں حصہ لیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی ہوں گے۔

    ٹھٹھہ:سندھی ثقافت ہماری قدیم وراثت ہے اور ہم اس پر فخر کرتے ہیں،ایس ایس پی

    سیالکوٹ میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کورٹ کا انعقاد

    پاکستان کو عالمی دنیا کے بدلتے حالات پر توجہ کی ضرورت۔تجزیہ: شہزاد قریشی

    کراچی سے پشاور چلنے والی عوام ایکسپریس کی نجکاری مکمل