Baaghi TV

Tag: پاکستان اٹامک انرجی کمیشن

  • چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کے باقاعدہ مرحلے میں داخل

    چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کے باقاعدہ مرحلے میں داخل

    پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر میں اہم سنگ میل حاصل کر لیا۔

    چین اور پاکستان کے درمیان سمندروں سے گہری اور پہاڑوں سے بلند دوستی کی اعلیٰ مثال، ملک کے سب سے بڑے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 (سی-5) کی تعمیر میں ایک اہم سنگ میل حاصل کر لیا ہے،پاک چین دو ستی کا درخشاں باب قرار دیے جانے والے ملک کے اس سب سے بڑے اور جدید ترین نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے 14 جولائی 2023 کو رکھا تھایہ منصوبہ تعمیر کے باقاعدہ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، اس سلسلے میں جنرل منیجر چشمہ نیوکلیئر پاور کمپلیکس انجینئر حبیب الرحمن نے نیوکلیئر پاور کو توانائی کا کاربن فری اور با کفایت ذریعہ قرار دیتے ہوئے ملک کی انرجی سکیورٹی کے حوالے غیر معمولی اہم قرار دیا ہے۔

    نیوکلیئر پاور کے شعبے میں پاکستان کا کامیاب سفر قابل فخر اور پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو 1990 کی دہائی سے شروع ہوا۔ ملک کے سب سے بڑے اور جدید ترین نیوکلیئر پاور پلانٹ سی-5 کے اضافے سے جس کی تکمیل 2030 تک متوقع ہے قومی گرڈ میں مزید 1200 میگاواٹ کاربن فری اور سستی بیس لوڈ بجلی کا اضافہ ہو گا جس سے گرڈ میں جوہری توانائی کا حصہ 4700 میگاواٹ سے زائد ہو جائے گا اس پراجیکٹ سے سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا اور پاکستانی عوام کے لیے روزگار کے ہزاروں مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

  • چشمہ نیوکلیئر پلانٹ یونٹ پانچ 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن

    چشمہ نیوکلیئر پلانٹ یونٹ پانچ 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن

    پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا کہنا ہے کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 تکمیل کے بعد 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔

    پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق 6 جوہری پاور پلانٹس سے 3 ہزار 530 میگا واٹ سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کی جا رہی ہے، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے 400 دنوں تک مسلسل بجلی پیدا کر کے قومی ریکارڈ قائم کیا۔

    اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زیر تعمیر چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 تکمیل کے بعد 1ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا،ملک بھر میں قائم 20 کینسر اسپتال تشخیص و علاج کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں، پاکستان کے تقریباً 80 فیصد کینسر کے مریض ان اسپتا لوں سے مستفید ہوتے ہیں۔

    افغان طالبان کی فتنتہ الخوارج کو تنبیہ

    اس کے علاوہ زراعت اور بائیو ٹیکنالوجی میں کمیشن کے تحقیقی ادارے بیماریوں سے مزاحم اور زیادہ پیداوار والی فصلوں کی تیاری میں مصروف ہیں نیوکلیئر انسٹیٹیوٹ فار ایگریکلچر اینڈ بائیولوجی فیصل آباد رنگین کپاس تیارکر رہا ہے، یہ ادارہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے معاون مرکز کے طور پر بھی پہچان حاصل کر چکا ہے، نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال سے پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آذربائیجان کےوزیر دفاع سے ملاقات

    اعلامیے کے اختتام پر کہا گیا ہے کہ یوم تکبیر کے موقع پر پاکستان، امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، قومی ترقی، معیارِ زندگی بہتر بنانے، صنعتوں کو توانائی فراہم کرنے اور پائیدار ترقی کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار جاری رکھے گا۔

    آئی ایم ایف کی ٹیکس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز